Express News:
2025-04-22@06:11:48 GMT

غزہ کے مستقبل پر ابہام

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے دوسرے مرحلے میں مستقل جنگ بندی کے بدلے تمام اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا ایک ساتھ تبادلہ کرنے کی پیش کش کی ہے۔ دوسری جانب چینی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے دو ریاستوں، فلسطین اور اسرائیل کے قیام کی قرارداد کو منظور ہوئے ستر سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن فلسطینیوں کے پاس اب بھی اپنا ملک نہیں ہے۔

 ہم اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتے کہ حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کا حالیہ معاہدہ بہت مشکل سے طے پایا ہے، غزہ میں فائر بندی معاہدے کے مستقبل پر ابہام کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

بالخصوص دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات ابھی تک شروع نہیں ہو سکے ہیں۔ پندرہ ماہ سے جاری جنگ کسی نہ کسی طرح تھمی تو ہے، لیکن آنے والے دنوں اور ہفتوں میں جو کچھ سامنے آئے گا اس کے بیج ماضی میں بوئے گئے تھے۔کئی دہائیوں سے مغربی ذرائع ابلاغ کے ادارے، ماہرین تعلیم، فوجی ماہرین اور عالمی رہ نما قضیہ فلسطین و اسرائیل کو پیچیدہ اور تعطل کا شکار قرار دیتے رہے ہیں۔

عرب ملکوں اور بہت سے فلسطینیوں کو بھی یہ شبہ ہے کہ اسرائیل اس موقع کو ایک الگ ریاست کے فلسطینیوں کے مطالبے کو ختم کرنے کے لیے، آبادی کے تناسب میں زبردستی ایک مستقل تبدیلی کے واسطے استعمال کرنا چاہتا ہے کیونکہ تمام تاریخی مثالیں اس حقیقت کی جانب اشارہ کرتی ہیں کہ جب بھی فلسطینیوں کو فلسطینی علاقے سے نکلنے پر مجبورکیا گیا انھیں کبھی واپس آنے کی اجازت نہیں دی گئی اور مصر غزہ میں اس نسلی تطہیرکے عمل کا حصہ نہیں بننا چاہتا اور ان عوامل کے سبب کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ آنے والے دنوں کا منظرنامہ کیا بنے گا۔

مصر اور اردن کی سرحدیں غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے سے ملتی ہیں اور دونوں ہی ملک فلسطینیوں کو پناہ دینے سے انکار کرچکے ہیں۔ دونوں ملک سمجھتے ہیں کہ اسرائیل فلسطینیوں کا مستقل بنیادوں پر اخراج چاہتا ہے تاکہ فلسطینیوں کی ایک الگ ریاست کے مطالبے کو ختم کیا جاسکے۔ اردن میں پہلے ہی بڑی تعداد میں فلسطینی آباد ہیں۔

اس وقت فلسطینی پناہ گزینوں اور ان کی نسلوں کی تعداد ساٹھ لاکھ کے قریب ہے اور ان میں سے زیادہ تر مغربی کنارے، غزہ، لبنان، شام اور اردن میں کیمپوں وغیرہ میں مقیم ہیں۔ فلسطینیوں کی حالیہ تاریخ پر اگر نظر ڈالی جائے تو پتا چلتا ہے کہ اپنے گھروں اور علاقوں سے بے دخلی اس خوف کی بنیاد دکھائی دیتی ہے کہ دوسرے عرب ملک انھیں لینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی معاہدے کے بعد غزہ کے رہائشیوں کو یہ اُمید تھی کہ وہ اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں گے لیکن ابھی تک ایسا ممکن نہیں ہو سکا ہے۔

البتہ ایسا نظر آ رہا ہے کہ رکاوٹیں دورکرنے کے سلسلے میں وساطت کاروں کی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں۔ ایک اسرائیلی سیاسی ذمے دار نے تصدیق کی ہے کہ ملبہ اٹھانے کے لیے اس مشینری کے داخلے کی اجازت معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کے سلسلے میں ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ’’ تباہ کن‘‘ ہے۔ جنگ سے پہلے بھی غزہ کی آبادی کا ایک بڑا حصہ غربت میں رہتا تھا۔ تقریباً نصف آبادی بے روزگار تھی 46.

6 فیصد۔ اس کا تناسب نوجوانوں میں زیادہ تھا، 15 سے 29 سال کی عمرکے 62.3 فیصد افراد بے روزگار تھے۔

اُردو زبان میں یہ محاورہ مستعمل ہے کہ ’’ چشمِ فلک‘‘ نے دیکھا کہ دلی میں کیا کیا تباہی ہوئی تھی، تاہم اکیسویں صدی میں ’’چشمِ بشر‘‘ نے غزہ میں ہونے والی تباہی و بربادی کو شب و روز لائیو دیکھا۔ بالآخر غزہ میں 15 ماہ کے بعد مرحلہ وار سیز فائر کا اعلان کیا گیا، مگر مکمل جنگ بندی تک ابھی کئی کٹھن مقامات آئیں گے۔ اس قتل و غارت گری نے بڑی بڑی ٹیکنیکل اور ڈیجیٹل ترقی کرنے والی دنیا کو بتا دیا ہے کہ آج کا طاقتور انسان بھی اُتنا ہی وحشی اور درندہ صفت ہے جتنا غاروں اور جنگلوں میں رہنے والا تھا۔

گزشتہ 15 ماہ کے دوران اسرائیل نے ٹنوں وزنی بم جہازوں کے ذریعے گرا کر اور ٹینکوں و توپوں سے گولہ باری کر کے کم از کم 48 ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں سے آدھی تعداد بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کی ہے۔ ایک لاکھ 10 ہزار کے قریب غزہ کے شہری شدید زخمی ہیں۔ اسی طرح 23 لاکھ کی آبادی میں سے 20 لاکھ شہری جانیں بچانے کے لیے شمالی غزہ سے نکل کر در بدرکی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

تقریباً 90 فیصد اسپتال تباہ ہو چکے ہیں‘ اکّا دُکّا باقی میڈیکل سینٹرز بھی ادویات و آلات سے محروم ہو چکے ہیں۔ صد آفرین ہے فلسطینی و غیر ملکی ڈاکٹروں اور نرسوں پرکہ دم توڑتی ہوئی سہولتوں کے باوجود وہ زندگی کی آس ٹوٹنے نہیں دے رہے اور کسی نہ کسی طرح مریضوں کا اپنی قوتِ ارادی سے علاج کر رہے ہیں۔ غزہ کے تمام تعلیمی ادارے، سڑکیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ایک بار پھر کُل عالم نے براہِ راست اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ بڑی طاقتوں کی پروردہ اور مشرقِ وسطیٰ میں پلانٹڈ صہیونی ریاست کتنی ظالم اور سفاک ہے۔ دنیا پر یہ بھی واضح ہوا کہ اسرائیل کسی بین الاقوامی قانون اور ضابطے کو نہیں مانتا۔ وہ امریکی و یورپی حکومتوں کی شہ پر اپنی من مانی کرتا ہے۔مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل کے عزائم صرف فلسطین تک محدود نہیں بلکہ وہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

اس توسیعی اسرائیلی ریاست میں شام، لبنان، اُردن اور خیبر تک کے علاقے شامل ہیں۔ صہیونی ریاست نے اس معاملے میں انتہائی دیدہ دلیری سے کام لیتے ہوئے گریٹر اسرائیل کا نقشہ اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بھی جاری کردیا ہے۔ موجودہ دگرگوں حالات میں حماس نے دانشمندی کا ثبوت دیتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ اچھی شرائط پر سیز فائرکیا ہے۔ مکمل فائر بندی کے بعد ہی اہلِ غزہ کی وسیع تر مشاورت سے حماس مستقبل کے لیے ایسی حکمت عملی وضع کرے کہ جس میں جوش کے ساتھ ساتھ ہوش بھی ہو۔

 ایسے میں امریکا جیسی سپر پاورکی قیادت کو دانشمندی اور بصیرت سے کام لینے کی ضرورت ہے، یہ اَمر افسوسناک بلکہ تشویشناک ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے ظلم پر اِس سے بازپرس کرنے کی بجائے اُلٹا فلسطینیوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے ان کی اپنے گھروں سے جبری بے دخلی کا منصوبہ پیش کردیا ہے، ابھی تو ان کی واپسی بھی درست طریقے سے شروع نہیں ہوئی ہے، تباہ حال فلسطینیوں نے ٹھیک طرح سے سکون کا سانس بھی نہیں لیا، ابھی تو ملبے سے لاشیں نکالی جا رہی ہیں کہ ان کو ایک اور آزمائش میں ڈالنے کی ٹھان لی گئی ہے۔ تباہ حال فلسطینی طویل جنگ کے بعد، 48 ہزار شہادتوں اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہونے کے باوجود اپنی زندگی دوبارہ سے شروع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ خبر بھی خاص اچھی نہیں ہے کہ صدر ٹرمپ نے صدر جوبائیڈن کا حکم معطل کرتے ہوئے اسرائیل کو دو ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی کی اجازت دے دی ہے، اسرائیل ان بموں کو جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع رفع کے مقام پر حملے میں استعمال کرنا چاہتا تھا، کیونکہ وہاں 14 لاکھ فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ امریکا ویسے ہی گزشتہ سال میں سب سے زیادہ اسلحہ فروخت کرنے والا ملک ہے، اسرائیل کو اس نے اربوں ڈالرکا اسلحہ بیچا ہے اور اب وزنی بموں کی فراہمی کی اجازت دینے سے تو ان کے اپنے امن و سلامتی کے فلسفے کی نفی ہوتی نظر آ رہی ہے۔ صدر ٹرمپ کے اس اقدام سے اسرائیلی وزیراعظم کے حوصلے بھی کافی بلند ہوئے ہیں اور انھیں نئی انتظامیہ کی حمایت کی امید بھی پیدا ہو گئی ہے۔

اصولی طور پر تو جنگ بندی کے حالیہ معاہدے کے بعد مفاہمت اور امن کا عمل تیزی سے آگے بڑھانا چاہیے تھا، امریکا اسرائیل کی پشت پناہی سے پیچھے ہٹ جاتا، مظلوم فلسطینیوں کی داد رسی کا بندوبست کرتا، باہمی مشاورت کے ساتھ تعمیر نو کا ایسا منصوبہ پیش کرتا جو سب کے لیے قابل قبول ہوتا اور اس سے مزید کوئی تنازعہ کھڑا ہونے کا اندیشہ نہ پیدا ہوتا۔ صدر ٹرمپ کو مصر اور اْردن یا دیگر عرب ممالک پر دباؤ ڈال کر اپنی بات منوانے کی بجائے کوئی اور راستہ ڈھونڈنا چاہیے۔ امریکا امن و سلامتی کا علمبردار بن کر دوبارہ عظیم ہونے کی خواہش رکھتا ہے تو عملی طور پر اس پر عملدرآمد بھی کرے۔

اسرائیلی وزیراعظم فلسطینیوں کو اپنے ساتھ ساتھ امریکا کا دشمن بھی قرار دے رہے ہیں، معاملہ حقِ دفاع کی حمایت سے آگے بڑھتا نظر آ رہا ہے۔ مناسب یہی ہے کہ امریکی صدر اپنی اسرائیل نواز اور فلسطین مخالف پالیسی کا از سر نو جائزہ لیں، مجوزہ منصوبہ خود اْن کی اپنی جنگیں بند کرانے کے اعلان کی نفی کرتا نظر آ رہا ہے۔ ظلم، زیادتی اور دھونس کے سر پر ہونے والے فیصلے دیرپا ثابت نہیں ہوتے، اسرائیل فلسطین تنازعے کے مستقل حل کے لیے سب کو غیر جانبداری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے یہ بنیادی شرط ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فلسطینیوں کو اسرائیل کے معاہدے کے کی اجازت نہیں ہو کے ساتھ کرنے کے رہے ہیں ہے کہ ا ا ہے کہ اور اس اور ان ہیں کہ کے لیے غزہ کے کے بعد

پڑھیں:

فلسطین اور امت مسلمہ کی ذمہ داریاں

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: مسئلہ فلسطین اور امت مسلمہ ذمہ داریاں
قرآن و سنت کی نگاہ میں
مہمان تجزیہ نگار:  پروفیسرڈاکٹر زاہد علی زاہدی (ڈین فکیلٹی آف اسلامک اسٹیڈیز جامعہ کراچی)
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
تاریخ: 20 اپریل 2024

ابتدائیہ
 وَمَا لَکُمْ لاَ تُقَاتِلُونَ فِیْ سَبِیْلِ اللّہِ وَالْمُسْتَضْعَفِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاء وَالْوِلْدَانِ الَّذِیْنَ یَقُولُونَ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ ہَذِہِ الْقَرْیَةِ الظَّالِمِ أَہْلُہَا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنکَ وَلِیّاً وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنکَ نَصِیْراً﴾
ترجمہ: تمہیں کیا ہوگیا کہ تم اللہ کے راستے میں جہاد نہیں کرتے؟ جب کہ کمزور مرد، خواتین اور بچے  پُکار پُکار کر کہہ رہے ہیں:
 یا رب! ہمیں ظالموں کی اس بستی سے نکال اور ہمارے لیے اپنی طرف سے کسی کو حامی بنا دیجیے اور ہمارے لیے اپنی طرف سے کوئی مدد گار کھڑا کر دیجیے۔(سورہ نساء: 75)
 
ماہ اکتوبر ۲۰۲۳ء کی ۷تاریخ سے تاحال فلسطین کے باشندوں خصوصاً اہالیانِ غزہ پر اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔
نہتے بچوں، بوڑھوں، خواتین حتیٰ کہ پناہ گزین کیمپوں میں موجود معصوم انسانوں اور ہسپتالوں میں موجود زخمیوں اور بیماروں پر بمباری کی جارہی ہے، جس سے  ہزار وںسے زائد مسلمان شہید ہوچکے ہیں غزہ کے چاروں طرف محاصرہ کی بنا پر اہلِ غزہ پر خوراک، پانی، ایندھن اور ضروریاتِ زندگی کو تنگ کردیا گیا ہے،
جس کی بنا پر نہ صرف عالمِ اسلام کی عوام بلکہ انصاف پسند مغربی اقوام بھی سراپا احتجاج ہیں،
 لیکن اقوامِ متحدہ سمیت مسلم حکمران مذمتی قراردادوں کے پاس کرانے کے سوا کہیں آگے نہیں بڑھ رہے۔ ان حالات میں عالمِ اسلام کی عوام اور حکمرانوں کی کیا ذمہ داری بنتی ہے
خلاصہ گفتگو، اہم نکات:
اسرائیلی مظالم تو اس کے وجود میں آنے کے بعد ہی شروع ہوگئے تھے
غزہ اس صدی  کا ایک انسانی المیہ بنتا رہا ہے
 
گزشتہ چوہتر برس میں زمینوں پہ قبضے کے بعد اب  نسل کشی  شروع کردی گئی ہے
صابرہ اور شتیلہ  سے لے کر  آج غزہ تک صیہونی مظالم کی تاریخ دنیا کے سامنے عیاں  ہے
پاکستان کے علما کو اب اسرائیل کے خلاف جہاد کا فتویٰ  یاد آیا ہے
لیکن کیا صیہونی مظالم کے خلاف کسی فتویٰ کی بھی ضرورت ہے
سورہ نسا کی آیة  75 واضح طور پہ مسلمانوں پہ ظلم کرنے والوں سے قتال کا حکم دے رہی ہے
مسلمان علما کو تو مولا علیؑ کا خطبہ جہاد سُنانے کی ضرورت ہے
نہج البلاغہ کا خطبہ جہاد مسلمانوں کی حمایت و حفاظت کے لئے جہاد کا حکم بیان کرتا ہے
سیکورٹی کونسل اور اقوامِ متحدہ  عضو معطل بن چکی ہے
مسلمان حکمران بھی  اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کرنے سے گریزاں ہیں
اگر طوفان الاقصیٰ نہ ہوتا تو مسلمان حکمران اور عرب حکومتیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہوچکی تھیں
رہبرِ معظم نے مقاومت اور مزاحمت کو ایک نظریے کانام دیا ہے
مکتبِ مقاومت و مزاحمت اپنی نظریے سے ہٹ نہیں سکتے
جب کہ "مکتبِ مفاہمت" آج بھی اسرائیل اور امریکہ کے خوف میں مُبتلا ہے
قرآنِ مجید تو قتال و جنگ کا حکم دیتا ہے، حماس نے اسی پہ عمل کیا۔
حق کے لئے جنگ کرنے کا انحصار تعداد اور وسائل  پر نہیں ہوسکتا
آبرو مندانہ اورعزت کی زندگی گزارنے  کے لئے قیمت ادا کرنی پڑتی ہے
 

متعلقہ مضامین

  • یو این او کو جانوروں کے حقوق کا خیال ہے، غزہ کے مظلوموں کا کیوں نہیں،سراج الحق
  • بچوں کے روشن مستقبل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا :  پولیو کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے : وزیراعظم : لاہور سے باکو پیآئی اے کی براہ ست پر وازوں کا آگاز سفارتی فتح قرار
  • لاہور، آئی ایس او کی اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی ریلی
  • اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانیوں کے مشکور ہیں، حماس رہنما
  • فلسطین اور امت مسلمہ کی ذمہ داریاں
  • حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے: لیاقت بلوچ
  •  او آئی سی انجمن غلامان امریکہ ہے، یمن اور ایران مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مشتاق احمد 
  • غیرمسلم فلسطینیوں کے حق میں احتجاج، مسلمان ممالک چھرا گھونپ رہے ہیں، ہرمیت سنگھ 
  • مستقبل کے ‘فیب فائیو’ کون ہوں گے؟ کین ولیمسن نے بتا دیا
  • مستقبل کے ‘فیب فائیو’ کون ہوں گے؟ کین ولیمسن نے بتا دیا