اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل، فاتح کا اعلان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی نے میدان مار لیا جبکہ منظور احمد ججہ سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی 974 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل عبدالواحد قریشی 704 ووٹ لے سکے ہیں ۔
سیکریٹری جنرل کی نشست پر منظور احمد ججہ 844 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں سیکرٹری کی نشت پر قاسم نواز عباسی 828 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں ۔
نائب صدارت کی نشست پر افتحار احمد باجوہ 896 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ راجہ منظر علی کیانی 673 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر بشریٰ حق راجہ 825 ووٹ لیکر کامیاب اور پلوشہ ایاز خان 815 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر عمران اشفاق 955 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ سید ظاہر شاہ 655 ووٹ لیکر ہار گئے۔
فنانس سیکرٹری کی نشت پر 966 ووٹ لیکر فضل مولا کامیاب، محسن عباسی 604 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے بار الیکشن میں مجموعی طور پر 1718 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکرٹری کی کی نشست پر
پڑھیں:
تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی جنرل نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے۔ مرحوم سینیٹر تاج حیدر کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے 2,2 امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دیے۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور محمد آصف خان جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے مجاہد رسول اور نگہت مرزا نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔جانچ پڑتال کے بعد چاروں امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے۔
دبئی میں مسٹر پتلو گرفتار لیکن دراصل کس نے پکڑوایا ؟ مزید تفصیلات سامنے آگئیں
پیپلز پارٹی نے اس نشست کے لیے وقار مہدی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں رضا ربانی، سعید غنی اور وقار مہدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اور 22 اپریل 2025 تک جاری رہے گی، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 اپریل کو شائع کی جائے گی۔
یاد رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
مزید :