چین کا نئی توانائی بجلی کی قیمتوں میں مارکیٹ اصلاحات پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ(شِنہوا)چینی اداروں نے اعلان کیا ہے کہ نئی توانائی سے پیدا ہونے والی آن گرڈ بجلی کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ کے ذریعہ کیا جائے گا کیونکہ ملک نئی توانائی بجلی کی قیمتوں کے بارے میں مارکیٹ اصلاحات کو آگے بڑھا رہا ہے۔


قومی توانائی و اصلاحات کمیشن اور قومی توانائی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق نئی توانائی جیسے ہوا اور شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی تمام آن گرڈ بجلی طے شدہ قیمتوں کے مطابق بجلی کے نظام میں شامل ہوگی۔


دونوں اداروں نے شِنہوا کو بتایا کہ بڑے پیمانے پر ترقی کے ساتھ آن گرڈ نئی توانائی بجلی کے لئے طے شدہ قیمتیں مارکیٹ کی رسد اور طلب کی مکمل عکاسی نہیں کرسکتیں اور نہ ہی یہ توانائی کے نظام کی نگرانی میں اپنی ذمہ داری پوری کرتی ہیں۔ دونوں اداروں نے مارکیٹ میکانزم سے فائدہ اٹھانے اور اس شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


دستاویز کے مطابق پائیدار نئی توانائی کی ترقی کی حمایت کے لئے قیمتوں کے تصفیے کا طریقہ کار قائم کیا جائے گا اور نئے اور موجودہ منصوبوں کے لئے مختلف قیمتوں کے طریقوں کو اپنایا جائے گا۔
اس سال یکم جون یا اس کے بعد کام شروع کرنے والے منصوبے جزوی طور پر نئے طریقہ کار کے تحت بجلی فروخت کریں گے جس کی قیمتیں مارکیٹ پر مبنی بولی کے ذریعہ طے کردہ نرخوں کے ساتھ مسابقت رکھیں گی تاکہ انہیں تجارت میں آمدنی کے اتار چڑھاؤ سے بچنے میں مدد ملے۔
یکم جون سے پہلے فعال ہونے والے منصوبوں کے لئے نئے طریقہ کار کے تحت شامل ہونے والی بجلی کی قیمتوں اور حجم کو موجودہ پالیسیوں کے ساتھ مناسب طریقے سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔


چین نے نئی توانائی کی ترقی پر بہت زور دیا ہے۔ 2024 کے اختتام تک نئی توانائی کی پیداوار کی اس کی نصب شدہ صلاحیت تقریباً 1.

41 ارب کلوواٹ تک پہنچ گئی ہے جو ملک کی کل توانائی پیداوار کے 40 فیصد سے زیادہ ہے اوریہ کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کی نصب شدہ صلاحیت سے زیادہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ، جسٹس اعجاز ایک بار پھر رخصت پر چین، اسپرنگ فیسٹیول کے دوران گاڑیوں، گھریلو آلات اور دیگر سامان کی فروخت 31 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی چینی وزیر خارجہ جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ آسیان سیاحتی گروپس کے لیےچین کے صوبہ یون نان کے سیاحتی علاقے کے لیے ویزا فری پالیسی کا نفاذ چین کا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس جنوری میں توسیعی حد میں رہا آئی ایم ایف کا کوئی جائزہ مشن پاکستان نہیں آیا، موجودہ ٹیم کا دورہ تکنیکی ہے، نمائندہ آئی ایم ایف شوگر ملوں کے ہاتھوں گنے کے کسان کا استحصال جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نئی توانائی بجلی بجلی کی قیمتوں

پڑھیں:

سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سوزوکی موٹرز نے اپنی مقبول گاڑی “آلٹو” کا نیا 2025 ماڈل متعارف کرا دیا ہے، جو جدید خصوصیات اور بہتر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر نئی آلٹو کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، سوزوکی نے فروری 2025 میں آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ کیا، جس کی وجہ گاڑی میں شامل کیے گئے نئے اور بہتر فیچرز ہیں۔ ان اپڈیٹس میں ABS بریکنگ سسٹم، پاور ونڈوز، سیٹ بیلٹ الرٹ سسٹم، اور ISOFIX چائلڈ سیفٹی اینکرز شامل ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں صارفین کو مزید محفوظ، آرام دہ اور جدید ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کریں گی۔

نئی آلٹو 2025 ماڈل کی نمایاں خصوصیات:
پچھلے دروازے پر ایمبلم کا نیا ڈیزائن

فرنٹ سیٹ پر سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز

سیٹ بیلٹ ریمائنڈر سسٹم

ISOFIX چائلڈ سیفٹی اینکرز

بیک ڈور گارنش

VXR MT اور VXR AGS ماڈلز میں اضافی فیچرز:
پاور ونڈوز (سامنے اور پیچھے)

پاور ونڈو سوئچ میں لائٹنگ

ڈرائیور ونڈو کے لیے سیفٹی پنچ گارڈ

آٹو اپ/ڈاؤن فنکشن برائے ڈرائیور ونڈو

ABS بریکنگ سسٹم

AGS ویریئنٹ میں خصوصی اضافہ:
سائیڈ ٹرن سگنل لائٹس

قیمتوں میں نیا اضافہ:
آلٹو VXR MT: پرانی قیمت 27,07,000 روپے → نئی قیمت 28,27,000 روپے (اضافہ: 1,20,000 روپے)

آلٹو VXR AGS: پرانی قیمت 28,94,000 روپے → نئی قیمت 29,89,000 روپے (اضافہ: 95,000 روپے)

آلٹو VXL AGS: پرانی قیمت 30,45,000 روپے → نئی قیمت 31,40,000 روپے (اضافہ: 95,000 روپے)

سوزوکی کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام اپگریڈز گاڑی کی کارکردگی، آرام اور حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ صارفین کو ایک جدید، محفوظ اور آرام دہ سواری کا تجربہ حاصل ہو۔
مزیدپڑھیں:خریداروں کیلئے خوشخبری ، سولرسسٹم، بیٹریاں اور یو پی ایس سستے ہوگئے

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی، شرحِ سود، توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے: جام کمال
  • حکومت پاکستان کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • تھوڑی توانائی، بڑے امکانات، رات کے وقت بجلی بنانے والے سولر پینلز
  • پورٹیبل اے سی کے استعمال سے بجلی کا بل کم آتا ہے؟
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • امریکہ کے اندھا دھند محصولات کے اقدامات غلط ہیں،یونیڈو
  •  کینالز ، سیاست نہیں ہونی چاہئے، اتحادیوں سے ملکر مسائل حل کریں گے: عطاء تارڑ