سینیٹ اجلاس میں پرنس کریم آغا خان کے لیے فاتحہ خوانی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اے پی پی)ایوان بالا کے اجلاس میں پرنس کریم آغا خان کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر سیدال خان ناصر نے سینیٹر دوست محمد خان کو دعا کرانے کی ہدایت کی جس پر انہوں نے دعا کرائی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھا جاتا ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھا جاتا ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
ملتان (سب نیوز)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اس بیان کی تائید کرتا ہوں کہ شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھاجاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ شاہ محمد مقیم سید اعجاز علی گیلانی کی وفات پر ان کی فیملی سے تعزیت کیلئے حجرہ شاہ پہنچے۔سید یوسف رضا گیلانی نے سجادہ نشین سید اسد علی گیلانی،سید حیدر علی گیلانی اور ایم این اے سید رضا علی گیلانی سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شعبہ زراعت ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، کسان خوشحال ہوگا ملک خوشحال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھاجاتا ہے اس بیان کی تائید کرتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے علیحدگی کا جوبیان دیا ہے وہی پارٹی کا فیصلہ ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شفاف الیکشن ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں واضع اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ انہوں نے فلسطین کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور غزہ میں اسرائیل جارحیت اور مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے۔