خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح تک گر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2025ء) خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح تک گر گئیں، برطانوی خام تیل کی قیمت 70 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے اور امریکی خام تیل 67 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 فیصد گر گئیں جس کے بعد خام تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ المی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد لندن برینٹ خام تیل 1.
(جاری ہے)
عالمی مارکیٹ میں ہلچل دیکھی جا رہی ہے اسی باعث تیل کی قیمتیں مسلسل گراوٹ کا ٹرینڈ دکھا رہی ہیں۔ ماہرین نے آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا عندیہ دیا ہے۔ جبکہ پاکستان کے معروف ماہر معیشت ڈاکٹر حفیظ پاشا کا بھی کہنا ہے کہ مہنگائی کم ہونے سے متعلق حکومت کے اعداد و شمار ٹھیک نہیں ہیں، تاہم عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہونے کا امکان ہے، اس باعث مہنگائی کی شدت میں کمی آئے گی۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خام تیل کی قیمتیں 3 مارکیٹ میں فی بیرل
پڑھیں:
گلگت، شدید بارشوں کے باعث دیوار گرنے سے دو بچیاں جاں بحق
گلگت کے سب ڈویژن جگلوٹ میں عمارت کی دیوار شدید بارشوں کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ مقامی لوگوں نے زخمی بچیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت گلگت بلتستان میں گزشتہ دو روز سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گلگت میں شدید بارش کے باعث دیوار گرنے سے دو کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق گلگت کے سب ڈویژن جگلوٹ میں عمارت کی دیوار شدید بارشوں کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ مقامی لوگوں نے زخمی بچیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔