Jasarat News:
2025-04-22@14:34:37 GMT

انٹر بینک مارکیٹ  میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

انٹر بینک مارکیٹ  میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ  میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں آج ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا،انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے 8 پیسے کا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر ملتان سے فریج لینے کے لئے آنے والے شہری کو سی ویو جانا مہنگا پڑ گیا

 ٹک ٹاک کی ویڈیو دیکھ کر ملتان سے کراچی فریج لینے کے لئے آنے والے شہری کو سی ویو جانا مہنگا پڑ گیا

رپورٹ کے مطابق  بائیک رائیڈر "پردیسی" کو سمندر کنارے لیجاکر کپڑے، چپل، موبائل فون اور چالیس ہزار روپے لیکر غائب ہوگیا، عمران نامی متاثرہ شخص ملتان سے کراچی پہنچا تھا۔

متاثرہ شخص  نے کہا کہ کینٹ اسٹیشن پر شیرشاہ کے لئے آف لائن بائیک بک کرائی،  شیر شاہ مارکیٹ پہنچے تو مارکیٹ بند تھی، شیر شاہ سے کورنگی اپنے رشتے دار کے گھر جانے کے لئے اسی بائیک رائیڈر سے کہا۔

متاثرہ شخص  نے کہا کہ  راستے میں کلفٹن سی ویو آیا تو سمندر دیکھنے کے لئے رک گیا،  متاثرہ شخص سی ویو سمندر میں گیا کپڑے گیلے ہونے پر اپنے قمیض ،چپل بائیک رائیڈر کو دیئے۔

اس نے مزید بتایا کہ سمندر میں گیا وہاں سے دیکھا تو بائیک رائیڈر غائب تھا، میرے قمیض کی جیب میں چالیس ہزار نقد ، موبائل فون شناختی کارڈ و دیگر اشیاء موجود تھیں۔

بائیک رائیڈر کے ہاتھوں لٹنے والا شہری بغیر قیمض اور ننگے پاؤں سی ویو چوکی پہنچا ، پولیس نے کہا کہ  متاثرہ شہری کی درخواست وصول کرلی ہے، کارروائی جاری ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کریتی سینن کا مہنگا ماسک، فیشن یا فضول خرچی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، نئی قیمت کیا ؟ جانیں
  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
  • صدر ٹرمپ کی فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول پر تنقید ‘مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں نمایاں کمی
  • بلوچستان میں انٹر کے امتحانات تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیے گئے، چیئرمین بورڈ
  • کراچی: ٹک ٹاک ویڈیو دیکھ کر ملتان سے فریج لینے کے لئے آنے والے شہری کو سی ویو جانا مہنگا پڑ گیا
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • کراچی؛ مراکز کی کمی اور چیئرمین بورڈ کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات تاخیر کا شکار ہوگئے
  • چین امریکا میں تجارتی جنگ،عالمی منڈی میں تیل مہنگا