حیدرآباد میں قائم ہوابازی کی تربیت گاہ میں عالمی معیارکے کورسزکروانے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی:
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حیدرآباد میں قائم ہوابازی کی تربیت گاہ میں بین الاقوامی معیارکے کورسزکروانے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کےمطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی انتظامیہ نےحیدرآباد میں قائم سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹوٹ(کٹائی)میں عالمی سول ایوی ایشن سےبین الاقوامی معیارکےکورسز کروانے کی منظوری دی ہے، پہلی بارانٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم کو 4 عالمی سطح کے ایوی ایشن شعبے کے کورس کرانے کے لیےمدعو کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی معیارکےکورسز 17 فروری تا 25 مارچ ہوں گے،ٹریننگ انسٹرکٹر کورسز، ٹریننگ ڈیولپر، ٹریننگ منیجرز کے کورسزکروائے جائیں گے جبکہ پسنجر بورڈنگ برجز کورس کی تربیت بھی دی جائے گی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اورانٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نےکورسزکےمتعلق رجسٹریشن اور شیڈول اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیے۔
سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حیدرآباد میں ان کورسز سے پاکستان اورخطے میں موجود دیگر ایئرلائنزاور ایوی ایشن کمپنیزپاکستان میں ہی استفادہ کرسکیں گی، ملکی سطح پرکورسز کی سہولت سےکمپنیوں کومالی بچت ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نےعالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم سے رابطہ کیا تھا،عالمی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کورسزکرنے والوں کوبین الاقوامی سرٹیفکیٹ جاری کرے گی،ان کورسزسےملکی اوربین الاقوامی ایئرلائنز،ایوی ایشن کمپنیوں کوکورس کرنے کے لیے بیرون ملک نہیں جانا پڑےگا۔
یہ پہلی بار ہے کہ سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں عالمی سول ایوی ایشن ان بین الاقوامی کورسز کے لیے آرہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن
پڑھیں:
انسانی سمگلنگ اور گداگری روکنے کیلئے تمام ایئرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع ایف آئی اے کے حوالے سے بتایا کہ انسانی سمگلنگ اورگداگری کی روک تھام کیلئے ملک کے تمام ایئر پورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے تمام ایئرپورٹس کے آرائیول اورڈیپارچرکاو¿نٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے مسافروں کی نگرانی میں مدد ہوگی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز سے تمام امیگریشن سربراہان کو مراسلہ بھی موصول ہوگیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایئر پورٹس پر سی سی ٹی وی کی نگرانی ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں بھی ہوگی۔
ایران میں مسلح افواج کے دن پر فوجی پریڈ، نئے ڈرونز اور جدید میزائل سسٹم کی رونمائی کردی گئی
مزید :