خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارشاور پہاڑوں پر برفباری  کا امکان ہے۔

پرووینشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 19 سے 20 فروری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ 19 فروری کو چترال ، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔  

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو بارش اور برفباری کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں جاری ہدایات کے مطابق بارشوں کے دوران عوام بجلی کے تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔ حساس بالائی علاقوں میں ساح اور مقامی آبادی موسمی حالات سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ حساس اضلاع میں انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مراسلے کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش  کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم  کئے جائیں۔ سیاح سڑکوں کی بندش کے پیش نظر سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے پہلے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی فری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے کسی بھی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

وزیر صحت پشاور خلیق الرحمان نے انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کی پولیو ویکسین کی اخری مہم ہے جو چار دن جاری رہے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں پولیو کے صفر کیسز ہوں۔ اگر کوئی کمی آتی ہے تو اس کو پورا کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں سیکیورٹی کے مسائل ہیں وہاں بھی کوشش ہو گی کہ بہتر انداز میں کمپین چلائی جائے۔ ایک مریض کے ساتھ کئی لوگ آتے جس کی وجہ سے ہسپتال میں رش بڑھ جاتا ہے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیو خالص صحت کا معاملہ ہے اس کو سیکورٹی کے ساتھ منسلک نہیں کرنا چاہتے۔ ایسے اضلاع جہاں سیکیورٹی خدشات پیں وہاں سیکورٹی انتظامات زیادہ کئے گئے ہیں۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ ڈرگ کنٹرول کرنے کے لیے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے گزشتہ ایک دو ہفتوں میں کاروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان،این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری
  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری
  • محکمہ موسمیات کی بارش اور برف باری کی پیشِگوئی
  • محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش برفباری کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • انتخابی شیڈول کے بعد جی بی کے تمام دس اضلاع میں ڈی آر اوز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
  • آزاد کشمیر میں کل سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
  • ملک کے کن حصوں میں برفباری اور بارشیں متوقع ہیں؟ محمکہ موسمیات نے بتا دیا
  • خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند‘ موٹرویز ٹریفک کیلیے بند