قاہرہ میں غزہ کی صورتحال پر عرب ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں مصری صدر کا کہنا تھا کہ یہ غیر معمولی اجلاس فلسطینی بھائیوں کی پکار پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے کے امن اور استحکام کو کئی خطرات لاحق ہیں، فلسطینیوں کے ساتھ آزاد کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ غزہ کا انتظام چلانے کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ آزاد کمیٹی تشکیل دی گئی، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے بغیر قیام امن ناممکن ہے۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ کی صورتحال عرب ممالک کے ہنگامی اور غیر معمولی سربراہی اجلاس سے مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر معمولی اجلاس فلسطینی بھائیوں کی پکار پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے کے امن اور استحکام کو کئی خطرات لاحق ہیں، فلسطینیوں کے ساتھ آزاد کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے عوام دائمی امن اور انصاف کے خواہاں ہیں، ہتھیاروں کی طاقت سے غزہ کو مکینوں سے خالی کرانے کی بھرپور کوشش کی گئی تھی۔ مصری صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، موجودہ صورتحال میں مصر صرف انصاف پر مبنی امن کا خواہاں ہے۔ انھوں نے کہا غزہ کے شہریوں کے اپنی سرزمین پر بقاء کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر، یوسف محمد صالح الدوبی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ  کیا ۔وفد میں او آئی سی اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام کیساتھ ساتھ نمل یونیورسٹی کے نمائندے بھی شامل  تھے ۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران وفد نے مری میں اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات کی۔وفد کومقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تفصیلی بریفنگ  دی گئی۔

وفد نے مظفرآباد میں مہاجر کیمپوں اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کشمیری مہاجرین سے ملاقات کی۔وفد نے کشمیری مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

افغان شہریوں کی واپسی، شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم

یوسف الدوبی نے حکومتِ پاکستان اور عسکری حکام  دورۂ آزاد کشمیر کو منظم طریقے سے منعقد کروانے پر شکریہ ادا کیا۔

کشمیری اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وفد نے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • شادی کے بغیر پیدا بچے کا کیس، فیملی کورٹ کا باپ کو کفالت کا حکم
  • اب بغیر انٹرنیٹ ترجمہ کریں، واٹس ایپ کے نئے فیچر میں خاص بات کیا ہے؟
  • حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی او آئی سی کے سفیر یوسف الدوبی سے ملاقات
  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 
  • کوئی کتنا ہی ناراض ہو انصاف دباؤ کے بغیر ہونا چاہیے، آغا رفیق
  • نکیال آزاد کشمیر۔۔۔ بچیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں
  • ہنی سنگھ کی 25 سالہ مصری ماڈل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم، ویڈیو وائرل
  • سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں. اسد عمر
  • آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد
  • آزاد کشمیر اور کے پی میں بارش سے موسم سرد