کریک ڈاؤن میں تیزی، یو اے ای میں وزٹ ویزہ والوں کیلئے وارننگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں کریک ڈاؤن میں شدت آنے پر وزٹ ویزہ پر مقیم افراد کو ٹریول ایجنٹس نے خبردار کر دیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ٹریول ایجنٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی کے حکام نے امارات میں وزٹ ویزے پر کام کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا ہے، اس کی وجہ سے ملک میں زیادہ قیام کرنے والے لوگوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
سمارٹ ٹریولز کے جنرل مینیجر محفوظ محمد نے بتایا کہ "ہم نے حال ہی میں حکام کی جانب سے متعدد کمپنیوں کا معائنہ کرنے کے بارے میں سنا ہے، معائنے کی ٹیمیں پچھلے کچھ مہینوں میں کئی بار ہمارے آفس کا دورہ بھی کرچکی ہیں کیوں کہ امارات میں وزٹ ویزہ پر کام کرنا غیرقانونی ہے، حکام اب اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہر کوئی قوانین پر سختی سے عمل کرے، ان اقدامات نے وزٹ ویزہ سے زائد افراد کی تعداد کو نصف سے کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جنوری سے ہم نے دیکھا ہے کہ وزٹ ویزے پر زیادہ قیام کرنے والے لوگوں کی تعداد 10 فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے"۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ کریک ڈاؤن ایمنسٹی سکیم کے خاتمے کے بعد سے شروع کیا گیا ہے، اس سکیم کے تحت اپنے ویزوں سے زائد قیام کرنے والے یا تو اپنی حیثیت کو قانونی بنا سکتے تھے یا انہیں جرمانے کا سامنا کیے بغیر اپنے آبائی ممالک واپس جانے کی اجازت دی گئی تھی، ستمبر سے دسمبر 2024ء تک جاری رہنے والے اس پروگرام نے ہزاروں لوگوں کو اپنے ویزے کے مسائل حل کرنے میں مدد کی، تاہم ایمنسٹی سکیم کے خاتمے کے بعد حکام نے رواں برس جنوری میں معائنہ مہم کے دوران 6 ہزار سے زائد خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا۔ پلوٹو ٹریولز کے بھرت ایڈاسانی نے زور دے کر کہا کہ "متحدہ عرب امارات میں وزٹ ویزہ پر کام کرنا ہمیشہ سے غیر قانونی رہا ہے، اس لیے ہم اپنے صارفین کو سختی سے مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے وزٹ ویزہ کی معیاد سے زائدیو اے ای میں قیام نہ کریں کیوں کہ ایمنسٹی سکیم کے خاتمے کے بعد سے معائنے زیادہ کثرت سے ہو گئے ہیں اور سزائیں سخت ہیں، جس کا نتیجہ وزٹ ویزہ پر کام کرنے والوں کو پکڑے جانے پر ملک بدر کرنا ہے"۔ اسی طرح الہند ٹریولز بزنس سینٹر سے تعلق رکھنے والے نوشاد حسن نے بھی بتایا کہ "معافی ختم ہونے کے بعد سے کئی کمپنیوں کا معائنہ کیا گیا، ہم نے سنا ہے کہ کئی کمپنیوں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وزٹ ویزہ پر موجود کوئی بھی وہاں کام نہیں کر رہا، یہ یقینی بنانے کا ایک بہترین طریقہ ہے کہ قوانین کی پیروی کی جا رہی ہے، جس سے ہم نے وزٹ ویزہ سے زیادہ قیام کرنے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھی ہے اس لیے اس کا واقعی مثبت اثر ہو رہا ہے"۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے حال ہی میں اپنے قوانین میں ترمیم کرکے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ سیاحتی ویزے پر متحدہ عرب امارات آنے والے افراد کے لیے ایئر ٹکٹ، ہوٹل ریزرویشن اور ایک مخصوص رقم نقد یا اپنے بینک اکاؤنٹس میں کنفرم ہونی چاہیئے، اس طرح کے نئے قوانین اور بڑھتے ہوئے معائنے کے ساتھ وزٹ ویزوں پر ملازمین سے کام لینے والی کمپنیوں کے لیے کارکنوں کا ناجائز فائدہ اٹھانا مشکل ہوگیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے متحدہ عرب امارات قیام کرنے والے وزٹ ویزہ پر امارات میں کریک ڈاؤن کی تعداد سکیم کے پر کام کے بعد
پڑھیں:
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، شرجیل میمن
سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ ٹریفک بے ضابطگیوں سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، کریک ڈاؤن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کئے گئے عملی اقدامات کا ثبوت ہے، قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں بلکہ اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مجموعی طور پر 17 ہزار 980 موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئیں، قوانین کی خلاف ورزی پر 308 ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ضبط کی گئیں، 230 گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی طور پر معطل کر کے مخصوص شرائط پر چھوڑا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ٹریفک بے ضابطگیوں سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، کریک ڈاؤن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کئے گئے عملی اقدامات کا ثبوت ہے، قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارروائیاں بلا تفریق جاری ہیں، یہ مہم صرف آغاز ہے اور آنے والے دنوں میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے، شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور غیر قانونی اقدمات سے گریز کریں۔