2025-04-22@23:34:29 GMT
تلاش کی گنتی: 307
«بگ کیٹس کی»:
(نئی خبر)
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء) روپیہ کی قدر میں کمی، ڈالر کی قیمت 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھنے، غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم کم ہونے اور ڈالر کی طلب میں اضافہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان پھر سے بے قابو ہونا شروع ہو گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے روز ڈالر کی قیمت 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئی۔ جنوری 2023 کے بعد پہلی مرتبہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت سوا 280 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی۔ منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ایک موقع...
کراچی: آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر سے قرض کی اگلی قسط کے اجراء میں تاخیر، فروری میں 12ملین ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 45 فیصد گھٹنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو دوبارہ ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 282روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 280روپے 06پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ لیکن اس دوران سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے ڈالر نے یوٹرن لیتے ہوئے...
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی الخوارج کے اہم کارکن کی 34 مقامات کی فوٹیجز حاصل کرلیں۔ سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی الخوارج کے اہم کارکن خلیل الرحمن کی 34 مقامات کی فوٹیجز حاصل کرلیں۔ فوٹیجز میں گرفتار ملزم کو مختلف علاقوں میں پیدل گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔گرفتار ملزم کھڈا مارکیٹ سے سعودی قونصلیٹ تک پیدل چلتا ہوا آیا۔ گرفتار ملزم سعودی قونصلیٹ کے قریب صدر جانے والی بس پر چڑھا ایکس 10 روٹ کی بس کے ذریعے ملزم ایمپریس مارکیٹ پہنچا۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ طالبان کے حق میں وال چاکنگ کرنے والا ٹی ٹی پی کا اہم کارکن گرفتار گرفتار ملزم بس سے اتر کر پیدل...
لاہور کی اوپن مارکیٹ میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی نہ آ سکی۔ شہریوں کو سستا بازاروں سے بھی زیادہ فائدہ نہ مل سکا، خریداروں نے حکومت سے مزید ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نصف رمضان المبارک گزرنے کے باوجود سہولت بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ وحدت روڈ کے سہولت بازار میں آلو 50 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 45 سے 50 روپے کلو ہے، پیاز اور ٹماٹر دونوں جگہ بالترتیب 45 اور 55 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ سیب سہولت بازار میں 280 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 250 روپے کلو، کیلا سہولت بازار میں 250 روپے درجن جبکہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 21 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 71 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 743 روپے 35 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 727 روپے 85 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 909 روپے 02 پیسے اور قطری ریال کی...
اسلام آباد: پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سال 2029 تک 5.53 ارب ڈالر کی مارکیٹ متوقع ہے۔ اسٹیٹسٹا ٹریول اینڈ ٹورازم پاکستان رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی سفری اور سیاحتی مارکیٹ 2025 میں 4 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کرے گی، جو اس شعبے کی مضبوط معاشی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ صنعت 6.75 فیصد سالانہ شرح سے ترقی کرتے ہوئے 2029 تک 5.53 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جو طویل مدتی ترقی کی نشاندہی کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ’’پیکیج ہالیڈیز‘‘ سب سے بڑا حصہ ڈالیں گی، جس کی مالیت 2025 میں 1.92 ارب ڈالر ہوگی، جو منظم سفری تجربات کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتی ہے۔ سال 2029 تک، پیکیج...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 08 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 05 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 66 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 90 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 727 روپے 43 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 909 روپے 08 پیسے اور قطری...
کراچی: معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب، درآمدی وبیرونی ادائیگیوں کے دباو برقرار رہنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو دوبارہ روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ عیدالفطر کے موقع پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد بڑھنے، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی پاکستان کے میکرو اکنامک صورتحال بہتر ہونے کے اعتراف سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 26پیسے کی کمی سے 279روپے 80پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ لیکن جوں ہی سپلائی بہتر ہوئی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر کی پیشقدمی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 02پیسے کے اضافے سے 279روپے 97پیسے کی سطح پر...
آج بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2915ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 429روپے بڑھ کر 2لاکھ 62ہزار 774روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس کے دوران 2023-24 میں مارکیٹ سروے کے بغیر رائس ملز کے پلانٹس کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ اجلاس میں پلانٹس کی فروخت سے 1 کروڑ 83 لاکھ کے نقصان کے آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ رکن کمیٹی حسنین طارق نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ کیا مارکیٹ ویلیوایشن کرائی گئی تھی، جس پر سیکریٹری تجارت نے جواب دیا کہ 6 رائس پلانٹس تھے جن کی مارکیٹ ویلیو ایشن نہیں کرائی گئی۔ ید حسنین طارق نے کہا کہ ویلیو ایشن کے بغیر رائس پلانٹس کی فروخت غیر قانونی تھی، یہ عوامی پیسہ تھا وہ اثاثے اس ملک کے تھے، اس غیر قانونی معاملے پر انکوائری کرائی...
خام اسٹیل کی مارکیٹ میں مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے انکوائری مکمل کرکے کارٹل بنانے والے سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق، خام اسٹیل کی قیمتوں میں 111 گنا اضافہ کیا گیا۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ انٹرنیشنل اسٹیل اور عائشہ اسٹیل ملز نے مبینہ طور پر گٹھ جوڑ کے ذریعے قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا اور مل کر نرخ طے کرتے رہے۔کمپٹیشن کمیشن کے مطابق، گزشتہ تین سال کے دوران خام اسٹیل کی قیمت میں 146,000 روپے فی ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مزید یہ کہ دونوں بڑے سپلائرز کے درمیان سکینڈری میٹریل کی فروخت پر بھی باہمی گٹھ جوڑ پایا گیا۔...
دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے، جس کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیر کے روز دیا گیا بیان تھا، جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی تجارتی پالیسیوں کی وجہ سے امریکی معیشت کساد بازاری (recession) کا شکار ہو سکتی ہے۔ اس بیان کے بعد امریکی مارکیٹ میں زبردست فروخت (sell-off) دیکھی گئی، جس کے اثرات عالمی منڈیوں تک پہنچ گئے۔ وال اسٹریٹ پر شدید مندی نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں ٹیکنالوجی سے بھرپور نیسڈیک انڈیکس کو 2022 کے بعد سب سے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس اپنی فروری کی بلند ترین سطح سے 8 فیصد نیچے چلا گیا، جبکہ ڈاؤ جونز...
شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد شوگر کارٹیلز نے مبینہ طور پر اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافے کا بندوبست کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری کے خلاف ایف بی آر کے کریک ڈاون کے ردعمل میں شوگر کارٹیلز نے مبینہ طور پر اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافے کا بندوبست کرچکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر کارٹیل کے اس اقدام پر وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر شوگر مل مالکان نے اپنا رویہ ٹھیک نہ کیا تو بیرون ملک سے خام چینی درآمد کرنے پر غور کیا جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری کیخلاف ایف بی آر...
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر پاکستان میں بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 13 سے 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث مقامی سطح پر اگلے پندرہ روز کیلیے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر میں 13سے15 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے تک کی کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدول کے حوالے سے اوگرا اپنی سفارشات تیار کرے گا جس پر وزیراعظم فیصلہ کریں گے اور پھر وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔
پائی نیٹ ورک کوائن، جو حالیہ دنوں میں کرپٹو مارکیٹ میں شامل ہونے والی نئی کرنسی ہے، پیر کے روز 10.46 فیصد کمی کے ساتھ 1.41 ڈالر پر آ گیا۔ یہ کمی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یو ایس کرپٹو ریزو قائم کرنے کی خبر سامنے آئی۔ اس اعلان کے باوجود کرپٹو مارکیٹ میں کوئی مثبت رد عمل دیکھنے کو نہیں ملا۔ کوائن سوئچ مارکیٹ ڈیسک کا کہنا ہے کہ یو ایس کرپٹو ریزرو کے قیام کی خبر پر مارکیٹ کا ردعمل منفی رہا کیونکہ سرمایہ کار یہ امید کر رہے تھے کہ امریکی حکومت کرپٹو میں نئی سرمایہ کاری کرے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق...
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے 1 ارب ڈالر کی قسط دینے سے پہلے کیا مطالبات رکھ دیے؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 06 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 65 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 89 پیسے رہی۔ مزید پڑھیے: چین نے پاکستان کے ذمے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی...
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 306000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 262345 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 240491 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد سونا 2910 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا
راولپنڈی: راولپنڈی میں مہنگائی کا جن بدستور بے قابو ہے اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے رمضان سستا بازاروں میں قیمتیں نسبتاً کم ہیں۔ رمضان بازار میں چینی 130 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے جس کے باعث شہری بڑی تعداد میں ان بازاروں کا رخ کر رہے ہیں۔ اوپن مارکیٹ اور رمضان سستا بازاروں میں قیمتوں کا موازنہ کیا جائے تو آلو اوپن مارکیٹ میں 78 سے 90 روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں 50 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ پیاز اوپن مارکیٹ میں 80 سے 90 روپے فی کلو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مارچ 2025ء) فروری میں برطانیہ میں ماہانہ بنیادوں پر جائیداد کی قیمتوں میں 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی جس سے گھر کی اوسط قیمت 298,602 پاؤنڈ تک پہنچ گئی۔ اس ماہ مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ 2.9 فیصد رہا، جو جنوری میں بھی یہی تھا۔ ہیلی فیکس میں مورگیجز کے شعبے کی سربراہ امینڈا برائڈن کے مطابق، ’’فروری کے اعداد و شمار برطانیہ کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں نازک توازن کو نمایاں کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اسٹامپ ڈیوٹی میں تبدیلیوں کے لیے اپریل کی ڈیڈ لائن قریب آنے کے ساتھ ہی گھروں کی مانگ میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ اپریل سے برطانیہ میں گھر خریدنے والوں کے لیے اسٹامپ...
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2025ء) خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح تک گر گئیں، برطانوی خام تیل کی قیمت 70 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے اور امریکی خام تیل 67 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 فیصد گر گئیں جس کے بعد خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ المی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد لندن برینٹ خام تیل 1.82 ڈالرکم ہوکر 69.22 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی 2.06 ڈالرکم ہوکر 66.20 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق امریکا میں...
رمضان آتے ہی ایل پی جی مافیا بے قابو، مقررہ نرخ کے بجائے من مانی قیمت کی وصولی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں، مقررہ قیمتوں کی جگہ من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔ عوام کو لوٹنے کے لیے دیگر مافیا کی طرح ایل پی جی مافیا بھی میدان میں آگیا، اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ قیمت کے برخلاف لاہور سمیت ملک بھر میں ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر اپنی مرضی کی قیمت وصول کرنے لگے جس کے سبب عوام رمضان المبارک کے مبارک ایام...
لاہور: رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں، مقررہ قیمتوں کی جگہ من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عوام کو لوٹنے کے لیے دیگر مافیا کی طرح ایل پی جی مافیا بھی میدان میں آگیا، اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ قیمت کے برخلاف لاہور سمیت ملک بھر میں ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر اپنی مرضی کی قیمت وصول کرنے لگے جس کے سبب عوام رمضان المبارک کے مبارک ایام میں بھی لٹنے پر مجبور ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 248 روپے فی کلو گرام ایل پی جی 260 روپے سے لے کر 290 روپے تک...
بیجنگ :چائنا چیمبر آف کامرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، مارچ میں چین کی خوردہ صنعت کا خوشحالی انڈیکس 50.2 فیصد رہا ، اور صارفی منڈی کی توانائی میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹریڈ ان پالیسی میں توسیع اور ریٹیل انڈسٹری کی انوویشن اور اپ گریڈیشن پالیسی کے بتدریج نفاذ سے معیشت پر مارکیٹ کا اعتماد بڑھ رہا ہے، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور کنزیومر مارکیٹ کی سرگرمیوں میں مسلسل بہتری آئی ہے۔
اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پلان کی منظوری دے دی. جس کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانا ہے۔جمعرات کے روز منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے اس منصوبے کی منظوری دی جو اگلے چار سالوں میں مختلف اداروں کے ذریعے نوجوانوں کو تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس کو ایک تفصیلی ایکشن پلان پر بریفنگ دی گئی جس کے تحت نوجوانوں کے لیے تربیت اور ملازمت کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔وزیر اعظم نے فیصلہ کیا کہ وہ خود ہر ماہ اس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو مارکیٹ اور صنعتوں میں درکار ہنر اور کھپت کے مطابق تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ وزیرِ اعظم منصوبے پر عمل درآمد کے عمل کی خود نگرانی کریں گے جبکہ اس حوالے سے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت کے لیے مقامی صنعتوں سے مسلسل روابط اور افرادی قوت کے بین الاقوامی اداروں کی کھپت کو مد نظر رکھنے جبکہ مقامی صنعتوں میں درکار ہنر کے حوالے سے ایک جامع ڈیٹا بیس قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک کا سب سے...
کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں چینی کی خوردہ قیمت 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ رمضان میں زبردست مانگ کے باعث ہول سیل نرخوں میں اضافہ ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ریٹیلرز کو خدشہ ہے کہ اگر ہول سیل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا تو چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ تاہم ہول سیلرز نرخوں میں اضافے کا ذمہ دار ملرز کو ٹھہراتے ہیں۔ کراچی میں ایک ہفتے میں چینی کا ہول سیل ریٹ 15 روپے اضافے سے 155 روپے فی کلو تک بڑھ گیا۔ اس سے قبل فروری میں چینی کی اوسط قومی قیمت 145 سے 160 روپے فی کلو تھی۔ دریں اثنا،...
کراچی: پاکستان کو درپیش 29.85 ارب ڈالر کی قلیل مدتی ادائیگیوں کے دباؤ، ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کے چیلنجز کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ تیکنیکی مذاکرات ختم ہونے کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہونے اور وزیرخزانہ کی اگلی قسط منظور ہونے امید کی خبر سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10 پیسے کی کمی سے 279 روپے 56 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بعدازاں سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی اختتامی لمحات میں مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا جس کے...
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت700روپے فی تولہ کے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کے اضافے سے2 لاکھ 63 ہزار203 روپے ہو گئی ہے۔صرافہ مارکیٹ میٰں چاندی کی قیمت 3430 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونا5 ڈالرمہنگا ہوکر2921 ڈالرفی اونس کی سطح پرآگیا۔
کراچی: مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے، نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی کی توقعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل 4روزہ مندی کے بعد منگل کو ایک بار تیزی دیکھی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 100 انڈیکس میں تیزی کے سبب 52 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت 86ارب 32کروڑ 78لاکھ 94ہزار 706روپے بڑھ گئی۔ شعبہ جاتی بنیادوں پر خریداری سرگرمیوں کے سبب کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا لیکن تیزی رونما ہوتے ہی فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے ایک موقع پر 270 پوائنٹس کی مندی ہوئی، تاہم مثبت اسینٹیمنٹس کے سبب آئل اینڈ گیس بینکنگ سیمنٹ سمیت...
کراچی: برآمدات میں کمی، بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور گذشتہ 8 ماہ میں تجارتی خسارہ 6.33 فیصد بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے نتیجے میں خام تیل کی گرتی ہوئی عالمی قیمتوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10پیسے کی کمی سے 279روپے 56پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بعدازاں سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 279 روپے 76 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2025ء)رمضان میں مہنگائی کے بے قابو ہوتے طوفان نے مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی، چکن کی قیمت 700 روپے، سبزیوں کی قیمتیں 700 روپے اور پھلوں کی قیمتیں 400 روپے سے بھی اوپر چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب حکومت کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، تو دوسری جانب رمضان المبارک شروع ہوتے سبزیوں، پھلوں، چکن، چینی اور دیگر اشیاء کی بے قابو ہوتی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں۔ مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کے برعکس مارکیٹوں میں سبزیاں اور پھل من چاہے نرخوں پر فروخت کیے جارہے ہیں۔ سبزیوں میں لہسن...
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47ڈالر کے اضافے سے 2916ڈالر کی سطح پر آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں قیمت مین اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4800 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4115روپے کے اضافے سے 2لاکھ 62ہزار 602روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 2869ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 1ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق فی دس گرام سونے کی قیمت 1286روپے بڑھ کر 2لاکھ 58ہزار 487روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے 3270روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 26 روپے کے اضافے سے 2803روپے کی سطح پر آگئی۔
رمضان المبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ٹماٹر 50 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 80 روپے فی کلو فروخت ،پیاز 75 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں پیاز 100 روپے فی کلو فروخت آلو 55 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں آلو 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔لہسن 600 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں لہسن 800 روپے فی کلو میں فروخت ،ادرک 380 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں 500 روپے فی کلو میں فروخت شملہ مرچ 70 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں شملہ مرچ 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔بھنڈی 150 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو میں فروخت کیلا 230...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کے آتے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چینی 165 سے 170 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی،آٹا فی کلو 100 روپے بیسن 340 روپے فی کلو دستیاب ہے۔میدا 130 روپے فروخت ہونے لگا۔آٹے کا 15 کلو کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 1350 روپے فروخت ہورہا ہے۔ مختلف برینڈز کا ڈبے والا دودھ فی کلو 350 سے 360 روپے،گھی 550 سے 595 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا،مختلف برینڈز کا کوکنگ آئل 450 سے 595 روپے فروخت ہورہا ہے۔دال چنا 330، دال ماش 5 سو، دال مسور 330 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہیں۔ آلو 80 سے 100روپے، پیاز 120 سے 140، ٹماٹر 100 سے...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 06ڈالر کی کمی سے 2ہزار 857ڈالر کی سطح پر آگئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کی کمی سے 3لاکھ روپے کی سطح پر پہنچ گئیں جب کہ فی دس گرام سونے کی قیمت 438روپے کی کمی سے 2لاکھ 57ہزار 201روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 3240روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 9روپے کی کمی سے 2777روپے کی سطح پر آگئی۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 6 پیسے کی کمی سے 279 روپے 66 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بینکنگ، مائننگ اور انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے پانچ معاہدوں، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک بار پھر 21 ملین ڈالر کے اضافے اور آئی ایم ایف کے تیکنیکی مشن کے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ڈیڑھ ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ مارچ کے پہلے ہفتے...
کراچی: زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر مستحکم رہی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بینکنگ، مائننگ اور انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے پانچ معاہدوں، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک بار پھر 21 ملین ڈالر کے اضافے اور آئی ایم ایف کے تیکنیکی مشن کے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ڈیڑھ ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے کی توقعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ مارچ کے پہلے ہفتے میں آئی ایم ایف کے دوسرے مشن کی آمد اور معیشت کا جائزہ...
ماہ رمضان مبارک کی آمد سے پہلے مہنگائی کا طوفان اشیائے خورونوش کے ساتھ کجھور کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔ ہول سیل مارکیٹ میں کھجور کی قیمت پچاس سے سوروپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔مارکیٹ میں ایرانی کھجور 600 روپے جبکہ پاکستانی کھجور 450 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔ آڑھتیوں نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ بے جا ٹیکسز کو قرار دے دیا۔گورنمنٹ نے کسٹم وغیرہ بڑھائے ہیں اس وجہ سے بھی اسکے ریٹ میں فرق پڑا ہے،مہنگا ہوجاتا ہے، کرائے ٹرانسپورٹ اسکے اخراجات بھی زیادہ ہیں تو پھر کچھ لوگ بھی مہنگائی کرلیتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ 50 کلو سے 80 روپے بڑھ گیا ہے اوپر، جو 100 روپے پاو تھی وہ اب 120،130 روپے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2025 )پاکستان کا تیزی سے بڑھتا ہوا متوسط طبقہ اور ان کی مانگ الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے لیے ایک بڑی مارکیٹ کی صلاحیت فراہم کرتی ہے یہ بات ہیڈ سینٹر فار پرائیویٹ سیکٹر انگیجمنٹ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ انجینئر احد نذیر نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں کافی ترقی کی توقع ہے، حکومت کی نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کا مقصد 2030 تک کل کاروں کی فروخت میں الیکٹرک گاڑیوں کا 30 فیصد حصہ حاصل کرنا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2030 تک اپنی گرین ہاﺅس گیسوں کے اخراج کو متوقع سطح کے 50 فیصد...
ذخیرہ اندوزی کی اطلاعات پر 27فروری کو مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو طلب کرلیا گیا مارکیٹ کمیٹی کے افسران کیوں خاموش ہیں؟ کارروائی کیوں نہیں ہوتی؟ ڈائریکٹراینٹی کرپشن کراچی میں رمضان سے قبل پھلوں کی قیمتوں میں اضافے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں۔ اینٹی کرپشن نے 27فروری کو مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو طلب کرلیا۔ ڈائریکٹر ٹو اینٹی کرپشن نے بیورو سپلائی اینڈ پرائسزکے پرائس انسپکٹر عدیل احمد اور گودام انسپکٹر احمد میمن کو خط لکھ لکھا دیا ۔ آگاہ کیا کہ کراچی کی سبزی منڈی میں پھلوں کی ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے جس پر بیورو سپلائی اینڈ پرائسز کے افسران خاموش ہیں ۔ ذخیرہ اندوزوں نے رمضان سے قبل فروٹ کا ذخیرہ کردیا ہے...
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 2916ڈالر کی سطح پر آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 2ہزار 916ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 240پروپے کی کمی سے 3لاکھ 6ہزار 300 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2058روپے کی کمی سے 2لاکھ 62ہزار 602روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 36روپے کی کمی سے 3ہزار 314روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 31روپے کی...
رمضان المبارک کی آمد آمد چینی کی قیمتیں بے لگام ہوگئیں،گزشتہ ڈیڑھ مہینے میں چینی کی قیمت 30 سے 40 روپے تک بڑھی ہے۔ ایکسپورٹ کی اجازت ملنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں چینی کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ایک سے ڈیڑھ مہینے کے دوران چینی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہےاور چینی 30 سے 40 روپے تک مزید مہنگی ہوئی ہے،اس وقت چینی اوپن مارکیٹ میں 160 سے 170 روپے تک فروخت ہورہی ہے ۔ ٹریڈرز نے کہا کہ حکومت مقامی مارکیٹ کی ضرورت اور قیمت کو پہلے مدنظر رکھے ،پھر ایکسپورٹ کی اجازت دے ،جبکہ صارفین نے حکومت سے اوپن مارکیٹ کیلئے چینی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔
کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ونے سے نئی عالمی قیمت 2940 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی، جس سے قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 700 روپے پر آگئی۔ مزید پڑھیں؛ سونا مہنگا ترین ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کا نیا ریکارڈ قائم اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار 660 روپے کی سطح پر آگئی۔...
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بڑھتی ہوئی مالی شراکت اور سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کا نوٹس جاری کردیا جس کے تحت شیئرز کی خرید کی فی آرڈر مالی حد میں 100فیصد اضافہ کردیا گیا. رپورٹ کے مطابق سرمایہ کار ریڈی مارکیٹ میں 10 کروڑ روپے کے شیئرز ایک آرڈر میں ایک ساتھ خرید سکیں گے، پہلے سرمایہ کار ریڈی مارکیٹ میں فی آرڈر ایک ساتھ 5 کروڑ روپے کے شیئرز خرید سکتے تھے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کہا کہ فیوچر مارکیٹ میں میں فی آرڈر شیئرز کی خریداری حد 2.5 کروڑ سے بڑھا کر 5 کروڑ روپے کردی گئی، ریڈی اور فیوچر مارکیٹ میں فی آرڈر شیئرز خریداری کے والیوم کی سابقہ حد برقرار ہے۔ ریڈی مارکیٹ میں فی آرڈر خریداری کے...

امریکی انتظامیہ کی “امریکہ فرسٹ” پالیسی سے چین اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کے لئے “ممنوعہ زون” کی حد بندی
بیجنگ : وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے “امریکہ فرسٹ” سرمایہ کاری پالیسی پر ایک یادداشت جاری کی، جس کا مرکزی حصہ چین اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کے لئے “ممنوعہ زون” کی حد بندی کرنا ہے۔ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ امریکی اقدامات کا نشانہ صرف چین ہی نہیں بلکہ اس کے اتحادی بھی شامل ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے ، امریکہ نے جاپانی اسٹیل کارپوریشن کی جانب سے امریکن اسٹیل کی خریداری کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جس کے نتیجے میں بالآخر اس منصوبے کو روکا گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ بیرونی شدید دباؤ کے باوجود، حالیہ برسوں میں چین کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی رفتار...
گزشتہ چند برسوں کے دوران گولڈ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ سینٹرل بینکس گولڈ زیادہ سے زیادہ خرید رہے ہیں کیونکہ ایسا وہ آئندہ حالات کے پیش نظر اپنی معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سونے کی ڈیمانڈ اور قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پرانی چاندی سے زیورات بنا کر اپنی شادی کا خرچ خود اٹھانے والی ہنرمند خاتون گولڈ کی ڈیمانڈ میں اضافے کی وجہ سے گولڈ کی قیمت 3 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ جو ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ ایسے میں چند ماہرین کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ گولڈ کی قیمت میں اضافے...
لاہور(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خوروں نے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چند روز میں انڈے فی درجن 230 سے بڑھ کر 272روپے ہوگئے ہیں، مٹن کی قیمت 200 روپے اضافے سے 2500 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ بیف 1100 سے بڑھ کر 1400 روپے مل رہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ چینی 124 روپے سے بڑھ کر 155 اور 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، اسی طرح سیب، کیلا، خربوزہ، کینو اور اسٹرابیری کی قیمت 100سے 300روپے تک بڑھ چکی ہے۔اس حوالے سے رہنما کنزیومر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، سرکاری ریٹ...
رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خوروں نے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چند روز میں انڈے فی درجن 230 سے بڑھ کر 272روپے ہوگئے ہیں، مٹن کی قیمت 200 روپے اضافے سے 2500 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ بیف 1100 سے بڑھ کر 1400 روپے مل رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ چینی 124 روپے سے بڑھ کر 155 اور 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، اسی طرح سیب، کیلا، خربوزہ، کینو اور اسٹرابیری کی قیمت 100سے 300روپے تک بڑھ چکی ہے۔اس حوالے سے رہنما کنزیومر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل نہیں...
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے میسرز نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ کو اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے پر واقع ، ہوٹل مارگلہ پرائیویٹ لمیٹڈ کو ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔دونوں کمپنیوں کے مابین سیل اینڈ پرچیز ایگریمنٹ کے مطابق ، نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ میسرز ہوٹل مارگلہ لمیٹڈ کے اثاثے ایکوائر کرے گا، جن میں سری نگر ہائی وے پر واقع ہوٹل کے پلاٹ کی لیز ہولڈنگ کے حقوق، مکمل تعمیر شدہ عمارت، فرنیچر اور فکسچرز، یوٹیلیٹی کنکشنز، متعلقہ ڈپازٹس اور تمام منقولہ جائیداد شامل ہیں۔ کمیشن نے اس ٹرانزیکشن کے نتیجے میں اسلام آباد میں ہاسپٹیلٹی سروسز کی مارکیٹ میں مقابلے پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا۔ ہوٹل مارگلہ، جو 92 کمروں...
کمپٹیشن کمیشن پاکستان نے نشاط ہوٹلز کو ہوٹل مارگلہ اسلام آباد ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق سی سی پی نے کہا کہ ٹرانزیکشن سے مارکیٹ میں مقابلے پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا، ہوٹل مارگلہ کے 92 کمروں پر مشتمل موٹل کا مارکیٹ شیئر 5.46 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق نشاط ہوٹلز کی سرگرمیاں لاہور تک محدود ہے جب کہ ہوٹل مارگلہ صرف اسلام آباد میں آپریٹ کر رہا ہے۔ سی سی پی نے کہا کہ جغرافیائی مارکیٹ میں اوورلیپ نہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں ارتکاز کا خدشہ نہیں ہے، ہاسپٹیلٹی سیکٹر میں مقابلے کا ماحول برقرار رہے گا۔ بیان کے مطابق ہاسپٹیلٹی سیکٹر میں نئے سرمایہ کاروں کے داخلے میں کوئی بڑی...

ای ووٹنگ، پارلیمنٹ جائیں، سپریم کورٹ: پراجکیٹ بھارت، اسرائیل، فلپائن سے ہیک کرنے کی کوشش ہوئی، الیکشن کمشن
اسلام آباد (اکمل شہزاد/ سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ''سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے '' سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران نادرا اور الیکشن کمشن سے دو ہفتوں کے اندر اندر تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے۔ الیکشن کمشن نے اوورسیز پاکستانیوں کی ای ووٹنگ کے ذریعے اوپن سہولت دینے کو غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب اسی بنچ میں ''پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی اوورلوڈنگ'' کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے آبزرویشن دی ہے کہ حادثات سے مرنے والوں کی تعداد دہشت گردی یا بیماریوں سے مرنے والوں کی نسبت زیادہ ہے۔ الیکشن کمشن کی جانب نے موقف اختیار کیا گیا کہ پینتیس حلقوں میں ای...
کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسدادِ اسمگلنگ مہم کے تحت صدر کراچی کی معروف اسٹار سٹی موبائل مارکیٹ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز، ٹیبلٹس، اسمارٹ واچز، ائیر پوڈز اور دیگر الیکٹرانک اشیا برآمد کر لیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق کارروائی کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کوششوں سے عمل میں آئی، مارکیٹ کے متعدد گوداموں پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے2,500 سے زائد استعمال شدہ موبائل فونز، 350 سے زائد مختلف برانڈز کے ٹیبلٹس، اسمارٹ واچز، ائیر پوڈز، بھارتی گٹکا اور مائع ویپ فلیور برآمد کیے گئے،تمام اسمگل شدہ اشیا قانونی کارروائی کے لیے کسٹم ہاؤس کراچی منتقل کر دی گئیں۔ کسٹمز حکام کے مطابق مارکیٹ...
پاکستان میں سونے کی قیمت جمعرات کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 24 قیراط سونا فی تولہ ایک ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 9 ہزار روپے تک پہنچ گیا جو ملکی تاریخ میں اب تک کا سب بڑا اضافہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈالر سستا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریٹس کم ہونے کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا اسی طرح 24 قیراط سونا فی 10 گرام 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 64 ہزار 917 روپے کا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مشترکہ نرخوں کے مطابق22 قیراط سونے کی قیمت بھی 242,849 روپے فی 10 گرام زیادہ بتائی گئی۔ مزید پڑھیے: سونا: اٹک سے اربوں روپے کے ذخائر مل گئے بین الاقوامی...
کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا،انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے 8 پیسے کا ہے۔
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ نئی بلند ترین سطح پر آگئیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت درآمدی پالیسیوں سے عالمی سطح پر معیشت سست روی کا شکار ہونے، مختلف ممالک اور گلوبل انویسٹرز کی گولڈ میں انویسٹمنٹ بڑھنے سے سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں تسلسل سے اضافے کا رحجان برقرار ہے۔ اس رجحان کے زیر اثر آج بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 9ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 953ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار روپے کے کے اضافے سے 3لاکھ...
کراچی(کامررپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے تیسرے دن مثبت رجحان رہا ،کاروبار کے دوران انڈیکس1لاکھ 14ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا مگر کاروبارکے اختتام پر 200پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 1 لاکھ13ہزار30پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 31ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ 52.32فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔لسٹڈ کمپنیوں کے مثبت مالیاتی نتائج کی توقعات اورمارچ میں آئی ایم ایف ریویو مشن کے دورے سے فنانسنگ پر بات چیت ہونے کے امکان پرکمرشل بینکوں، سیمنٹ، او ایم سیز اور ریفائنریز سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 253پوائنٹس اضافیسے 1لاکھ13ہزار 342پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس...
کراچی(کامرس رپورٹر) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے میسرز میپ رائس ملز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو اینگرو ایکسیمپ ایگرو پروڈکٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی 100 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔اینگرو ایکسیمپ ایگرو پروڈکٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ ایک رجسٹرڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جو مختلف خام، تیار شدہ اور پراسیس شدہ خوراکی مصنوعات، بشمول زرعی اور کاشتکاری مصنوعات اور مشینری کی پیداوار، تیاری اور تجارت کے کاروبار سیء منسلک ہے۔ کمیشن کے تجزیے کے مطابق پروڈکٹ مارکیٹ کو باسمتی اور نان باسمتی چاول کی درجہ بندی میں تقسیم کیا گیا۔ میسرز میپ رائس ملز کا مارکیٹ شیئر پہلے ہی کم ہے اور یہ ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے بعد بھی ، معمولی اضافے کے ساتھ کم ہی رہے گا۔کمیشن کے...
کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت صدر کراچی میں واقع معروف موبائل و الیکٹرانکس مارکیٹ اسٹار سٹی موبائل مارکیٹ میں ایک بڑی کارروائی کی۔ کارروائی میں 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز، ٹیبلٹس، اسمارٹ واچز، ائیر پوڈز اور دیگر الیکٹرانک اشیاء برآمد کی گئیں۔ کسٹمز حکام کے مطابق یہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کوششوں سے انجام دیا گیا۔ آپریشن کے دوران موبائل مارکیٹ کے متعدد گوداموں پر چھاپے مارے گئے، جس میں 2,500 سے زائد استعمال شدہ موبائل فونز، 350 سے زائد مختلف برانڈز کے ٹیبلٹس، اسمارٹ واچز، ائیر پوڈز، بھارتی گٹکا اور مائع ویپ فلیور بھی برآمد...
کراچی والے ہوشیار، معروف دواساز کمپنیوں کی جعلی ادویات مارکیٹ میں آگئیں۔ ڈرگ انسپکٹر نے کارروائی کرتے ہوئے پین کلر ٹیبلیٹ، پین کلر آئنمنٹ اور مرگی کے مرض کی ادویات تحویل میں لے لیں۔ کراچی میں معروف دوا ساز کمپنیوں کی جعلی ادویات مارکیٹ میں آگئیں، ڈرگ انسپکٹر نے پین کلر ٹیبلیٹ، آئنمنٹ اور مرگی کے مرض کی ادویات تحویل میں لے لیں، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے ادویات کو جعلی قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے پکڑی گئی دواؤں سے لاتعلقی ظاہر کردی۔ سربراہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری عدنان رضوی کا کہنا ہے کہ برآمد ادویات میں مذکورہ مالیکیول شامل نہیں، معروف کمپنی نے ادویات کے بیج سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے...
کراچی: آج بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈیمانڈ سپلائی متوازن ہونے سے ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی۔ مثبت معاشی اشاریوں، گزشتہ 7 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 56 فیصد بڑھنے، وزیر خزانہ کی دورہ سعودی عرب سے وابستہ مثبت توقعات، سعودی عرب سے ایک سال تک موخر ادائیگیوں پر ماہانہ 10کروڑ ڈالر مالیت کا خام تیل فراہم کرنے جیسے عوامل کے باعث بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈیمانڈ سپلائی متوازن ہونے سے ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی، تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی پیشقدمی...
عالمی سطح پر بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور دنیا نے مان لیا ہے کہ باسمتی چاول پاکستانی علاقے کی پیداوار ہے۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے باسمتی چاول کو پاکستانی پراڈکٹ قرار دیا ہے جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ یورپی یونین سے بھی فیصلہ پاکستان کے حق میں آ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں 100 فیصد تک اضافہ بھارت نے باسمتی چاول کو بھارتی پراڈکٹ قرار دینے کی کوشش کی تاکہ پاکستان کو نقصان پہنچ سکے لیکن معروف تاجروں نے اس حوالے سے بھارتی دعوے کو مسترد کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی تاجر شمس الاسلام...
اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 564 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 13 ہزار 653 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 7 کروڑ 52 لاکھ 18 ہزار 15 روپے مالیت کے 34 کروڑ 85 لاکھ 3 ہزار 860 شیئرز کا لین دین ہوا۔ دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز...
امریکی ارب پتی آجر ایلون مسک نے اپنے ادارے ٹیسلا کا کاروبار بھارت میں بھی پھیلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی ٹیسلا کے مالک نے بھارت میں ملازمت کے مواقع کا اعلان بھی کیا ہے۔ یاد رہے کہ تین دن قبل ایلون مسک اور بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی واشنٹگن میں ملاقات ہوئی تھی جس کے دوران ٹیسلا کا کاروبار بھارت میں بھی شروع کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔ ٹیسلا نے بھارت میں ہائرنگ شروع کردی ہے۔ کئی طرح کی جابز کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لِنکڈ اِن کو بروئے کار لایا گیا ہے۔ الیکٹرک کاریں تیار کرنے والے دنیا کے نمایاں ترین...
کراچی: پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ، برآمدات میں چیلنجز کی وجہ سے اس کی محدود پیمانے پر نمو اور بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری رہی لیکن اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 281روپے سے نیچے آگئے، اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔ عالمی بینک کی پاکستان میں شعبہ جاتی بنیادوں پر شراکت داری کے تحت 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پلان، 4ماہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے جیسے مثبت...

ریاض: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں
ریاض: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں
ٹائٹینک اسٹار کیٹ ونسلیٹ اب ہدایت کاری کے میدان میں بھی جوہر دکھائیں گی۔ کیٹ ونسلیٹ نے اپنے مداحوں کو خوش خبری سنائی ہے کہ وہ اپنی ایک فیچر فلم ‘گڈبائے جون’ کی ہدایتکاری بھی کریں گی۔ کیٹ ونسلیٹ کے بیٹے جو اینڈرس نے اس فلم کا اسکرپٹ لکھا ہے جب کہ یہ فلم نیٹ فلکس اور ورکنگ ٹائٹل فلمز کے تحت برطانیہ میں شوٹ کی جائے گی۔ فلم میں ٹونی کولٹ، جانی فلن، اینڈریا رائزبرگ، ٹموتھی اسپال، کیت ونسلیٹ اور ہیلیں مرین جیسے مشہور اداکار شامل ہوں گے۔ یہ فلم خونی رشتوں کے درمیان گھومتی ہیں جو ایک بکھرے ہوئے خاندان کا حصہ تھے اور والدین کے درمیان علیحدگی کے باعث جدا ہوچکے تھے۔ تاہم حادثاتی طور پر ان بہن بھائیوں کا گروپ مشکل حالات میں ایک دوسرے ملتے ہیں...

لیاقت آباد میں پرندوں کی مارکیٹ میں عوام خریداری میں مصروف ہیں دوسری جانب ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے
لیاقت آباد میں پرندوں کی مارکیٹ میں عوام خریداری میں مصروف ہیں دوسری جانب ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے
عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث خریداروں کو قدرے ریلیف ملا ہے ہفتے کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت اچانک 50 ڈالر کی کمی کے بعد 2883 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی عالمی مارکیٹ میں ہونے والی اس کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھنے کو ملے ملکی صرافہ بازار میں آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کی نمایاں کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے ہو گئی اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4030 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 58 ہزار...
کراچی: ترکیہ کے ساتھ باہمی تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کے شعبہ جاتی معاہدوں، حکومت کی جانب سے نج کاری پلان پر عمل درآمد اور آئی ایم ایف کے پاکستانی معیشت اور اصلاحات پروگرام پر اعتماد کے اظہار سے جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مہنگا ہوگیا۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی، ترسیلات زر 3ارب ڈالر تک محدود رہنے اور معیشت میں زرمبادلہ کی طلب کو دونوں مارکیٹوں نے نظرانداز رکھا۔ برآمدات میں بتدریج اضافے اور مثبت معاشی سینٹی منٹس کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے...
برازیل میں خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹنے اور اس سے جھلسنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی سپرمارکیٹ میں شاپنگ کرتی خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا جس کے باعث خاتون کے کپڑوں نے آگ پکڑلی۔سپرمارکیٹ میں لگے کیمروں نے واقعے کی ویڈیو فلمبند کرلی اور یہ سی سی ٹی وی دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون شوہر کے ہمراہ شاپنگ کر رہی تھی کہ اچانک ان کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا اور کپڑوں کو آگ لگ گئی۔ خاتون اور ان کے شوہر سمیت مارکیٹ میں موجود لوگوں نے آگ بجھائی۔ رپورٹس کے مطابق خاتون واقعے میں...
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔
کراچی(کامرس رپورٹر)جمعرات کو انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی تیزی رہی۔انٹربینک میں ڈالر5پیسے بڑھ کر279.30روپے رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 4پیسے بڑھ کر281.10روپے کا ہو گیا۔
کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر سلیم اللہ نے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں سبسڈی صرف مستحق طبقات کے لیے ہونی چاہیے اور مارکیٹ میکنزم کی جانب منتقلی سے قومی معیشت کو استحکام مل سکتا ہے۔ وہ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ پاکستان ایگریکلچر کولیشن کے تحت دو روزہ زرعی کانفرنس اور ایکسپو سے خطاب کر رہے تھے۔ سلیم اللہ نے کہا، ” سپورٹ پرائس مکینزم کے بجائے مارکیٹ کو خود ترقی کرنے دینا چاہیے، کیونکہ جہاں حکومتی مداخلت موجود نہیں ہوتی، وہاں کے شعبے مارکیٹ ڈائنامکس کے مطابق ایڈجسٹ ہو جاتے ہیں۔” عالمی بینک کے لیڈ ایگریکلچر اسپیشلسٹ اولیور دورانڈ نے زرعی پالیسی فریم ورک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عوامی معاونت زیادہ تر بڑے...
کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران اتارچڑھاؤ کے بعد مارکیٹ کا اختتام منفی زون سے ہوا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر حصص مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے، 400 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 477 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔ بعد ازاں ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 564 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 85 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 924 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
لاہور(نیوزڈیسک)عالمی مارکیٹ میں باسمتی چاول پر پاکستانی حق ملکیت ثابت، بھارت کو سبکی کا سامنا،نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے باسمتی چاول پاکستانی پروڈکٹ قرار دے دی ۔۔عالمی سطح پر باسمتی چاول کی جنگ میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے باسمتی چاول پاکستانی پروڈکٹ قرار دے دی، یورپی یونین سے بھی فیصلہ پاکستان کے حق میں آنے کی توقع ہے، معروف تاجروں نے تاریخ کھنگال کر ثابت کر دیا باسمتی پاکستانی علاقے کی پیداوار ہے۔ باسمتی چاول پر پاک بھارت جنگ میں پاکستان کو نقصان پہنچانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھارتی دعوٰی مسترد کر دیا۔یورپی یونین میں بھی جلد منہ کی کھائے گا، پاکستانی تاجر شمس الاسلام نے...
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن اتار چرھاو کے بعدملا جلا رجحان رہا ،85پوائنٹس کمی سے مارکیٹ1لاکھ13ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی اور انڈیکس1لاکھ12ہزار900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 9ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 47.84فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئی۔اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز تو مثت ہوا بعد ازاں منافع کی خاطر فروخت کے دباو اور آئی ایم ایف مشن کے حوالے سیمنفی قیاس آرائیوں کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس112,621پوائنٹس کی پست سطح تک گر گیا تھا مگر اختتام سے قبل ریکوری دیکھنے میں آئی تاہم مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس85پوائنٹس...
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )عالمی مارکیٹ میں باسمتی چاول کی ملکیت کے حوالے سے طویل عرصے سے جاری سے جنگ میں پاکستان نے بھارت چاروں شانے چت کردیا ہے اور پاکستان کی پیداوار کے طور پر تسلیم کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزیلینڈ اور آسٹریلیا کی مارکیٹ میں باسمتی چاول کو پاکستان کی پیداوار کے طور شناخت مل گئی ہے، جس کے لیے پاکستان طویل عرصے سے جدوجہد کر رہا تھا تاکہ اپنے دعوے کو ثابت کیا جاسکے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یورپی مارکیٹ سے بھی اسی طرح کے فیصلے کا امکان ہے، جس سے عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔بھارت کے دعوؤں کو اس وقت دھچکا لگا جب تاجر اور مورخین نے...
اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں باسمتی چاول کی ملکیت کے حوالے سے طویل عرصے سے جاری سے جنگ میں پاکستان نے بھارت چاروں شانے چت کردیا ہے اور پاکستان کی پیداوار کے طور پر تسلیم کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مارکیٹ میں باسمتی چاول کو پاکستان کی پیداوار کے طور شناخت مل گئی ہے، جس کے لیے پاکستان طویل عرصے سے جدوجہد کر رہا تھا تاکہ اپنے دعوے کو ثابت کیا جاسکے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یورپی مارکیٹ سے بھی اسی طرح کے فیصلے کا امکان ہے، جس سے عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔ بھارت کے دعوؤں کو اس وقت دھچکا لگا جب تاجر اور...
اسلام آباد: پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے فی تولہ کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 3 ہزار 100 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ آج سونے کی قیمت میں کمی آنے سے صارفین کو کچھ ریلیف ملا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1372 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہو گئی...
حیدرآباد: شب برآت کی آمد سے قبل پاکستان چوک پھول مارکیٹ میں پھول فروخت کیے جارہے ہیں
کراچی: زرمبادلہ کے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ معیشت میں اصلاحات اور مطلوبہ شرائط پر پیشرفت کے نتیجے میں آئی ایم ایف جائزہ ممکنہ طور پر بہتر ہونے اور نجکاری حکمت عملی جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ایک بار پھر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ تاہم اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 281روپے سے تجاوز کر گیا۔ اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔ عالمی سطح پر ڈالر مضبوط ہونے اور بیرونی ادائیگیوں...
چین کا نئی توانائی بجلی کی قیمتوں میں مارکیٹ اصلاحات پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا)چینی اداروں نے اعلان کیا ہے کہ نئی توانائی سے پیدا ہونے والی آن گرڈ بجلی کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ کے ذریعہ کیا جائے گا کیونکہ ملک نئی توانائی بجلی کی قیمتوں کے بارے میں مارکیٹ اصلاحات کو آگے بڑھا رہا ہے۔ قومی توانائی و اصلاحات کمیشن اور قومی توانائی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق نئی توانائی جیسے ہوا اور شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی تمام آن گرڈ بجلی طے شدہ قیمتوں کے مطابق بجلی کے نظام میں شامل ہوگی۔ دونوں اداروں نے شِنہوا کو بتایا کہ بڑے پیمانے پر ترقی کے ساتھ آن گرڈ...
ریاض: پاکستان اور سعودی عرب نے ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے معاہدہ طے کرلیا، جس کا مقصد پاکستانی اسٹارٹ اپس اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو سعودی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ معاہدہ LEAP 2025 کانفرنس کے موقع پر پاکستان کی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، شزہ فاطمہ خواجہ، اور سعودی ڈپٹی انویسٹمنٹ منسٹر، ابراہیم المبارک کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مصنوعی ذہانت (AI)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اور فِن ٹیک جیسے شعبوں میں کاروباری تعاون (B2B) کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ شزہ فاطمہ نے پاکستان کی جانب سے سرمایہ کار دوست...
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 فروری 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3لاکھ روپے کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 3 روپے ہوگئی...
کراچی: عالمی تحقیقی ادارے ٹریس مارک کی فروری میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے پر آنے کی پیشگوئی، زرمبادلہ کی طلب بڑھنے اور غیرملکیوں کی مارکیٹ ٹریژری بلوں سے سرمائے کے انخلا کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی اڑان برقرار رہی۔ زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی شرط پوری ہونے کے نتیجے میں آئی ایم ایف سے اگلی قسط کی راہ ہموار ہونے جیسے عوامل کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر 07 پیسے کی کمی سے 278 روپے 97 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ لیکن بیرونی ادائیگیوں کے دباو، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی سے ڈالر سپلائی متاثر رہی جس سے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا یوم سیاہ بری طرح ناکام ہوگیا اور ایک آدمی بھی باہر نہیں نکل سکا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبرپی کے میں یوم سیاہ کس کے خلاف تھا، مہنگائی میں کمی کے خلاف یا پھر سٹاک مارکیٹ بہتر ہوئی ہے، اس لیے یوم سیاہ منایا۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ کیا خیبر پی کے میں یوم سیاہ خیبر پی کے حکومت کی پالیسی کے مطابق تھا، پی ٹی آئی کے یوم سیاہ پر ایک آدمی باہر نہیں نکل سکا اور میں نے ایک یونین کونسل میں جلسہ کیا...
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی100 سے زاید ادویات غیرمعیاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے مارکیٹ سے متعدد سیمپلز منگوائے گئے، رپورٹ میں100 سے زاید ادویات کو جعلی اور غیر معیاری قرار دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مارکیٹ سے لیے گئے سیمپلز میں دوا کی مطلوبہ مقدار موجود نہیں تھی، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے 2 ماہ میں43 ادویات کو غیر معیاری قرار دیا، ٹیسٹنگ کے دوران 65 مختلف ادویات جعلینکلیں، ٹیسٹنگ کے دوران 9 ادویات میں ہربل کی ملاوٹ بھی ثابت ہوئی۔رپورٹ میں جان بچانے والی ادویات بھی غیرمعیاری قرار دی گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسی دواؤں کے فروخت کنندگان کے لائسنس...
نیویارک : امریکا میں برڈ فلو کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر نیویارک میں تمام پرندوں کی مارکیٹس بند کر دی گئی ہیں۔ نیویارک کے گورنر کے حکم پر مارکیٹس کو عوامی صحت کے تحفظ کے لیے تالے لگا دیے گئے، تاکہ برڈ فلو کی پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گورنرنیویارک کے مطابق پرندوں کی مارکیٹیں بند کرنے کے اقدامات برڈ فلو کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کیے گئے ہیں اور عوامی صحت کے تناظر میں یہ فیصلہ ضروری تھا۔جبکہ نیویارک میں ابھی تک کسی بھی شخص میں برڈ فلو کی تشخیص نہیں ہوئی ہے، لیکن حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اس بیماری کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات اٹھائے...
ویب ڈیسک : وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں آج تعمیر و ترقی کا دن منایا جارہاہے، عوام سے کئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ عطا تارڑ نے یوم تعمیروترقی کے موقع پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے کئے وعدے پورے کر رہے ہیں، حلقے کے عوام کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کر رہے ہیں، میری والدہ حلقے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وعدہ کیا تھا کہ ووٹ لینے کے بعدغائب نہیں، آپ کے درمیان رہوں گا، ہمیشہ عوام کا ہاتھ اور بازو بن کر ان کے ساتھ رہوں گا، ہمارے تمام کارکن عوامی خدمت میں حصہ لے رہے ہیں، 5 سال بعد حلقے کی...
میئر کی جوڑیا بازار کپڑا مارکیٹ آمد کے موقع پر زبیر موتی والا، جاوید بلوانی کے ہمراہ تاجر وں سے ملاقات کر رہے ہیں کراچی (کامرس رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ جوڑیا بازار اور کپڑا مارکیٹ میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں روایتی سڑک سازی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کے پیورز کی سڑکیں شامل کی جائیں گی تاکہ ان اہم تجارتی مراکز میں پائیدار اور مستحکم سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ماسٹر پلان میں ایک واضح ٹائم لائن شامل ہوگی تاکہ ان ضروری اپ گریڈیشنز کو بروقت مکمل کیا...
کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی دیکھنے کو ملی، جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ایک موقع پر 230 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 165 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔ تاہم بعد ازاں منفی رجحان کے سبب 100 انڈیکس میں 1634 پوائنٹس کی کمی آ گئی، اور انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ منگل کو بھی مارکیٹ میں منفی رجحان تھا اور 100 انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔