سویڈن، ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے خلاف عوامی احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
سٹاک ہوم کے علاقے اوڈنپلان میں سینکڑوں مظاہرین غزہ کے فلسطینیوں کے خلاف ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی پر قبضے اور وہاں سے فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے منصوبے کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ سٹاک ہوم کے علاقے اوڈنپلان میں سینکڑوں مظاہرین غزہ کے فلسطینیوں کے خلاف ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’صیہونی اسرائیلیو فلسطین چھوڑ دو‘‘، ’’مجرم امریکہ، مشرق وسطیٰ چھوڑ دو‘‘ اور ’’نسل کشی بند کرو‘‘ کے نعرے درج تھے۔
بینرز پر”صیہونیت کو شکست ہوگی اور مزاحمت جیت جائے گی”، "جبری نقل مکانی نہیں اور نسل کشی نا منظور، سکولوں اور ہسپتالوں پر بمباری ناقابل قبول‘ کے نعرے درج تھے۔ بعد ازاں مظاہرین نے سویڈن کی وزارت خارجہ کے دفتر کی طرف مارچ کیا۔ انہوں نے "فلسطین زندہ باد، ٹرمپ-نیتن یاہو کے منصوبے نہیں چاہئیں” کے نعرے لگائے۔ امریکی صدر ٹرمپ فلسطینیوں کو غزہ سے بے گھر کرنے کے منصوبے کو مصر اور اردن جیسے پڑوسی ممالک میں منتقل کرنے کے منصوبے کو فروغ دے رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے منصوبے کو ٹرمپ کے کے خلاف کرنے کے
پڑھیں:
صدرِ مملکت کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات کردیں
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی پیپلز پارٹی رہنماوں سے ملاقات ہوئی ، جس کے دوران صدر آصف علی زرداری کو سیاسی صورتحال پر بریفنگ اور پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
بلاول ہاوس بحریہ ٹاون میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صدر مملکت کو پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر، رکن قومی اسمبلی مخدوم مرتضی محمود، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے کوآرڈینیٹر عبد القادر شاہین، رکن پنجاب اسمبلی علمدار قریشی، ملک مظفر سمیت دیگر کی بھی ملاقات ہوئی ۔
گورنر پنجاب سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل کے حوالے سے بھی صدر آصف علی زرداری کو آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے گورنر پنجاب سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔
شدید دھند کے باعث موٹرویز ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند