پروڈیوسر کی بات سے اتنا پریشان ہوئی کہ اس کے پیٹ میں کانٹا گھونپنے کا دل چاہا، کلکی کیکلا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ کلکی کیکلا نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ وہ پروڈیوسر سے اتنا پریشان ہوئیں کہ دل چاہا کہ کانٹا انکے پیٹ میں مار دیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں اس وقت کا ذکر کیا جب ایک پروڈیوسر نے ان سے کہا کہ وہ اپنی مسکراہٹ کی لکیروں کو ٹھیک کرنے کےلیے فلرز لگوائیں۔
کلکی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جھریوں سے مطمئن ہیں اور اپنی شکل و صورت کو بدلنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتیں۔
ایک انٹرویو میں کلکی نے انکشاف کیا کہ ایک پروڈیوسر نے انہیں چہرے پر فلرز لگوانے کا مشورہ دیا، یہ پروڈیوسر اپنی سابقہ گرل فرینڈ (جو کہ ایک معروف اداکارہ تھی) کے زیادہ بوٹاکس کروانے پر طنز بھی کر رہا تھا۔
کلکی کا کہنا تھا کہ “وہ کہنے لگا کہ تمہیں بس مسکراہٹ کے باعث چہرے پر بننے والی لکیروں کےلیے ہلکا سا فلر لگوانے کی ضرورت ہے۔ اس پر میرا دل چاہا کہ میں کانٹا انکے پیٹ میں گھونپ دوں کیونکہ اس وقت ہم دوپہر کے کھانے پر تھے۔ لیکن میں نے خود پر قابو پایا اور جواب دیا کہ تو مجھے کم ہنسنا اور کم مسکرانا چاہیے!”
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا طریقہ ہمیشہ چیزوں کو ہلکے انداز میں لینا اور مزاح کے ساتھ جواب دینا رہا ہے۔
کلکی کوکلا نے اعتراف کیا کہ آج کی خواتین پر خوبصورتی کے غیر حقیقی معیارات پورا کرنے کا دباؤ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ماورا حسین شوہر کے گھر منتقل، تصاویر شیئر کردیں
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ ماورا حسین شادی کے بعد اپنے نئے گھر میں منتقل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شوہر عامر گیلانی کے گھر سے دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے نئے سفر کی جھلک دکھائی۔
ماورا حسین اور عامر گیلانی کی حال ہی میں لاہور اور اسلام آباد میں ایک قریبی تقریب میں شادی ہوئی جس میں دونوں کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر نئی رہائش گاہ کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے جذباتی پیغام میں کہا "ہر بار جب میں نے کوئی گھر خریدا تو امی نے کہا 'اللہ رہنا نصیب کرے'، آج اس جملے کا مطلب پوری طرح سمجھ آیا۔"
ماورا کے مطابق وہ شادی سے پہلے بھی دو سال سے کبھی کبھار اس گھر میں رہ رہی تھیں اور اب شادی کے بعد باقاعدہ طور پر یہاں منتقل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگرچہ شوہر کے گھر میں منتقلی کا عمل آسان تھا جس کا کریڈٹ انہوں نے اپنے بہترین سسرالیوں کو دیا لیکن جذباتی طور پر یہ تبدیلی آسان نہ تھی۔
انہوں نے لکھا کہ "کسی بھی جگہ کو چھوڑ کر نئے گھر کو 'اپنا' کہنا آسان نہیں ہوتا لیکن آہستہ آہستہ یہ جگہ اپنی لگنے لگی ہے۔ میں وہ سب چیزیں ساتھ لائی ہوں جن سے مجھے جذباتی لگاؤ تھا۔"
مداحوں کی بڑی تعداد نے ماورا کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جبکہ ان کی نئی تصاویر کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔