Express News:
2025-04-22@09:48:05 GMT

پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک بڑی کمی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر پاکستان میں بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 13 سے 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث مقامی سطح پر اگلے پندرہ روز کیلیے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر میں 13سے15 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے تک کی کمی کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدول کے حوالے سے اوگرا اپنی سفارشات تیار کرے گا جس پر وزیراعظم فیصلہ کریں گے اور پھر وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کمی کا امکان

پڑھیں:

نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا

گذشتہ روز پنجاب اسمبلی اجلاس میں نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کے بل کی عدم منظوری پر وزیر اعلی مریم نواز نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ مریم نواز نے ارکان اسمبلی مطلوبہ تعداد پورے نہ ہونے پر اظہار ناراضی کیا، ان کی جانب سے بل کی منظوری کے لئے ممبران کو آج ہر صورت پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

پارٹی ذرائع نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ممبران اسمبلی کو آج کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعلی مریم نواز کے احکامات پہنچا دیے گئے۔

نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کا بل اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے بعد منظور نہیں ہو سکا تھا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب رضوی کیلیے عالمی ایوارڈ
  • آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا خسارہ 7222ہزار ارب روپے رہنے کا امکان
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے
  • سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • درجہ دوم‘ سوم کے آئل‘ گھی کی قیمت میں 18 سے 24 روپے کلو کمی 
  • 2025-26 وفاقی بجٹ خسارہ 7222 ہزار ارب رہنے کا امکان
  • چین امریکا میں تجارتی جنگ،عالمی منڈی میں تیل مہنگا
  • ایدھی فاونڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا