نیپرا حکام نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی اپنی تنخواہوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق نیپرا حکام نے کابینہ کی منظوری کے بغیر اپنی تنخواہوں میں اضافہ کیا، چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، نیپراعہدیداروں کی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی، نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی بنیادی تنخواہ شامل ہے۔
نیپرا حکام نے ججز کے جوڈیشل الاؤنس کی طرز پر اپنے لیے الاؤنسز کی منظوری دی، الاؤنسز میں ماہانہ 6 لاکھ 31 ہزار سے 7 لاکھ روپے ریگولیٹری الاؤنس کی منظوری دیدی۔نیپرا افسران نے 2024 کے لیے 5 لاکھ 87 ہزار روپے سے 6 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایڈہاک ریلیف بھی حاصل کرلیا، نیپرا افسران 2023 کے لیے 5 لاکھ 44 ہزار سے 6 لاکھ روپے کی شرح سے ایڈہاک ریلیف کے اہل بھی ہو گئے۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق 2022 کے لیے ایک لاکھ 5 ہزار سے ایک لاکھ 16 ہزار روپے ماہانہ، 2021 کے لیے 70 ہزار سے 77 ہزار 300 روپے ماہانہ ایڈہاک ریلیف کے طور پر گھر کا کرایہ الاؤنس بھی دیا جائے گا۔دیگر مراعات میں 96 ہزار روپے اور یوٹیلٹی الاؤنس 32 ہزار سے 35 ہزار روپے شامل ہیں، افسران کی مجموعی تنخواہوں کا پیکیج اب 29 لاکھ 50 ہزار روپے سے بڑھ کر 32 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گیا، نیپرا افسران اب اعلیٰ عدالتوں کے ججوں سے بھی زیادہ تنخواہ اور مراعات لیں گے۔ذرائع کے مطابق نیپرا افسران نے یہ ترامیم حکومت کی منظوری کے بغیر کی ہیں، نیپرا کے زیادہ تر ارکان اور چیئرپرسن عام طور پر ریٹائرڈ بیوروکریٹس ہوتے ہیں، اس وقت نیپرا کے چیئرپرسن، کے پی اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 2 ارکان ریٹائرڈ بیوروکریٹس ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لاکھ 50 ہزار روپے نیپرا افسران کی منظوری حکام نے کے لیے
پڑھیں:
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، اس دوران انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز بازارِ حصص میں 716 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 32 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور انڈیکس میں بتدریج 1136 اور 1456 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار 771 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی طویل مدتی ریٹنگ میں بہتری سے گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ریکوری کے رحجان سے تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 115000, 116000 اور 117000پوائنٹس کی 3سطحیں بحال ہوگئیں۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار ماہانہ بنیاد پر کرنٹ اکاؤنٹ 1.2ارب ڈالر کے ریکارڈ سرپلس ہونے اور مارچ میں 4.1ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی ریکارڈ آمد سے سینٹی منٹس مثبت ہوئے اور سرمایہ کاری کے شعبوں کا اعتماد بڑھا ہے۔