پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل کری ایٹر معاذ صفدر نے اپنی زندگی کے چھپے ہوئے پہلو کا انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنی ابتدائی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ شادی سے پہلے کئی ’’غلط عادات‘‘ میں مبتلا تھے۔

شادی سے پہلے کی اپنی شخصیت پر بات کرتے ہوئے معاذ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ پہلے ’’اتنے اچھے انسان نہیں تھے‘‘، لیکن شادی نے انہیں مکمل طور پر بدل دیا۔

4.

48 ملین یوٹیوب سبسکرائبرز رکھنے والے معاذ صفدر نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی کہانی شیئر کی۔ ان کا کہنا تھا: ’’شادی سے پہلے میں بہت سی غلط عادتوں کا شکار تھا۔ میرے دوست گواہی دے سکتے ہیں کہ میں پہلے اچھا انسان نہیں تھا۔ لیکن شادی نے مجھے ایک نیا رخ دیا۔‘‘

معاذ نے بتایا کہ انہوں نے جان بوجھ کر کم عمری میں شادی کا فیصلہ کیا تھا تاکہ اپنی پرانی زندگی کو پیچھے چھوڑ سکیں۔

انھوں نے بتایا کہ ’’میں نے محسوس کیا کہ شادی کے بعد انسان زیادہ ذمے دار ہو جاتا ہے۔ یہ صرف بیوی کی ضروریات پوری کرنے کا نام نہیں، بلکہ ایک دوسرے کی زندگی کو بہتر بنانے کا موقع ہے۔‘‘

معاذ نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ’’اگر آپ شادی کرنا چاہتے ہیں تو پہلے مالی طور پر مستحکم ہوجائیں۔ صرف پیار کافی نہیں، آپ کو اپنے ساتھی کو اچھی زندگی دینے کے قابل ہونا چاہیے۔‘‘

معاذ کے اس انکشاف پر سوشل میڈیا پر فینز کی رائے منقسم ہے۔ کچھ کا کہنا ہے: ’’شادی واقعی زندگی بدل دیتی ہے!‘‘ ، ’’اپنی غلطیوں کو مان لینا بڑی بات ہے۔‘‘

جبکہ کچھ صارفین نے سوال اٹھایا کہ ’’پہلے کون سی ’بری عادتیں‘ تھیں؟ تفصیل تو بتاتے!‘‘

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شادی سے پہلے

پڑھیں:

پانی سمندر میں ضائع نہیں ہو رہا، پانی سمندر کی ضرورت، شہادت اعوان

اسلام آباد:

رہنما پیپلز پارٹی شہادت اعوان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ نے کہا ہے کہ سمندر میں پانی ضائع ہو رہا ہے، سمندر میں پانی ضائع نہیں ہو رہا، پانی سمندر کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سجاول، ٹھٹھہ، بدین اور عمر کوٹ کو آ کر دیکھیں کہ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ ٹھٹھہ میں سے کئی لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں، ان کی زمینیں سمندر کھا چکا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما قیصر احمد شیخ نے کہا کہ مذاکرات ہوں گے تو اس میںمسئلے کا حل نکلے گا، بار بار کہا جا رہا ہے آصف زرداری نے پہلے اس کو اپروو کیا، ان کا کہناتھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بہت بڑا مسئلہ ہے اور نہ اس پر حکومت جانے کا ہمیں کوئی خطرہ ہے۔

رہنما تحریک انصاف ملک احمد بچھر نے کہا پانی کا مسئلہ جو ہے پہلی بار نہیں ہے یہ کافی عرصے سے پانی کے معاملے پہ سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ایشوز چل رہے ہیں، اب اصل بات کیا ہے، ایک تو ان کی اتحادی حکومت ہے، اس بات کو باہر آنے سے پہلے ہی ان کو حل کر لینا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اصل بات یہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے پہلے اس معاملے کو سنجیدہ ہی نہیں لیا۔ ان کو جب پتہ چلا کہ صوبے میں اس معاملے پر ان کی چھٹی ہو جائے گی تو اب یہ اسٹینڈ کر رہے ہیں۔ تو میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا تھو تھو نہ کریں، باہر آئیں۔

متعلقہ مضامین

  • فصلوں کے لحاظ سے یہ بہت ہی خراب سال ہے، اسد عمر
  • پانی سمندر میں ضائع نہیں ہو رہا، پانی سمندر کی ضرورت، شہادت اعوان
  • Rich Dad -- Poor Dad
  • حکومت نے سمندرپار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکیج دیا، وزیراعظم
  • تنخواہ دار اب ٹیکس سے نہیں بچ سکے گا، پنجاب حکومت نے شکنجہ تیار کرلیا
  • اسرائیلی فوج کا غزہ میں پروفیشنل ناکامیوں کا اعتراف
  • ریاست اپنی جگہ لیکن کسی کی زندگی سےکھیلناقابل قبول نہیں:عظمیٰ بخاری
  • ڈیتھ بیڈ
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • تسخیر کائنات اور سائنسی ترقی کا لازم فریضہ