بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو  جیا کھون نے منعقدہ یومیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے  کہ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے امریکہ تائیوان تعلقات کی حقیقت کی فہرست میں ترمیم، تائیوان کے معاملے پر  موقف  ، ایک چین کے اصول اور چین  اور امریکہ کے تین مشترکہ  اعلامیوں  کی سنگین خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ   بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی  بھی سنگین خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  یہ    تائیوان کے علیحدگی پسندوں   کو  منفی اشارہ ہے  جو امریکہ کی جانب سے “چین کو کنٹرول کرنے کے لیے تائیوان کا استعمال”  کرنے کی غلط پالیسی پر ڈٹے رہنے کی عکاسی کرتا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے  کہا کہ  ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنی غلطیوں  کو درست کرے، ایک چین کے اصول اور تین  چین امریکہ  مشترکہ  اعلامیوں  پر سختی سے عمل کرے، تائیوان کے معاملے کو انتہائی احتیاط سے  دیکھے اور  چین کو کنٹرول کرنے کے لیے  تائیوان کو  استعمال کرنا  بند کرے۔گو جیا کھون کا کہنا تھا  چین  کا مطالبہ ہے کہ  امریکہ تائیوان کے مابین عملی تعلقات کو بڑھانے سے باز آئے، تائیوان کو بین الاقوامی سطح پر اپنی الگ شناخت  بنانے میں مدد  کر نا  بند کرے اور  “تائیوان کی علیحدگی” کی حمایت کرنا بند کرے، تاکہ چین امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان  کے امن و استحکام کو مزید  نقصان سے بچایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

افغان قیادت کا اپنی زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونےکا اعتراف

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی۔ خطے کی صورت حال، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کہا ہے کہ افغان قیادت یا معاشرے کی جانب سے یہ تسلیم کرنا کہ ان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کو دوام بخشنے کے لیے استعمال ہو رہی ہے، ایک مثبت پیش رفت ہے اور یقینا اس کا خیرمقدم کیا جائے گا تاہم ہمیں افغان قیادت سے تحریری ضمانتیں درکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ انڈونیشیا کے صدر نے وزیر اعظم پاکستان کی دعوت پر حالیہ دورہ کیا جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون پر مفصل تبادلہ خیال ہوا۔ ترجمان کے مطابق دورے کے دوران 8 ایم او یوز پر دستخط کیے گئے، جب کہ انڈونیشین صدر نے چیف آف ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی۔ خطے کی صورت حال، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ترجمان نے بھارت کے وزیر خارجہ کے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے۔ مئی 2025 کی جنگ نے ثابت کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج انتہائی پروفیشنل اور مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔ ترجمان طاہر حسین اندرابی کے مطابق پاکستان اور تیونس کے درمیان سیاسی مشاورت کا چوتھا دور 9 دسمبر کو تیونس میں منعقد ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ حامد اصغر خان نے کی۔ اجلاس میں سیاسی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم اور اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔دونوں ممالک نے اقوام متحدہ اور او آئی سی چارٹر پر مکمل عمل درآمد اور رابطوں کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے مثبت پیش رفت کی گئی ہے تو اسے خوش آئند سمجھتے ہیں، تاہم "ہمیں افغان قیادت سے تحریری ضمانتیں درکار ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بھیجا گیا امدادی قافلہ مکمل طور پر کلیئر ہے، اب یہ طالبان انتظامیہ پر ہے کہ وہ اسے وصول کرتے ہیں یا نہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفیر گزشتہ ڈیڑھ برس میں امریکہ کے 100 سے زائد قانون سازوں سے ملاقاتیں کر چکے ہیں، اور توقع ہے کہ امریکی سینیٹرز کے حالیہ خط پر بھی مناسب فالو اپ کیا گیا ہو گا۔ انہوں نے ایف-16 پروگرام کی اپ گریڈیشن کے لیے امریکا کی جانب سے امداد کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ’چین سے جنگ ہوئی تو امریکہ بری طرح ہارے گا‘: پینٹاگون کی خفیہ رپورٹ لیک
  • عمران خان سے ناروا سلوک کی خبریں درست ہیں تو حکومت اقدامات کرے، اقوام متحدہ
  • چین سے جنگ ہوئی تو امریکہ بری طرح ہارے گا، پینٹاگون کی خفیہ رپورٹ لیک
  •  گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی میں فوری حصہ دیا جائے، نواز شریف کا مطالبہ
  • حیدرآباد ،لیاقت اسپتال میں مریضوں کی شکایتی ازالے کیلئے کائنٹر کا قیام
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق
  • افغان قیادت کا اپنی زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونےکا اعتراف
  • پاکستان کا افغان طالبان سے تحریری ضمانتوں کا مطالبہ—بھارت کی ریاستی دہشت گردی بے نقاب، دفترِ خارجہ کا دوٹوک اعلان!
  • ’وہ سمجھتا ہے جو کہہ دیا درست ہے‘، آفریدی نے گمبھیر کی بُری عادت بتا دی
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات