2025-04-23@23:49:53 GMT
تلاش کی گنتی: 342

«اپنے احکامات پر»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہےکہ آپریشن بدرکاعلم نہیں،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں ایسے کسی آپریشن کا ذکرنہیں ہوا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے سلامتی کمیٹی میں بات کی ہے، پی ٹی آئی کی تمام شرائط بانی پی آئی سے متعلق ہوتی ہیں،بانی پی ٹی آئی جس جرم میں قید ہیں اس جرم کے سرزدہونے میں کوئی شک نہیں، میرانہیں خیال بانی پی ٹی آئی رعایت ملے گی،قومی سلامتی کے معاملات پرمشروط بات نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کہتی ہے کہ سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں میں نہ جاناغلط فیصلہ تھا ، بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر اپنی قیادت پر اعتماد کرناچاہئے،انہیں بیرسٹر گوہر ،اسد...
        اسلام آباد،  : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لیلتہ القدر کی بابرکت رات کے حوالے سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ مقدس رات ہمیں اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے، اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرنے اور بے شمار رحمتیں سمیٹنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیلتہ القدر وہ رات ہے جس میں قرآنِ پاک نازل ہوا۔ اس رات کی فضیلت ہزار مہینوں سے افضل ہے، اور ان مبارک ساعتوں میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لیے بے پناہ برکتیں اور عطائیں رکھی ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ یہ مقدس رات اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے، توبہ و استغفار کرنے اور اللّٰہ تعالیٰ کی رضا مندی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی ، نفرت اور تقسیم کے رویے اسلامی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہیں ، اسلامی نظریاتی کونسل اورعلماءکرام نوجوان نسل کو منفی رویوں اورجھوٹے پروپیگنڈہ کی یلغار سے تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ا دا کریں،کونسل نے پرتشدد عناصر کے خلاف مضبوط بند باندھا ہے، ہمیں قیام پاکستان کے اصل مقاصد کے حصول کےلئے اجتماعی تدبر اورحکمت عملی سے آگے بڑھنا اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے، اس ضمن میں کونسل اپناقائدانہ کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کوصحیح معنوں میں اسلامی رفاحی ریاست بنایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلامی نظریاتی...
    پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل کری ایٹر معاذ صفدر نے اپنی زندگی کے چھپے ہوئے پہلو کا انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنی ابتدائی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ شادی سے پہلے کئی ’’غلط عادات‘‘ میں مبتلا تھے۔ شادی سے پہلے کی اپنی شخصیت پر بات کرتے ہوئے معاذ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ پہلے ’’اتنے اچھے انسان نہیں تھے‘‘، لیکن شادی نے انہیں مکمل طور پر بدل دیا۔ 4.48 ملین یوٹیوب سبسکرائبرز رکھنے والے معاذ صفدر نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی کہانی شیئر کی۔ ان کا کہنا تھا: ’’شادی سے پہلے میں بہت سی غلط عادتوں کا شکار تھا۔ میرے دوست گواہی دے سکتے...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکہ میں ایک خاتون نے اپنی قریبی سہیلی کی شادی میں اس وقت شرکت سے انکار کر دیا جب اسے ایک حیران کن ای میل موصول ہوئی، جس میں شادی کا حصہ بننے کے لیے بھاری رقم ادا کرنے کی شرط رکھی گئی تھی۔ جب اس کی بچپن کی دوست میگن نے اسے اپنی شادی میں مدعو کیا اور برائڈز میڈ بننے کی درخواست کی تو یہ بہت خوش تھی۔ تاہم اس کی خوشی اس وقت حیرت میں بدل گئی جب اسے ایک تفصیلی ای میل موصول ہوئی جس میں ”برائیڈز میڈ پیکج“ کے اخراجات درج تھے۔ نیوز 18 کے مطابق اس ای میل میں ایک سپریڈ شیٹ شامل تھی جس میں مختلف لازمی اخراجات کا ذکر تھا۔...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون نے اپنی قریبی سہیلی کی شادی میں اس وقت شرکت سے انکار کر دیا جب اسے ایک حیران کن ای میل موصول ہوئی، جس میں شادی کا حصہ بننے کے لیے بھاری رقم ادا کرنے کی شرط رکھی گئی تھی۔ جب اس کی بچپن کی دوست میگن نے اسے اپنی شادی میں مدعو کیا اور برائڈز میڈ بننے کی درخواست کی تو یہ بہت خوش تھی۔ تاہم اس کی خوشی اس وقت حیرت میں بدل گئی جب اسے ایک تفصیلی ای میل موصول ہوئی جس میں ”برائیڈز میڈ پیکج“ کے اخراجات درج تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ای میل میں ایک سپریڈ شیٹ شامل تھی جس میں مختلف لازمی اخراجات کا ذکر تھا۔ ان...
    لاہور(ویب ڈیسک ) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے یکم اپریل سے 15 اکتوبر تک سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق سنگل شفٹ والے سکول صبح 8 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کام کریں گے۔جمعہ کے روز سکولز صبح 8 سے بارہ بجے تک کام کریں گے۔جبکہ ڈبل شفٹ والے سکولز میں دوپہر ایک سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔ اساتذہ کے لیے الگ سے اوقات جاری کیے گئے ہیں۔ اساتذہ سرکاری سکولوں میں پونے 8 بجے پہنچیں گے جبکہ چھٹی 2 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔ مزیدپڑھیں:نئے کرنسی نوٹوں کی گڈیاں کس ریٹ پر ملنے لگیں؟ شہری حیران
    بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں10 سے زائد چینی اداروں کے امریکی محکمہ تجارت کی برآمدی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے امریکی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور امریکی خارجہ پالیسی کی خلاف ورزی کے بہانے اندھا دھند غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کے لئے اینٹیٹی لسٹ اور دیگر برآمدی کنٹرول ہتھکنڈوں کا غلط استعمال کیا ہے ، جو ایک مثالی تسلط پسندانہ عمل ہے ۔ ایسا اقدام بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کرتا ہے ، کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچاتا ہے ،...
    گوگل نے حال ہی میں گوگل سرچ میں ایک نئی اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے جس سے صارفین کے لیے اپنی ذاتی معلومات کو حذف کردینا کافی آسان ہوگیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر رازداری کے خدشات بڑھ رہے ہیں، اور لوگ تیزی سے اپنی آن لائن ذاتی معلومات جیسے کہ فون نمبرز، پتے اور ای میلز پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے قبل یہ فیچر گوگل کی سیٹنگز میں مخفی تھا جس کی وجہ سے بہت سے صارفین کو یہ فیچر تلاش کرنا اور استعمال کرنا مشکل تھا۔ اب گوگل نے اس عمل کو ایک ٹیوٹوریل ویڈیو میں پیش کیا ہے جس سے صارفین براہ...
    لاہور(اوصاف نیوز)پنجاب میں بچوں کی موجیں،سرکاری اسکولوں میں عید کی10 چھٹیاں ہوں گی ۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کاکہناہے کہ عیدکی تعطیلات کاآغاز 28 مارچ سے ہوگا،سکول 6اپریل تک بند رہیں گے۔ اسکولوں میں سالانہ نتائج کا اعلان 4 اپریل کو کیا جائے گا ۔ تمام سکول 7 اپریل سے دوبارہ کھلیں گے، نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی 7 اپریل سے ہوگا۔ آزادکشمیر میں منکی پاکس کے 2 مثبت کیسز رپورٹ، الرٹ جاری، علاقے میں لاک ڈاون
    بالی ووڈ اداکارہ کلکی کیکلا نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ وہ پروڈیوسر سے اتنا پریشان ہوئیں کہ دل چاہا کہ کانٹا انکے پیٹ میں مار دیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اس وقت کا ذکر کیا جب ایک پروڈیوسر نے ان سے کہا کہ وہ اپنی مسکراہٹ کی لکیروں کو ٹھیک کرنے کےلیے فلرز لگوائیں۔ کلکی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جھریوں سے مطمئن ہیں اور اپنی شکل و صورت کو بدلنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتیں۔ ایک انٹرویو میں کلکی نے انکشاف کیا کہ ایک پروڈیوسر نے انہیں چہرے پر فلرز لگوانے کا مشورہ دیا، یہ پروڈیوسر اپنی سابقہ گرل فرینڈ (جو کہ ایک معروف اداکارہ تھی) کے زیادہ بوٹاکس کروانے پر طنز بھی کر رہا...
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو کرنے میدان میں اُترے گا۔نجی اخبارکے مطابق پاکستانی نژاد محمد ارسلان عباس فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے ہیں، جنہیں 45 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ پاکستان میں پیدا ہونیوالے اظہر عباس اپنے خاندان کے ہمراہ نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے، جہاں انہوں نے کرکٹ کو بطور پروفیشن اختیار کیا جبکہ آکلینڈ اور ویلنگٹن کیلئے بھی کھیلا، وہ اس وقت فائر برڈز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔ ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کے علاوہ بالنگ کے فرائض بھی نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں کریک ڈاؤن میں شدت آنے پر وزٹ ویزہ پر مقیم افراد کو ٹریول ایجنٹس نے خبردار کر دیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ٹریول ایجنٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی کے حکام نے امارات میں وزٹ ویزے پر کام کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا ہے، اس کی وجہ سے ملک میں زیادہ قیام کرنے والے لوگوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ سمارٹ ٹریولز کے جنرل مینیجر محفوظ محمد نے بتایا کہ "ہم نے حال ہی میں حکام کی جانب سے متعدد کمپنیوں کا معائنہ کرنے کے بارے میں سنا ہے، معائنے کی ٹیمیں پچھلے کچھ مہینوں میں کئی بار...
    حیدرآباد میں گھریلو ناچاکی پر بیوی نے شوہر کو بے دردی سے قتل کیا، ملزمہ کے 4 سالہ بیٹے نے باپ کے قتل کا پردہ فاش کیا۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ملزمہ قتل کے بعد شوہر کی ہلاکت کو دو نامعلوم افراد سے جھگڑے کا نتیجہ قرار دے رہی تھی۔ بچے نے پولیس کو بتایا کہ والدہ نے والد کو کس طرح قتل کیا، واقعہ چیک پوسٹ پبن کی حدود گاؤں بھلن کالونی میں پیش آیا۔ تفتیش کے دوران ملزمہ نے اعتراف کیا کہ گھریلو ناچاقی پر اپنے شوہر شمن کو قتل کیا، ملزمہ نے لوہے کی راڈ اور ڈنڈے کے پے درپے وار کرکے اپنے شوہر کو قتل کیا۔ پولیس نے مقتول کے گھر سے...
    اپنے ایک جاری بیان میں عیسائیوں کے روحانی پیشواء کا کہنا تھا کہ میں غزہ پر دوبارہ سے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونے والی قتل و غارتگری پر پریشان ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشواء پوپ فرانسس روم کے ایک ہسپتال میں 5 ہفتوں سے زیر علاج ہیں۔ آج اپنے معالجے کے دوران پوپ فرانسس کھڑکی پر آئے اور اپنے مداحوں کی محبتوں کا شکریہ کا ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے دیدار کو آئے ہوئے لوگوں کی جانب کھڑکی سے ہاتھ ہلایا اور انہیں سلام کیا۔ پوپ فرانسس ایک عرصے سے سانس میں مشکل کی وجہ سے اٹلی کے حِملی ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ڈاکٹرز نے انہیں دو ماہ کے بیڈ ریسٹ کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے شبانہ روز محنت سے معاشی استحکام حاصل کرلیا، پارلیمان، عدلیہ، انتظامیہ اپنے آئینی امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات اور نظام کی درستگی کا عمل جاری ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یوم پاکستان کےموقع پر اپنے اسلاف اور مشاہیر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، قائداعظم اور شاعرمشرق کی ولولہ انگیزقیادت میں الگ وطن کے واضح نصب العین کاتعین ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان اس لازوال عہد کی تابندہ دستاویز ہے جو آج بھی ہمیں اپنا مقصد یاد دلارہی ہے، ہمارے سروں پر لہراتا سبز ہلالی پرچم ہمارے اسلاف کے غیر متزلزل...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان 9 مئی کے واقعات پر سچے دل سے معافی مانگ لیتے ہیں تو ان کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان چور راستے کے ذریعے انقلاب لانا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں، تبدیلی صرف جمہوری جدوجہد کے ذریعے ہی آ سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان اپنے خلاف مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں، وہ عدالتوں سے ضمانت کروالیں، رانا ثنااللہ دو روز قبل رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ عمران خان اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں تاہم وہ عدالتوں سے اپنی ضمانت سے کرواسکتے ہیں۔ ان کا کہنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 10 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنة الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔(جاری ہے) صدر مملکت نے کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسنین اختر شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔صدر مملکت نے کیپٹن حسنین اختر شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔صدر...
    کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ 2025ء) حسب روایت سرپرست اعلیٰ مبارک سعدون المطوع (کے پی ایف اے) کی رہائش گاہ پر یوم بدر کے حوالے سے 25 ویں تقریبِ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے سفراء کرام کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ سہیل یوسف نے تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمن کو تلاوتِ قرآن پاک کی دعوت دی، اُس کے بعد مبارک المطوع نے مہمانانِ گرامی کے لیے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنے خطاب میں کویت پاکستان تعلقات پر بات کرتے ہوئے صاحبِ خانہ کی دعوت کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر ترکیہ مادام طوبا نور نے پاکستان میں اپنے قیام کو موضوع بنایا...
    پنجاب / پختونخوا: ملک کے مختلف علاقوں میں خونی رشتوں کے درمیان جھگڑے، حملے اور قتل کے ہولناک واقعات پیش آئے، جس میں بیٹے نے ماں کا گلا کاٹ دیا، باپ پر بیٹے نے گولی چلادی، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل  اور داماد نے جھگڑے کے بعد اپنے گلے پر چھری پھیرلی۔ ماں کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال کے علاقے پاک ایونیو کالونی میں 17سالہ نوجوان نے اپنی والدہ کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔  پولیس کے مطابق ملزم ارسلان کی والدہ نے آشنا کو ملنے کے لیے گھر بلایا، تو ملزم دیکھ کر طیش میں آگیا اور غیرت کے نام پر تیز دھار آلے سے والدہ کا گلا کاٹ دیا۔  دریں اثنا...
    انسداد دہشتگردی کی عدالت نے  پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس  میں  سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو ہدری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سابق وفاقی وزیر عدالت میں پیش ہوئے۔فواد چودھری کے وکیل نے موقف  اختیار کیا کہ ہم نے تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ کیونکہ ایک ہی واقعہ میں الگ الگ مقدمات درج ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک کیس میں میرا فیصل آباد میں ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ میں درخواست کے فیصلہ تک مہلت...
    کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رمضان کے دوران اپنے ٹیکس دفاتر کے اوقات کار میں مزید 2 گھنٹے کا اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  ایف بی آر کے تمام ٹیکس دفاتر کو اب صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔یہ فیصلہ ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔اس سے قبل ٹیکس دفاتر کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک تھے۔اہم ہدایات کے مطابق  تمام افسران کو اپنے دفاتر میں مقررہ اوقات میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ بیٹے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف 23 مارچ کو آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد بجلی کے نرخ میں 8 روپے فی یونٹ کمی کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ٹیرف میں کمی یکم اپریل 2025 سے مؤثر ہوگی جب کہ عوام کو مئی میں کم کیے گئے بل موصول ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق 8 روپے فی یونٹ میں سے 4.73 روپے فی یونٹ کی کمی مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی، یہ کمی 6 آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرنے، 16آئی پی پیز کے پاور پرچیز معاہدوں کو ’’ٹیک اینڈ پے‘‘ ماڈل پر تبدیل کرنے، بیگاس پاور پلانٹس کو امریکی ڈالر سے منسلک کرنے کے بجائے پاکستانی روپے سے جوڑنے...
    وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کےلیے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔جیو نیو ز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مصدق ملک اور پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک اِس وقت حالت جنگ میں ہے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ جہاں ضرورت ہے وہاں...
    اپوزیشن اتحاد کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ انتہائی افسوس ناک ہے، سپریم کورٹ بار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپوزیشن کی جانب سے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کو افسوس ناک قرار دے دیا۔اپنے بیان میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس ہوا، یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے اس اہم اجلاس کا بائیکاٹ کیا، اپوزیشن اتحاد کا فیصلہ ان کے سیاسی ایجنڈے کو قومی مفاد پر ترجیح دینا ہے۔سپریم کورٹ بار نے کہا کہ اگر اپوزیشن سمجھتی ہے ان کی شکایات درست ہیں تو انہیں پارلیمانی...
    مولانا فضل الرحمان نے دہشت گردی کیخلاف افغان حکام سے بات چیت کیلئے اپنی خدمات پیش کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی حالات پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے سیکیورٹی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، انہوں نے ریاست کی پالیسیوں میں تسلسل کو ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کو کسی اور کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کا نقصان پاکستان کو بھگتنا پڑا، جبکہ نائن الیون کے بعد امریکی جنگ میں اتحادی بننے کا فیصلہ ایک سنگین غلطی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اوورسیز پراپرٹی ایکٹ 2024 کے تحت اسلام آباد میں خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کے جلد حل کیلئے خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے اس سلسلے میں خصوصی عدالتیں نامزد کرنے کی ہدایت کردی۔قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز نامزدگی کا اختیار سیشن ججز کو دے دیا۔اس حوالے سے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری قانون و انصاف کو خط لکھا ہے، جس کے مطابق سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ اوورسیز خصوصی عدالتیں نامزد کریں گے، خط میں کہا گیا ہے کہ زیر...
    ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ملک بھر میں سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی چھٹیوں کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے کہا کہ ملک میں عیدالفطرکی تعطیلات 1 شوال سے شروع ہوکر 3 شوال 1446 ہجری کو ختم ہوں گی، 4 شوال سے سرکاری امور دوبارہ سے سر انجام دیئے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں چاند کی رویت 29 مارچ کو ہوگی، چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت...
    اوورسیز پراپرٹی ایکٹ 2024 کے تحت اسلام آباد میں خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کے جلد حل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے اس سلسلے میں خصوصی عدالتیں نامزد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے ججز نامزدگی کا اختیار سیشن ججز کو دے دیا۔ اس حوالے سے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری قانون و انصاف کو خط لکھا ہے، جس کے مطابق سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ اوورسیز خصوصی عدالتیں نامزد کریں گے۔ خط میں کہا گیاہے کہ زیر التوا کیسز اور جوڈیشل افسران کے تجربے...
    کراچی: نارتھ کراچی کے علاقے بلال کالونی میں ایک شہری نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی واردات کو ناکام بنادیا۔ واردات اور فائرنگ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں واضح طور پر گولیوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آج صبح پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکو ایک شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جیسے ہی ڈاکوؤں نے شہری کو روکا، اس نے اپنی جان بچانے اور قیمتی سامان محفوظ رکھنے کے لیے فلمی انداز میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کردی۔ شہری کی طرف سے چلائی گئی گولیوں کی گونج گلی میں سنائی دیتی رہی جس کے بعد ڈاکو خوفزدہ ہوکر موقع سے فرار...
    کراچی(شوبز ڈیسک)ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد اپنی ملازمہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی۔ صحیفہ جبار نے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کردہ مختصر ویڈیو میں اپنی ملازمہ کو بتایا کہ بعض لوگ یہ بھی کہ رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی ملازمہ کو فضول میں پیسے دیے، انہیں نہیں دینے چاہیے تھے۔ مختصر ویڈیو میں صحیفہ جبار کے ہمراہ ملازمہ خوشی سے بتاتی ہیں کہ اداکارہ انہیں بہن کی طرح سمجھتی ہیں، اس لیے ہی انہوں نے انہیں اتنے پیسے دیے۔ اداکارہ کی ملازمہ کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے دیے گئے پیسے ختم ہونے پر اداکارہ کا کیا قصور ہے؟ آپ لوگوں کو تو خوش ہونا چاہیے کہ وہ اپنی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے محکمہ انصاف کے ان پراسیکیوٹرز اور عہدیداروں کا احتساب کرنے کا عزم کیا ہے جنہوں نے ان کے خلاف قانونی مقدمات کی پیروی کی تھی واشنگٹن میں امریکی محکمہ انصاف کے ہیڈ کوارٹرز میں ایک تقریر میں انہوں نے جنوری میں اپنی وائٹ ہاﺅس میں واپسی سے قبل کی صورتحال کی ایک تاریک تصویر پیش کی انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں قانون نافذ کرنے والے چیف آفیسر کے طور پر رونما ہونے والی غلطیوں اور زیادتیوں کے لیے مکمل احتساب کا مطالبہ کروں گا امریکی عوام نے ہمیں ایک مینڈیٹ دیا ہے ایسا مینڈیٹ جیسا کہ بہت کم لوگوں نے سوچا تھا.(جاری ہے) امریکی...
    ویب ڈیسک —  واشنگٹن – صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز امریکی محکمہ انصاف میں تقریرکرتے ہوئے ان پراسیکیوٹرز اور عہدیداروں کا احتساب کرنے کا عزم کیا جنہوں نے ان کے خلاف قانونی مقدمات کی پیروی کی تھی۔ محکمے کے واشنگٹن ہیڈ کوارٹرز میں ایک تقریر میں، ٹرمپ نے جنوری میں اپنی وائٹ ہاؤس میں واپسی سے قبل کی صورتحال کی ایک تاریک تصویر پیش کی۔ انہوں نے کہا،”ہمارے ملک میں قانون نافذ کرنے والے چیف آفیسر کے طور پر، رونما ہونے والی غلطیوں اور زیادتیوں کے لیے مکمل احتساب کا مطالبہ کروں گا۔ امریکی عوام نے ہمیں ایک مینڈیٹ دیا ہے – ایسا مینڈیٹ جیسا کہ بہت کم لوگوں نے سوچا تھا،” اس خطاب کا کچھ...
    یاسمین لاری کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ان کی حمایت اور انسانیت کے ساتھ کھڑے ہونے کے اصولوں کے تحت اس اعزاز کو قبول کرنا ان کے ضمیر کے خلاف ہوتا۔ یاسمین لاری کا یہ فیصلہ عالمی سطح پر ایک جرات مندانہ اور اخلاقی موقف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے غزہ میں فلسطینیوں کی ”مسلسل نسل کشی“ کے خلاف اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے فن تعمیر کے شعبے کا اہم عالمی ایوارڈ وولف پرائز 2025 مسترد کر دیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے ایوارڈ کے ساتھ دی جانے والی ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ( تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی روپے) بھی لینے سے انکار کر...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید مسافروں اور ایف سی اہلکاروں کے اہل خانہ سےتعزیت کیا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہماری فوج قربانیاں دے رہی ہے، فورسز نے جس طرح جعفر ایکسپریس کے مسافروں کی بازیابی کے لیے کامیاب آپریشن کیا ہے، اس پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہم سب کو ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے، اسی سلسلے میں ارکان قومی اسمبلی اور وزرا نے بھی...
    بھارت کے کنگ کرکٹر ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں جیت کی خوشی میں اپنے ڈرائیور کو پچاس لاکھ روپے انعام سے نواز دیا۔ ویرات کوہلی کی جانب سے اپنے ڈرائیور کو پچاس لاکھ روپے انعام سے نوازنے کی خبر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور یوٹیوب چینلز پر سامنے آئی ہے۔ وائرل دعویٰ: سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق، ویرات کوہلی نے اپنے ڈرائیور انیس احمد سے وعدہ کیا تھا کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی جیت گیا تو وہ انہیں 50 لاکھ روپے انعام دیں گے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انیس کو فائنل میچ دیکھنے کےلیے دبئی بلایا گیا تھا، اور فائنل جیتنے کے بعد ویرات نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے...
     اعظم سواتی---فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت مل گئی، پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں اعظم سواتی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب نے سماعت کی۔دورانِ سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کو پہلے بھی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ 9 مئی مقدمات، اعظم سواتی اور شیخ امتیاز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے9 مئی مقدمات میں اعظم سواتی اور شیخ امتیاز کی عبوری ضمانتوں میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔ جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے...
    پشاور (نیوزڈیسک ) پشاور تعلیمی بورڈ کی آئندہ میٹرک سالانہ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق امتحانات 8 اپریل سے 28 اپریل تک جاری رہیں گے۔ امتحانات کا انعقاد دو شفٹوں میں کیا جائے گا۔ صبح کی شفٹ صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک ہوگی۔ دوسری شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے تمام طلبہ کو امتحانی مراکز میں وقت پر پہنچنے کی ہدایت کردی گئی . مزیدپڑھیں:دسویں جماعت کا کمپیوٹر کا پیپر شروع ہوتے ہی واٹس ایپ گروپس میں وائرل
    تہران/لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 مارچ ۔2025 )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ وہ امریکہ سے مذاکرات کے دباﺅکو قبول نہیں کریں گے کیونکہ اس کا مقصد ایران کے میزائل پروگرام اور خطے میں اس کے اثر و رسوخ کو محدود کرنا ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکومتی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ نے مذاکرات پر اصرار کرنے والی ہٹ دھرم حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے یورپی ممالک کو بے شرم اور اندھا قرار دیا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ مذاکرات پر اصرار کرنے والی ہٹ دھرم حکومتیں مسائل حل نہیں کرنا چاہتیں بلکہ ہم پر برتری حاصل کرنا چاہتی ہیں انہوں...
    لیاقت بلوچ— فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکا کسی کا دوست نہیں، خطے میں موجود تمام ممالک کے اپنے مفادات ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی استحکام پاکستان کی ضرورت ہے، قومی قیادت کو مل بیٹھ کر قومی ایکشن پلان پر عمل کرانا چاہیے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدانوں کو قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو باوقاو روزگار اور اپنے کاروبار کے ذریعے با اختیار بنانے کے حوالے سے اقدام اٹھاتے ہوئے گھریلو صنعت و چھوٹے کاروبار سے منسلک خواتین کو سمال اینڈ میڈم اینٹرپرائز سیکٹر (SME) میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔  وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سمال اینڈ میڈم اینٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SMEDA) کے تحت  جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا۔   پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری وزیرِ اعظم نے گھریلو صنعت سے منسلک کاروباری خواتین کو کاروبار میں اضافے کیلئے ضروری سرمائے اور سہولیات کی ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کی ہدایت کی، ساتھ ہی یوتھ لون اسکیم سے خواتین...
    پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اپریل میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ برائے ایشیا پیسفک عمران احمد صدیقی اپنے وزیر خارجہ کے آئندہ ڈھاکہ دورے کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر ڈھاکہ پہنچے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی تجارتی وفد کا12 سال بعد دورہ بنگلہ دیش، تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق عمران احمد صدیقی نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ محمد جشم الدین سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایک خط بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ کے حوالے کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جو...
    ممبئی (شوبز ڈیسک) – بھارتی اداکارہ دیبینا بنرجی نے ماں بننے کے لیے بے شمار کوششیں کیں، مگر کئی سال تک کامیاب نہ ہو سکیں۔ متعدد طبی علاج کروانے کے باوجود امیدیں دم توڑتی رہیں، لیکن پھر قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ وہ محض سات ماہ کے دوران دو بار ماں بن گئیں۔ ان کے شوہر اور اداکار گرمیت چودھری کے ساتھ پوری فیملی خوشی سے نہال ہو گئی، تاہم انہیں سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ دیبینا بنرجی نے اپریل 2022 میں IVF علاج کے ذریعے اپنی بڑی بیٹی لیانا کو جنم دیا۔ حیران کن طور پر، صرف ایک ماہ بعد وہ دوبارہ حاملہ ہو گئیں اور مداحوں سے یہ خوشخبری شیئر کی۔ لیکن جہاں...
    ثناء اللہ مستی خیل : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ثناء اللہ مستی خیل کا کہنا ہے کہ افسوس ہوتا ہے حکومت کس بنیاد پر اپنی کارکردگی کی بات کررہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ پتا نہیں یہ لوگ کس چیز کا جشن منا رہے ہیں، ان کو تو عوام نے مینڈیٹ ہی نہیں دیا، مینڈیٹ تو پی ٹی آئی کو ملا، ملکی معیشت بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت 1 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے جارہی ہے، گنے کے کاشتکاروں کا برا حال کر دیا، حکومت شوگر ملز مالکان سے ملی ہوئی ہے، گنے کے کاشتکاروں کو...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان میں میٹرک کے حالیہ امتحانات میں نگران عملے کا اپنے ہی بچوں کو پرچے دلانےکا انکشاف ہوا ہے۔بلوچستان بورڈ کی جانب سے صوبے کے 22 سینٹر ز میں امتحانی عملے کی اپنے بچوں کے امتحانی سینٹرز میں تعیناتی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین اعجاز اعظم بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ کے قوانین کے مطابق امیدوار کا خونی رشتے دار اسی سینٹر میں تعینات نہیں ہوسکتا۔اعجاز اعظم بلوچ نے کہا کہ اس کے باوجود میٹرک کے حالیہ امتحانات میں صوبے کے 22 سینٹرز میں امتحانی عملے کی اپنے بچوں کے امتحانی سینٹرز میں تعیناتی کی نشاندہی ہوئی ہے جو اپنی نگرانی میں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو...
    بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹینڈولکر کا ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ دبئی میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 265 رنز کے تعاقب میں ویرات کوہلی نے نصف سینچری اسکور کر کے آئی سی سی ایونٹس میں 24 بار 50+ رنز اسکور کر کے سچن ٹینڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سچن ٹینڈولکر نے آئی سی سی ایونٹس میں 23 بار 50+ رنز اسکور کیے تھے۔
    آپ نے چوری کی بہت سی وارداتوں کے بارے میں سنا ہوگا کہ چور رقم یا سامان لوٹ کر لے گئے لیکن آج ہم آپ کو ایک انتہائی انوکھی چوری کی واردات کے بارے میں بتائیں گے جس میں چور نے خود 9 سال بعد پولیس کو گرفتاری دے دی اور اعتراف جرم کر لیا۔ چوری کی واردات کا یہ انوکھا کیس 18 جنوری 2016 کا ہے، جب ایک چور نے ہالینڈ کے جنوبی قصبے ٹرنوزن میں پٹرول پمپ سے چند سو یورو چوری کر لیے تھے۔ کیشئر نے چور کی تفصیلات پولیس کو فراہم کیں جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تاہم  وہ ملزم کو پکڑنے میں ناکام رہی، یوں یہ کیس حل نہ ہو سکا۔ یہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تمام معلومات پولیس سے لینے کے بعد ارمغان کے گھر میں سرچ آپریشن کیا جائے گا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پیر کو ملزم ارمغان کے گھر کا دورہ کرنا تھا تاہم ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دورے سے پہلے ہم پولیس حکام سےملاقات کریں گے اور کیس کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کریں گے۔ ۔
    اسلام آباد ( خبرنگار )وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور سیکٹر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ پاور سیکٹر ریفارمز اور اس کے آگے بڑھنے کے حوالے سے تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔ ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک مسٹر ناجی بینہسین نے کی اور ان میں آئی ایم ایف، اے ڈی بی، آئی ایف سی، کے ایف ڈبلیو، جرمن ایمبیسی، ایف سی او ڈی، یو این ڈی پی اور اے آئی آئی بی کے نمائندے شامل تھے۔ وفاقی وزیر نے شرکا کو ان اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا جو پاور ڈویژن نے کارکردگی اور نظم و ضبط کو لانے کے اہداف کے ساتھ شروع کی ہیں تاکہ بجلی کی قیمتوں کو تمام...
    اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی، آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات شفاف ہیں ان کے پاس مذاکرات نہ کرنے، ثالثی اور فرانزک آڈٹ کا آپشن موجود ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر توانائی اویس خان لغاری نے آج پاور سیکٹر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ پاور سیکٹر ریفارمز اور اس کے آگے بڑھنے کے حوالے سے تفصیلی اجلاس میں شرکت کی۔ ترقیاتی شراکت داروں کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک مسٹر ناجی بینہسین نے کی۔ ان میں آئی ایم ایف، اے ڈی بی، آئی ایف سی، کے ایف ڈبلیو، جرمن ایمبیسی، ایف سی او ڈی، یو این ڈی پی اور اے آئی آئی بی کے نمائندے شامل...
    اسکرین گریب کراچی کی موبائل مارکیٹ میں ایک ملزم نے آٹے سے بھرا شاپر فرش پر گرایا جس کے بعد اس کے ساتھی نے قریبی دکان سے چند سیکنڈ میں واردات کر ڈالی۔ انسانی ہمدردی حاصل کر کے نوسر بازی کی یہ واردات گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر ممتاز موبائل مال میں گزشتہ صبح ہوئی تھی۔بعدازاں موبائل مارکیٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں نے تمام بھانڈا پھوڑ دیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکانوں کے درمیان ایک نوسر باز اچانک اپنا آٹے کا شاپر گرا دیتا ہے اور بیٹھ کر پریشانی کے عالم میں افسوس کرنے لگتا ہے جس کے بعد آس پاس کے دکاندار جمع ہو کر اس سے ہمدردی کرنے لگے، اسی دوران اس کے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ان کے مار لاگو میں واقع گھر سے لی گئی خفیہ دستاویزات واپس کر دی ہیں۔ یہ دستاویزات ماضی میں ممکنہ بدسلوکی کی تحقیقات کے دوران ضبط کی گئی تھیں۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ وہ یہ دستاویزات اپنی صدارتی لائبریری میں رکھیں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انصاف نے وہ تمام ڈبے واپس کر دیے ہیں جن پر تحقیقات جاری تھیں۔ ٹرمپ پر الزام تھا کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات کو اپنے فلوریڈا گالف کلب میں غیر قانونی طور پر محفوظ رکھا۔ اس معاملے پر...
    سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک  کے بابرکت مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔  صدر آصف علی زرداری نے رمضان  المبارک 1446ھ  کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے، رمضان تزکیۂ نفس، صبر، استقامت، ہمدردی، مساوات اور اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے، رمضان المبارک تقویٰ، اخلاص اور قربِ الٰہی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں غرباء و مساکین کی حاجت روائی کریں، معاشرے میں ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دیں۔  لاہور داتا دربار جانیوالوں کی...
    سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی کاروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔   صدر مملکت نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا، کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ۔  آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔  حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
    چیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( سی پی اے سی) جنید اکبرنے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ جنید اکبر نے وکیل عائشہ خالد کے ذریعے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ میرے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک پولیس اور دیگر کو گرفتاری سے روکا جائے۔   چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وزارتِ داخلہ، آئی جی پی اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
    حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کو رمضان المبارک میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے  شہر بھر کے 17 مقامات پر فئیر پرائس شاپس قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے فئیر پرائس شاپس کی فہرست جاری کر دی۔ ان فئیر پرائس شاپس پر شہری ہول سیل ریٹ پر اشیا خورونوش خرید سکیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق  جی نائن مرکز، آئی ایٹ، ایف ایٹ اور ای الیون میں فئیر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی۔ ایف ٹین، ایف الیون، جی 13 اور بارہ کہو میں بھی فئیر پرائس شاپس ہوں گی۔ بری امام، بنی گالہ، پاکستان ٹاؤن، ایف سیون اور ایف سکس...
    پاکستان کے مایاناز اسپنر مشتاق احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس پر ہراسمنٹ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے میرے کیریئر کو خراب کیا ہے جس کے خلاف وہ عدالت جائیں گے اور ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ وہ وقار یونس پر 20 کروڑ جبکہ وسیم اکرم پر 15 کروڑ ہرجانے کے نوٹس بھجوا رہے ہیں اور اب دونوں سے عدالت میں ہی ملاقات ہوگی۔ یہ ویڈیو پیغام ایک نجی ٹی وی کے کرکٹ شو کے دوران دکھایا گیا۔ اس ویڈیو کو دکھانے سے قبل شو کے میزبان فخرعالم نے وسیم اکرم اور وقار یونس کو بتایا کہ لگتا ہے آپ دونوں ایک پریشانی میں مبتلا ہونے والے ہیں...
    دبئی :انڈیکس ایکسچینج کی ہنڈی کے خلاف مہم میں انعامات کی بارش ،2پاکستانی کار اور گولڈ جیتنے میں کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز دبئی :رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں انڈیکس ایکسچینج نے قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی کے فروغ کے لیے اپنی شاندار آگاہی مہم شانِ رمضان ’’سیزن فور کا آغاز کر دیا ہے۔ اس با رہنڈی پر وا ر‘‘ مہم کی زبردست کامیابی کے بعد، انڈیکس ایکسچینج ایک منفرد سلوگن “اب کی بار، بلڈوزر کا وار” کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔اس آگاہی مہم کے تحت قانونی ذرائع سے وطن رقوم بھیجنے والے صارفین کے لیے خصوصی خوشخبری ہے۔ انڈیکس ایکسچینج کی کسی بھی برانچ سے ترسیلات زر بھیجنے والے صارفین ہر 10...
    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری اور جدید رجحانات کے فروغ کی متوازن حکمت عملی اپنانا ہوگی۔وفاقی وزير کی زیر صدارت ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے عالمی رجحانات، ضوابط اور معیشت پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب نے ایف اے ٹی ایف گائیڈ لائنز کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کا ضابطہ کار یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری اور جدید رجحانات کے فروغ کےلیے متوازن حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ حکومت نیشنل کرپٹو کونسل کے قیام پر غور کرے گی، کونسل پالیسی سازی اور ضابطہ سازی میں معاونت فراہم کرے گی۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ...
    سندھ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں میں ردوبدل کرتے ہوئے نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں محکمہ تعلیم سندھ کا نصاب میں کمی، تعلیمی سال کے آغاز اور امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ سندھ کے محکمہ تعلیم نے رمضان المبارک کے پیش نظر صوبے میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کی ہے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات عید کے بعد 7 اپریل سے شروع ہوں گے جو 25 اپریل تک جاری رہیں گے۔ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تھیوری امتحانات سے قبل اسکولوں میں پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے لیے جائیں...
    بھارتی اداکارہ صبا آزاد اور ہریتک روشن کو بی ٹاؤن کے سب سے خوبصورت جوڑوں میں شمار کیا جاتا ہے تاہم صبا کو اکثر سپر اسٹار کو ڈیٹ کرنے پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مگر اس مرتبہ صبا آزاد نے خاموشی توڑتے ہوئے ناقدین کا کرارا جواب دے دیا ہے۔ اداکارہ و گلوکارہ صبا کا کہنا ہے کہ انہیں اب یہ آن لائن تبصرے پریشان نہیں کرتے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں صبا آزاد نے کہا، ’جیسے جیسے لوگوں کا عدم اطمینان بڑھتا ہے، اسی طرح آن لائن اس قسم کا رویہ بھی بڑھتا ہے۔ اگر آپ خوش مزاج انسان ہیں تو آپ جعلی اکاؤنٹس نہیں بنائیں گے اور لوگوں کو ٹرول نہیں کریں گے۔ میں کسی ایسے شخص کی کیوں...
    کراچی: محکمہ اسکول ایجوکیشن نے رمضان المبارک کے پیش نظر سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کر دی۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات عید کے بعد 7 اپریل سے 25 اپریل تک منعقد ہوں گے جبکہ امتحانات سے قبل اسکولوں میں پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے لیے جائیں گے۔   یاد رہے کہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات 15 مارچ سے شروع ہونے تھے تاہم رمضان المبارک کے باعث ان تاریخوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ (فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر) کے امتحانات بھی نئے شیڈول...
    سندھ میں میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات (پریکٹیکل) برائے 2025 کا آغاز 10 مارچ سے جبکہ نظری (تھیوری) امتحانات کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔اس بات کا فیصلہ محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ انٹرمیڈیٹ (گیارہویں اور بارہویں جماعت) کے سالانہ نظری امتحانات برائے 2025 کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا جبکہ عملی امتحانات اس کے بعد ہوں گے۔اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔
    مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں ’مقامی زبانوں کے فروغ میں اضافے پر مکالمہ‘ کے عنوان سے ایک روزہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں شمالی پاکستان میں بولی جانے والی مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے 28 ماہرین لسانیات اور ادیبوں نے شرکت کی۔ یہ تقریب مقامی زبانوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’فورم فار لینگویج انیشیٹوز (ایف ایل آئی) ‘کے زیر انتظام منعقد ہوئی جس کا مقصد مقامی زبانوں کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور افراد کے مابین تجربات اور حکمت عملی کا تبادلہ تھا۔ یہ بھی پڑھیے: مادری زبانوں کا عالمی دن ہمیں کیا پیغام دیتا ہے؟ اس موقع پر چترال اور غذر میں بولی جانے...
    طویل عرصے بعد ملنے والے کسی بھی آئی سی سی ملٹی ٹیمز ایونٹ  کی میزبانی کا پاکستانیوں نے جتنا طویل اور صبر آزما انتظارکیا، قومی ٹیم نے میگا ایونٹ سے باہر ہونے میں اتنی ہی جلد بازی دکھائی۔ اتوار کو جب کنگ کوہلی نے کور ڈرائیو پر خوشدل شاہ کو چوکا رسید کیا تب ہی قومی ٹیم کا چمپئنز ٹرافی کا سفر تمام ہوگیا تھا، مگر اس پر مہر کیویز نے ثبت کی۔ جب بنگال ٹائیگرز کا پنڈی میں ‘کریا کرم’ کیا گیا کسی بھی میگا ایونٹ میں اگر مگر اور پاکستانی ٹیم کی پیش قدمی کا چولی دامن کا ساتھ ہے، مگر اس با ر تو گرین شرٹس نے کسی اگر مگر کو بھی زیادہ زحمت نہیں دی۔ پاکستان...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’آوٗٔٹ آف کانٹیکسٹ کرکٹ‘ نامی پیج پر گزشتہ ماہ ایک پوسٹ کی گئی جس پر کرکٹ کے ایسے 12 کھلاڑیوں کی تصاویر لگائی گئیں جنہیں یا تو طلاق ہوچکی یا پھر انہیں ان کی بیگمات نے چھوڑ دیا، اور اس پوسٹ میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی تصویر بھی شامل تھی۔ وسیم اکرم کا نام شیئر کیے جانے پر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ واضح طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کر رہے ہیں اور آپ کے پاس درست معلومات بھی نہیں ہیں۔ Hey @GemsOfCricket You guys are definitely "out of context" and from what I can see...
    لاہور: پاکستان ریلویز کو اپ گریڈ کا منصوبہ مکمل ہی نہ ہو سکا  جس کی وجہ سے آئے روز مسافر اور مال بردار ٹرینیں ڈی ریل ہونے لگی  ہیں۔   ریلوے ذرائع کے مطابق انتظامیہ مسافروں کو محفوظ سفری سہولت دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔سکھر کے بعد اب لاہور ڈویژن میں بھی ٹرینوں کا پٹڑی سے اترنا معمول بن  گیا ہے، جو  ریلوے کے شعبہ مکینیکل اور سول کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ لاہور ڈویژن میں ایک ماہ کے دوران 4 ٹرینیں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے ڈویژنل مکینیکل اور سول انجینئر افسران سیٹوں کے مزے لوٹنے میں  مصروف ہیں جب کہ مسافر خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ 31جنوری کو شاہدرہ پل پر...
    آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے دوران پاک بھارت میچ جاری ہے جس کے دوران فضاوٴں میں بھی سفر کرنے والے مسافر پاک بھارت میچ سے اپ ڈیٹ رہیں گے۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او نے تمام پروازوں پر اپنے مسافروں کو میچ سے اپ ڈیٹ رکھنے کیلئے احکامات جاری کردیئے، اندرون و بیرون ملک جانیوالی تمام پروازوں پر کپتان پاک بھارت سنسنی خیز میچ میں مسافروں کو اپ ڈیٹ رکھیں گے۔ پی آئی اے کی لانگ روٹ پر جانیوالی پروازوں پر کپتان مسافروں کو سیٹلائٹ کمیونکیشن اور ACARSسسٹم کے تحت میچ سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے رہیں گے، پی آئی اے کے بوئنگ 777طیاروں میں خودکار نظام اورACARSسسٹم کے تحت...
      درابن میں خوارج کے ٹھکانے کو موثر نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں 4دہشت گرد مارے گئے دوسری کارروائی مدی کے علاقے میں کی گئی، جہاںتین خارجی دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعیل خان میں 2 کارروائیاں کرتے ہوئے 7 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسمعیل خان میں 2 آپریشن کیے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے درابن کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد...
    بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 14 رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ دوبئی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج مقابلے میں مدمقابل ہیں اورکھیلے جانے والے میچ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں جس کے بعد وہ دنیائے کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج معرکہ، 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی 2 وکٹیں گرگئیں اس سے قبل سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر اور سابق سری لنکن بلے باز سنگا کارا بھی یہ...
    بھارت کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ چھین کر اپنے نام کرلیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میچ کی 287 اننگز میں 14 ہزار تیز ترین رنز بنانے کا سنگ میل عبور کر کے نیا ریکارڈ بنایا۔ اسی کے ساتھ ویرات کوہلی دنیا کے پہلے جبکہ مجموعی طور پر 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 350 اننگز میں 14 ہزار او ڈی آئی رنز بنائے تھے اس کے علاوہ فہرست میں سری لنکا کے...
    کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعے کے روز چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت کوہاٹ میں ہونے والے اجلاس میں کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی، نوٹیفیکیشن جاری اجلاس میں کرم میں حالیہ واقعات میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بریفنگ میں بتایا کہ کرم میں حالیہ واقعات میں ملوث 48 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ’شرپسندوں کو...
    پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء) پتوکی 10 شہریوں کا قاتل قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار مزید تفتیش جاری ۔(جاری ہے) تھانہ بی ڈویژن پولیس کے ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی کی سربراہی میںپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 10 شہریوں کا قاتل قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری محمد اسحاق کوگرفتارکرلیا ایس ایچ او اسلم بھتی نے نیوز ایجسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ مجرم میر محمد کا رہائشی محمد اسحاق ولد ریاض عرصہ 19 سال سے مفرور چلا آ رہا تھا اور مجرم قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میںمطلوب تھا مجرم اشتہاری 03 تھانوں بی ڈویژن،...
    کراچی: کراچی میں سرکاری سطح پر ایک نئی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا یے جسے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے طور پر چلایا جائے گا، اس یونیورسٹی کو ابتدا میں ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کے طور پر چارٹر دیا جائے گا۔   کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں قائم ایجوکیشن کالج کو یونیورسٹی/ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کا درجہ دیا جارہا ہے جس کے لیے سندھ ایچ ای سی کے ماتحت چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نے حال ہی میں مذکورہ کالج کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن آصف اکرام کی جانب سے بھی وائس چانسلرز پر مشتمل کمیٹی کو بریفنگ دی گئی،  ڈائریکٹر جنرل چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نعمان احسن نے "ایکسپریس"...
    پاکستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت کا اصل امتحان یہ ہے کہ جن مہاجرین کے پاکستان میں حقوق کی وہ بات کرتے ہیں، افغانستان میں اُن کے حقوق کتنے محفوظ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ افغان شہریوں کے ساتھ پاکستان میں ناروا سلوک کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کی کہانی، ’امریکا نے پالیسی نہ بدلی تو کہیں کے نہیں رہیں گے‘ ترجمان نے کہاکہ پاکستان سے غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے منصوبے کے بارے میں اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کے ریمارکس کو نوٹ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے افغان ناظم الامور کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے...
    پشاور (صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے رہنما پی ٹی آئی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 8 اپریل تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبدالفیاض نے اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، سابق سپیکر قومی اسمبلی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے ہر رمضان المبارک میں عمرہ کیلئے جا رہا ہوں، اس رمضان میں بھی عمرہ کے لئے جانے کا ارادہ ہے۔
    انقرہ: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ترکیہ دارالحکومت انقرہ پہنچ گئےجہاں انہوں نے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور دیگر مسائل پر بات چیت کی۔ ترکیہ دارالحکومت انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے روسی حملے کے خاتمے کیلئے منصفانہ امن بات چیت کی اپیل کی ہےاور کہا ہے کہ ان بات چیت میں یورپی یونین، ترکی اور برطانیہ کو شامل کیا جانا چاہیے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نےسعودیہ میں امریکہ و روس کے درمیان ہونے والی بات چیت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں یوکرینی نمائندہ شامل...
    فوٹو: فائل سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن کیا، اس دوران 30 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 15 خارجی ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید، صدر، وزیر اعظم کا فورسز کو خراج تحسیناسلام آباد، پشاور، لاہور خیبر پختونخوا میں... آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 خوارج مارے گئے۔ علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت...
    پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو نئے انتخابات کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے، فارم 45 موجود ہے تو نئے انتخابات مطالبہ نہیں بنتا، مجھے حیرانی ہے کہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کیوں کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف اپنا پلیٹ فارم استعمال کرینگے، کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو نئے انتخابات کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے، فارم 45 موجود ہے تو نئے انتخابات مطالبہ نہیں بنتا، مجھے حیرانی ہے کہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کیوں کررہی ہے۔ انہوں نے...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی آرامکو کی پاکستان کے ڈاؤن اسٹریم پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی معاہدے زیر غور ہیں۔سعودی عرب کے شہر العُلا میں کانفرنس کے موقع پر سعودی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان سے سعودی عرب کو ہنرمند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پاکستان پُرعزم ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی اور انتہائی مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر رہا ہے، سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان...
    کراچی ( نیوز ڈیسک) تین تلوار کلفٹن کے قریب شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی ۔ آتشزدگی کے باعث 30 سے زائد دکانیں خاکستر ، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ پلازہ کی پہلی منزل پر لگی، متعدد دکانوں کو لپیٹ میں لیا، آگ لگنے سے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں پلازہ میں کپڑوں اور بیڈ شیٹس کی سینکڑوں دکانیں موجود ہیں فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق آگ بجھانے کیلئے بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری رہی، آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں 5.1 شدت کا زلزلہ، سوات اور پشاور میں خوف پھیل گیا
    کراچی(بزنس رپورٹر)رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ نے اپنی پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس کے ذریعے بتایا کہ رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ (رفحان مکئی) چکی کی صلاحیت میں 200 ٹن یومیہ اور گلوکوز کی گنجائش میں 100 ٹن یومیہ اضافہ کیا جائے گا۔یہ اسٹریٹجک اضافہ ہمیں اپنے قابل قدر صارفین کو بہتر خدمات اور حل کی زیادہ جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔کمپنی نے کہا کہ اسے یقین ہے کہ اس منصوبے سے اس کی آپریشنل کارکردگی اور صارفین کے اطمینان میں نمایاں اضافہ ہوگا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ توسیع نہ صرف موجودہ مارکیٹوں میں کمپنی کی پوزیشن کو مضبوط بناتی ہے بلکہ اس کی برآمدات اور...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال ٹاؤن میں تجاوزات کے خاتمے کے لیئے ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران سڑکوں اور عوامی گذر گاہوں کو تجاوزات سے پاک کیا گیا۔ یہ کارروائی چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی، آپریشن کی قیادت چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد اور میونسپل کمشنر جاوید الرحمن کلہوڑ نے کی، جبکہ محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے بلا تعطل کام جاری رکھاتاکہ عوامی راستوں کو بحال کیا جا سکے۔ محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم نے ڈائریکٹر وقاص بیگ کی نگرانی میں چیز سپر اسٹور کے اطراف قائم غیر قانونی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا، جہاں ناجائز تعمیرات کی...
    ترک وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں محمود المشهدانی کا کہنا تھا کہ عراق، ترکیہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر "محمود المشهدانی" نے ترکیہ کے وزیر خارجہ "هاکان فیدان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمود المشهدانی نے کہا کہ بغداد اپنی سرزمین کو نشانہ بنانے والی کسی بھی سرگرمی کا مخالف ہے۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اس میں وسعت کا جائزہ لیا۔ عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر نے ھاکان فیدان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغداد کی خودمختاری، سالمیت اور آزادی کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے تمام مشترکہ معاہدوں پر ترکیہ اور عراق کی...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی نے عورت کی کمائی سے متعلق اپنے متنازعہ بیان پرشدید تنقید کے بعد وضاحت دیتے ہوئے ایک نیا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے موقف کا اعادہ کیاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے ایک پوڈ کاسٹ میں جو بیان دیاتھا وہ بہت زیادہ وائرل ہوگیا ہے اور لوگوں کو اس بیان سے بہت سی شکایتیں بھی پیدا ہو گئی ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ 30 سیکنڈ کے وائرل ویڈیو کی جگہ 40 منٹ کا پورا انٹڑویو دکھیں تو زیادہ مناسب ہے جس میں وضاحت کے ساتھ ہر چیز کو بیان کیا گیا ہے۔ ان کے بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا بلکہ وہ...
      بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو  جیا کھون نے منعقدہ یومیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے  کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے امریکہ تائیوان تعلقات کی حقیقت کی فہرست میں ترمیم، تائیوان کے معاملے پر  موقف  ، ایک چین کے اصول اور چین  اور امریکہ کے تین مشترکہ  اعلامیوں  کی سنگین خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ   بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی  بھی سنگین خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  یہ    تائیوان کے علیحدگی پسندوں   کو  منفی اشارہ ہے  جو امریکہ کی جانب سے “چین کو کنٹرول کرنے کے لیے تائیوان کا استعمال”  کرنے کی غلط پالیسی پر ڈٹے رہنے کی عکاسی کرتا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی چپقلش اور ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر پی ٹی آئی رہنما نے ردعمل دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کو وفاقی حکومت کے جلد خاتمے سے تعبیر کیا ہے۔ شوکت یوسف زئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنما ایک دوسرے پر کام نہ کرنے کے الزامات لگا رہے ہیں۔ دونوں جماعتیں اپنے اپنے مفادات کیلیے لڑ رہی ہیں اور اس لڑائی کا انجام...