کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی: 10 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسدادِ اسمگلنگ مہم کے تحت صدر کراچی کی معروف اسٹار سٹی موبائل مارکیٹ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز، ٹیبلٹس، اسمارٹ واچز، ائیر پوڈز اور دیگر الیکٹرانک اشیا برآمد کر لیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق کارروائی کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کوششوں سے عمل میں آئی، مارکیٹ کے متعدد گوداموں پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے2,500 سے زائد استعمال شدہ موبائل فونز، 350 سے زائد مختلف برانڈز کے ٹیبلٹس، اسمارٹ واچز، ائیر پوڈز، بھارتی گٹکا اور مائع ویپ فلیور برآمد کیے گئے،تمام اسمگل شدہ اشیا قانونی کارروائی کے لیے کسٹم ہاؤس کراچی منتقل کر دی گئیں۔
کسٹمز حکام کے مطابق مارکیٹ میں بھاری رش کے باوجود انتہائی پیشہ ورانہ اور منظم انداز میں آپریشن مکمل کیا گیا، انسدادِ اسمگلنگ مہم کے تحت مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!
ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں سات ماہ تک سرِ فہرست رہنے والے سام سنگ گلیکسی اے 56 کی نمبر ون پوزیشن سام سنگ گلیکسی ایم 56 فائیو جی نے لے لی۔ اس ہفتے کی جاری ہونے والی فہرست میں متعدد نئے فون شامل ہوئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی ایم 56 فائیو جی (نئی انٹری) نے قبضہ جما لیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ون پلس 13 ٹی 5 جی (نئی انٹری) موجود ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو پانچویں، ایپل آئی فون 16 پرو میکس چھٹے اور سام سنگ گلیکسی اے 36 ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔
آنر پاور فائیو جی آٹھویں (نئی انٹری)، اوپو فائنڈ ایکس 8 الٹرا نویں اور 10 ویں نمبر پر گوگل پکسل 9 اے (نئی انٹری) براجمان ہیں۔