2025-04-23@15:59:14 GMT
تلاش کی گنتی: 482
«بشار الاسد کے»:
(نئی خبر)
بیجنگ : بین الاقوامی الیکٹروٹیکنیکل کمیشن (IEC) نے سرکاری طور پر ایک بین الاقوامی معیار جاری کیا ہے جو چین کی قیادت میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ معیار بوڑھے افراد کی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے، مختلف بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والے روبوٹس کی ڈیزائن، تیاری، ٹیسٹنگ اور تصدیق کے لیے معیار فراہم کرتا ہے۔ یہ معیار عالمی سطح پر بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والے روبوٹس کی صنعت کو صحت مند ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایاکہ عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، 2050 تک دنیا میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد 2.1 ارب تک پہنچنے کا امکان ہے، جس میں 80...
محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختون خوا میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔ آزاد کشمیر: بالائی علاقوں میں برفباری، نظامِ زندگی مفلوجآزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برف باری متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پہلا بین الاقوامی اجلاس روزگار کے مواقع سوشل انٹرپرائز نوجوان وی نیوز
اسلام آباد: اپوزیشن گرینڈ الائنس نے کانفرنس روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ہر صورت قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنما محمود خان اچکزئی ، شاہد خاقان عباسی ،عمر ایوب اور دیگر رہنماؤں نے اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، پچھلے ایک ہفتے سے جگہ کے لئے کوشش کر رہے تھے، پہلی جگہ کینسل ہوئی پھر دوسری جگہ کیسل کی، کہا گیا کہ کرکٹ ٹیم نے گزرنا ہے، صحیح بات ہے کرکٹ کے لئے پورا ملک بند کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسری جگہ پر انتظامیہ آ گئی اور کہا کہ اگر کانفرنس...
اپنے ایک بیان میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزه و لبنان نے ایک ایسی شدید جنگ کا سامنا کیا جسے صیہونی رژیم نے اُن پر مسلط کیا اور وہاں کے انسانی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزیر اعظم "محمد شیاع السوڈانی" نے کہا کہ لا محدود بات چیت ہماری سیاسی پالیسی کا حصہ ہے۔ جنگ اور افراتفری کا زمانہ گزر چکا، اب امن و استحکام کے مرحلے کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں مُحکم قدم اٹھا رہا ہے۔ ہماری حکومت سب سے پہلے عراق کی پالیسی پر گامزن ہے۔ عراق اس وقت خطے میں تعاون اور بات چیت کے لئے پل کی حیثیت اختیار کر...

پاکستان کی بین الاقوامی انسانی حقوق کے طریقہ کار سے وابستگی غیر متزلزل ہے، اعظم نذیر تارڑ کا اقوامِ متحدہ میں خطاب
وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف اور انسانی حقوق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح سیشن سے خطاب میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بین الاقوامی انسانی حقوق کے طریقہ کار سے وابستگی غیر متزلزل ہے۔ وزیر قانون و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں 70 سے زائد انسانی حقوق سے متعلق قوانین منظور کیے گئے ہیں۔ حال ہی میں 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صاف، صحت مند اور پائیدار ماحول کو بنیادی حق تسلیم کرنا پاکستان کے انسانی حقوق کے...
---فائل فوٹو موسمی خرابی کے پیشِ نظر ملک کے بالائی علاقوں کے لیے قومی ایئر لائن کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور کی 13 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 اور 606 منسوخ کر دی گئیں۔اسلام آباد سے اسکردو کی قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ ہو گئیں۔ قومی ایئر لائن کو نجکاری کیلئے دوبارہ لائیں گے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیبوفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بینکنگ سیکٹر کا قومی معیشت میں اہم کردار ہے۔ اسلام آباد کراچی کی پرواز ای ار 503 کی روانگی میں...
کراچی: محکمہ اسکول ایجوکیشن نے رمضان المبارک کے پیش نظر سندھ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی ہے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات اب عید الفطر کے بعد 7 اپریل سے 25 اپریل تک منعقد ہوں گے۔ اس کے علاوہ، امتحانات سے قبل اسکولوں میں پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے لیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل میٹرک کے امتحانات 15 مارچ سے شروع ہونے تھے، تاہم رمضان المبارک کے باعث ان تاریخوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، انٹرمیڈیٹ (فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر) کے سالانہ امتحانات بھی نئے شیڈول...
سندھ میں میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات (پریکٹیکل) برائے 2025 کا آغاز 10 مارچ سے جبکہ نظری (تھیوری) امتحانات کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔اس بات کا فیصلہ محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ انٹرمیڈیٹ (گیارہویں اور بارہویں جماعت) کے سالانہ نظری امتحانات برائے 2025 کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا جبکہ عملی امتحانات اس کے بعد ہوں گے۔اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔
ہندوستانی ڈس انفارمیشن نیٹ ورکس نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف من گھڑت بیانیے کی ایک تازہ لہر شروع کردی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں پر بھارتی میڈیا کا مذموم پروپیگنڈا اور انتہائی شرم ناک کردار اس بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ہر نیا دن فریب پر مبنی ایک نئی مہم لے کر آتا ہے۔ اس بار بے بنیاد سیکیورٹی خدشات پھیلانے کا مقصد اس باوقار بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کے پاکستان کے حق کو سبوتاژ کرنا ہے۔ ہندوستانی ریاست سے منسلک سوشل میڈیا ایکٹرز اس بات کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ ان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ٹورنامنٹ کے دوران نام نہاد دولت اسلامیہ خراسان صوبہ (آئی...
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سفارتی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اور بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان کے خلاف مہم جوئی کر رہی ہیں، آج تک بدترین دشمن بھارت نے یہ مہم جوئی پاکستان کے خلاف نہیں کی تھی۔احسن اقبال نے کہا کہ عارف علوی امریکا میں ریاست کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، یہ پاکستان پر پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں، کامیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے اپنی سیاست پاکستان کے مفاد سے اوپر رکھی ہوئی ہے، یہ کس شخص کیلئے شور مچا رہے ہیں، جس کی چوری کا دستاویزی ثبوت پکڑا گیا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ...
مصطفیٰ قتل کیس میں ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم سے متعلق بھی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ منشیات کے حوالے سے کارروائی کررہا ہے اور منشیات کی خریدوفروخت میں انٹرنیشنل ڈرگ چین کے ملوث ہونےکا انکشات ہوا ہے، منشیات کی ترسیل میں مختلف کوریئر کمپنیزکے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزم ساحر نے منشیات سے متعلق تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ارمغان کے ذریعے مصطفیٰ سے ملا تھا، ملزم ساحر نے ارمغان سے رابطے کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مصطفیٰ عامر قتل کیس: شریک ملزم شیراز کے سنسنی خیز انکشافات ملزم ساحر کا کال ڈیٹا ریکارڈ بھی حاصل کیا...
کراچی: سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔ یہ بات انہوں نے کسٹمز ایجنٹس کی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہی۔ قبل ازیں کسٹمز ایجنٹس نے پریس کانفرنس کی، اس دوران فیصل واوڈا بھی پہنچے اور کہا کہ میں کسٹم ایجنٹس کے ساتھ یکجہتی کرنے نہیں آیا آپ کا مسئلہ حل کرنے آیا ہوں۔ یہ پڑھیں : کسٹمز ایجنٹس کا 25 فروری سے غیرمعینہ مدت کے لیے کام بند کرنے کا اعلان انہوں نے کہا کہ آپ بروز بدھ سینیٹ کی فنانس...
لاہور ہائیکورٹ بارکے سالانہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ پروفیشنل گروپ کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار ملک آصف نسوانہ نے انتخابی دنگل جیت لیا، 7 ہزار 50 ووٹوں سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کےصدر منتخب ہوگئے۔ملک آصف نسوانی کے مدمقابل انڈیپینڈنٹ گروپ کےناکام صدارتی امیدوار ثاقب اکرم گوندل 6 ہزار 460 ووٹ حاصل کر دوسرے نمبر پر رہے۔نائب صدر کی نشست پر عبدالرحمن رانجھا نے 8 ہزار 255 ووٹ حاصل کئے۔ سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ 6 ہزار 833 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب...
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی نے میدان مار لیا جبکہ منظور احمد ججہ سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی 974 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل عبدالواحد قریشی 704 ووٹ لے سکے ہیں ۔ سیکریٹری جنرل کی نشست پر منظور احمد ججہ 844 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں سیکرٹری کی نشت پر قاسم نواز عباسی 828 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں ۔ نائب صدارت کی نشست پر افتحار احمد باجوہ 896 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ راجہ منظر علی کیانی 673 ووٹ لیکر دوسرے...

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مار لیا
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مار لیا ۔ صدر کے لئے سید واجد علی شاہ گیلانی 974 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے انکے مد مقابل عبدالواحد قریشی نے 704 ووٹ حاصل کئے سیکرٹری کے لئے منظور احمد ججہ نے 844 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ قاسم نواز عباسی 828 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اور بڑے ہی کلوز مارجن سے ہار گئے ۔ فنانس سیکرٹری کی نشست کے لئے فضل مولا نے 966 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ محسن علی عباسی 604 ووٹ حاصل کرسکے ایڈیشنل سیکرٹریبشری طارق راجہ نے 825 ووٹ لے کر برتری حاصل کی جبکہ پلوشہ...
کتابوں کے شوقین افراد کا کہنا ہے کہ میلے میں نایاب کتابیں سستی اور معیاری ریٹ پر فروخت کی جا رہی ہیں، کتاب میلے میں ہر قسم کی کتابیں موجود ہیں، جو ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ دوسرے روز معروف پبلشرز نے میلے میں اپنی کتابیں قارئین کیلئے پیش کیں۔ آج تیسرے اور آخری روز کتاب میلہ صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں ملک کے سب سے بڑے 3 روزہ کتاب میلے کی رونقیں عروج پر ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی میں 3 روزہ کتاب میلے میں 100 سے زائد سٹالز لگائے گئے ہیں، میلے میں ادب، سیاست، سماج، مذہب، سائنس، تاریخ، معیشت اور بچوں کی دلچسپی کی کتابوں سمیت مختلف...
پریس کانفرنس سے خطاب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر مسئلے کے حل کیلئے فوج کو پکارا جارہا ہے، جب اکثریت مسئلے فوج نے حل کرنے ہیں تو اس کی تعریف تو کیا کریں، ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں سیاستدان بے ایمان مکار فنکار اور چور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا، ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔ یہ بات انہوں نے کسٹمز ایجنٹس کی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہی۔ قبل ازیں کسٹمز...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ کے سالانہ انتخابات کا میلہ سج گیا جس کے لئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل 9 بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔صدر کے عہدے سمیت تین نشستوں پر سات امیدوار مد مقابل ہیں، صدر کے عہدہ کے لئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدواروں فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمرا مدمقابل ہیں، نائب صدر کی نشست پر 3 امیدوار شیخ حسیب بن یوسف، عبد الرحمان رانجھا اور عبدالرزاق...

گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں ، فیصل وائوڈا
گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں ، فیصل وائوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔یہ بات انہوں نے کسٹمز ایجنٹس کی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہی۔ قبل ازیں کسٹمز ایجنٹس نے پریس کانفرنس کی، اس دوران فیصل واوڈا بھی پہنچے اور کہا کہ میں کسٹم ایجنٹس کے ساتھ یکجہتی کرنے نہیں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور علاقے کو اپنے مستقل قبضے میں لینے کے منصوبے سے بالآخر پسپائی اختیار کرلی ہے۔ امریکی صدر کے اپنے منصوبے پر رویے میں تبدیلی مصر اور اردن کی جانب سے منصوبے کی منظوری سے انکار پر سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کے میزبان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال اردن اور مصر کو اربوں ڈالرز دیتے ہیں، مجھے ان کے ایسا کہنے پر تھوڑی بہت حیرانی ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی منصوبہ مسترد، اردن غزہ کی حمایت میں ڈٹ گیا انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ یہ ایسا منصوبہ تھا جس کا فائدہ ہوتا مگر میں...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025.26 کے لئے پولنگ کا عمل جاری اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی صدارت اور سیکرٹری کی نشستوں کے لئے کانٹے مقابلہ ہے سالانہ انتخابات برائے سال 2025-26 کیلئے پولنگ ضلع کچہری ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس اسلام آباد میں ہورہی ہے پولنگ کا عمل صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوا جو شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہے گا ۔ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے لیے پولنگ کے دوران 2685 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، صدارت کیلئے عبدالواحد قریشی اور سید واجد علی شاہ گیلانی، نائب صدارت کیلئے افتخار احمد باجوہ اور راجہ منظر علی کیانی آمنے سامنے ہونگے سیکرٹری کیلئے چودھری منظور احمد...
لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ،ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں 30ہزار سات سو 63 ووٹرز بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔خیال رہے کہ صدر کے عہدہ کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ میں مقابلہ ہورہا ہے، سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدواروں فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمرا میں جوڑ پڑے گا۔نائب صدر کی نشست پر 3 امیدوار شیخ حسیب بن یوسف، عبد الرحمان رانجھا اور عبدالرزاق چدھڑ مد مقابل ہیں جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پرحسام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔چیئرمین الیکشن بورڈ شہزاد...

جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ دھرم شالا لاڑکانہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ہندو نوجوان سنجے کمار کے قتل پر ان کے بیٹے آریان کمار، سالے ساحل سمیت دیگر ورثاء کیساتھ افسوس اور دکھ کا اظہار کرہے ہیں
جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ دھرم شالا لاڑکانہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ہندو نوجوان سنجے کمار کے قتل پر ان کے بیٹے آریان کمار، سالے ساحل سمیت دیگر ورثاء کیساتھ افسوس اور دکھ کا اظہار کرہے ہیں
کراچی(کامرس رپورٹر)تجارت تاحال آف لائن ہونے کے سبب پاکستان کی لاجسٹکس صنعت ہر سال تقریباً 36 بلین ڈالر کے نقصانات کا سامنا کر رہی ہے جس کی وجہ سے اس شعبے میں20سے 30لاکھ ملازمتوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے سمندری تجارت کو فروغ دینے کے لیے ماہرین اور پیشہ ور افراد نے اس امرپر تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ حقیقی وقت میں حل، بشمول پروسیسنگ، ٹریکنگ اور دیگر ڈیجیٹل سہولتیں، ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور ترقی یافتہ دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ حکومت کے عمل تقریباً حقیقی وقت میں تبدیل ہو چکے ہیں، پھر بھی ایک نمایاں فرق موجود ہے، کیونکہ نجی...
اسلام آباد: آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط سے متعلق مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا، جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے نمائندے نے 7ارب ڈالر قرض کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف جائزہ مشن اور تکنیکی ٹیم کے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاکستان میں نمائندے ماہر بنیسی کے مطابق آئی ایم ایف وفد مارچ کے اوائل سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ آئی ایم ایف وفد قرض پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے مذاکرات کرے گا۔...
ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے، صدر کے عہدے سمیت تین نشستوں پر 7امیدوار مد مقابل ہیں۔ صدر کے عہدہ کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ میں مقابلہ ہوگا ، سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدواروں فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمرا میں جوڑ پڑے گا،نائب صدر کی نشست پر 3 امیدوار شیخ حسیب بن یوسف، عبد الرحمان رانجھا اور عبدالرزاق چدھڑ مد مقابل ہیں جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پرحسام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت چیئرمین...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف اپوزیشن کا احتجاجی اتحاد بنانے کے لئے مسلسل کوشش کر رہی ہے اور اس مقصد کے لئے دونوں جماعتوں کے مابین مشاورت کے کئی ادوار ہو چکے ہیں جن میں مختلف امکانات اور باہمی فوائد پر بات چیت کی گئی ہے۔اردو نیوز کے مطابق اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ مولانا فضل الرحمان اس ممکنہ اتحاد کے نتیجے میں صوبہ خیبر پختونخوا میں اپنی جماعت کی سیاسی پوزیشن مستحکم کرنے کے لئے کئی پہلوﺅں پر غور کر رہے ہیں جن میں سے ایک ممکنہ پہلو خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع...
کثیر الفریقی طریقہ کار کی اصطلاح ہے اقوام متحدہ میں تواتر سے استعمال ہوتی ہے لیکن یہ تصور محض دفاتر کی راہداریوں اور کانفرنس ہال جیسی جگہوں سے مخصوص نہیں جہاں بین الاقوامی سفارت کاری ہوتی ہے بلکہ یہ عام لوگوں کی روزمرہ زندگی پر بھی کئی طرح سے اثرانداز ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا لڑکیوں کے ختنوں کی ظالمانہ رسم کیخلاف مہم تیز کرنے پر زور اس سے تنازعات میں کمی لانے، معیشتوں کو ترقی دینے اور دنیا بھر میں محفوظ سفر یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ علاوہ ازیں موسمیاتی تبدیلی اور بے قاعدہ مصنوعی ذہانت جیسے عالمگیر مسائل پر قابو پانے میں بھی اس کا اہم کردار ہے۔ کثیرالفریقی طریقہ کار کا مطلب کیا ہے؟...
پشاور: خیبر پختونخوا میں مسلسل بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی جب کہ بالائی علاقوں میں برف باری کے دلفریب مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں سردی کی پہلی طویل دورانیے کی بارش ہوئی جو تاحال جاری ہے۔ مسلسل بارش کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت کم ہوگیا صوبے میں مسلسل بارش اور سرد موسم کی وجہ سے درجہ حرارت بھی کم ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ اسی طرح پارا چنار منفی 4، کالام، مالم...
بارشوں اور دھند کے سبب فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے باعث بالائی علاقوں کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور اسلام آباد ایئر پورٹس پر دھند سے حدِ نظر متاثر ہے۔ لاہور ایئر پورٹ کے اطراف گرج چمک اور پشاور میں جزوی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازوں پی کے 601، 602، 605 اور 606 کو منسوخ کر دیا گیا۔ اسلام آباد سے اسکردو کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ایئر پورٹس پر آمد اور روانگی کی 14 پروازوں میں تاخیر بھی ہوئی ہے۔
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں سابق صدر بشار الاسد کے دور میں ملک کے مفتی اعظم کے منصب پر فائز احمد حسون کئی ماہ بعد پہلی بار حلب میں منظر عام پر آ گیا۔ اس موقع پر شہریوں کی ایک بڑی تعداد حسون کے گھر کے سامنے جمع ہو گئی اور احتجاج کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ سابق مفتی اعظم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں سابق مفتی اعظم کو شام کے شمالی شہر حلب میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ اپنے گھر میں ایک احتجاجی شہری سے بات کر رہا تھا۔سابق مفتی اعظم نے ایک شہری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا نام...
شہدادپور (نامہ نگار )انجمن دائرہ الاسلام ویلفیئر ایسوسی ایشن شہدادپور کے دوبارہ الیکشن کرائے جانے کے نوٹیفکیشن پر ہائی کورٹ کا حکم امتناعی جاری ۔تفصیلات کے مطابق انجمن دائرہ الاسلام ویلفیئر ایسوسی کے جنرل سیکریٹری سید محسن علی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے جوائنٹ اسٹاک کمپنیز کے جاری کردہ نوٹیفیکشن پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے محکمہ کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا ہے جس میں انجمن کی موجودہ باڈی کو ختم کرتے ہوئے نئے انتخابات کے لیے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کیا گیا تھا۔انجمن کے جنرل سیکریٹری سید محسن علی کا موقف تھا کہ یہ نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے اور حقائق کو مسخ کر کے جاری کیا گیا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ دیتے ہوئے...
اگست میں بین الاقوامی سطح کے ماہرین قانون گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے اور جی بی میں ججز اور وکلاء کو بین الاقوامی اربیٹریشن کے قوانین کے حوالے سے تربیت دینگے اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے رجسٹرار غلام عباس چوپا کے ہمراہ سنگاپور انٹرنیشنل اربیٹریشن کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پرگلگت بلتستان چیف کورٹ اور سنگاپور انٹرنیشنل اربیٹریشن کے اشتراک سے جی بی میں بین الاقوامی معیار کا اربیٹریشن سنٹر کے قیام پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں سنگاپور بین الاقوامی اربیٹریشن حکام نے جی بی میں بین الاقوامی سطح پر اربیٹریشن سنڑ کے قیام کے لئے معاونت کی یقین دہائی کرائی اور اگست میں بین الاقوامی سطح کے ماہرین...
پاکستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت کا اصل امتحان یہ ہے کہ جن مہاجرین کے پاکستان میں حقوق کی وہ بات کرتے ہیں، افغانستان میں اُن کے حقوق کتنے محفوظ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ افغان شہریوں کے ساتھ پاکستان میں ناروا سلوک کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کی کہانی، ’امریکا نے پالیسی نہ بدلی تو کہیں کے نہیں رہیں گے‘ ترجمان نے کہاکہ پاکستان سے غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے منصوبے کے بارے میں اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کے ریمارکس کو نوٹ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے افغان ناظم الامور کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے...
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدردفتر میں زور دیا ہے کہ غزہ کے تنازعے کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے اور بین الاقوامی برادری کو اس معاملے پر اہمیت دینی چاہئے۔بدھ کے روزگو جیاکھون نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کے حتمی حل کو “دو ریاستی حل” کے درست راستے پر واپس آنا چاہئے اور فلسطین اور اسرائیل کے پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ ترقی کے حصول کے مقصد کو مکمل ہونا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پربین الاقوامی برادری کی جانب سے مستقل توجہ اور حمایت...
جنیوا :سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او ) کا سال 2025 کا پہلا جنرل کونسل اجلاس منعقد ہوا ۔ چین نے اجلاس میں امریکہ کے یکطرفہ ٹیرف عائد کرنے کے اقدامات اور ان کے منفی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ سے ان اقدامات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور تمام فریقوں سے اصولوں پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی۔ یورپی یونین، کینیڈا، برازیل، روس سمیت عالمی تجارتی تنظیم کے 30 سے زائد اراکین نے امریکہ کے یکطرفہ اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔عالمی تجارتی تنظیم میں یورپی یونین کے مستقل نمائندے اگیالر ماچاڈو نے کہا کہ امریکہ کے اقدامات نہ صرف...
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اورگردونواح میں رات کے اوقات میں تیز ہواوں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال،دیر،سوات، شانگلہ،کوہستان،مانسہرہ میں گرج چمک کیساتھ سیبارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ میں گرج چمک کے ساتھ سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،مہمند، خیبر، اورکزئی،کرم، وزیرستان، پشاور میں گرج چمک کیساتھ سے بارش،پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہنیکی توقع ہے،راولپنڈی، جہلم،منگلا،اٹک،سرگودھا میں تیز ہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،میانوالی،بھکر، خوشاب،حافظ آباد،گوجرانوالہ میں تیز ہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،منڈی بہاالدین، گجرات،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ میں...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)موبائل فونزکی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر12فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔(جاری ہے) پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کرجنوری 2025تک کی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات پر869ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر987ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے،جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 135ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 31فیصدکم ہے،گزشتہ سال جنوری میں موبائل فونزکی درآمدات پر195ملین ڈالرخرچ ہوئے تھے،دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر17فیصد کمی ہوئی ہے، دسمبرمیں موبائل فونز...
سٹی42: وفاقی حکومت نے بے تحاشا جائیدادیں بنانے والے سرکاری افسروں پر گرفت کرنے کے لئے دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کرتے ہوئے سخت نوعیت کی پابندی عائد کر دی۔سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کے بل کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ گزشتہ روزقومی اسمبلی میں سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے سول سرونٹس ایکٹ ترمیمی بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا تھا۔ سول سرونٹس ایکٹ ترمیمی بل کے مطابق سرکاری افسران اپنے اثاثے ظاہر کریں گے، گریڈ 17 اوربالا افسران شریک حیات اورزیرکفالت بچوں کے اثاثے ڈکلیئرکریں گے، اس کے علاوہ اپنے غیرملکی اور ملکی اثاثے اور واجبات ڈکلیئرکریں گے۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے بل کے...
سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عید کے بعد اپوزیشن کا کوئی گرینڈ الائنس نہیں بن رہا نہ احتجاج ہوگا، عمران خان خان کے لیے فی الحال کوئی اچھی خبر نہیں وہ جیل میں ہی رہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کا پی ٹی آئی سے کوئی لینا دینا نہیں، تحریک انصاف کا گراف گر رہا ہے اور یہ سب سمجھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید انہوں نے کہاکہ شیر افضل مروت آزاد سیاست کرتے ہیں، لیکن ان کو پی ٹی آئی میں نہیں رہنے دیا جائےگا، اگر فواد چوہدری تحریک انصاف میں جانا...
جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کے گرینڈ الائنس کا حصہ بننے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف اپنا پلیٹ فارم استعمال کرینگے، کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو نئے انتخابات کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے، فارم 45 موجود ہے تو نئے انتخابات مطالبہ نہیں بنتا، مجھے حیرانی ہے کہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کیوں کررہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ موجودہ اسمبلیوں میں 75 فیصد لوگ فارم 47...
ملک کے بالائی علاقوں میں کل موسمیاتی نظام داخل ہوگا جو بارشوں اور برف باری کا سبب بنے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 21 فروری کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر بعض مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج اور کل بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔19 سے 21 فروری کے دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارشاور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پرووینشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 19 سے 20 فروری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ 19 فروری کو چترال ، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو بارش اور برفباری کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔...

بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں لکھا کہ سویلنز کا کورٹ مارشل نہیں ہو سکتا، جسٹس نعیم اختر افغان کے ریمارکس
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔ فوجی عدالت سے سزا یافتہ مجرم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سادہ لفظوں میں بات کی جائے تو سویلنز کے بنیادی حقوق ختم کرکے کورٹ مارشل نہیں کیا جاسکتا، سویلنز کا کورٹ مارشل شفاف ٹرائل کے بین الاقوامی تقاضوں کے بھی خلاف ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل: عام شہری کے گھر گھسنا بھی جرم ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں...
کینیڈا (نیوز ڈیسک)کینیڈا کے ٹورنٹو پیئرسن ایئرپورٹ پر ڈیلٹا ایئرلائن کا مسافر طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پائلٹ سے بے قابو ہو کر الٹ گیا۔طیارے میں سوار تمام 80 افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم حادثے میں ایک بچے سمیت کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ 4819، جس میں 76 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے، منیاپولس کے سینٹ پال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اونٹاریو کے ٹورنٹو پیئرسن بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوا تھا۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے طیارہ حادثے کے فوری بعد ایک بیان جاری کیا اور تصدیق کی کہ طیارے میں...
اسلام آباد:نیپرا کے اعلیٰ افسران نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی اپنی تنخواہوں اور مراعات میں بڑے پیمانے پر اضافہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کے چیئرمین اور دیگر افسران کی تنخواہیں 3 گنا تک بڑھا دی گئی ہیں، جس کے بعد ان کی ماہانہ آمدنی لاکھوں روپے تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیپرا کے چیئرمین کی مجموعی تنخواہ اب 32 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ ہو گئی ہے جبکہ دیگر افسران کی تنخواہیں 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک جا پہنچی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس تنخواہ کے پیکیج میں بنیادی تنخواہ کے علاوہ مختلف الاؤنسز بھی شامل ہیں، جن میں ریگولیٹری الاؤنس، ایڈہاک ریلیف، گھر کا کرایہ الاؤنس اور...
ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک) نوکری سے فارغ کرنے پر یوٹیلیٹی اسٹور کے ڈیلی ویجز ملازم نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق فاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا عمل شروع کرتے ہوئے لیٹرز جاری کر دیے گئے۔ جاری کیے گئے لیٹرز میں لکھا تھا کہ آپ کو ملازمت سے فوری برطرف کیا جاتا ہے۔ نوکری سے فارغ کرنےپر یوٹیلیٹی اسٹور کے ڈیلی ویجز ملازم نے خودکشی کرلی ، جنید قریشی 13 سال سے یوٹیلیٹی اسٹور پر کام کرتا تھا۔ یاد رہے کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے اور تمام کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بعد ازاں یوٹیلیٹی اسٹورزملازمین کی تمام...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق نیپرا حکام نے کابینہ کی منظوری کے بغیر اپنی تنخواہوں میں اضافہ کیا، چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، نیپراعہدیداروں کی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی، نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی بنیادی تنخواہ شامل ہے۔نیپرا حکام نے ججز کے جوڈیشل الاؤنس کی طرز پر اپنے لیے الاؤنسز کی منظوری دی، الاؤنسز میں ماہانہ 6 لاکھ 31 ہزار سے 7 لاکھ روپے ریگولیٹری الاؤنس کی منظوری دیدی۔نیپرا افسران نے 2024 کے لیے 5 لاکھ...
پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں سالانہ امتحانات 10 مارچ سے شروع ہوں گے۔ پنجاب بھر کے 42 ہزار سرکاری اسکولوں میں سالانہ امتحانات 10 مارچ سے 20 مارچ تک جاری رہیں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی امان اللہ کے مطابق امتحان میں 65 لاکھ سے زائد بچے شرکت کریں گے۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی امان اللہ کے مطابق سالانہ امتحانات پنجاب ایگزامینیشن بورڈ کے تیار کردہ سوالات پر مبنی ہوں گے۔ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان عید الفطر کی تعطیلات کے پیش نظر 31 مارچ سے ایک یا دو روز قبل متوقع ہے۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق نیا تعلیمی سال 2025-26 کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا۔
ویب ڈیسک: لیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمٰن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تازہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا...
حریت ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی خاموشی سے بھارتی مظالم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ بھارت کا کشمیر کو ایک تنازعہ تسلیم کرنے سے انکار اور اسے ایک اندرونی معاملہ قراردینا جوابدہی سے بچنے کی دانستہ کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے جس کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں بھی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے 5 اگست 2019ء کے یکطرفہ اور...
پنجاب بھر میں سرکاری اسکولوں کے سالانہ امتحانات 10 مارچ سے شروع ہوں گے۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی امان اللہ کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں امتحانات 10 مارچ سے 20 مارچ تک جاری رہیں گے۔سالانہ امتحانات کے سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزامینیشن تیار کرے گا۔ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان عید الفطر کے باعث31 مارچ سے ایک دو روز قبل ہوگا۔ نیا تعلیمی سال سیشن 2025-26 تین اپریل سے شروع ہوگا۔

جامعہ اسلامیہ کالج کے سامنے بالائی گزرگاہ کا حفاظتی جنگلہ نشے کے عادی افراد کاٹ کرلے گئے‘ جس کی وجہ سے کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے
جامعہ اسلامیہ کالج کے سامنے بالائی گزرگاہ کا حفاظتی جنگلہ نشے کے عادی افراد کاٹ کرلے گئے‘ جس کی وجہ سے کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے
کانفرنس میں علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ نثار احمد قلندری، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ محمد حسین رئیسی، علامہ شیخ اسحاق قراءتی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ جواد زیدی سمیت علامہ باقر زیدی، علامہ رضا داؤدانی، علامہ مختار امامی، علامہ بدرالحسنین عابدی، علامہ جعفر سبحانی علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت کراچی میں علما و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت کراچی میں علما و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جعفریہ الائنس پاکستان کے تحت کراچی میں علما و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد...
پشاور: خیبرپختونخوا میں ریسکیو1122 کے اہلکاروں کو پنجاب کے برابر مراعات دینے کے لیے سفارشات تیار کرلی گئی ہے۔ محکمہ ریلیف و آباد کاری کی دستاویزات کے مطابق ریسکیو1122 کے اہلکاروں کے لیے خصوصی پیکج دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ اہلکاروں کو خصوصی انکریمنٹ دیا جائے، ریسکیورز کے لیے ایک بار کا اعزازیہ دیا جائے، جس کی مالیت 17 لاکھ، 83 ہار 566 بنتی ہے۔ گریڈ ایک سے 16 تک کے ریسکیو عملے کو 2017 سکیل کی ابتدائی تنخواہ کے 35 فیصد کے حساب سے رسک الاؤنس لینے کی اجازت ہے جو کہ پنجاب کے الاؤنسز سے بہت کم ہے۔ لہٰذا، پنجاب کی طرز پر یہ الاؤنس تمام...
اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کیخلاف آل پاکستان ورکرز الائنس نے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ مرکزی سیکریٹری جنرل آل پاکستان ورکرز الائنس عارف شاہ کا کہنا ہے اسلام آباد زونز کے ملازمین ہیڈ آفس کے سامنے اور دیگر ملازمین پریس کلبز کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔ مرکزی سیکریٹری جنرل آل پاکستان ورکرز الائنس نے کہا ہے ڈیلی ویجرز ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ الائنس نے ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے اور دھرنے دینے کا عندیہ بھی دے دیا۔

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان میں سالانہ کتنے ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریگا؟ آئی ایف سی کے سربراہ نے بتا دیا
عالمی بینک کے نجی سرمایہ کاری شعبے کے ادراے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)کے سربراہ مختار ڈیوپ نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر فنانسنگ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایکویٹی سرمایہ کاری میں اضافہ کر رہا ہے اور ایک دہائی کے دوران سالانہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مختار ڈیوپ نے کہا کہ اب شاید اکتوبر کے دوران ہم کچھ ٹرانزیکشنز پر کافی پیش رفت کر سکیں گے جو اس بات کا عندیہ ہو گا کہ پاکستان اہم انفراسٹرکچر کے لیے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی فنانسنگ حاصل کرنے کے لیے تیار...
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے سوشل میڈیا کے فعال بین الاقوامی سمز فروخت کرنے والے منظم گروہ کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کی۔ ایف آئی اے ترجمان مطابق غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث 5 افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عامر، محمد مدثر ، محمد ذکریا، سید نور اور وجیہہ محمود کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ مزید پڑھیں: پی ٹی اے، ایف آئی اے کا پہلےسے فعال غیرملکی سمز کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن ملزمان بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی سمز کی خریدوفروخت کرتے تھے۔ بین...
دبئی (طاہر منیر طاہر) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس (WGS) کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے مابین برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان-کویت تعاون کو مزید وسعت دینے اور موجودہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کے فوری اور مکمل...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی کے لیے بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے ساتھ ہیں۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاءاللہ لانگو، انجنئیر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رائوف عطاء نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے جے یوآئی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے ساتھ ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی...
حیدرآباد ،سرفراز ٹائون کے سالانہ یونین کے انتخابی کیمپ میں عہدیداران وکٹری کانشان بنارہے ہیں
شکار پور: امیر جماعت اسلامی سندھ کا شف سعید شیخ ڈسٹرکٹ بار سے خطاب اور پریس کانفرنس کررہے ہیں شکارپور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک ترقی اور سندھ میں امن و امان قائم نہیں ہو سکتا، حکومت امن قائم اور شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے، شکارپور سمیت بالائی سندھ کے اضلاع اغوا انڈسٹری بن گئے ہیں، کچے کے ڈاکو پکے والوں کی سرپرستی کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔ 16 فروری کو کندن ہوٹل چوک انڈسہائی وے پر ڈاکو راج کی سرکاری سرپرستی کے خلاف عظیم الشان عوامی دھرنا دیا جائے گا۔ وکلا برادری سندھ میں امن کی...
اسلام آباد (اے پی پی)ایوان بالا کے اجلاس میں پرنس کریم آغا خان کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر سیدال خان ناصر نے سینیٹر دوست محمد خان کو دعا کرانے کی ہدایت کی جس پر انہوں نے دعا کرائی۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، رمضان میں امتحانات کا آغاز ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ جس کے تحت امتحانات 18مارچ سے شروع ہوں گے، جبکہ 28 مارچ سے 3 اپریل تک امتحانات کی تعطیلات ہوں گی۔ عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی ، عید کے بعد پہلا امتحان 4 اپریل کوہوگا جبکہ پریکٹیکل 28اپریل سے شروع ہوں گے۔ فیڈرل بورڈ کے مطابق امتحانی مراکز میں موبائل فون اوراسمارٹ واچ لانے پر پابندی ہوگی۔ یاد رہے خیبرپختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پرپشاور بورڈ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2025ء)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی قانون کی بالادستی کیلئے۔ بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے ساتھ ہے،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں راؤف عطاء نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطائاللہ لانگو، انجینئر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے جے یوآئی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے...

جماعت اسلامی کے رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت کراچی یونیورسٹی میں 3 روزہ سالانہ کتب میلے کا دورہ کررہے ہیں
جماعت اسلامی کے رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت کراچی یونیورسٹی میں 3 روزہ سالانہ کتب میلے کا دورہ کررہے ہیں
لاہور: نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان اور سیکریٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ فلسطین پر ازسرِنو جنگ مسلط کرنے اور غزہ کی زمین ہڑپ کرنے کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی دھمکیاں نہ صرف مشرقِ وسطٰی بلکہ پوری دُنیا کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی بھونڈی سازش ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ امریکی صدر نے اپنے ابتدائی دِنوں میں ہی امریکی حواس باختگی اور انسانیت سے بدترین دشمنی اور تعصبات کی آگ بھڑکادی ہے، امریکی صدر کے پے در پے غیرقانونی، غیرجمہوری اور غیرانسانی اعلانات ساری دُنیا کو غیرمحفوظ بنارہے ہیں۔ انہوں نےمزید کہاکہ امریکا خود اپنے خلاف گریٹ ورلڈ الائنس کے مواقع تیزتر کررہا ہے۔ ٹرمپ...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک میں لوگوں کو مہنگائی اور بیروزگاری کا سامنا ہے۔ ملک میں رول آف لاء لانا ہوگا، ہمارے لوگ 2 سال سے 9 مئی کے کیسز میں جیل میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے گرینڈالائنس کا مقصد سب کو اکٹھا کرنا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوئی ہے، مہنگائی کم نہیں ہوئی، 2 ملین لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ ہماری بات نہیں سن رہی ہے، اپوزیشن...
لاہور: پاکستان نے 9 ملکی انٹرنیشنل نیزہ بازی چیمپئن شپ میں 570 پوائنٹس کے ساتھ سب کو پچھاڑ دیا جبکہ دوسری پوزیشن مصر اور تیسری پوزیشن سعودی عرب کے نام رہی۔ جبکہ بیسٹ رائڈر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی پاکستان کے آفتاب شبیر کے نام رہا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان، سعودی عرب، مصر، قطر، ساؤتھ افریقا، امریکا، ناروے، کویت اور عمان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں اور پہلی بار 9 ممالک کی ٹیمیں ایک ساتھ پاکستان میں ایک ہی ایونٹ میں شریک ہوئیں۔ صدر ایکویسٹرین فیڈریشن صاحبزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ جتنی ٹیمز پاکستان آئی ہیں وہ یہاں سے مثبت پیغام لے کر جائیں گی اور پاکستان میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں...
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی چترال و زریں، دیر بالا و لوئر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان بٹگرام، مانسہرہ، خیبر، کرم کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہوگیا جبکہ کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ بالائی اضلاع میں 17 انچ تک برفباری بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی چترال و زریں، دیر بالا و لوئر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان بٹگرام، مانسہرہ، خیبر، کرم کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابرآلود رہا۔ اسی طرح چترال، کوہستان، باجوڑ دیر، سوات میں بارش ہوئی جب کہ چترال اور سوات کے پہاڑوں...
ایک اطالوی ڈاکٹر سیکورٹی ادارے کی جانب سے زیر تفتیش آگیا ہے جب اس نے اسپتال کی مشینری استعمال کرتے ہوئے اپنی زخمی پالتو بلی کا اسکین کیا اور اس کی جان بچانے کے لیے اس کا آپریشن کیا۔ ڈاکٹر گیانلوکا فنیلی جو اٹلی کے پارینی اسپتال میں ریڈیولوجی اور نیورڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں، نے حال ہی میں اپنے اس اقدام سے ملک کے عوام کو دو گروپوں میں تقسیم کردیا ہے۔ اییک گروہ انہیں ایک ہیرو مانتا ہے جو زندگی کو اصولوں اور ضابطوں سے زیادہ اہمیت دیتا ہے اور دوسرے گروپ کا خیال ہے کہ اسے جان بوجھ کر اسپتال کے قوانین کو توڑنے کیوجہ سے نتائج کا سامنا کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر جانوروں کے کلینک میں ایک...
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم اور بھتہ خوری کے ایک اور سنگین واقعے میں، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نامور ڈاکٹر سندر لال بالانی کو بھتہ وصولی کے لیے راکٹ بھیج دیا گیا۔ اس واقعے نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سندر لال بالانی کو نامعلوم افراد کی...
پشاور: خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہوگیا جب کہ کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ بالائی اضلاع میں 17 انچ تک برفباری بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی چترال و زریں ،دیر بالاولوئر،سوات ، شانگلہ ،بونیر ،کوہستان بٹگرام ،مانسہرہ، خیبر ، کرم کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابرآلود رہا۔ اسی طرح چترال، کوہستان، باجوڑ دیر ، سوات میں بارش ہوئی جب کہ چترال اور سوات کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ گزشتہ روز چترال میں ایک انچ، مالم جبہ میں 2، کالام میں 17 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز کالام میں درجہ حرارت منفی ایک،...

ٹنڈو جام: آل پاکستان گورنمنٹ ملازمین کی یونین گرینڈ الائنس کے تحت مطالبات کی منظوری کیلیے احتجاج کیاجارہاہے
ٹنڈو جام: آل پاکستان گورنمنٹ ملازمین کی یونین گرینڈ الائنس کے تحت مطالبات کی منظوری کیلیے احتجاج کیاجارہاہے

کراچی : ڈھاکا سیکنڈری اسکول کے تحت سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا سربراہ بیگم حسینہ رضوی ،پرنسپل ودیگر کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی : ڈھاکا سیکنڈری اسکول کے تحت سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا سربراہ بیگم حسینہ رضوی ،پرنسپل ودیگر کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حیدرآباد میں قائم ہوابازی کی تربیت گاہ میں بین الاقوامی معیارکے کورسزکروانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کےمطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی انتظامیہ نےحیدرآباد میں قائم سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹوٹ(کٹائی)میں عالمی سول ایوی ایشن سےبین الاقوامی معیارکےکورسز کروانے کی منظوری دی ہے، پہلی بارانٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم کو 4 عالمی سطح کے ایوی ایشن شعبے کے کورس کرانے کے لیےمدعو کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی معیارکےکورسز 17 فروری تا 25 مارچ ہوں گے،ٹریننگ انسٹرکٹر کورسز، ٹریننگ ڈیولپر، ٹریننگ منیجرز کے کورسزکروائے جائیں گے جبکہ پسنجر بورڈنگ برجز کورس کی تربیت بھی دی جائے گی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اورانٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نےکورسزکےمتعلق رجسٹریشن اور شیڈول اپنی ویب سائٹ پر جاری...
بیجنگ : انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن (آئی ایس او) کی طرف سے منظور شدہ ، چین کی قیادت میں بین الاقوامی معیار “برانڈ ایویلیوایشن، ٹورازم سٹی” کو حال ہی میں باضابطہ طور پر جاری کیا گیا ۔ منگل کے روز چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ بین الاقوامی معیار عالمی سیاحتی شہروں کا برانڈ جائزہ بنیادی فریم ورک، جائزہ اشارے اور جائزہ عمل کی وضاحت اور تعین کرتا ہے، اور مخصوص انڈیکس عناصر جیسے سیاحت کے وسائل، سیاحت کے بنیادی ڈھانچے، سیاحت کی خدمات کی سہولت، ماحولیاتی تسلسل ، حفاظت، متعلقہ فریقوں کے جائزے، سیاحوں کی تعداد، مالی کارکردگی وغیرہ کے ذریعے دنیا کے مختلف سیاحتی شہروں کی مختلف سطحوں کا جائزہ لیتا ہے، تاکہ صارفین کے...

چین کی جانب سے متعلقہ پانیوں میں آبزرویشن بوائے کی تعیناتی چینی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے ، چینی وزارت خارجہ
چین کی جانب سے متعلقہ پانیوں میں آبزرویشن بوائے کی تعیناتی چینی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے متعلقہ سمندری علاقوں میں آبزرویشن بوائے کی تعیناتی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے متعلقہ سمندری علاقوں میں ہائیڈرو میٹرولوجیکل آبزرویشن بوائے کی تعیناتی چین کے ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے۔ تاحال ، بوائے نے اپنے اصل اسٹیشن پر اپنا آپریشن مکمل کر لیا ہے۔ سائنسی مشاہدے کی حقیقی ضروریات کے مطابق ، چین کے متعلقہ اداروں نے...
بلوچستان کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں۔ بورڈ کے ذرائع کے مطابق، اس سال میٹرک کے امتحانات میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔ امتحانات کے انعقاد کے لیے 400 سے زائد امتحانی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 1300 افراد پر مشتمل عملہ اپنی خدمات فراہم کرے گا۔ بورڈ حکام نے بتایا کہ یہ امتحانات 3 مارچ تک جاری رہیں گے، اور ہر امتحانی مرکز میں ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی موجود ہوں گے تاکہ ہر چیز کی نگرانی کی جا سکے۔ امتحانی مراکز میں موبائل فون کا استعمال سختی سے منع کیا گیا ہے۔ نقل کی...
بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں، ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ طلبہ امتحانات میں حصہ لیں گے، 400 امتحانی سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرکے سی سی ٹی وی کیمرے لگا دئے گئے ہیں۔ بلوچستان بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں آج سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات تین مارچ تک جاری رہیں گے۔ آج پہلے روز آرٹس گروپ کے پرچے ہوں گے، صوبے بھر میں 400امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں جس میں 1300 کے لگ بھگ امتحانی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ امتحانی مراکز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی، امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے ہر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ ہلکی برفباری کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، راولپنڈی اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بوندا باندی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا:پٹن 05،مالام جبہ 04،دیر (بالائی 04،لوئیر 02)،سیدو شریف ،کالام 01 اور بلوچستان: قلات میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی06، گوپس منفی 05،...

مشہد مقدس، انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے ملک بھر میں ریلیاں، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی شرکت
مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے مسئول مشہد مقدس حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے عقیل حسین خان کی قیادت میں شرکت کی۔ وفد میں حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے آزاد حسین، حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے عارف حسین تھہیم، حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے عبدالخالق جعفری، حجتہ الاسلام والمسلمین آقائے سید موسوی کے علاوہ پاکستانی علمائے کرام، طلاب اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے پورے ایران میں ریلیاں نکالی گئیں، ان ریلیوں میں حکومتی عہدیداران، عوام، علمائے کرام، نوجوان اور طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مشہد مقدس میں نکالی جانے والی ریلی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے پاکستانی سبز ہلالی پرچم...
پاکستان کے معروف اسلامی بینک فیصل بینک لمیٹڈ (FBL) نے الائنس نیٹ ورک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کرلی ہے، جس کا مقصد اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام میں انقلاب لانا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگی کے انفرا اسٹرکچر کو وسعت دی جائے گی اور کاروباروں کو جدید ادائیگی کے حل فراہم کر کے انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنےکے ساتھ ساتھ ان کے کیش لین دین کو آسان بنایا جائے گا۔ یہ اتحاد فیصل بینک کے ڈیجیٹل ادائیگی کے ٹیکنالوجی نظام کو مزید مستحکم بنائے گا، جس سے ان کاروباروں کو بہترین تجربہ حاصل ہوگا جو کیش لیس ادائیگیوں کو اپنانا اور اپنی آمدن کو...
لاہور: کم عمر بچوں کے ساتھ کئی ماہ تک بدفعلی کرنے والے پھل فروش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 کم عمر بچوں کے ساتھ بدفعلی (زیادتی) کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں 4 ماہ قبل بھی مقدمہ درج ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق مفرور اشتہاری شاکر پھل فروشی کا کاروبار کرتا ہے جو بچوں کے ساتھ مسلسل 3 ماہ تک زیادتی کرتا رہا۔ بعد ازاں بچوں کی جانب سے گھر والوں کو مطلع کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ۔ ملزم شاکر مقدمہ درج ہونے پر روپوش ہو گیا تھا۔ جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے...
سٹی 42 : آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس پاکستان نے مختلف الاؤنسز ڈبل کرنے سمیت دیگر مطالبات منوانے کیلئے کل (10 فروری) پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کردیا۔ آل گورنمنٹ ایمپلائر گرینڈ الائنس کے چیف کوارڈینیٹر رحمان باجوہ کا کہنا ہے کہ 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنا ہو گا، ملک بھر سے سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گے، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے ملازمین دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، سرکاری ملازمین ہر قربانی کیلئے تیار ہیں ۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے چیف آرگنائزر رحمان باجوہ نے...
یوم جواں میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ غضنفر علی حیدری، حجت الاسلام و المسلمین علامہ قاضی نادر حسین علوی، حجت الاسلام و المسلمین علامہ وسیم عباس معصومی اور سید فضل عباس نقوی سمیت دیگر نے جوانوں سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ فانڈیشن پاکستان کی جانب سے امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا ملتان میں ولادت با سعادت حضرت علی اکبر علیہ السلام کی مناسبت سے یوم جواں کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ملتان کے مختلف دینی اداروں سے طلبا و حفاظ کرام نے شرکت کی۔ یوم جواں میں حجت الاسلام و المسلمین علامہ غضنفر علی حیدری، حجت الاسلام و المسلمین علامہ قاضی نادر حسین علوی، حجت الاسلام و المسلمین علامہ وسیم عباس معصومی، سید فضل عباس...