رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خور متحرک، پھلوں کی قیمتیں بڑھ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خوروں نے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چند روز میں انڈے فی درجن 230 سے بڑھ کر 272روپے ہوگئے ہیں، مٹن کی قیمت 200 روپے اضافے سے 2500 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ بیف 1100 سے بڑھ کر 1400 روپے مل رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ چینی 124 روپے سے بڑھ کر 155 اور 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، اسی طرح سیب، کیلا، خربوزہ، کینو اور اسٹرابیری کی قیمت 100سے 300روپے تک بڑھ چکی ہے۔اس حوالے سے رہنما کنزیومر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل نہیں ہو رہا اور منافع خور اپنی مرضی سے قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی، چکن بدستور مہنگی
آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی آ گئی تاہم چکن بدستور مہنگی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے بعد گھی کی قمیتوں میں بھی کمی آئی ہے۔صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 200 روپے کمی سے 1550 روپے پر آگیا ہے جبکہ گھی کی قیمت میں 18 روپے کلو کمی ہوئی ہے۔صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ماہ میں گھی کی فی کلو قیمت میں 29 روپے کی کمی ہوئی ہے۔صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مٹن اور مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے میں مکمل ناکام طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔