Nawaiwaqt:
2025-04-22@10:07:41 GMT

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں پولنگ کا عمل شروع

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں پولنگ کا عمل شروع

 لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ،ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں 30ہزار سات سو 63 ووٹرز بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔خیال رہے کہ صدر کے عہدہ کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ میں مقابلہ ہورہا ہے، سیکرٹری کی نشست پر  2 امیدواروں فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمرا میں جوڑ پڑے گا۔نائب صدر کی نشست پر 3 امیدوار شیخ حسیب بن یوسف، عبد الرحمان رانجھا اور عبدالرزاق چدھڑ مد مقابل ہیں جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پرحسام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔چیئرمین الیکشن بورڈ شہزاد احمد منڈ نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے اچھی  تیاریاں کی گئی ہیں، لاہور ہائیکورٹ بار کے کل ممبران کی تعداد 44 ہزار 232 ہے جبکہ انتخابات میں 30 ہزار 763 رجسٹرڈ ووٹرز بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ووٹ کاسٹ کرینگے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حج آپریشن کے دوران عازمین کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

شاہدسپرا: دارالحجاج لاہور نکلسن روڈ میں 21اپریل سے ویکسینیشن کا عمل شروع ہو گا، عازمین حج کو گرن توڑ بخار، انفلوئنزہ اور پولیو کی ویکسینیشن کروانا لازمی قرار دیا گیا۔
عازمین کو ویکسنیشن کروانے پر پیلے رنگ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، حکومت نے 65سال سے زائد عازمین حج کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایات کی۔
تمام عازمین کو حج پرواز سے 10روز قبل ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنا ہو گا، دارالحجاج لاہور میں ہفتہ کے 7روز تک ویکسینیشن کی سہولت میسر ہو گی، حج پرواز سےقبل عازمین کو سم، شناخت لاکٹ ودیگر کوائف بھی حاصل کرنا ہوں گے۔
 

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

متعلقہ مضامین

  • ججز ٹرانسفر کیس؛ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کا جواب سپریم کورٹ میں جمع
  • تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری
  • عازمین حج کو ویکسین کی  فراہمی آج سے شروع ہو گی 
  • کینال ویو کوآپریٹو سوسائٹی  کا اجلاس ،ایجنڈا منظور
  • حکومت پاکستان کا عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • حج آپریشن کے دوران عازمین کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
  • لاہور، شکیل ترابی کو سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی مقرر کر دیا گیا
  • جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اجلاس شروع 
  • پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر آج روانہ ہو گی
  • پی آئی اے کی لاہور سے باکو کیلئے ہفتہ وار پروازیں کل سے شروع ہونگی