2025-04-23@07:06:55 GMT
تلاش کی گنتی: 398
«دیے گئے ہیں»:
(نئی خبر)
اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام (ف)کے سینٹرکامران مرتضیٰ نے کہاہےکہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اعلامیے پر ہمیں اعتمادمیں نہیں لیاگیا،اعتمادمیں لیاجاتاتو ہوسکتاہے کہ اضافہ یاکمی کروادیتے ۔ نجی ٹی وی سےگفتگوکرتےہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ ہم پورے خطے میں کہیں بھی خونریزی نہیں چاہتے،مولانافضل الرحمان نے اجلاس میں اہم تجاویزدی ہیں،ان کاموقف ہے کہ عافیت کاراستہ چنناچاہئے کوئی آپشن نہ بچے تو پھر یقیناًمقابلہ کرناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ باربارایک ہی دوائی سے کیاجاتاہے ،پانچ بار ایک ہی دوائی نے کام نہیں کیاتو اب دوائی بدل کردیکھاناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی طرف سے اجلاس میں عدم شرکت پر ہم نے مایوسی کااظہارکیاہے ،پی ٹی آئی کی طرف سے ہمیں اطلاع دینے کا تکلف بھی نہیں کیاگیا۔ Post Views:...
کراچی: لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 160 ایکڑ سے زائدرقبے پر محیط کراچی کے 6 بڑے نادہندہ رہائشی پروجیکٹس کے ڈیولپمنٹ پرمٹ اور پرپوز لے آئوٹ پلان منسوخ کردیے، جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کو او ڈی سی کی مد میں30 کروڑ سے زائد کی عدم ادائیگی پر فائنل نوٹس جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے او ڈی سی کی مد میں اپنے اربوں روپے کی وصولی کیلیے کمر کس لی ہے اور اس سلسلے میں تیزی کے ساتھ کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے صفدر علی بھگیو کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سید نبیل حسن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے 6 بڑے رہائشی وتجارتی منصوبوں کے...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی میں کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہئے، اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئیے، سب کو متحد ہونا چاہئیے، سب کا بیانیہ ایک جیسا ہونا چاہئیے، یہ پاکستان اور قوم کا کاز ہے، پاکستان رہے گا تو سب لوگ اپنا رول پلے کریں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ گوہر صاحب کل آپ نے کہا تھا کہ سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں جائیں گے، آج آپ کہہ رہے ہیں، نہیں جائیں گے کیا وجہ ہوئی ہے، اس پر انہوں نے جواب دیا کہ بطور چئیرمین بھی، میرے پاس اختیار نہیں کہ اکیلے فیصلہ کرلوں، پارٹی کا فیصلہ ہے۔ صحافی نے...
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ریمارکس کو گمراہ کن قرار دیدیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے ریمارکس گمراہ کن ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی یقین دہانیوں کے باعث حل طلب ہے، بھارتی بیانات کشمیر میں ہونے والے مظالم کو چھپا نہیں سکتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے اپنے عمل پر غور کرے، ہم مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کی وکالت کرتے آئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا پاکستان مخالف بیانیہ دو طرفہ ماحول کو خراب کرتا ہے، بھارتی بیانات امن اور تعاون کے امکانات کو روکتے ہیں۔
چین نے مزید 8 سیٹلائٹس زمین کے مدار میں پہنچا دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو منزل پر پہنچ گیا کے مطابق پیر کو چین نے CERES-1 نامی کیرئیر راکٹ لانچ کیا جس نے 8 سیٹلائٹس کو خلا میں چھوڑا۔ یہ راکٹ مقامی وقت کے مطابق پیر کی شام جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے 4 بجکر 7 منٹ پر روانہ ہوا جس نے یونیاو-1 55-60 سیٹلائٹس کو پہلے سے طے شدہ مدار میں پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیں: چین چاند کی مٹی سے بنی اینٹیں کہاں استعمال کرنا چاہتا ہے؟ مشن نے زمین کے مدار میں ایئرسیٹ 06 اور 07 سیٹلائٹس بھی لانچ کیے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
سندھ حکومت کی جانب سے نوکریوں کی تلاش کے لیے باضابطہ طور پر پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا جس کے ذریعے باصلاحیت افراد میرٹ کے مطابق مطلوبہ جاب حاصل کر سکتے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے پورٹل سے متعلق اہم تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت کی گریڈ ایک سے 4 نوکریاں پورٹل کے ذریعے ہوں گی اور گریڈ 5 سے 15 کی نوکریاں بھی پورٹل کے ذریعے ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی بھی اس پورٹل پر نوکری کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں میرٹ کی بنیاد پرپہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر نوکری ملے گی اور بغیر کسی فیس کے نوکری ملے گی صرف رجسٹرڈ کرنا پڑے گا۔ ’ڈاکٹر اور...
سپریم کورٹ نے کرسچن کمیونٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے خارج کر دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار خاتون وکیل کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ “آپ کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا طریقہ کار نہیں آتا، کیا آپ اس سپریم کورٹ کی ایڈووکیٹ ہیں؟” جس پر وکیل نے جواب دیا، “میں ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور اس کیس میں درخواست گزار ہوں۔”جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ “اتنے سینئر وکلاء پیش ہوئے ہیں، کسی نے آواز اتنی اونچی کی ہے؟” درخواست گزار...
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 9 خوارج جہنم واصل کردیے۔ سکیورٹی فورسز نے مہمند میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 7 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ اس آپریشن میں 2 جوان مادرِ وطن پر قربان ہوگئے، شہداء میں حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ شامل ہیں ۔ دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے مڈی میں سکیورٹی فورسز اور خوارجی دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں 2 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدے پر پیشرفت ہوئی ہے موسمیاتی تبدیلیوں پر ممکنہ طور پر فنڈز بھی فراہم کیے جاسکتے ہیں پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ پہلے اقتصادی جائزہ بارے ہونیو الے مذاکرات سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سات ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی اور پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) شام پر اسلام پسند باغی گروپ کے قبضے اور بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے تین ماہ بعد ملک کے عبوری صدر احمد الشرع نے آئندہ پانچ برسوں پر محیط دور کے لیے ایک عبوری آئینی اعلامیے پر دستخط کر دیے ہیں۔ جیسا کہ پچھلے آئین میں تھا، عبوری آئین سے متعلق دستاویز میں بھی کہا گیا ہے کہ ملک کے صدر کا مذہب اسلام ہو گا اور مسودہ ساز کمیٹی کے مطابق اسلامی فقہ ہی "قانون سازی کا بنیادی ماخذ" رہے گا۔ شام کے عبوری صدر نے قومی سلامتی کونسل تشکیل دے دی عبوری آئین میں اختیارات کی علیحدگی اور عدالتی آزادی کی بھی ضمانت دی گئی ہے...
اسلام آباد: بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس حملے میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے 4 شہدا کے جسد خاکی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دیے گئے جہاں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب آہنگی سردار محمد یوسف نے شہدا کی میتیں وصول کیں۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر شہدا کے اہل خانہ اور اہل علاقہ بھی موجود تھے، چاروں افراد جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہوئے، شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، نوزے علی کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے، محمد عثمان کا تعلق اٹک اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے امتیاز بھی شہدا میں شامل ہیں، شہید ممتاز ریلوے کا ملازم تھا۔ حکام نے بتایا کہ چاروں شہدا جعفر ایکسپریس حملے میں دہشت...
جعفر ایکسپریس حملے کے 4 شہدا کیجسد خاکی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا دیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس حملے میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے 4 شہدا کے جسد خاکی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا دیے گئے جہاں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب آہنگی سردار محمد یوسف نے شہدا کی میتیں وصول کیں۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر شہدا کے اہل خانہ اور اہل علاقہ بھی موجود تھے، چاروں افراد جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہوئے، شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، نوزے علی کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے، محمد عثمان کا تعلق اٹک اور سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے امتیاز...
جعفر ایکسپریس حملے کے شہداء کی میتوں اور زخمیوں کو مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچا دیا گیا۔ جعفر ایکسپریس پر حملے میں شہید 25 افراد کی میتیں مچھ ریلوے اسٹیشن پر موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہدا کی میتوں کو شناخت کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو بھجوایا جائے گا جبکہ متاثرین کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 1 روز قبل بولان میں دہشت گردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ بعد ازاں فورسز نے کلیئرنس آپریشن میں 190 مسافروں کو بازیاب کروایا تھا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ...
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے میں کرپشن کی خبریں زیر گردش ہیں۔ جعلی وزیراعلیٰ مریم نواز کرپشن کی ماں بن چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پنجاب ماڈل ریڑھی منصوبے میں 5 کروڑ روپے کرپشن کا الزام عائد کردیا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے میں کرپشن کی خبریں زیر گردش ہیں۔ جعلی وزیراعلیٰ مریم نواز کرپشن کی ماں بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ماڈل ریڑھی منصوبے کے ٹھیکے میں منظور نظر افراد کو نوازا گیا ہے، جس سے قومی خزانے کو 50 ملین روپے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات پاکستان بھجوائیں، پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہو رہے ہیں، دوست ممالک پاکستان کی معاشی ترقی کے معترف ہیں، پاکستان کے مفاد کیلئے جو بھی اقدامات اٹھانا پڑے، اٹھائیں گے، تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ ہفتہ کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز لائق تحسین ہیں جنہوں نے ریکارڈ ترسیلات زر پاکستان بھجوا کر ملکی ذخائر میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مجموعی معاشی اشاریے مثبت ہو رہے ہیں، دوست ممالک...
ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ ان کے لیےخوبصورت ایک چھوٹا سا لفظ ہے۔ وہ حسن والی، جمال والی، عزت والی، ایمان والی اور عبادت والی ہیں۔ ان کے اندر کون سی کمی ہے جس کی وجہ سے وہ راکھی سے شادی سے انکار کریں گے۔ مفتی قوی نے راکھی ساونت کو ایک بار پھر شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی اسی بات پر کھڑا ہوں کہ ’نکاح کے لیے حاضر ہوں، حاضر ہوں، حاضر ہوں‘۔ View this post on Instagram A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) ان کا مزید کہنا تھا کہ راکھی ساونت کے لیے پہلی...
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پنجاب ماڈل ریڑھی منصوبے میں 5 کروڑ روپے کرپشن کا الزام عائد کر تے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے،جعلی وزیراعلی مریم نواز کرپشن کی ماں بن چکی ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے میں کرپشن کی خبریں زیر گردش ہیں۔ جعلی وزیراعلی مریم نواز کرپشن کی ماں بن چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ماڈل ریڑھی منصوبے کے ٹھیکے میں منظور نظر افراد کو نوازا گیا ہے، جس سے قومی خزانے کو 50 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں کوئی بھی منصوبہ کرپشن...
نیروبی (نیوز ڈیسک) کینیا میں صدر ولیئم روٹو کی جانب سے ایک چرچ کو دیے گئے بڑے مالی عطیے کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے، جس پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔بی بی سی کے مطابق صدر روٹو نے نیروبی کے رائیسامبو علاقے میں واقع “جیزس ونر منسٹری” چرچ کو 20 ملین شلنگز (تقریباً 1.55 لاکھ ڈالر) عطیہ دیا تھا۔ تاہم مہنگائی اور اقتصادی بحران سے پریشان نوجوانوں نے اس عطیے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور چرچ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے سڑکوں پر پتھراؤ اور آگ لگا کر راستے بند کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال...
ترجمان ڈی ایف پی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جس کے ایک بڑے حصے پر بھارت نے غیر قانونی طور پر قبضہ جما رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی تنظیم ڈیموکرٹیک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے کہا کہ بھارت ہٹ دھرمی اور جھوٹ پر مبنی اپنے بیانیے کے ذریعے جموں و کشمیر کے زمینی حقائق ہرگز تبدیل نہیں کر سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے آزاد جموں کشمیر کے بارے میں حالیہ بیان پر...

کہیں بھی خدشات اور تحفظات ہوں گے تو دور کیے جائیں گے، بیرسٹر سیف کا پی ٹی آئی پشاور کے اعلامیے پر ردعمل
کہیں بھی خدشات اور تحفظات ہوں گے تو دور کیے جائیں گے، بیرسٹر سیف کا پی ٹی آئی پشاور کے اعلامیے پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے پی ٹی آئی ضلع پشاور کے اعلامیے پر ردعمل دے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور صوبے بھر میں یکساں ترقیاقی کاموں کو ترجیح دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہیں بھی خدشات اور تحفظات ہوں گے تو دور کیے جائیں گے، صوبے بھر میں ترقیاتی کام حکومت کی ترجیح ہیں۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ عوامی ضروریات کے مطابق صوبہ بھر میں میگا پراجیکٹس پر کام ہو رہا...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے پی ٹی آئی ضلع پشاور کے اعلامیے پر ردعمل دے دیا۔جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صوبے بھر میں یکساں ترقیاقی کاموں کو ترجیح دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہیں بھی خدشات اور تحفظات ہوں گے تو دور کیے جائیں گے، صوبے بھر میں ترقیاتی کام حکومت کی ترجیح ہیں۔بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ عوامی ضروریات کے مطابق صوبہ بھر میں میگا پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے۔
بیجنگ : 6 ماہ کی تحقیقات کے بعد، چین نے کینیڈا کے چین مخالف امتیازی سلوک کے حوالے سے تحقیقات کے نتائج جاری کیے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے گزشتہ سال چین سے درآمد کی جانے والی برقی گاڑیوں، اسٹیل اور ایلومینیم پر محصولات کا نفاذ امتیازی پابندیاں ہیں، جس سے عام تجارتی نظام متاثر ہوتا ہے اور چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔ اس نتیجے کی بنیاد پر چین نے قانون کے مطابق کینیڈا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کیے ہیں جس کے نتیجے میں ، امتیازی سلوک کے خلاف دنیا کی پہلی تحقیقات کے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ چین...
چین نے کینیڈا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کر دئیے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : 6 ماہ کی تحقیقات کے بعد، چین نے کینیڈا کے چین مخالف امتیازی سلوک کے حوالے سے تحقیقات کے نتائج جاری کیے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے گزشتہ سال چین سے درآمد کی جانے والی برقی گاڑیوں، اسٹیل اور ایلومینیم پر محصولات کا نفاذ امتیازی پابندیاں ہیں، جس سے عام تجارتی نظام متاثر ہوتا ہے اور چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔ اس نتیجے کی بنیاد پر چین نے قانون کے مطابق کینیڈا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر اضافی...
TEHRAN: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری ہتھیاروں پر مذاکرات کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مذاکرات نہیں چاہتا بلکہ اپنے مطالبات مسلط کرنے کا خواہاں ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا خط موصول ہوا ہے یا نہیں لیکن واشنگٹن کے بارے میں کہا کہ وہ پچھلے مذکرات کے مقابلے میں پہلے سے زیادہ سخت پابندیاں عائد کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند بدمعاش حکومتیں مذاکرات پر زور دے رہی ہیں لیکن ان کے مذاکرات کے مقاصد مسائل حل...
وفاقی حکومت نے گیس نظام کی بہتری کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی کو 25ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سے کراچی سمیت اندرون سندھ اور بلوچستان میں گیس انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے 25 ارب روپے فنڈ ملنے کی تصدیق ایس ایس جی سی کے ایم ڈی نے کی۔ سوئی گیس کے قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر نے محمد امین نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں 90فیصد گیس مسائل حل ہوگئے ہیں جبکہ وزیراعظم ہاؤس کو ماہ صیام میں گیس ترسیل سے متعلق روزانہ دو بار رپورٹ دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 2ہزار کلو میٹر اور شہر سے باہر پانچ 500کلومیٹر رقبے پر نئی گیس پائپ لائن ڈالی جارہی ہیں، سوئی سدرن بورڈ میں مئیر کراچی...
سٹی42:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خواتین کے حقوق کے عالمی دن پر پیغام، محسن نقوی نے کہا خواتین کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض بھی ہے اور قومی ذمہ داری بھی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خواتین کو جو حقوق دین اسلام نے دئیے اس کی مثال نہیں ملتی،خواتین کی عزت و وقار کا تحفظ کرنیوالے معاشرے ہی آگے بڑھتے ہیں۔تعلیم،ملازمت ،آگے بڑھنےکے یکساں مواقع تک رسائی تمام خواتین کا حق ہے،خواتین کی عملی میدان میں شرکت معاشرتی ترقی کا اہم ستون ہے،خواتین کی طاقت کو تسلیم کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔خواتین ہماری آبادی کا نصف حصہ ، اب بھی خواتین کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے،خواتین کے...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے افغانستان سے بات چیت کرنا ناگزیر ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق نہ خود افغانستان سے بات کر رہا ہے اور نہ ہمیں بات کرنے دے رہا ہے، وفاق نے افغانستان سے بات چیت کیلئے طے شدہ ٹی او آرز سرد خانے میں ڈال دیے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق تماشہ دیکھنے کے بجائے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس حکمتِ عملی بنائے، خیبر پختون خوا کے عوام اور سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف کے پی کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، دہشت گردی کے قومی مسئلے کے حل کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زراعت، صنعتی ترقی اور تجارت کا فروغ حکومت کا ہدف ہے، آئندہ جمعرات سے شعبہ جاتی جائزہ اجلاس باقاعدگی سے ہو گا، کسانوں کی محنت اور ویلیو ایڈیشن کی وجہ سے چاول کی برآمدات4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، میکرو اقتصادی اشاریے بتدریج بہتر ہو رہے ہیں، حکومت میں جہاں جس کی بھی غلطی ہو گی اسے جوابدہ بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ممتاز کاروباری شخصیات سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہم ڈیفالٹ والی صورت حال سے نکل آئے، استحکام کی...
اسلام آباد (رضوان عباسی ) وزیر اعظم نے رولز آف بزنس 1973 کے تحت اپنے معاونین خصوصی کے محکمے تفویض کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 27 فروری 2025 کو وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تقرری کے بعد آج محکموں کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہارون اختر کو صنعت و پیداوار کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ حذیفہ رحمان کو قومی ورثہ و ثقافت کی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ مبارک زیب کو قبائلی امور کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔ طلحہ برکی کو سیاسی امور کا معاون خصوصی بنا دیا گیا ہے۔حکومتی زرائع کے مطابق یہ فیصلے حکومت کی انتظامی کارکردگی کو مزید مضبوط بنانے...
اسلام آباد: ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس میں وفاقی حکومت کی جانب سے کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے وقت مانگنے پر سپریم کورٹ نے پیشرفت میں سست روی پر سخت سوالات اٹھا دیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بینچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا کہ ایک ماہ میں صدر سے معاہدے کی توثیق کروا لی جائے گی، کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کا معاہدہ ہوچکا ہے اور معاہدے کے مطابق اس کی توثیق کا عمل جاری ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا آج تک توثیق کیوں نہیں...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 06 مارچ 2025ء ) ماہر معیشت ڈاکٹرز حفیظ پاشا نے مہنگائی کم ہونے کے حکومتی اعداد وشمار غلط قرار دے دیے۔ تفصیلات کے مطابق آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اور ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا نے انکشاف کیا کہ ملک میں بجلی اور آٹا مہنگا ہو رہے ہیں لیکن حکومت اپنے جاری اعداد و شمار میں کہتی ہے کہ بجلی 15 فیصد سستی ہو گئی۔ نہوں نے کہا کہ حکومت کے جاری اعداد وشمارغلط ہیں، ملک میں بجلی اورآٹا کے نرخ بڑھے ہیں، حکومت اس میں کمی بتا رہی ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمت ہونے سے پاکستان اور باقی ملکوں کو فائدہ ہوگا، اس سے ملک میں...
کراچی: منافع خور مافیا کے سامنے شہری انتظامیہ بے بس ہو گئی اور مجبوراً پھلوں کے سرکاری ریٹ ہی بڑھا دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فروٹ منڈی کے آڑھتیوں پر بس نہ چلا تو کمشنر کراچی نے صارفین ہی پر بوجھ بڑھا دیا اور پھلوں کی سرکاری قیمت میں ناکام شہری انتظامیہ نے پھلوں کی سرکاری قیمت بڑھادی۔ شہری انتظامیہ کو مارکیٹ کی قیمت اور سرکاری قیمت میں فرق کم کرنے کا آسان طریقہ یہی محسوس ہوا کہ پھلوں کی خوردہ سرکاری قیمت میں 25 روپے کلو تک کا اضافہ کردیا ، جس سے انتظامیہ نے عملاً منافع خور مافیا کے سامنے اپنی بے بسی ظاہر کردی۔ نئے نرخ کے مطابق امرود 150 سے بڑھاکر 175، خربوزہ...
وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیے جارہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حیران ہوں کہ وفاق تو ہم پر سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے، وفاق کیسز تو بنا رہا ہے لیکن امن و امان کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ دہشتگردی روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنارہے ہیں، ان کو کوئی پرواہ ہی نہیں، انہوں نے ساری توجہ پی ٹی آئی پر دی، دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھا دیا۔ افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کا کردار تسلیم کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ: وزیراعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم محمد شہباز...
صوبائی حکومت کی ستھرا پنجاب مہم کچرا پنجاب مہم بن گئی، مہم پر اہل لاہور نے سوالات اٹھادیے ہیں۔ لاہور میں چند ایک علاقوں کے سوا بیشتر مقامات پر کچرا ہی کچرا ہے، گندے نالے بھی کوڑے سے اٹے پڑے ہیں، عوام گھر گھر کچرا اٹھانے والوں کی راہ تکتے رہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ستھرا پنجاب مہم پاکستان کے دل لاہور کو بھی ستھرا نہ بنا سکی، شہریوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چائنا اسکیم، شاد باغ، ایل ڈے اے فلیٹس، ریلوے کالونی، چُنگی امرسدھو، کچا جیل روڈ، گجر کالونی، یوحنا آباد، فیروز پور روڈ اور ملحقہ آبادیوں میں...
رمضان المبارک میں افطار کے موقعے پر لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسی غذائیں دستر خوان پر رکھی جائیں جن میں ذائقہ بھی ہو اور غذایت بھی۔ ان ہی میں سے ایک چنا چاٹ بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افطار کے فوائد و برکات احادیث نبویﷺ کی روشنی میں چنے کو ڈائٹ میں شامل کرنے کے بہت سے فوائد ہیں۔ چنا چاٹ ہم میں سے اکثر لوگوں کے افطار کے دستر خوان پر موجود ہوتی ہے۔ چنے ذائقے دار تو ہوتے ہی ہیں لیکن ساتھ ہی یہ صحت کے لیے بھی بہت مفید ہوتے ہیں۔ چنے غذائیت سے بھرپور خوراک ہے جن میں وٹامن، فائبر اور پروٹین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ امریکا کے ہارورڈ میڈیکل اسکول کے ایک...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں نے شرطیں لگائی تھیں کہ ملکی معیشت نہیں سنبھلے گی لیکن آج معیشت کے تمام اشاریے مثبت جارہے ہیں، کل پوری قوم کے سامنے اپنی کارکردگی رپورٹ رکھیں گے۔ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ 4 مارچ 2025کو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، شہباز شریف نے 4 مارچ 2024کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کل پوری قوم کےسامنے ہم اپنی کارکردگی رپورٹ رکھیں گے، اعداد وشمار کبھی جھوٹ نہیں بولتے، کھوکھلے نعرے، جھوٹ بہتان اور آپس کی...
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ جب مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت ایک قبل قائم ہوئی تو لوگوں نے شرطیں لگائی ہوئی تھی کہ ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے، معشیت نہیں سنبھلے گی، آج تمام معاشی اشارے مثبت ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ کل مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہوجائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے 4 مارچ 2024 کو اپنے عہدے کا حلوف اٹھایا تھا اور ایک بھاری ذمہ داری قوم نے ان کو دی تھی۔ عطاتارڑ نے کہا کہ بہت ساری قیاس آرائیاں تھیں کہ ملک کس سمت میں جارہا ہے، آنے والے دنوں میں ملک کی معیشت کے کیا حالات ہوں گے...
ABU DHABHI: متحدہ عرب امارات نے 16456 افراد کو مملکت میں رہائش کے لیے گولڈن ویزے جاری کر دیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گولڈن ویزے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو دیے گئے ہیں جو 10 سال تک متحدہ عرب امارات میں قیام کا رہائشی اجازت نامہ ہے۔ گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں 10710 ہائی اسکول کے طلباء بھی شامل ہیں جنہوں نے امتحانات میں 95 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں۔ یونیورسٹی کے گریجویٹس کو بھی گولڈن ویزہ دیا گیا ہے جن کی تعداد 5246 ہے، جبکہ 337 تعلیمی ماہرین بھی ان خوش نصیبوں میں شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات حکام کے مطابق عالمی سطح...
کراچی: ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں، پھلوں سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس رمضان نیکیاں کمانے کے لیے آتا ہے لیکن پاکستان میں اسے ناجائز کمائی کا مہینہ بنادیا جاتا ہے ۔ یکم رمضان المبارک سے ایک روز قبل ایکسپریس سروے رپورٹ کے مطابق شہرِ قائد میں ہر سال کی رواں برس بھی رمضان المبارک کا آغاز مہنگائی کی نئی لہر سے ہوا اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 10 سے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ۔ مارکیٹوں میں سبزی کے حوالے سے کیے جانے والے سروے کے...
دو رمضان المبارک کو بینکوں میں تعطیل ہو گی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پیر 3 مارچ کو بینک زکوٰۃ کٹوتی کے لیے بند رہیں گے۔ مرکزی بینک کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینکاری کا شعبہ یکم رمضان کو عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا۔ اعلامیے کے مطابق تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے (ماسوائے عوام سے لین دین کے) دفتر میں حاضر ہوں گے۔
ویب ڈیسک: دو رمضان المبارک(3 مارچ 2025) کو بینکوں میں تعطیل ہو گی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پیر 3 مارچ کو بینک زکوٰۃ کٹوتی کے لیے بند رہیں گے۔ مرکزی بینک کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینکاری کا شعبہ یکم رمضان کو عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا۔ اعلامیے کے مطابق تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے (ماسوائے عوام سے لین دین کے) دفتر میں حاضر ہوں گے۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
میرے اقدام کو لسانی رنگ دینے والوں کی سازش عوام نے بے نقاب کر دی سندھ حکومت نے چوکیاںٹھیکے پر دے رکھی ہیں، ہم پیچھا نہیں چھوڑیں گے، گفتگو چیئر مین آفاق احمد اپنی رہائی کے تیسرے دن بھی قاتل ڈمپراور ٹینکرڈرائیور کے ہاتھوں کچلے جانے والے افراد کے لواحقین سے ملنے اور دعائے مغفرت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے،کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈمپر سے جاں بحق ہونے والے سید مزمل، ولد منورحسین ، فیوچر موڑ پر قاتل ڈمپر کا شکار بننے والے محمد عاقل ولد محمد شفیق جبکہ ملینم شاپنگ مال پر جاں بحق ہونے والے جوڑے رہائشی جعفرطیار، سید کامران خورشیدی اور انکی زوجہ سید ہ مریم زہرہ کے گھر جاکے انکے اہل خانہ...
حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد نے 2 روزہ قومی کانفرنس کے اختتام پر کانفرنس کا اعلامیہ جا ری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحاد ایجنڈا سامنے لائے، حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے، رانا ثنااللہ کی پیشکش اپوزیشن اتحاد کی قومی کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں۔ موجودہ بحران کا واحد حل آزادانہ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی اسیروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، عوام اور میڈیا کی زبان بندی کے لیے لائی گئی پیکا ترامیم کو ختم کیا جائے۔ اپوزیشن اتحاد نے اعلامیے میں کہا ہے کہ...
ترکیہ میں کرد عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے رہنما عبداللہ اوجلان نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے رہنما عبداللہ اوجلان سے کرد حامی ترک جماعت پیپلز ایکویلیٹی اینڈ ڈیموکریسی پارٹی(ڈی ای ایم پارٹی) کے ایک وفد نے جیل میں ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:’پاک-ترکیہ مشترکہ مشق اتاترک 13‘ کی اختتامی تقریب وفد سے گفتگو میں عبداللہ اوجلان نے کہا ’میں ہتھیار ڈالنے کی اپیل کررہا ہوں اور اس تاریخی ذمہ داری کو قبول کرتا ہوں۔‘ انہوں نے اپنی جماعت سے اپیل کی کہ وہ ایک اجلاس منعقد کرے اور باضابطہ طور پر تنظیم کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرے۔ عرب میڈیا...
اپوزیشن جماعتوں کے جاری کردہ اعلامیے پر جے یو آئی نے سائن نہیں کیے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی کانفرنس کے جاری کردہ اعلامیے پر جے یو آئی نے سائن نہیں کیے۔رپورٹ کے مطابق گرینڈ اپوزیشن کی اسلام آباد میں منعقدہ قومی کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ ہم اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مندوب کے طور پر اجلاس میں شرکت کی ہے، ہمیں ذاتی حیثیت میں بلایا گیا تھا۔بدازاں ازاں جے یو آئی ایف کے ترجمان...
سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی کانفرنس کے جاری کردہ اعلامیے پر جے یو آئی نے سائن نہیں کیے۔ رپورٹ کے مطابق گرینڈ اپوزیشن کی اسلام آباد میں منعقدہ قومی کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ ہم اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مندوب کے طور پر اجلاس میں شرکت کی ہے، ہمیں ذاتی حیثیت میں بلایا گیا تھا۔ بدازاں ازاں جے یو آئی ایف کے ترجمان اسلم غوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جے یو آئی نے بطور جماعت اپوزیشن جماعتوں کے اعلامیے پر دستخط نہیں کئے، ہم کسی کے بنائے...
نیکیوں کا موسم بہار آنے والا ہے۔ اے طالب خیر! ماہ رمضان کی ہر ایک قیمتی گھڑی سے فائدہ اٹھا کیوں کہ معلوم نہیں کہ آئندہ رمضان ملے گا یا یا نہیں۔ اے طالب شر! بس کر گناہوں سے تائب ہوکر طاعت اور نیکی کی زندگی کو اختیار کر، کیوں کہ تجھے ایک دن مرنا ہے اور اﷲ کے سامنے اس زندگی کا حساب دینا ہے۔ رمضان کے روزے رکھنا ہر مسلمان بالغ صحت مند مرد و عورت پر فرض ہے، جیسا کہ اﷲ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا، مفہوم: ''تم میں سے جو شخص بھی یہ مہینہ پائے، وہ اس میں ضرور روزہ رکھے۔'' صوم یعنی روزے کے لفظی معنی رکنے اور بچنے کے ہیں اور...
اسلام آباد:ریڑھی بانوں سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی، سی ڈی اے اور ٹریفک پولیس کو درخواست گزار ریڑھی بانوں کا معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار ریڑھی بانوں کی طرف ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پیش ہوئے۔ ایم سی آئی حکام نے بتایا کہ ایم سی آئی صرف ان کے لائسنس کو دیکھتی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ یہ کوئی قانونی بات نہیں ہے بلکہ کوآرڈینیشن کی بات ہے، سی ڈی اے ایم سی آئی آپس میں کوآرڈینیٹ کر لیں تاکہ یہ مسئلہ کھڑا نا ہو۔ ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے دلائل میں کہا کہ یہ ٹریفک...
اسرائیل اور حماس میں قیدیوں کے تبادلے پر ایک ہفتے سے جاری ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس کی جانب سے 4 اسرائیلی قیدیوں کی میتیں اسرائیل کے حوالے کردی گئیں، بدلے میں اسرائیل کی جیلوں میں قید 456 فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا، جو غزہ کے یورپی ہسپتال پہنچ گئے ہیں، 97 فلسطینی قیدیوں کو مصر جلا وطن کیا گیا ہے، اسرائیل نے مجموعی طور پر 642 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی شہریوں کے پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، رہا ہونے والے درجنوں فلسطینی قیدی عمر قید اور طویل سزائیں کاٹ رہے تھے، جو اپنے اہل خانہ سے دوبارہ...
اسرائیل نے 4شہریوں کی میتیں ملنے پر 456فلسطینی قیدی رہا کردیے ، 97مصر جلاوطن WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسرائیل اور حماس میں قیدیوں کے تبادلے پر ایک ہفتے سے جاری ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس کی جانب سے 4 اسرائیلی قیدیوں کی میتیں اسرائیل کے حوالے کردی گئیں، بدلے میں اسرائیل کی جیلوں میں قید 456 فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا، جو غزہ کے یورپی ہسپتال پہنچ گئے ہیں، 97 فلسطینی قیدیوں کو مصر جلا وطن کیا گیا ہے، اسرائیل نے مجموعی طور پر 642 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی شہریوں کے پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، رہا...

سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: لاہور اور پنڈی کی عدالتوں کے حکم ناموں کے الفاظ بالکل ایک جیسے ہیں، آئینی بینچ
اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ لاہور اور پنڈی کی عدالتوں کے حکم ناموں کے الفاظ بالکل ایک جیسے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی جس دوران سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیے۔ سماعت میں دلائل دیتے ہوئے فیصل صدیقی نے کہا کہ کمانڈنگ آفیسرز نے ملزمان کی حوالگی کے لئے درخواستیں دیں جن کا آغاز ہی ان الفاظ سے ہوا کہ ابتدائی تفتیش میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا جرم بنتا ہے، درخواست کے یہ الفاظ...
اپیل کا دائرہ محدود کر دیا تو ہماری کئی اپیلیں بھی خارج ہوجائیں گی، فیصل صدیقی کا استدلال جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7رکنی آئینی بینچ میں مقدمے کی سماعت جاری سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ تمام 5 ججز متفق تھے کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ مقدمے کی سماعت کر رہا ہے ۔سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل کا آغاز کر دیا اور مؤقف اپنایا کہ فوجی عدالتوں کیخلاف پانچ رکنی بنچ کا ایک نہیں تین فیصلے ہیں، جسٹس عائشہ...
جدید طب نے دریافت کیا ہے، کچھ وٹامن اور معدنیات تنہا کھانے کی نسبت ساتھ کھائے جائیں تو انسان کی صحت کو زیادہ فوائد دیتے ہیں۔ یہ مخصوص غذائی اجزا ایک ساتھ استعمال کیے جائیں تو اعصابی نظام، قلبی صحت اور مدافعتی ردعمل کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ صرف چند فوائد ہیں۔ وہ آپ کی صحت پر کئی طاقت ور اثرات ڈالتے ہیں۔ طبی اصطلاح میں یہ عمل ’’غذائی ہم آہنگی‘‘ (nutrient synergy) کہلاتا ہے۔ ایک تحقیق میں جو 2023 ء میں امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی، یہ دریافت کیا گیا کہ جب لوگ صحت مند چکنائی (جیسے زیتون کا تیل) کو بیٹا کیروٹین سے بھرپور کھانوں جیسے گاجر ، شکرقندی یا ٹماٹروں میں ملنے والے لائیکوپین...
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ تمام 5 ججز متفق تھے کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ مقدمے کی سماعت کر رہا ہے۔ سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل کا آغاز کر دیا اور مؤقف اپنایا کہ فوجی عدالتوں کیخلاف پانچ رکنی بنچ کا ایک نہیں تین فیصلے ہیں، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے فیصلے لکھے۔ انہوں نے دلیل دی کہ تمام ججز کا ایک دوسرے کے فیصلے سے اتفاق تھا، ججز کے فیصلے یکساں اور وجوہات مختلف ہوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 فروری 2025ء) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قومی اخبارات میں غیر معمولی اشتہاری مہم کے بعد ملکی عوامی حلقوں میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا مشکل معاشی حالات میں سرکاری فنڈز سے سیاسی رہنماؤں کی زاتی نوعیت کی تشہیر مناسب ہے اور کیا بے تحاشہ مسائل کی موجودگی میں ایسی اشتہاری مہمات سے عوام کی رائے کو اپنے حق میں بدلا جا سکتا ہے۔ یہ بحث پنجاب حکومت کی جانب سے ملک کے کئی بڑے اخبارات کے صفحہ اول پر اشتہاری مواد کو خبروں کی صورت میں شائع کروانے کے بعد شروع ہوئی۔ مرکز اور صوبہ پنجاب میں حکمران جماعت پاکستان مسلم...
کراچی(نیوزڈیسک)حال میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے شہریار منور صدیقی اب شادی کے فوائد گنواتے نظر آ رہے ہیں۔شہریار منور کی شادی دسمبر میں اداکارہ ماہین صدیقی کے ساتھ بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی۔رنگا رنگ تقریبات میں روایتی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ رقص اور موسیقی کی محافل میں منعقد کی گئی تھیں۔ دونوں کی شادی میں شوبز ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیے تھے اور اب بھی سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔دلہے میاں اپنی شادی سے کچھ زیادہ خوش نظر آتے ہیں جس کا اظہار وہ اپنے مداحوں کو شادی کے فوائد گنواتے ہوئے کر رہے ہیں۔حال ہی میں انھوں نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے اور کیپشن...
مالیاتی مشیر کو ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کے باوجود نجکاری نہیں ہوسکی بولی قابل قبول نہیں تھی، باقی ماندہ رقم نجکاری مکمل ہونے پر ادا کی جائے گی،فاروق ستار قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو آگاہ کیا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے جس مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کی گئی تھیں، اسے ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے تاہم پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوسکی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے قائمہ کمیٹی کو پی آئی اے کی نجکاری پر بریفنگ دی۔سیکرٹری نجکاری...
محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار جاری کردیے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق سنگل شفٹ والے پرائمری اسکول صبح 8 سے 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جبکہ جمعہ کو 8 سے 11:30بجے تک کھلیں گے۔ ڈبل شفٹ پرائمری اسکول کے اوقات کار صبح ساڑھے 7 سے 11:30 بجے تک ہوں گے، جبکہ دوسری شفٹ پونے 12 سے پونے 3 بجے تک ہوگی۔ ڈبل شفٹ اسکولوں میں جمعے کو پہلی شفٹ 7:30 سے 11:30 بجے تک ہوگی۔ ڈبل شفٹ اسکولوں میں جمعے کو دوپہر کی شفٹ 11:45 سے 1:30 تک ہوگی۔ سنگل شفٹ سیکنڈری، ہائر سیکنڈری اور ایلیمنٹری اسکول 8 بجے سے 1:30 تک کھلے رہیں گے۔ جمعے کو 8 سے 11:30 تک کھلے رہیں گے۔ ڈبل شفٹ سیکنڈری اور ہائر...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے مقررکردہ مالیاتی مشیر کو سوا ارب روپے دیے گئے مگر اس کی نجکاری نہیں ہوسکی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے قائمہ کمیٹی کو پی آئی اے کی نجکاری پر بریفنگ دی۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے جس مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اسے ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے، تاہم پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوسکی۔ سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کمیٹی...
متحدہ عرب امارات، سات چھوٹی چھوٹی ریاستوں کا ایک مجموعہ ہے۔ آبادی بھی ہمارے مقابلہ میں بس واجبی سی ہے۔ صرف ایک کروڑ نفوس، جس میں سے نوے فیصد لوگ باہر سے آئے ہوئے ہیں یعنی غیرملکی ہیں۔ سات ریاستوں میں دوبئی کو تقریباً پوری دنیا جانتی ہے۔ دراصل دوبئی تضادات کا ایک مجموعہ ہے جس کی مثال دنیا میں شاید کہیں موجود ہو، مگر اسلامی دنیا میں اس طرح کا بھرپور شہر دیکھنے میں نظر نہیں آتا۔ دوبئی ایک حددرجہ ترقی یافتہ اور زندہ دل شہر ہے۔ ہو سکتا ہے کہ عام لوگوں کا خیال ہو کہ دوبئی، تیل کی آمدنی کی بدولت ترقی کی اوجِ ثریا پر براجمان ہے۔ مگر یہ گمان مکمل طور پر ناقص ہے۔ سات...
عوامی مشکلات میں کمی اور معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے اور معاشی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں۔صدر مملکت نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی، تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، معروف بزنس مین گوہر اعجاز، اور نواب شہزاد سمیت متعدد اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ آصف علی زرداری نے عشائیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی مختلف اصلاحات پر روشنی ڈالی...
فوجی اورسویلین عملے کی بڑے پیمانے پر برطرفی، بجٹ میں ڈرامائی تبدیلی سے پینٹاگون میں کھلبلی ڈیموکریٹک قانون سازوں کی ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایئر فورس جنرل سی کیو براؤن کو عہدے سے برطرف کر دیا، جب کہ 5 دیگر ایڈمرلز اور جرنیلوں کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے پوسٹ میں کہا کہ وہ براؤن کی جگہ سابق لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازن کین کو نامزد کریں گے، جو روایت کو توڑتے ہوئے پہلی بار کسی ریٹائرڈ افسر کو دوبارہ سے اعلیٰ فوجی افسر کے عہدے پر تعینات کرنے کی نادر مثال ہے۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ...
ٹرمپ انتظامیہ نے غیرملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے 5.3 ارب ڈالر جاری کردیئے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے زیادہ تر فنڈز سیکیورٹی، انسداد منشیات کی مد میں جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جاری کردہ فنڈز میں پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگرام کے لیے 397 ملین ڈالر بھی شامل ہیں۔ امریکی کانگریس کے عہدیدار کے مطابق امریکی حمایت یافتہ پروگرام پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی سے متعلق ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق یوایس ایڈ کے پروگراموں کے لیے سو ملین ڈالر سے کم جبکہ ریڈ کراس کے لیے علیحدہ سے چھپن ملین ڈالر فنڈز جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ ریڈ کراس کیلئے علیحدہ سے 56...
واشنگٹن (خبر ایجنسیاں+ مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاہ فام چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ائر فورس جنرل سی کیو براؤن کو عہدے سے برطرف کر دیا جبکہ 5 دیگر ایڈمرلز اور جرنیلوں کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ براؤن کی جگہ سابق لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازن کین کو نامزد کریں گے، جو روایت کوتوڑتے ہوئے پہلی بار کسی ریٹائرڈ افسر کو دوبارہ سے اعلیٰ فوجی افسر کے عہدے پر تعینات کرنے کی نادر مثال ہے۔پنٹاگون کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ امریکی بحریہ کی خاتون سربراہ کو بھی ہٹائیں گے، یہ عہدہ ایڈمرل لیزا فرنچیٹی کے پاس ہے...
لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے اور معاشی اشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ عشائیے میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، معروف بزنس مین گوہر اعجاز، اور نواب شہزاد سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔ آصف علی زرداری نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی مختلف اصلاحات پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے انتظامی امور کو بہتر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ انتظامیہ کی کارکردگی میں مزید بہتری...
ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے پاکستان سے متعلق پروگراموں کے لیے 397 ملین ڈالر سمیت 5.3 ارب ڈالر جاری کر دیے ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 5.3 ارب ڈالر کی منجمد شدہ غیر ملکی امداد میں سے زیادہ تر سیکیورٹی اور انسداد منشیات پروگراموں کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں جبکہ انسانی ہمدردی کی امداد کے لیے محدود فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ امریکی کانگریس کے ایک عہدیدار کے مطابق پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگراموں کے لیے 397 ملین ڈالرز مختص کیے گئے ہیں۔ یہ فنڈز خاص طور پر ایف-16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی سے متعلق ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یو ایس...
ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے 5.3 ارب ڈالر جاری کر دیے ہیں، جاری فنڈز میں پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگرام کیلئے397 ملین ڈالر بھی شامل ہیں۔امریکی کانگریس عہدیدار کے مطابق امریکی حمایت یافتہ پروگرام پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی سے متعلق ہے، نگرانی میں یقینی بنایا جاتا ہے کہ ایف 16 طیارے انسداد دہشتگرد آپریشنز میں استعمال ہوتے ہیں نہ کہ بھارت کے خلاف۔ یو ایس ایڈ پروگرام فنڈنگ روکنے سے پاکستان میں 845 ملین ڈالرز کے منصوبے منجمد، سیکڑوں نوکریاں خطرے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر جہاں دنیا بھر میں امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی یو ایس ایڈ کے منصوبے بند ہوئے ہیں...

امریکا نے پاکستان کے لیے 397 ملین ڈالرز سمیت غیرملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے 5.3 ارب ڈالر جاری کردیے
ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے 5.3 ارب ڈالر جاری کردیے گئے ہیں، جن میں پاکستان میں امریکی حمایت یافتہ پروگرام کے لیے 397 ملین ڈالر بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں امریکی رکن کانگریس نے افغان طالبان کی مالی امداد سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ پروگرام پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی سے متعلق ہے۔ کانگریس عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایف 16 طیاروں کے استعمال کی نگرانی میں اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ یہ طیارے دہشتگردی کے خلاف آپریشنز میں استعمال ہوتے ہیں بھارت کے خلاف نہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شمبھن گل نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل اپنے ارادے ظاہر کردیے۔ پاکستان کے خلاف میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کریں گے پاکستان کے خلاف جارحانہ اور مثبت کرکٹ کھیلیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارت سے مقابلے کو عام میچ کی طرح دیکھیں گے، کوئی دباؤ نہیں، حارث رؤف شمبھن گل نے کہاکہ پریشر برداشت کرنے والی ٹیم کے جیتنے کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں، پاکستان کے خلاف میچ میں ٹاس جیتنے یا ہارنے سے کوئی زیادہ فرق نہیں پڑےگا۔ انہوں نے کہاکہ اوس پڑنے کی صورت میں ٹاس اہم ہو سکتا ہے کیوں کہ اوس نہ پڑے تو بعد میں بیٹنگ کرنا مشکل...
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد سے ملاقات میں عدالتی اصلاحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور آگاہ کیا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس جلد منعقد ہوگا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں عدالتی اصلاحات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ زیر التوا ٹیکس کیسز کے جلد فیصلے ان کی اولین ترجیح ہیں اور عدالتی اصلاحات کو قومی ایجنڈا بنایا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بار ایسوسی ایشنز اور عوام کی جانب سے عدالتی اصلاحات سے متعلق تجاویز موصول ہوچکی ہیں، جنہیں زیر غور لایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے...
اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے پی ٹی آئی وفد کا ملاقات کے بعد گروپ فوٹو اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن رہنماؤں کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پابند سلاسل پارٹی سربراہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کا شکوہ کر دیا۔ چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا گزشتہ جیل ٹرائل میں بانی پی ٹی آئی سے چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت لی، ملاقات میں چیف جسٹس کے سامنے بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر بات ہوئی اور انہیں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کی تاریخ تبدیل ہو جاتی...
بال گرنا ایک عمومی مسئلہ ہے جو تقریباً ہر شخص کو زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے میں درپیش ہوتا ہے اور اوسطاً ہر شخص روزانہ 100 بالوں سے محروم ہوتا ہے جو کہ ایک قدرتی عمل ہے۔ دوسری جانب اگر بالوں کا گرنا معمول سے زیادہ ہو تو یہ پریشانی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اگر آپ نے بالوں سے گرنے کی الجھن سے بچنے کے لیے دوائیں، گھریلو علاج اور دیگر تمام طریقے آزما لیے ہیں اور پھر بھی بال گرنے کا مسئلہ برقرار ہے تو اس کی کچھ ممکنہ وجوہات درج ذیل ہو سکتی ہیں: 1۔ غذائی اجزا کی کمی بالوں کی صحت کے لیے مناسب غذائیت انتہائی ضروری ہے۔ اگر آپ کے جسم میں پروٹین،...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق المدارس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے چھوٹی داڑھی رکھنے پر مدرسے کے طالب علم کو امتحان دینے سے روکنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے وفاق المدارس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا تے ہوئے ریمارکس دیے بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، کسی بچے کو دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روکا جا سکتا، وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مدرسے کے طالب علم کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مقف اختیار کیا گیا...
اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پابند سلاسل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کا شکوہ کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، سلمان اکرم راجا، بابر اعوان، شبلی فراز اور دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملاقات میں چیف جسٹس کے سامنے عمران خان کے کیسز پر بات ہوئی، ہم نے چیف جسٹس کو بتایا کہ عمران...
اسلام آباد: اپوزیشن رہنماؤں کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پابند سلاسل پارٹی سربراہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کا شکوہ کر دیا۔ چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا گزشتہ جیل ٹرائل میں بانی پی ٹی آئی سے چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت لی، ملاقات میں چیف جسٹس کے سامنے بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر بات ہوئی اور انہیں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کی تاریخ تبدیل ہو جاتی ہے، عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کا وقت تبدیل ہو جاتا ہے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا چیف...
میری 75سال عمر ہے ، میں 22ماہ سے جیل میں ہوں، میں نے نواز شریف کے خلاف الیکشن لڑا میرے بنیادی حقوق مکمل طور پر سلب ہوچکے ہیں تاہم بطور مسلمان میں ہمت نہیں ہاروں گی، خط پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک اورخط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ 3سال سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق یاسمین راشد کی جانب سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے دوسرے خط میں کہا گیا کہ یہ میرا چیف جسٹس کو دوسرا خط ہے ، اب تک مجھے پہلے خط کا جواب بھی نہیں ملا۔خط میں ان کا کہنا تھا...
دبئی(نیوز ڈیسک)بھارت کی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی نے چمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور مخالف ٹیم کو 228 کے مجموعے تک محدود کردیا۔ دبئی اسٹیڈیم میں چمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے اور بھارت کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے بیٹنگ شروع کی تو ابتدا میں ہی بیٹرز پویلین واپس لوٹنے کی جلدی میں نظر آئے، جس میں محمد شامی کا کردار نمایاں تھا۔ محمد شامی نے اس شان دار کارکردگی کے دوران بھارت کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں مکمل کرنے والے بولر کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور اجیت اگرکار کو اس...
ریاست اور اداروں کو پیغام دینا چاہتا ہوں نظریے اور سوچ کو قید نہیں کیا جاسکتا، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ ریاست اور اداروں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ نظریے اور سوچ کو قید نہیں کیا جاسکتا اور نہ دبایا جاسکتا ہے۔قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں خیبرپختونخوا گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان ایک نظریہ بن چکا ہے جو لوگوں میں موجود ہے، عمران خان دوبارہ آئے گا اور ملک کو ٹھیک کرے گا اور پاکستان کو حقیقی آزاد پاکستان بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل...
پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ ریاست اور اداروں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ نظریے اور سوچ کو قید نہیں کیا جاسکتا اور نہ دبایا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان ایک نظریہ بن چکا ہے جو لوگوں میں موجود ہے، عمران خان دوبارہ آئے گا اور ملک کو ٹھیک کرے گا اور پاکستان کو حقیقی آزاد پاکستان بنائے گا۔یہ بات انہو ںنے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں خیبرپختونخوا گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ ان کا کہناتھاکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے کوئی جیتے گا نہیں تو ہارے گا کیسے اور کھیل میں ہار جیت بدل سکتی ہے جو اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا لیکن...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو براہ راست چیلنجز دے دیے۔ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انہیں مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب، کے پی حکومت کی طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں۔ ۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ پنجاب حکومت بھی اپنی پوری...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے طلبا کو مفت لیپ ٹاپس دینے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دوسرے صوبوں کے لیے بھی لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کردیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم صوبے کے طلبا کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب خیبرپختونخوا کی طرح صوبے کے عوام کو صحت کارڈ بھی دیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا صوبے کے نوجوان طلباء کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان۔ pic.twitter.com/NfOKGOV81f — Government of KP (@GovernmentKP) February 19, 2025 ’بار بار ایک اعلان آرہا ہے کہ ہم لیپ ٹاپ دے رہے ہیں،...
راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے 12 افراد کی فہرست جیل حکام کو دے دی گئی۔ ملاقاتیوں میں سلمان اکرم راجہ، فیصل چوہدری، تیمور سلیم جھگڑا، سہیل آفریدی، مصدق عباسی، حلیم عادل شیخ، سیمابیہ طاہر اور دیگر شامل ہیں۔ صوبائی وزیر کے پی سہیل آفریدی، سیمابیہ طاہر اور معاون خصوصی کے پی حکومت مصدق عباسی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب، فیملیز، پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کو ملاقات کی اجازت نا دیے جانے کا واضح امکان ہے۔ ٹیلی فونک رابطوں کے بعد مرکزی قائدین اڈیالہ جیل بھی نہیں پہنچے جبکہ مصدق عباسی، وزیر خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور سیمابیہ طاہر جیل کے باہر منتظر ہیں۔ سہیل آفریدی کی...
پشاور: کے پی میں جامعات کی وائس چانسلرشپ کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلیٰ کو دیے جانے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں صوبے کی جامعات کے چانسلر کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔ عدالت نے درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار لاجبر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبے کے یونیورسٹیز چانسلر کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلی کو دے دیے ہیں، صوبائی اسمبلی نے یونیورسٹیز ایکٹ میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 فروری 2025ء) سوڈان میں جاری تباہ کن خانہ جنگی نے ملک کو غذائی قلت، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور شدید عدم تحفظ کی صورت میں کثیرالجہتی انسانی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔اب اس لڑائی کو تیسرا سال شروع ہونے والا ہے اور اس موقع پر اقوام متحدہ نے ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کے لیے 4.2 ارب ڈالر کے امدادی وسائل مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔ امدادی اداروں نے ملک کے موجودہ حالات کو اس وقت دنیا میں سب سے بڑا اور تباہ کن بحران قرار دیا ہے جسے سمجھنے کے لیے درج ذیل حقائق سے آگاہی ضروری ہے۔1۔ خرطوم کی لڑائی اور امن عمل کا خاتمہ2022 کے آخر...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیراعلیٰ مریم نواز سے متعلق ایک جماعت اور اس کے لوگ مسلسل مغلظات بک رہے ہیں۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان مریم نواز کے بارے میں اخلاقیات سے گری ہوئی گفتگو کرتا تھا، اب یہ کام علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خط بازیاں کرنا آپ کے لیڈر اور آپ لوگوں کی پرانی عادتیں ہیں جو آج تک نہیں بدلیں، بانی پی ٹی آئی کی ٹریننگ پر ہی وزیراعلیٰ کے پی اور ان کے ترجمان مریم نواز کے بارے میں ایسی گفتگو کرتے ہیں۔ انکی زبان، انکی...
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس امین الدین خان نے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ اس کیس میں سپریم کورٹ انڈر ٹرائل نہیں ہے، عدالت نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے، اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ روسٹم پر آ گئے اور کہا کہ آج عذیر بھنڈاری نے دلائل دینے تھے، بھنڈاری صاحب سے بات کر لی ہے، آج میں دلائل دوں گا۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ آپ لوگ آپس میں طے کر لیں، ہمیں اعتراض نہیں کہ دلائل کون پہلے دے...
کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گارڈن سے لاپتہ 2 کمسن بچوں کی تلاش کے لیے پنجاب کے مختلف مزاروں پر پوسٹر آویزاں کر دیے ہیں ، پوسٹر میں پولیس نے بچوں کو تلاش میں مدد فراہم کرنے والے کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 14 جنوری کو گارڈن سے 2 بچے 5 سالہ علیان اور 6 سالہ علی رضا لاپتہ ہوگئے تھے جن کے اغوا کا مقدمہ گارڈن تھانے میں درج ہے۔ بچوں کی تلاش کیلیے ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی جانب سے پنجاب کے مزاروں پر جا کر وہاں بچوں کی تصاویر کے پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں جس میں...
کراچی: نیوزی لینڈ کے بلے ٹام لیتھم نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ایک اچھا حریف ثابت ہوا ہے، چیمپینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فاتحانہ آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کی وکٹ قدرے مختلف رہے گی، ہم نے بڑے اسکور والے اہداف عبور کر کے کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بدھ کو میچ میں بھی اگر ایسا ہوا تو ہم فتح پانے کی کوشش کریں گے، لیکن لگتا ہے کہ وکٹ قدر مختلف ہوگی۔ لیتھم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو کراچی کی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ ہے، کراچی میں کرکٹ کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز...