کیپٹن امریکا کی نئی فلم ’’بریو نیو ورلڈ‘‘ کی اسکریننگ کے دوران سینما کی چھت گرگئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
واشنگٹن اسٹیٹ میں ایک جوڑے کو کیپٹن امریکا کی نئی فلم ’’بریو نیو ورلڈ‘‘ دیکھتے ہوئے ایسا ایکشن ملا جس کی انہوں نے کبھی توقع نہیں کی تھی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے این بی سی نیوز کے مطابق منگل کی رات، جب ایک جوڑا لیبرٹی سنیما میں کیپٹن امریکا کی نئی فلم کا لطف اٹھا رہا تھا کہ اچانک سنیما ہال کی چھت ان کے سروں پر گرگئی۔
اطلاعات کے مطابق ویناچی فائر ڈپارٹمنٹ کو تقریباً 8 بجے کال موصول ہوئی، جس پر عملے نے پہنچ کر دیکھا کہ سنیما ہال میں صرف دو افراد موجود تھے۔ خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا، ’’یہ تو انٹرایکٹو مووی ایکسپیرئنس کہلائے گا.
فائر فائٹرز کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلم اسکرین پر چل رہی تھی، لیکن سنیما ہال کے سامنے والے حصے پر چھت کے ٹکڑے اور لکڑی کے تختے بکھرے ہوئے تھے۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لمبے لکڑی کے تختے چھت کے شگاف سے باہر نکلے ہوئے ہیں۔
ویناچی کے لیبرٹی سینما کے مالک سن بیسن تھیٹرز نے اس واقعے کو ’’غیر متوقع‘‘ قرار دیا۔ ترجمان برائن کک نے این بی سی نیوز کو بتایا، ’’ہم سب اس بات پر شکر گزار ہیں کہ منگل کی شام کو ہونے والے اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ سنیما کی ٹیم مقامی حکام کے ساتھ مل کر مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔
منگل کی رات واقعے پر موجود ویناچی ویلی فائر ڈپارٹمنٹ کے بیٹالین چیف کیم فلپس نے بتایا کہ چھت گرنے سے پہلے سنیما ہال میں صرف ایک جوڑا موجود تھا۔ فلپس نے کہا، ’’انہوں نے کچھ پھٹنے اور ٹوٹنے کی آوازیں سنیں، جس پر مرد ساتھی نے کھڑے ہوکر صورتحال کا ادراک کیا اور وہاں سے اپنی ساتھی کو ہٹنے کےلیے کہا۔
یہ واقعہ نہ صرف سنیما انتظامیہ کےلیے ایک بڑا دھچکا ہے، بلکہ یہ ان تمام فلم بینوں کے لیے ایک یاددہانی ہے جو فلموں کے دوران حقیقی زندگی کے خطرات سے بے خبر ہوتے ہیں۔ خوش قسمتی سے، اس بار کسی کو نقصان نہیں پہنچا، لیکن یہ واقعہ سنیما ہالز کے حفاظتی اقدامات پر سوال اٹھاتا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سنیما ہال
پڑھیں:
پی ٹی آئی حکومت میں 6 ارب 23 کروڑ کہاں گئے؟ محکمہ صحت کا حیران کن انکشاف
پی ٹی آئی حکومت میں 6 ارب 23 کروڑ کہاں گئے؟ محکمہ صحت کا حیران کن انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) پنجاب کے محکمہ صحت میں 6 ارب 23 کروڑ روپے کی خطیر رقم کے اخراجات کا ریکارڈ غائب ہو گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں محکمہ صحت نے خود اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے پاس ان اخراجات کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دور حکومت میں مالی سال 2020-21 کے دوران یہ رقم خرچ کی گئی، تاہم آڈٹ ڈپارٹمنٹ کی بارہا کوششوں کے باوجود اس کا کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکا۔ محکمہ صحت کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ ”ہمارے پاس ریکارڈ نہیں، سی اینڈ ڈبلیو سے معلوم کریں“۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین علی حیدر گیلانی نے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
مزید انکشاف یہ ہوا کہ کورونا کے دوران غیر ملکی دوست ممالک کی جانب سے دیے گئے وینٹیلیٹرز بھی استعمال نہ کیے جا سکے اور خراب پڑے رہے۔ کمیٹی نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ خراب وینٹیلیٹرز کو فوری طور پر مرمت کروایا جائے تاکہ عوام کو بروقت طبی سہولیات میسر آ سکیں۔