ملک کے مختلف مقامات پر بارش و برفباری کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختون خوا میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔
آزاد کشمیر: بالائی علاقوں میں برفباری، نظامِ زندگی مفلوجآزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برف باری متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مقامات پر
پڑھیں:
سبی، نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
فائل فوٹوبلوچستان کے دارالخلافہ وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خنک ہے۔
محکمۂ موسمیات نے سبی و نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اندرونِ بلوچستان شمالی اضلاع میں موسم ہلکا سرد اور جنوبی وسطی علاقوں میں گرم ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔