طویل عرصے بعد ملنے والے کسی بھی آئی سی سی ملٹی ٹیمز ایونٹ  کی میزبانی کا پاکستانیوں نے جتنا طویل اور صبر آزما انتظارکیا، قومی ٹیم نے میگا ایونٹ سے باہر ہونے میں اتنی ہی جلد بازی دکھائی۔

اتوار کو جب کنگ کوہلی نے کور ڈرائیو پر خوشدل شاہ کو چوکا رسید کیا تب ہی قومی ٹیم کا چمپئنز ٹرافی کا سفر تمام ہوگیا تھا، مگر اس پر مہر کیویز نے ثبت کی۔

جب بنگال ٹائیگرز کا پنڈی میں ‘کریا کرم’ کیا گیا کسی بھی میگا ایونٹ میں اگر مگر اور پاکستانی ٹیم کی پیش قدمی کا چولی دامن کا ساتھ ہے، مگر اس با ر تو گرین شرٹس نے کسی اگر مگر کو بھی زیادہ زحمت نہیں دی۔

پاکستان کی شکست پر پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر تبصروں، تجزیوں کی بہتات ہے، جن کو دیکھ اور پڑھ کر خیال آتا ہے کہ اتنے ماہرین کرکٹ کی موجودگی میں یہ زوال آخر کیوں ہے۔

ہر کوئی قومی ٹیم کی شکست کے پیچھے چھپی پیچیدہ اور خفیہ وجوہات کی تلاش میں ہے، مگر سامنے پڑی حقیقت یہ ہے کہ چاہیے ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل ہو، نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئن ٹرافی کا پہلا میچ ہو، یا انڈیا کے ہاتھوں دبئی میں ملنے والی ہزیمت، ہر ایک شکست کے پیچھے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کی ناکامی کہتی سنائی دیتی ہے۔ ‘دہائیوں کا قصہ ہے، سال دو سال کی بات نہیں’۔

پاکستانی بیٹنگ کو درپیش لاعلاج مرض: پارنٹر شپس کی کمی، سست بیٹنگ اور ہدف کے تعاقب میں گھبراہٹ

جب سے پاکستان کرکٹ ٹیم نے کرکٹ بالخصوص ون ڈے فارمیٹ میں دنیا کوچیلنج کرنا شروع کیا، تب سے اب تک گزشتہ 40،45 سالوں میں قومی ٹیم کی ہر بڑی ناکامی کے پیچھے بیٹنگ لائن کا ہاتھ ہے۔

سکرینیوں پر بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل یا طیب طاہر کو لعن طعن کرتے ساتھ سابق اسٹارز خود بھی کبھی اسی گھن چکر کے موجد تھے۔

پاکستانی بیٹنگ کے 3 مسائل اجتماعی طور پر کبھی حل ہوتے نظر نہیں آئے، چاہے پھروہ گریٹ جاوید میانداد کا زمانہ ہو یا انضمام الحق کا، محمد یوسف ہوں یا سعید انور، یونس خان، مصباح الحق کے ہوتے ہوئے بھی پارنٹر شپس کی کمی، فی اوور ایوریج اور ہدف کے تعاقب میں گھبراہٹ ہر شکست کے بعد یہی وجوہات دوہرائی، لکھی اور بولی گئیں۔

 انڈیا کی قدرے کمزور بولنگ کا متبادل: جاندار قیادت، موثر گیم پلان اور دستیاب صلاحیتوں کا درست استعمال

پاکستان نے اپنی کرکٹ کی تاریخ میں کئی بڑے نام پیدا کیے، جنہوں نے انفردی طور پر ٹیم کو میچز جتوائے، مگر اجتماعی طور پر قومی ٹیم نے وہ عرصہ کم ہی دیکھا ہے جب مستقل مزاجی سے اسکور کرنے والے بلے باز اسکواڈ کا حصہ ہوں۔ اسی لیے پاکستان کی ماضی اور حال کی زیادہ تر فتوحات کا سہرا بولرز کے سر رہا ہے۔

پاکستان اور انڈیا کے در میان ہمیشہ ‘باولنگ بمقابلہ بیٹنگ’  کی ٹکر رہی ہے، جہاں انڈیا نے پاکستان کے مقابلے میں بہتر بلے باز پیدا کیے، وہیں بولنگ میں پاکستان کا پلڑہ ہمیشہ بھاری رہا، مگر انڈیا نے قدرے کمزور بولنگ کا توڑ جاندار قیادت، موثر گیم پلان اور دستیاب صلاحیتوں کے درست استعمال کے ذریعے نکالا۔

ون ڈے کرکٹ کے ٹاپ 12 بلے بازوں میں صرف ایک پاکستانی بیٹنگ کے ماضی اور حال کا عکاس۔

بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کی تاریخی کمتری کا وہ چارٹ شاہد ہے، جس میں دنیا کی بڑی ٹیموں کے ان 12 بیٹرز کے نام ہیں، جنہوں نے سب سے زیادہ رنز اسکور کیے ہیں۔

اس فہرست میں پاکستان کا واحد نام انضمام الحق ہیں، جو 11739 رنز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں، جبکہ انڈیا کے اس ٹاپ بیٹرز کی فہرست میں 6 کھلاڑی موجود ہیں، جس میں سچن ٹنڈولکر 18 ہزار سے زائد رنز کے ساتھ پہلے اور 14085 رنز کے ساتھ ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔

اسی طرح ٹاپ 12 ناموں میں نویں سے بارھویں نمبر پر بھی گنگولی، روہت شرما، ڈریوڈ اور ایم ایس دھونی کی صورت میں انڈین ہی قابض ہیں۔

یہ چارٹ ثابت کرتا ہے کہ انفرادی طور پر تو پاکستانیوں نے کئی شاندار اور ریکارڈ پرفارمسز دی ہیں، مگر اجتماعی طور پر’بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت’ جیسی سرخیاں صرف آج کل کی دریافت نہیں، بلکہ یہ قصہ ماضی بعید سے ہی چلا آرہا ہے۔

بیٹنگ لائن کی خامیوں پر قابو پانے کے لیے کیوں نہ پڑوسیوں کی حکمت عملی چرائی جائے؟

پاکستان بیٹنگ لائن اپ کا مسئلہ کیسے حل کرسکتا ہے؟ اس سوال کے کل سے سینکڑوں، ہزاروں جواب اسکرینیوں پر دستیاب ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ ہمارے پاس قومی سطح پر اور پورے ڈومیسٹک نظام میں کچھ وافر ایسے بڑے نام دستیاب ہی نہیں، جن کے مستقبل میں ٹنڈولکر، کوہلی، روہت شرما یا ایم ایس دھونی بننے کا گمان کیا جا سکے۔

تو کیوں نہ اس کا حل بھی انڈیا کے اسی فارمولے سے نکالا جائے، جس میں اس نے قدرے کمزور بولنگ لائن اپ کو سہارا دیا۔

جاندار قیادت، موثر گیم پلان اور دستیاب صلاحیتوں کا درست استعمال ہی پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کے اس موروثی مسئلے کا قطعی حل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اویس لطیف

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی بیٹنگ بیٹنگ لائن اپ پاکستان کی انڈیا کے قومی ٹیم

پڑھیں:

" ب "فارم آن لائن بنوانے کا طریقہ ، فیس کتنی؟

ویب ڈیسک:چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی) جسے ب فارم بھی کہا جاتا ہے، یہ نادرا کے ریکارڈ میں نوزائیدہ بچے کے اندراج کے لیے ایک ضروری دستاویز ہے۔

 نادرا نے والدین کے لیے اپنے بچوں کے لیے ب فارم کے حصول کو آسان بنانے کے لیے اس عمل کو آسان بنا دیا ہے۔

 ب فارم یونین کونسل کی طرف سے جاری کردہ پیدائش کا دستاویزی ثبوت فراہم کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 نادرا نے ایک مخصوص عمر کے بچوں کے لیے ب فارم جاری کرنے کے لیے آن لائن سروس شروع کی ہے، درخواست دہندگان ایک سال تک بچوں کے لیے سی آر سی حاصل کرنے کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

 طریقہ کار:

 پاک آئی ڈی اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں یا اگر آپ کے پاس نہیں ہے تو نیا اکاؤنٹ بنائیں، ’درخواست دیں‘ پر کلک کریں، اور ’شناختی دستاویز کا اجرا‘ کو منتخب کریں۔

 شناختی کارڈ کا انتخاب کریں پھر ’چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو منتخب کریں، اس کے بعد ہاں کو منتخب کریں اور 13 ہندسوں کا شناختی کارڈ درج کریں پھر ایپلی کیشن شروع کریں کو کلک کریں۔

سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار

 اس کے بعد پہلے سے درج معلومات کا جائزہ لیں، پروسیسنگ کی ترجیح منتخب کریں۔

 بچے کی تصویر کھینچیں یا اپ لوڈ کریں،  اپنے ڈیجیٹل دستخط فراہم کریں،  بچے کی تفصیلات درج کریں، مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں،  ایک والدین کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کریں اور  درخواست کا جائزہ لیں اور جمع کرائیں۔

 واضح رہے کہ والدین کو ایک سال سے زیادہ عمر کے بچوں کا ب فارم حاصل کرنے کے لیے نادرا کے دفاتر میں جانا پڑتا ہے۔

کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے؛ طلال چوہدری

 نادرا بی فارم کی فیس:

 نادرا ب فارم کی عام فیس 50 روپے ہے جبکہ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے 500 روپے میں ایگزیکٹو سروس بھی پیش کی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کیا 67 ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس نہیں جاسکیں گے؟ حج آرگنائزرز کا اہم بیان آگیا
  • ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا
  • کیا 67 ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس نہیں جاسکیں گے؟ حج آرگنائزرز کا اہم بیان سامنے آگیا
  • پی ایس ایل 10: ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری
  • حیدرآباد انڈیا میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف انسانی سروں کا سمندر امڈ پڑا
  • راولپنڈی میں کراؤڈ نے ہمارے خلاف نعرے لگائے: شائے ہوپ
  • پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
  • پی ایس ایل 10، دسویں میچ میں پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • " ب "فارم آن لائن بنوانے کا طریقہ ، فیس کتنی؟
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ زیر حراست، تھانا سول لائن منتقل