2025-04-22@02:45:57 GMT
تلاش کی گنتی: 291
«فلسطینیوں کے»:
(نئی خبر)
امریکا میں 2024 میں مسلمانوں اور بالخصوص فلسطینیوں پر حملوں اور امتیازی سلوک کی 8 ہزار 658 شکایات درج ہوئی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس امریکا میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ پریشان کن رجحان غزہ جنگ کے بعد سے دیکھنے میں آیا ہے۔ فلسطینیوں اور غزہ کی حمایت کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کاؤنسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے مطابق 2024 میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی موصول ہونے والی شکایات 1996 کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔ ان شکایات میں سب سے زیادہ دفاتر اور ملازمتوں کی دیگر مقامات میں امتیازی سلوک کی ہیں اس کے بعد امیگریشن اور پناہ گزین سے متعلق ہیں۔ بعد ازاں تعلیمی...
ویب ڈیسک _امریکہ کے وفاقی امیگریشن حکام نے کولمبیا یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے فلسطینی طالب علم کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ہونے والے طالبِ علم محمود خلیل کی وکیل ایمی گریئر نے خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کو بتایا کہ اتوار کو امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ(آئی سی ای) کے اہلکاروں نے ان کے موکل کو کولمبیا یونیورسٹی کے مین ہیٹن کیمپس سے تحویل میں لیا ہے ۔ وکیل ایمی گریئر کا کہنا تھا کہ انہوں نے گرفتاری کے دوران فون پر آئی سی ای کے ایجنٹس سے بات کی جن کا کہنا تھا کہ وہ محکمۂ خارجہ کی جانب سے خلیل کا اسٹوڈنٹ ویزا منسوخ کرنے کے احکامات پر عمل درآمد...
ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ فلسطینیوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی کہ ابراہیمی معاہدہ ان کے لیے معاشی فوائد کا باعث بنے گا لیکن 7 اکتوبر کے بعد اسرائیلی بربریت نے ان تمام سازشوں کو بے نقاب کردیا، فلسطینی عوام امریکہ کے اس منصوبے کو قبول نہیں کریں گے جس کے تحت انہیں زبردستی اردن اور مصر منتقل کیا جائے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت عالمی فلسطین کانفرنس، جمعۃ الوداع یوم القدس کو سرکای سطح پر منانے کا مطالبہ فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت عالمی فلسطین کانفرنس، جمعۃ الوداع یوم القدس کو سرکای سطح پر منانے کا مطالبہ فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت عالمی فلسطین کانفرنس،...
کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر تیمور علی نے فلسطین کے حوالے سے اپنی جماعت کے دیرینہ موقف کی توثیق کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو عالمی بائیکاٹ مہم کے نتیجے میں اربوں ڈالر کے معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں تیسری سالانہ عالمی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں فلسطین سے یکجہتی کے اظہار کے لئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے جمعۃ...
کولمبیا یونیورسٹی کے خلیل نامی طالب علم کو فلسطین کے حق میں مظاہر کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ۔ فلسطین کے حق میں تعلیمی اداروں میں احتجاج کرنیوالے طلبا کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر انتقامی کارروائیوں کا آغازہوگیا۔ نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے فلسطینی محمود خلیل کو آئی سی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حراست میں لے لیا ۔ فیڈرل امیگریشن اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ وہ اس اسٹوڈنٹ کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ایجنٹوں میں سے ایک نے فون پر بتایا ہے کہ وہ دفتر خارجہ کے ایک حکم پر عمل کر رہے ہیں۔ تاکہ خلیل کا آسٹوڈنٹ ویزا ختم کیا جا سکے۔ اٹارنی کی...
فلسطین کے حامی طالب علم محمود خلیل کو کولمبیا یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا، خلیل کی بیوی امریکی شہری اور گرین کارڈ ہولڈر ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ خلیل نے فلسطین کیلئے مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا حماس کے حامیوں کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کرے گا۔ امریکی وزیر خارجہ ماکو روبیو نے کہا کہ حماس کے سپورٹرز کو امریکا سے ڈی پورٹ کیا جائے گا، فلسطین کے حامی طالب علم محمود خلیل کو کولمبیا یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا، خلیل کی بیوی امریکی شہری اور گرین کارڈ ہولڈر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خلیل نے فلسطین کے لئے مظاہروں میں...
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ منصوبہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک حقیقت پسندانہ راستہ دکھاتا ہے اور اگر اس پر عمل درآمد ہوجاتا ہے تو غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کے تباہ کن حالات میں بہت بہتری آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب ممالک کے حمایت یافتہ منصوبے کی حمایت کرتے ہیں جس پر 53 ارب ڈالر لاگت آئے گی اور اس کے تحت فلسطینیوں کو بے گھر نہیں کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی جانب سے...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں تباہی مسلم دنیا کی جانب سے فوری اقدامات کی متقاضی ہے۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج غزہ تاریک ترین دور سے گزر رہا ہے، عورتوں اور بچوں سمیت 48000 معصوم فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، غزہ کا تمام بنیادی ڈھانچہ، سکول، ہسپتال، مکان، عبادت گاہیں، تجارتی مراکز ملبے کا ڈھیر بنا دیے گئے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ مسلم دنیا کی جانب سے فوری اقدامات کا طلب گار ہے، 15 ماہ کی تباہ کاریوں کے بعد مصر اور امریکا کی جانب سے جنگ...
اسرائیلی کی فوج مصنوعی ذہانت کا حامل ایک ںیا ٹُول تیار کر رہی ہے جو چیٹ جی پی ٹی سے ملتا جلتا ہو گا۔ عرب نیوز نے ایک تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس نئے ٹُول کو ان عربی مکالموں پر ٹریننگ کروائی جا رہی ہے جو اسرائیل نے فلسطینیوں کی جاسوسی کے دوران حاصل کیے ہیں۔ یہ تحقیق برطانوی اخبار گارڈیئن، اسرائیلی فلسطینی میگزین پلس 972 اور عبرانی زبان کے ادارے لوکل کال نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ اس اے آئی ٹُول پر اسرائیلی فوج کی خفیہ سائبر وار یونٹ 8200 کام کر رہی ہے۔ فوج کی یہ یونٹ اس اے آئی ٹول کی پروگرامنگ کچھ اس انداز میں کر رہی ہے کہ وہ فلسطینیوں...
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے علامہ سید حسن ظفر نقوی، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک ماہ فلسطین مہم کے تحت کراچی کے ایک مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس و افطار وحدت کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرس و افطار میں مختلف مسالک کے علمائے کرام سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، جامعات کے اساتذہ، دانشور، اسکالرز، معروف صحافیوں سمیت وکلاء اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے بااثر اور سرکردہ خواتین و حضرات اور مدارس اور دیگر اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ یکجہتی فلسطین کانفرنس سے معروف عالم...
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حکمران فلسطینی حمایت کے جھوٹے نعرے لگاتے ہیں، ملک میں فلسطینیوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلیوں پر مقدمات قائم ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس و دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ فلسطینیوں...
CAIRO: عرب ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے مصر کے متبادل منصوبے کی حمایت کی ہے۔ منگل کو قاہرہ میں ہونے والے غیر معمولی اجلاس میں مصر، سعودی عرب، قطر، اردن، شام اور دیگر عرب ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد امریکی منصوبے کے خلاف مشترکہ عرب مؤقف اپنانا تھا، جس میں غزہ کی تعمیر نو اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر بات چیت کی گئی۔ مصر نے 53 ارب ڈالر کے مجوزہ 5 سالہ منصوبے کا اعلان کیا جس میں غزہ میں لاکھوں مکانات، تجارتی بندرگاہ اور ائیرپورٹ کی تعمیر شامل ہے، اور فلسطینی علاقوں میں انتخابات...
7 مارچ 2025ء کو جدہ میں او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ کے اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کی ثابت قدم حمایت کا اعادہ کریں گے اور اس کے اصولی موقف پر زور دیں گے۔ پاکستان یروشلم سمیت تمام مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کی وکالت اور فلسطینیوں کو مزید بے گھر کرنے کی ناقابل قبول تجویز کی مذمت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ (سی ایف ایم) کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔ 7 مارچ 2025ء کو جدہ میں ہونے والا یہ اعلیٰ سطحی اجلاس او آئی سی کے...
قاہرہ میں غزہ کی صورتحال پر عرب ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں مصری صدر کا کہنا تھا کہ یہ غیر معمولی اجلاس فلسطینی بھائیوں کی پکار پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے کے امن اور استحکام کو کئی خطرات لاحق ہیں، فلسطینیوں کے ساتھ آزاد کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ غزہ کا انتظام چلانے کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ آزاد کمیٹی تشکیل دی گئی، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے بغیر قیام امن ناممکن ہے۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ کی صورتحال عرب ممالک کے ہنگامی اور غیر معمولی سربراہی اجلاس سے مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے خطاب کرتے ہوئے...
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افطار میں شریک افراد نے کہا کہ رمضان المبارک میں جہاں مسلمان امن، بھائی چارے اور عبادت میں مشغول ہوتے ہیں، وہیں اسرائیل غزہ میں بھوک، قتل و غارت اور بربریت کو فروغ دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پوری دنیا میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ اس سلسلے میں امریکی عوام نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے اجتماعی افطار کا اہتمام کیا، جس میں درجنوں افراد نے شرکت کرکے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ اقدام اسرائیل کے وحشیانہ مظالم اور غزہ کے معصوم روزہ داروں پر جاری محاصرے کے خلاف ایک خاموش مگر پُرزور پیغام ہے کہ دنیا بیدار ہو رہی ہے اور...
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والی نسل کشی کی وجہ سے اسرائیل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں سینکڑوں افراد نے غزہ کی پٹی سے فلسطینی عوام کو زبردستی بے گھر کرنے کے کسی بھی منصوبے یا تجویز کو مسترد کر دیا۔ اسٹاک ہوم کے علاقے اوڈنپلان میں ہونے والے ایک مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے حصہ لیا اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے مطالبات کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "جبری نقل مکانی نہیں، نسل کشی نہیں” اور "سکولوں اور ہسپتالوں پر بمباری بند کی جائے” جیسے مطالبات اور نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے...
ماہ رمضان میں55 سال سے زائد مرد اور 50 سال سے زیادہ عمر والی خواتین کو اجازت 12 سال سے کم عمر والوں کو چھوٹ ,دیگر افراد کو آنے سے قبل اجازت لینا لازمی قرار اسرائیل نے مسجد اقصی میں فلسطینیوں کے داخلے کو محدود کردیا، ماہ رمضان میں صرف 55 سال سے بڑے مرد، 50 سال سے بڑی خواتین اور 12 سال یا اس سے چھوٹے بچوں کو مسجد اقصی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کے تحت رہا فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، مسجد اقصی جانے والے راستوں پر مزید 3 ہزار اسرائیلی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔جمعہ کی نماز کے لیے نمازیوں کی تعداد کم...
واشنگٹن اسٹیٹ میں ایک جوڑے کو کیپٹن امریکا کی نئی فلم ’’بریو نیو ورلڈ‘‘ دیکھتے ہوئے ایسا ایکشن ملا جس کی انہوں نے کبھی توقع نہیں کی تھی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے این بی سی نیوز کے مطابق منگل کی رات، جب ایک جوڑا لیبرٹی سنیما میں کیپٹن امریکا کی نئی فلم کا لطف اٹھا رہا تھا کہ اچانک سنیما ہال کی چھت ان کے سروں پر گرگئی۔ اطلاعات کے مطابق ویناچی فائر ڈپارٹمنٹ کو تقریباً 8 بجے کال موصول ہوئی، جس پر عملے نے پہنچ کر دیکھا کہ سنیما ہال میں صرف دو افراد موجود تھے۔ خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا، ’’یہ تو انٹرایکٹو مووی ایکسپیرئنس کہلائے گا......
42 سالہ فلسطینی بلال یاسین نے رائٹرز کو بتایا کہ اس نے 20 سال اسرائیلی جیلوں میں گذارے۔ اس نے مزید کہا کہ اس عرصے میں اسے ظلم اور ناقص حالات کا نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اسیران میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ طوفان الاحرار معاہدے کے پہلے مرحلے کے ساتویں دور میں آج جمعرات کی صبح 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ قیدیوں کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ ساتویں کھیپ میں رہا کیے جانے والے قیدیوں میں عمر قید اور زیادہ سزاؤں والے 151 قیدی شامل ہیں۔ القدس اور مغربی کنارے کے 43 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ معاہدے کے تحت 97 قیدیوں کو جلا وطن کیا جائے گا۔ اس کھیپ میں 24...
غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں اور اب اسرائیل کی جانب سے معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے بتایا ہے کہ یہ لاشیں کچھ دیر قبل ریڈ کراس کے سپرد کی گئیں اور اب فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ لاشیں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی، اور شلومو منصور کی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور اب ریڈکراس کا ایک قافلہ درجنوں رہائی پانے والے فلسطینی...
حماس نے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں جس کے جواب میں اسرائیل نے 140 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔ اس حالیہ تبادے کے بعد 5 ہفتے پرانی جنگ بندی معمول پر آتی نظر آرہی ہے، جس کی خلاف ورزی کے بعد غزہ میں جنگی حالات کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: حماس 369 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کے لیے تیار یرغمالیوں کی لاشوں کو جنوبی غزہ میں ریڈ کراس منتقل کیا گیا اور تقریباً نصف شب کے قریب کریم شالوم کے سرحدی مقام پر پہنچایا گیا، دریں اثنا فلسطینی قیدیوں کو لے کر بسوں کا ایک قافلہ مغربی کنارے کے شہر رملہ پہنچا۔ میڈیا رپورٹس...
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے بھی حماس سے 4 لاشیں ریڈ کراس کو ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت اب اسرائیل کیجانب سے 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حماس کے عہدیدار نے کہا کہ 4 اسرائیلیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی گئی ہیں، وہ اب فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اسرائیل کے حوالے کی جانے والی لاشوں کی شناخت ظاہر کردی ہے۔...
حماس نے کہا ہے کہ مصر کی ثالثی میں ایک ایسا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد اسرائیل ان 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جن کی رہائی میں تاخیر کی گئی تھی۔ حماس کے مطابق اسرائیل کے ساتھ یہ مذاکرات مصر کے شہر قاہرہ میں ہوئے جہاں یہ طے پایا کہ حماس 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی جس کے بدلے میں اسرائیل 6 سو سے زائد فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔ واضح رہے کہ ان فلسطینی قیدیوں کی رہائی اسرائیل نے حماس پر یرغمالیوں کی رہائی کے وقت ’پبلک شو‘ کرنے کے الزام کے میں روک دی تھی جس کے بعد دونوں فریقین میں جاری جنگ بندی معاہدہ بحران کا شکار ہوا...
حماس نے کہا ہے کہ مصر کی ثالثی میں ایک ایسا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد ان 620 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل رہا کرے گا جن کی رہائی میں تاخیر کی گئی تھی۔ حماس کے مطابق اسرائیل کے ساتھ یہ مذاکرات مصر کے شہر قاہرہ میں ہوئے جہاں یہ طے پایا کہ حماس 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی جس کے بدلے میں اسرائیل 6 سو سے زائد فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: حماس نے ہفتے کو یرغمالی رہا نہ کیے تو غزہ پر شدید حملے شروع ہوجائیں گے، اسرائیل واضح رہے کہ ان فلسطینی قیدیوں کی رہائی اسرائیل نے حماس پر یرغمالیوں کی رہائی کے وقت ’پبلک شو‘ کرنے کے...
فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہو۔انہوں نے یہ بات مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہی۔اس موقع پر انہوں نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کو ترجیح دے۔عاصم افتخار نے مزید کہا کہ انسانی امداد کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی جڑ اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ہے۔
اسرائیل کا رمضان میں فلسطینیوں کے مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )اسرائیل نے ایک بار پھر رمضان کے بابرکت مہینے میں فلسطینیوں کے مسجد اقصی میں داخلے اور عبادات پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران 13 سال سے 50 سال تک کی عمر والے فلسطینیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں 13 سے 50 سال عمر تک کی فلسطینی خواتین کو بھی عبادات کے لیے مسجد اقصی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔رمضان المبارک کے دوران نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے بھی صرف 10 ہزار افراد کو...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسرائیلی فوج کی بمباری میں بے گھر ہونے والے فلسطینی بھائیوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کردی۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان قطر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے حماس رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل نے 602 فلسطینیوں کی رہائی مؤخر کردی، حماس کا شدید ردعمل ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور حماس رہنماؤں کے درمیان ملاقات وفود کی سطح پر ہوئی ہے۔ جے یوآئی وفد کی قیادت مولانا فضل الرحمان نے کی جبکہ حماس کی مجلس شوریٰ کے سربراہ ابو عمر وفد کی قیادت کررہے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں غزہ و فلسطین کی...

اسرائیل غزہ میں لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے ہر لمحے تیار ہے‘ جنگ کے مقاصد ہر صورت پورے کیے جائیں گے .نیتن یاہو
تل ابیب/غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے ہر لمحے تیار ہے اور جنگ کے مقاصد ہر صورت پورے کیے جائیں گے وہ خواہ مذاکرات سے ہوں یا کسی اور طریقے سے ہم کسی بھی لمحے بھرپور لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں ہمارے آپریشنل منصوبے مکمل ہیں. فوجی افسروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ایک روز قبل ہی اسرائیل نے فائر بندی معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی ہے.(جاری ہے) اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں ہم نے حماس کی منظم قوتوں کا...
سٹاک ہوم کے علاقے اوڈنپلان میں سینکڑوں مظاہرین غزہ کے فلسطینیوں کے خلاف ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی پر قبضے اور وہاں سے فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے منصوبے کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ سٹاک ہوم کے علاقے اوڈنپلان میں سینکڑوں مظاہرین غزہ کے فلسطینیوں کے خلاف ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’صیہونی اسرائیلیو فلسطین چھوڑ دو‘‘، ’’مجرم امریکہ، مشرق وسطیٰ چھوڑ دو‘‘ اور ’’نسل کشی بند کرو‘‘ کے نعرے درج تھے۔ بینرز پر”صیہونیت کو شکست...
فلسطین میں اسلامی مزاحمتی گروہوں کی اہم شخصیات نے شہید سید حسن نصراللہ کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں صیہونی حکمرانوں کی شکست کی علامت اور امت مسلمہ اور عرب دنیا کا شہید قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے تشیع جنازے کے موقع پر اپنے پیغام میں اسلامی مزاحمتی بلاک، حزب اللہ لبنان اور امت مسلمہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سید حسن نصراللہ اسلامی مزاحمت کی علامت اور عرب دنیا اور جہاد کے میدان میں عالم اسلام کے لیے اعلی رول ماڈل تھے جنہوں نے طویل عرصے تک...
مصر کے وزیر خارجہ بدرعبدالعاطی کا چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال سمیت مشرق وسطی میں قیام امن اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے بھی غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی امریکی منصوبے کی مخالفت کردی۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ہیں۔ غزہ فلسطینی علاقے کا لازمی حصہ ہے۔ چینی وزیر خارجہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل اور موثر عمل درآمد کی امید کرتے ہیں۔
نیتن یاہو نے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کی جانب سے رہا کیے جانے والے 6 یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی طے شدہ رہائی کو موخر کردیا ہے۔ حماس نے گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا جس کے بدلے اسرائیل کو بھی 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا مگر اب اسرائیلی وزیراعظم نے فسلطینی قیدیوں کی رہائی کو موخر کردیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حماس کی طرف سے بار بار کی جانے والی خلاف...
غزہ،واشنگٹن،ریاض (صباح نیوز،آن لائن) 6اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 602 فلسطینی قیدی رہا۔تفصیلات کے مطابق3 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے وقت جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ۔ حماس کی اسٹیج پر موجود اسرائیلی قیدی مسکرا رہے تھے اور فلسطینیوں کے پرجوش ہجوم کی طرف اشارہ کر رہے تھے ، ان میں سے ایک قیدی نے اپنے ساتھ کھڑے ایک حماس کے اہلکار کی پیشانی کو بوسہ بھی دیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق نصیرات میں 3اسرائیلی قیدیوں کو رہائی سے قبل اسٹیج پر پہنچایا گیا، اور پھر انہیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا نصیرات میں حوالگی کے مقام پررہا ہونے والوں میں ایلیا کوہن، عمر شیم توو اور عمر وینکرٹ شامل ہیں ،22برس کے عمر شیم توو، 27سالہ ایلیا...
القسام کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بریگیڈز نے اس قیدی کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ اقدام اندرون فلسطین کی فلسطینی آبادی کے لیے واضح پیغام ہے جو اپنے بیٹوں کو قابض اسرائیلی فوج میں بھرتی کو مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی قیدی ہشام السید کو آج ہفتے کے روز بقیہ پانچ قیدیوں کے برعکس کسی سرکاری تقریب منعقد کیے بغیر رہا کر دیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق القسام کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بریگیڈز نے اس قیدی کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ اقدام اندرون فلسطین کی فلسطینی آبادی...
قابض فوج کے ریڈیو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 10 سال سے مقاومت کی قید میں اسرائیلی شخص السید کو بغیر کسی تقریب میں لائے رہا کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے نصریات کیمپ میں تین اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کی تقریب کے دوران ریڈ کراس حکام کے حوالے کیے جانے والے قیدیوں میں سے ایک نے دلچسپ انداز میں القسام بریگیڈ کے مجاہدین کے سروں کو بوسہ دیا۔ فلسطین میں آج مزاحمتی قوتوں نے "الیامیمون یتزاک کوہن"، "عمر شیم توف" اور "عمر فانکوت" نامی تین اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے نمائندوں کے حوالے کیا ہے۔ قابض فوج کے ریڈیو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 10 سال سے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور علاقے کو اپنے مستقل قبضے میں لینے کے منصوبے سے بالآخر پسپائی اختیار کرلی ہے۔ امریکی صدر کے اپنے منصوبے پر رویے میں تبدیلی مصر اور اردن کی جانب سے منصوبے کی منظوری سے انکار پر سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کے میزبان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال اردن اور مصر کو اربوں ڈالرز دیتے ہیں، مجھے ان کے ایسا کہنے پر تھوڑی بہت حیرانی ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی منصوبہ مسترد، اردن غزہ کی حمایت میں ڈٹ گیا انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ یہ ایسا منصوبہ تھا جس کا فائدہ ہوتا مگر میں...
بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کی فلم ’نادانیاں‘ آئندہ ماہ ریلیز کی جائے گی۔ نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے آج فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلم 7 مارچ کو نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگی۔ A post common by Netflix India (@netflix_in) اس فلم کے زریعے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان فلمی دنیا میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں جس کیلئے مداح بےحد پُرجوش ہیں کیونکہ ابراہیم علی خان کو سیف علی خان کی کاربن کاپی کہا جارہا ہے۔ A post common by Sony Music India (@sonymusicindia) فلم نادانیاں میں ماضی کی...
چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ اس وقت مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کا ایک ہی موقف ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے سعودی عرب کی قیادت میں خلیجی ممالک آزاد و خودمختار ریاست فلسطین کی طرف بڑھیں گے، فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہونا پہلے سے عالمی سطح پر طے ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک عرب ممالک کو فلسطینیوں کے مستقبل کی حفاظت کی ہمت دے۔ اپنے ویڈیو بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل اور مصر و اردن کا اہم اجلاس ریاض میں ہو رہا ہے، خلیج تعاون کونسل...
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے، حماس نے مزید 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے، جن میں ایلیا اسحاق کوہن، عمر شیم توف، عومر ونکرت، تال شوہام، اویرا منجستو، اور ہشام السید شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ان 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیل 602 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گا، رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں 50 عمر قید کی سزا پانے والے، 60 طویل المدتی قیدی، اور 47 وہ افراد شامل ہیں جو 2011 میں گیلاد شالیت کے تبادلے میں رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کیے گئے تھے، 445 قیدی وہ ہیں جنہیں...
اپنے ایک بیان میں صدر الحسینی کا کہنا تھا کہ غزہ و فلسطین بحران کے حل کیلئے امریکی منصوبے احمقانہ ہیں کیونکہ یہ زمینی حقائق کے برخلاف، مقاومت کی طاقت کو نظر انداز اور دباؤ کے غیر موثر ہتھیار پر منحصر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب حضرت آیت الله سید علی خامنه ای نے فلسطین کے حل کے لئے پیش کئے گئے ڈونلڈ ٹرامپ منصوبے کو احمقانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو ڈیڑھ سال سے مقاومت کو نابود کرنے کے دعوے کر رہے تھے، اب استقامتی محاذ سے اپنے قیدیوں کے چھوٹے چھوٹے گروہوں کو وصول کر رہے ہیں اور اس کے بدلے میں...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے دوسرے مرحلے میں مستقل جنگ بندی کے بدلے تمام اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا ایک ساتھ تبادلہ کرنے کی پیش کش کی ہے۔ دوسری جانب چینی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے دو ریاستوں، فلسطین اور اسرائیل کے قیام کی قرارداد کو منظور ہوئے ستر سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن فلسطینیوں کے پاس اب بھی اپنا ملک نہیں ہے۔ ہم اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتے کہ حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کا حالیہ معاہدہ بہت مشکل سے طے پایا ہے، غزہ میں فائر بندی معاہدے کے مستقبل پر ابہام کے...
اسرائیل کے وزیر ِاعظم بن یامین نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ غزہ کو فلسطینیوں سے خالی کرانے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق کام شروع کردیا گیا ہے۔ ۱۶ فروری کو امریکی وزیر ِخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات میں نیتن یاہو نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کو محفوظ مستقبل سے ہم کنار کرنے کا ایک یہی طریقہ ہے۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر ِخارجہ مارکو روبیو نے اتوار کو مشرقِ وسطیٰ کا دورہ اسرائیل میں قدم رکھ کر شروع کیا۔ اسرائیلی قیادت سے مشاورت کے بعد وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے اور امید کی جارہی ہے کہ وہ اس دورے میں صدر ٹرمپ کے مذموم منصوبے کے لیے بھرپور حمایت...
تل ابیب(ویب ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مستقل جنگ بندی کے بدلے ایک ساتھ اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرنے کی پیشکش کر دی۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں تمام اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں کا ایک ساتھ تبادلہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔ حماس نے تمام یرغمالیوں کی ایک ساتھ رہائی کے بدلے اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلا کا بھی مطالبہ کر دیا۔ خبرایجنسی کے مطابق حماس کل (بروز جمعرات) 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی نعشیں بھی اسرائیلی حکام کے حوالے کرے گا، ہفتے کے روز مزید 6 اسرائیلی یرغمالی رہا کئے جائیں گے۔

محمود عباس نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی مالی امداد بند کرنے سے انکار پر محکمہ امور اسیران کے سربراہ کو برطرف کر دیا
دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی جانب سے قومی ہیرو قدورہ فارس کو قبل از وقت جبری طور پر ریٹائر کرنے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کو فلسطینی اسیران، شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کے خلاف دشمنی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نواز فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں فلسطینی محکمہ امور اسیران کے سربراہ عبدالقادر حمید (قدورہ فارس) کو قیدیوں، شہداء اور زخمیوں کی تنخواہیں منسوخ کرنے سے انکار پر برطرف کر دیا گیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سوموار کو محمود عباس نے ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں قیدیوں،...
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر جلد ہی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک رومانوی کامیڈی فلم میں دکھائی دیں گی۔ کچھ دن قبل ہانیہ عامر نے دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سے عانیہ کے بھارت میں بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔ تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہانیہ جلد پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم کرنے والی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by DIVA Magazine Pakistan...
غزہ: فلسطین کے صدر محمود عباس نے ایتھوپیا میں افریقی یونین کے اڑتیسویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین، فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے کسی بھی منصوبے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، چاہے وہ غزہ کی پٹی میں ہو، مغربی کنارے میں یا مشرقی یروشلم میں۔ محمود عباس نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوئی بھی کوشش بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے اور فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر اپنے جائز حقوق سے دستبرداری کو قبول نہیں کریں گے۔ فلسطین کا مستقبل جلاوطنی اور نقل مکانی پر نہیں بلکہ اپنے عوام کی وابستگی پر مبنی...
امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی منصوبے کے خلاف لندن میں احتجاجی مارچ کیا گیا۔ فلسطینی پرچم لہراتے ہزاروں افراد نے امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین قبضہ نہیں آزادی، غزہ برائے فروخت نہیں اور نسلی صفائی نامنظور کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے امریکا کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 فروری 2025ء) اسرائیل اور حماس کے مابین غزہ میں سیز فائر ڈیل کے تحت آج بروز ہفتہ یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کی رہائی کا چھٹا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ دن کا آغاز فلسطینی عسکری تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد کے جنگجوؤں کی طرف سے تین اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہوا۔ ہفتےکے روز رہا ہونے والے تین یرغمالیوں میں اسرائیلی-امریکی شہری ساگوئی ڈیکل چن، اسرائیلی-روسی شہری ساشا ٹروپانوف اور اسرائیلی-ارجنٹینین یائر ہارن شامل تھے۔ ان یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیے جانے سے قبل جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اسٹیج پر لے جایا گیا۔ اس موقع پر اسٹیج کو فلسطینی جھنڈوں اور عسکری دھڑوں کے بینرز سے سجایا...
غاصب اسرائیلی رژیم کی اندرونی سلامتی کی ایجنسی (شاباک - شین بیٹ) نے اپنی ایک رپورٹ میں شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بسنے والے عرب باشندے بھی عنقریب ہی مسلح کارروائیوں کا رُخ کر لینگے! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے انسانیت سوز اہداف کے خلاف جاری مسلح کارروائیوں میں 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بسنے والے عربوں کی شرکت میں اضافے کے بعد، غاصب اسرائیلی رژیم کی انٹیلیجنس اور اندرونی سلامتی کے ادارے (شاباک - شین بیٹ) نے خبردار کیا ہے کہ یہ رجحان انتہائی تشویشناک ہے اور اسے جنگ کے وقت میں "پیٹھ میں چھرا گھونپنے" سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ شن بیٹ نے یہ دعوی...
واضح رہے کہ فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کوئی نیا خیال نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کی ’’طویل مدتی ملکیت‘‘ لینے،’’گندگی‘‘ کو’’پاک کرنے‘‘ اور اسے’’مشرق وسطیٰ کے رویرا‘‘ میں تبدیل کرنے کی تازہ ترین تجویز فلسطینیوں کو نسلی طور پر ان کی سرزمین سے بےدخل کرنے کی کوششوں کا تازہ ترین اعادہ ہے۔جو چیز ٹرمپ کے تبصروں کو خطرناک بناتی ہے وہ غزہ میں امریکی فوجی مداخلت کے بعد اس کے 2.2 ملین باشندوں کو بے دخل کرنے کا فوری خطرہ نہیں ہے، اصل خطرہ کہیں اور ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو غزہ یا مغربی کنارے سے باہر نکالنے کے لیے ٹرمپ کے الفاظ کو گرین سگنل سے تعبیر کر سکتا ہے۔...
حماس 369 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کے لیے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز حماس 369 فلسطینیوں قیدیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی کے بدلے 3 اسرائیلی قیدی رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی طرف سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی آج متوقع ہے جس کے بعد اسرائیل بھی جیلوں میں قید فلسطینی قیدی رہا کرے گا۔یہ فیصلہ حماس کی جانب سے گزشتہ دنوں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی موخر کرنے اور اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔اس سے قبل حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام...
حماس 369 فلسطینیوں قیدیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی کے بدلے 3 اسرائیلی قیدی رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔ الجزیرہ کے مطابق حماس کی طرف سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی آج متوقع ہے جس کے بعد اسرائیل بھی جیلوں میں قید فلسطینی قیدی رہا کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: حماس کا ٹرمپ منصوبے کیخلاف مصر و اردن کے مؤقف کا خیر مقدم یہ فیصلہ حماس کی جانب سے گزشتہ دنوں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی موخر کرنے اور اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس سے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔ اس سے قبل حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی...
اپنے بیان میں علماء مشائخ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے امریکہ و اسرائیل کے فلسطین کے حوالے سے غیر انسانی، غیر قانونی ظلم و جبر پر مبنی اشتعال انگیز موقف کے خلاف کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ و دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل نے مسئلہ فلسطین کو تباہ کن نئی صورتحال سے دوچار کردیا ہے، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے تباہ کن اثرات سے مغربی و یورپی ممالک بھی محفوظ نہیں رہ سکیں گے، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے امریکہ و اسرائیل کے فلسطین کے حوالے سے غیر انسانی، غیر قانونی ظلم و جبر پر...
ترکیہ کے صدر طیب ایردوآن نے غزہ سے فلسطینی عوام کو جبری طور پر دوسرے ملکوں میں نکال باہر کرنے کے امریکی منصوبے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے 'یہ منصوبہ دنیا کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ 'وہ جمعرات کے روز انڈونیشا کے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس جبری انخلاء کے منصبوے سے 20 لاکھ فلسطینیوں کو غزہ سے نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا جائے گا اور پھر غزہ کو امریکہ کے قبضے میں لے کر مشرق وسطیٰ کا 'رویرا' بنائے جانے کا منصوبہ ہے۔طیب ایردوآن نے کہا 'میں دیکھتا ہوں کہ ٹرمپ کا یہ فیصلہ کہ وہ اس منصوبے پر اسرائیل کے قاتل...
دوحا/غزہ/لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )حماس نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان نے بتایا کہ مصر اور قطر نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد پر حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ترجمان حماس نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں رہنماؤں نے مصر کا دورہ کیا تھا اور ثالثوں سے مذاکرات کیے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ ثالثوں کی یقین دہانی پر ہفتے کے روزطے شدہ 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی معمول کے مطابق ہوگی۔حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے اعلان کے بعد غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے خاتمے اور نئی جنگ کے خدشات دم...
مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر متفق ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز قاہرہ (آئی پی ایس )مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر متفق ہوگئے۔ مصری صدارتی دفتر کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کا اردن کے شاہ عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنما فلسطینیوں کی بیدخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر متفق ہوئے۔مصری صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماں نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو فلسطینیوں کی بیدخلی کے بغیر ہونی چاہیے۔ مصری صدارتی دفتر کے مطابق دونوں صدور نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن کے لیے صدر ٹرمپ سے...
غزہ کے لوگوں کی بے دخلی کے ساتھ ٹرمپ کا ریویرا منصوبہ قابل قبول نہیں: سعودی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز )برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی کسی بھی ملک بشمول سعودی عرب منتقلی کیساتھ ٹرمپ کا ‘ریویرا’ منصوبہ قابل قبول نہیں۔ شہزادہ خالد بن بندر نے کہا کہ سعودی عرب کو امریکا کیریویرا (ساحلی تفریحی مقام) منصوبے پر اعتراض نہیں مگر فلسطینیوں کو غزہ سے نہ نکالاجائے۔شہزادہ خالد کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کامقف ہے وہ غزہ میں ریویرا بنانیکا خیر مقدم کرے گا، میرا خیال ہے غزہ میں ریویرا بنانا زبردست بات ہوگی مگر یہ منصوبہ غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کے بغیر...
اپنی ایک کال میں فلسطینی مزاحمتی تحریک نے فلسطینی عوام سمیت عرب و اسلامی اقوام اور دنیا بھر کے تمام آزاد لوگوں سے مظلوم فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے پر مبنی امریکی-صیہونی سازشوں سے مقابلے کیلئے اٹھ کھڑے ہونیکی اپیل کی ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطین و دیگر عرب ممالک کے عوام کے ساتھ ساتھ تمام مسلمانوں اور دنیا بھر کے آزاد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے خلاف انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھناؤنے منصوبوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور جمعہ، ہفتہ و اتوار کے روز منعقد ہونے والی عالمی بیداری مہم میں بھرپور شرکت کریں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے...
مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو کرنے پر متفق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز مصر اور اردن نے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو کرنے کے فیصلے مکمل اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اردن کے شاہ عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران دونوں رہنماؤں نے فلسطینیوں کی بےدخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر اتفاق ظاہر کیا۔ مصر کے صدارتی دفتر سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ غزہ کی تعمیر نو فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر ہونی چاہیے۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ہم مشرق...
مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر متفق ہوگئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اردن کے شاہ عبداللّٰہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ مصری صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعاون کے خواہش مند ہیں۔ مصری سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی ایجنڈے میں ہوئی تو مصری صدر وائٹ ہاؤس کی کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبہ کا اعلان کر چکے ہیں۔
مصری صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعاون کے خواہش مند ہیں۔ مصری سکیورٹی ذرائع کے مطابق غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی ایجنڈے میں ہوئی تو مصری صدر وائٹ ہاؤس کی کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر متفق ہوگئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اردن کے شاہ عبداللّٰہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ مصری صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعاون کے خواہش مند ہیں۔ مصری سکیورٹی ذرائع کے مطابق غزہ...
چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینیوں کو غزہ سے جبری بیدخل کرکے کسی دوسرے ملک بسانے کے منصوبے کو ناقبول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے امریکی صدر کی غزہ سے متعلق نئی پالیسی کے بارے میں پوچھا۔ جس پر چینی ترجمان گو جیاکون نے دوٹوک انداز میں کہا کہ غزہ صرف اور صرف فلسطینیوں کا ہے۔ یہ ان کی آبائی سرزمین ہے۔ یہ خبر پڑھیں : فلسطینیوں کو بیدخل کرکے غزہ کا کنٹرول سنبھال لیں گے؛ ٹرمپ چینی ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ جبری منتقلی کی حمایت نہیں کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو کسی دوسرے ملک بسانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کے اپنے منصوبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکا غزہ کو اپنے قبضے میں لے گا اور وہاں مقیم 22 لاکھ فلسطینیوں کو ہمسایہ ممالک میں منتقل کرے گا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہمیں غزہ کو خریدنے کی ضرورت نہیں ہے، وہاں کچھ بھی خریدنے کے لیے نہیں ہے البتہ ہم غزہ کو امریکی اتھارٹی سے چلائیں گے جہاں فلسطینیوں...
تل ابیب/غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہفتے کی ڈیڈ لائن دینے اور معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی کے جواب میں حماس کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے ایک بیان میں حماس نے تعمیر نو کے بہانے غزہ کی پٹی سے شہریوں کی نقل مکانی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو ایک بار پھر مسترد کیا ہے. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق حماس نے ٹرمپ کے بیانات کو نسل پرستانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہو گا حماس تحریک اس وقت تک جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے اپنے منصوبے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کو خریدنے کی بجائے اسے امریکہ کے ماتحت کر دیا جائے گا۔ تاہم اردن کے شاہ عبداللہ نے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبے سے خود کو الگ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق کی بھرپور حمایت کی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ اور اردن کے شاہ عبداللہ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ ٹرمپ نے کہا کہ اردن اور مصر کے کچھ حصوں میں فلسطینیوں کو بسایا جائے گا تاکہ وہ وہاں سکونت اختیار کر سکیں۔ ملاقات کے بعد شاہ عبداللہ نے سوشل میڈیا پر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اردن فلسطینیوں کے...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کے دوران فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کی ٹرمپ کی تجویز غیرمنصفانہ ہے، پاکستان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، انہوں نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل...
ڈونلڈ ٹرمپ کی اردن کے بادشاہ سے ملاقات، غزہ پر قبضے کے منصوبے کا ایک بار پھر اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے کہا کہ وہ غزہ کو اپنے قبضے میں لینے کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کو قبضے میں لیں گے اور ہم اسے ترقی دیں گے جس سے وہاں مشرق وسطیٰ کے لوگوں کے لیے بے شمار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ اگر اردن غزہ کے فلسطینیوں کو اپنے ملک میں بسانے سے انکار کرتا ہے تو امریکا اس...
حکم نامے کے متن کے مطابق ادائیگیاں صدر کے دفتر سے وابستہ ایک سرکاری ادارے کو منتقل کی جائیں گی، جس کی تقسیم کا ایک نیا طریقہ کار ہوگا جس کی تفصیلات کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں قید یا شہید ہونے والے فلسطینیوں کے اہل خانہ کو ادائیگیوں کے نظام کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ موجودہ نظام کو ناقدین کی جانب سے قتل کی ادائیگی کا نام دیا گیا تھا اور ان کا کہنا ہے کہ یہ اسرائیل پر حملے کرنے والے عسکریت پسندوں کے خاندانوں کے لیے انعام ہے، حالانکہ فلسطینیوں نے اس لیبل کو مسترد کر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 فروری 2025ء) انیس جنوری سے جاری فائر بندی نے غزہ پٹی میں 15 ماہ سے زیادہ عرصے کی لڑائی کو روک رکھا ہے اور اسرائیلی یرغمالیوں کے پانچ گروپوں کو سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کے بدلے آزاد کرایا جا چکا ہے۔ لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے غزہ پر قبضہ کرنے اور اس کے بیس لاکھ سے زیادہ فلسطینی باشندوں کو وہاں سے نکال دینے کی تجویز کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہو چکا ہے۔ فائر بندی ناکام ہوئی تو غزہ میں قحط میں اضافے کا خدشہ، اقوام متحدہ پیر کے روز صدر ٹرمپ نے دباؤ بڑھاتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ ہفتے کی دوپہر تک تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا...
بیت المقدس جسے یروشلم بھی کہا جاتا ہے دنیا کے قدیم ترین اور مقدس ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ یہ شہر تین بڑے ابراہیمی مذاہب اسلام، یہودیت اور عیسائیت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی تاریخ ہزاروں سال پر محیط ہے جس میں فتوحات، تنازعات اور مذہبی تقدس کے بے شمار واقعات شامل ہیں۔ عیسائیوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو بیت المقدس کی چابی پیش کی تھی۔ جب مسلمانوں نے 637 عیسوی میں بیت المقدس کو فتح کیا تو شہر کے عیسائی پادریوں نے شرط رکھی کہ وہ صرف خلیفہ عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں ہتھیار ڈالیں گے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ خود بیت المقدس پہنچے اور عیسائی پادری صفرونیئس (Sophronius) نے...
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ واپس جانے کا حق نہیں دیا جائے گا، کیونکہ ان کے لیے غزہ سے کہیں بہتر رہائشی علاقے فراہم کیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ غزہ کے باہر فلسطینیوں کے لیے چھ مختلف جگہوں پر نئے رہائشی علاقے بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے لیے ایک مستقل رہائش گاہ قائم کرنا چاہتے ہیں، اور اگر وہ غزہ واپس بھی آنا چاہیں تو اس میں کئی سال لگیں گے کیونکہ غزہ ابھی رہائش کے قابل نہیں ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ غزہ کے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کے لیے نئے اور محفوظ رہائشی علاقے بنائے جائیں گے۔ ان...
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے بعد یہ امید پیدا ہوچلی تھی کہ 15 ماہ تک اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور جنگی جرائم کے نتیجے میں ہولناک تباہی اور ہلاکتوں کے بعد بے بس فلسطینیوں کو سکھ کا سانس لینے کا موقع ملے گا، اب یہاں امن کی صورتحال بہتر ہوگی، تعمیر ِ نو کا کام شروع ہوگا، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے،کاروبارِ زندگی معمول پر آجائے گا اور زندگی پھر سے سانس لینے لگے گی، مگراس معاہدے کی سیاہی ابھی خشک بھی نہ ہونے پائی تھی کہ امریکی صدر نے اپنی زبنیل ِ عیاری سے وہ ترپ کا وہ پتا پھینکا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ’’ہم غزہ پر قبضہ کر...
پشاور: امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امن اور ترقی کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں،قومی جرگے میں شامل ہونا باعث اعزاز ہے۔ پشاورمیں پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جرگوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،آج ہم امن کیلئے نکلے ہیں،ہمارے خطے میں امن نہیں،آج ہمارے حکمران امریکا اور مغرب کے غلام اور پیروکار ہیں۔ امریکا کہتا ہے فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں آباد کر دیں ،نیتن یاہو کہتا ہے فلسطینیوں کو سعودی عرب میں آباد کیا جائے ،کیا فلسطینیوں کے گھر پر دوبارہ قبضہ کیا جائےگا؟ انہوں نے کہاکہ امریکا پھر غور کر رہا ہے کہ افغانستان میں جنگ چھیڑی جائے،ہم نے کہا...
انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کے شہریوں کی بیدخلی کے امریکی منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن سے بے دخل کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس سمیت پورا فلسطین، فلسطینیوں کا ہے اور وہ ہزاروں سال سے وہاں آباد ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی تجویز پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ یہ ناقابلِ قبول ہے اور صہیونی دباؤ میں آ کر بنائی گئی امریکی پالیسیوں پر کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔ رجب طیب اردوان نے حماس اور...
فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے،ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کے دیگر ممالک کو زمین کے کچھ حصے دینے پر غور کیا جاسکتا ہے تاکہ وہاں دوبارہ تعمیر کے عمل میں مدد لی جاسکے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطی کے ممالک فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسانے پر تیار ہوجائیں گے جب وہ ان ممالک سے بات کریں گے۔ انہوں...
بالی ووڈ کے معروف میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی کی 40 لاکھ روپے نقد رقم چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم ان کے ملازم آشییش سیال نے لوٹ لی تھی۔ پولیس نے 5 فروری 2025 کو سیال کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ یہ واقعہ 4 فروری 2025 کو گورے گاؤں کے مغرب میں واقع پریتم کے اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آشییش سیال نے ایک بیگ چوری کیا جس میں پروڈیوسر مدھو منٹینا کی طرف سے پریتم کے لیے بھیجی گئی 40 لاکھ روپے کی نقد رقم رکھی گئی تھی۔ سیال نے بیگ کو چوری کرتے ہوئے چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے دراز میں رکھا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے لیے پرعزم ہیں، اس معاملے پر سعودی ولی عہد اور مصری صدر سے ملاقات کرونگا۔ طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کو خریدنے کے بارے میں ان کا موقف برقرار ہے، تعمیر نو کےلیے مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کو حصہ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے، بات ہوگی تو مشرقی وسطیٰ فلسطینیوں کو بسانے پر آمادہ ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کو مستقبل کی ترقی کے لیے ایک اچھا مقام بنائیں گے، امریکا ہر...
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء)غزہ میں فلسطینی شہری دفاع کے متعلق ادارے نے تین شہریوں کی اسرائیلی فوجی فائرنگ سے ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جنگ بندی کے دوران پیش آیا جب دوحا میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات کرنے دونوں طرف کے وفود پہنچے ۔(جاری ہے) اسرائیلی فوج کی طرف سے اس واقعے کی تردید نہیں کی گئی بلکہ کہا گیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے یہ فائرنگ انتباہ کے لیے کی تھی ، کیونکہ یہ شہری فوجیوں کی طرف بڑھ رہے تھے۔غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے تین شہریوں کو غزہ کے...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ کو خریدنے کا بیان دہرا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ خرید کر اپنی ملکیت میں لائیں گے، غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں، مشرق وسطیٰ میں زمین کی تقسیم پر غور ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیال رکھیں گے فلسطینیوں کا قتل نہ ہو، مشرق وسطیٰ فلسطینیوں کو بسانے پر آمادہ ہوگا، سعودی ولی عہد اور مصری صدر سے بات کروں گا، تعمیر نو کیلئے مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کوحصہ دے سکتے ہیں، غزہ کو مستقبل کیلئے اچھا مقام بنائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے فلسطینیوں کو نکال کر اسے اپنی ملکیت میں لینے کے عزم کا ایک بار پھر سے اظہار کیا ہے۔ امریکی صدارتی طیارے ’ایئر فورس ون‘ میں دوران پرواز ڈونلڈ ٹرمپ نے رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ کو خرید کر اسے امریکی ملکیت میں لینے کے منصوبے پر قائم ہیں تاہم وہ مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کو غزہ کے کچھ حصوں کی بحالی کی اجازت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کچھ فلسطینیوں کو امریکا میں آبادکاری کی اجازت دے سکتے ہیں تاہم امریکا ایسی درخواستوں کی فرداً فرداً جانچ پڑتال کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کی ٹرمپ کی تجویز غیرمنصفانہ ہے، پاکستان...
طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسانے پر تیار ہوجائیں گے، جب وہ ان ممالک سے بات کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور مصر کے صدر سیسی سے بات چیت کرونگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں۔ طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے، ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو زمین کے کچھ حصے دینے پر غور کیا...
سٹی42: پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فلسطین، لبنان اور شام کے لوگوں کے لیے 23 ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی ہے، یہ بات وزیراعظم شہباز شریف کے دفتر نے اتوار کو بتائی۔50 ٹن ضروری سامان پر مشتمل یہ کھیپ NDMA نے پاکستانی خیراتی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے خطے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے متاثرہ لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے بھیجی تھی۔غزہ میں اسرائیل کی جنگ جو اکتوبر کے بعد شروع ہوئی تھی۔ حماس کے 2023 کے حملوں میں 48,000 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی ہوئے اور لاکھوں لوگ علاقے میں بے گھر ہوئے، جب کہ لبنان اور شام پر اسرائیلی حملوں سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے۔وزیراعظم کے...
دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نیتن یاہو کے حالیہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، یہ بیان اشتعال انگیز اور سوچا سمجھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کےغیرذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے، اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز اور سوچا سمجھا ہے، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی کاز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا پاکستان سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نیتن یاہو نے فلسطینیوں کو سعودی عرب میں ریاست قائم کرنے کی تجویز دی۔ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے غیرمتزلزل موقف کو...
سعودی عرب نے فلسطینیوں کی بے دخلی کا اسرائیلی وزیراعظم کا بیان مسترد کردیا۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کا بیان اسرائیلی قابض افواج کے جرائم اور نسل کشی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری حکومت فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان کے زمین پر حقِ ملکیت کو تسلیم کرتی ہے، وہ کوئی باہر سے آئی ہوئے غاصب یا پناہ گزین نہیں جو اسرائیل بذریعہ طاقت انہیں بے دخل کردے۔ بیان میں مزید کہا...
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنماء کا کہنا تھا کہ فلسطین سے فلسطینیوں کو نکالنا دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں ہے، پاکستان کی طرف سے صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرنا خوش آئند ہے لیکن دو ریاستی نظریہ قابل قبول عمل نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مجلس وحدت مسلمین عزادار ونگ پنجاب ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا بیان مضائقہ خیز اور قابل مذمت ہے، اس قسم کے بیانات سے خطہ میں کشیدگی پیدا ہوگی جو کسی کے مفاد میں نہیں۔ فلسطین سے فلسطینیوں کو نکالنا دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں ہے، پاکستان کی طرف سے صدر ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرنا...
تل ابیب :اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے 2 ریاستی حل مسترد کرتے ہوئے سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز دے دی۔ دورہ امریکا کے دوران اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ سعودی فلسطینی ریاست اپنے ملک میں بناسکتے ہیں، سعودیوں کے پاس بہت زیادہ زمین ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ کیا سعودی عرب کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کے لیے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے؟ اس پر نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینی ریاست اسرائیل کے لیے خطرہ ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے پاس ایک...
حماس نے اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا۔ الجزیرہ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت پانچویں تبادلے کے دوران غزہ کے وسطی علاقے دیر البلاح میں ایک مقام سے ایلی شرابی، اور لیوی اور اوہاد ببن امی کو رہا کر دیا گیا۔ یرغمالیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ارکان نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس موقع پر حماس نے یرغمالیوں کو رہائی کے سلسلے میں ایک اسٹیج بنایا جہاں ں درجنوں نقاب پوش جنگجو موجود تھے۔ حماس کے میڈیا دفتر نے بتایا کہ ان یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں اور نظربند شہریوں کو رہا کرے گا جن میں 18...
’’سوائے اسرائیل کے سب دہشت گرد ہیں‘‘۔ بھلے وہ پی ایل او تھی یا اب حماس اور حزب اللہ سمیت درجنوں تنظیمیں۔ مگر کوئی نہیں بتاتا کہ موجودہ اسرائیلی فوج دراصل ستتر برس پہلے تین دہشت گرد مسلح تنظیموں (ہگانہ، ارگون، لیخی) کو جوڑ کر بنائی گئی۔ چنانچہ اسرائیلی فوج نے فلسطین اور لبنان میں جو کچھ کیا یا کر رہی ہے وہ اس کے ڈی این اے میں کم از کم ایک صدی سے شامل ہے۔ ضروری ہے کہ اسرائیلی فوج کے عسکری شجرے کو دیکھا جائے تاکہ روزِ اول سے جاری اس اسرائیلی دعوے کی پرکھ ہو سکے کہ ’’ اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) دنیا کی سب سے مہذب سپاہ ہے‘‘۔ سب سے پہلے سب سے...