City 42:
2025-04-22@01:22:40 GMT

خیبرپختونخوا میں آپریشنز؛ 9 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

سٹی 42 : سکیورٹی فورسز  نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 9 خوارج جہنم واصل کردیے۔

سکیورٹی فورسز  نے مہمند میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 7 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ اس آپریشن میں 2 جوان مادرِ وطن پر قربان ہوگئے، شہداء میں حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ شامل ہیں ۔ 

دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے مڈی میں سکیورٹی فورسز اور خوارجی دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں 2 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ۔ 

اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز

سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کے خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

سورس : آئی ایس پی آر

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے خیبرپختونخوا  میں  خوارجی دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ  آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نےکامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ 6 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔  خوارجی  دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں۔ قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

 قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشن، 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا
  • صدر مملکت نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ؛6 خوارج جہنم واصل
  • سیکیورٹی فوسرز کے خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف آپریشنز، کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک
  • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 6 خوارج کو ہلاک کردیا
  • خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، سرغنہ سمیت 6 خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
  • دکی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک