متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ملک بھر میں سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی چھٹیوں کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے کہا کہ ملک میں عیدالفطرکی تعطیلات 1 شوال سے شروع ہوکر 3 شوال 1446 ہجری کو ختم ہوں گی، 4 شوال سے سرکاری امور دوبارہ سے سر انجام دیئے جائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں چاند کی رویت 29 مارچ کو ہوگی، چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت میں اسلامی مہینے رمضان المبارک کی مدت 29 یا 30 دن ہوگی، جس کے بعد عیدالفطر یکم شوال کو منائی جاتی ہے جو کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر ہے، اگر چاند 29 مارچ کو نظر آتا ہے تو عید الفطر 30 مارچ بروز اتوار کو ہوگی اور یکم اپریل تک سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی، تاہم اس کے نتیجے میں 29 مارچ سے یکم اپریل تک چار دن کی تعطیل بن جائیں گی کیوں کہ ملک بھر میں زیادہ تر ملازمین کے لیے ہفتے کا روز ویک اینڈ میں شامل ہے۔(جاری ہے)
دریں اثناء، اگر 29 مارچ کو چاند نظر نہیں آتا اور رمضان المبارک 30 دن تک جاری رہتا ہے تو شوال کا پہلا دن 31 مارچ بروز پیر کو آئے گا، اس صورت میں 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید کی تعطیلات ہوں گی، اس صورت میں رہائشیوں کو پانچ دن کا طویل ویک اینڈ ملے گا جو 29 مارچ سے 2 اپریل تک ہوگا، اگر رمضان کا مقدس مہینہ 30 دن مکمل کرتا ہے تو پھر 30 رمضان المبارک اتوار 30 مارچ کو عید الفطر کی تعطیلات میں شامل سرکاری تعطیل ہوگی۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے متحدہ عرب امارات رمضان المبارک عید الفطر کی کی تعطیلات اپریل تک مارچ کو
پڑھیں:
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا دور ہوا۔
یہ بھی پڑھیں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان
ترجمان کے مطابق مذاکرات کے بعد دونوں رہنماؤں نے ثقافتی تعاون بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس کے ساتھ دونوں ملکوں نے قونصلر اُمور سے متعلق مشترکہ کمیٹی بنانے کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔
ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان متحدہ عرب امارت مشترکہ بزنس کونسل کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق مذکورہ مفاہمتی یادداشتوں کا مقصد دونوں ملکوں کے عوام اور کاروبار میں تعلقات کو زیادہ مضبوط کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، متحدہ عرب امارات نے نئی ویزا پالیسی جاری کردی
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان پاکستان کا دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان دستخط متحدہ عرب امارات مفاہمتی یادداشتیں نائب وزیراعظم وزیر خارجہ وی نیوز یو اے ای