2025-04-23@04:55:53 GMT
تلاش کی گنتی: 1400
«امریکا کا»:
(نئی خبر)
صدر ٹرمپ نے ’خلیج میکسیکو‘ کو باضابطہ طور پر ’خلیج امریکا‘ کا نام دے دیا، اعلامیے پر دستخط بھی کردیے۔ امریکا کے صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی کہا تھا کہ وہ خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا کا نام دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے آج یہ اقدام سُپر بال دیکھنے کے لیے دوران پرواز کیا، جس کے بعد امریکی صدر کے جہاز میں بھی اعلان کردیا گیا کہ آج ہم پہلی بار خلیج امریکا پر پرواز کررہے ہیں۔ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے برجستہ کہا کہ یہ بہت اچھا کام ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گلف یا خلیج سمندر کے اس حصے کو کہتے ہیں جو 3 جانب سے خشکی سے گھرا ہو اور اس میں داخلے کا...
واشنگٹن: امریکا نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھ دیا ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان خلیج میکسیکو کے اوپر سے گزرتے ہوئے کیا، جب وہ اپنے طیارے میں سپر بال کا میچ دیکھنے کے لیے جا رہے تھے۔ انہوں نے طیارے میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ بہت اچھا کام ہوا ہے اور آج ہم پہلی بار خلیج امریکا کے اوپر پرواز کر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارے ہی میں نام کی تبدیلی کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔ امریکی صدر نے اپنی حلف برداری کے دن محکمہ خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ...
اپنی حلف برداری کے دن امریکی صدر نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے، جسکے تحت محکمہ داخلہ کو 30 دن کے اندر وہ تمام مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی، جو نام کی تبدیلی کیلئے ضروری ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے "خلیج میکسیکو" کو باضابطہ "خلیج امریکا" کا نام دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا قرار دینے کے اعلامیے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ٹرمپ کے دستخط کے بعد خلیج میکسیکو کو باضابطہ طور پر خلیج امریکا کا نام دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی کہا تھا کہ وہ خلیج میکسیکو کو...
CUTTACK, INDIA: بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹر روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں شان دار سنچری بنا کر چمپیئنز ٹرافی سے قبل دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی اور ویسٹ انڈیز کے سابق جارح مزاج بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تاہم پاکستان کے سابق کپتان بدستور اس فہرست میں پہلے نمبر موجود ہیں۔ روہت شرما نے بھارتی ریاست اوڈیسا کے شہر کوٹیک میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 90 گیندوں پر 119 رنز بنائے اور طویل عرصے سے فارم حاصل کرنے کی جدوجہد میں کامیابی حاصل کی۔ بھارتی کپتان نے...
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے 'زیادہ سے زیادہ دباؤ' کے ساتھ قابل قبول نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات ضروری ہیں لیکن ٹرمپ کے دباؤ میں آکر بات چیت کرنا، مذاکرات نہیں بلکہ ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ قبل ازیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی حکومت پر زور دیا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کیے جائیں کیوں کہ ایسا کرنا لاپرواہی ہوگا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
بھارتی کرکٹر شبھمن گل نے بالی ووڈ انڈسٹری میں موجود اپنی کرش کا نام بتادیا۔ شبھمن گل کے سارہ علی خان سمیت دیگر اداکاروں سے تعلقات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں تاہم وہ اس حوالے سے ہمیشہ ہی خاموش رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں شبھمن گل سے اُن کی محبت کے حوالے سے سوال کیا گیا۔ اس پر بھارتی کرکٹر نے ایک لمحے کی ہچکچاہٹ کیے بغیر ایک اداکارہ کا نام لیا۔ شبھمن گل نے کہا کہ انہیں رشمیکا مندھانا بہت پسند ہیں یا انہیں اگر کرش بول دیا جائے تو بھی غلط نہ ہوگا۔ کرکٹر کا یہ انکشاف سب کیلیے باعث حیرت ہے کیونکہ اُن کے رشمیکا کے علاوہ دیگر...
امریکا کی جانب سے چین پر 10 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیے جانے بعد صنعتی ماہرین کا خیال ہے کہ برآمد کنندگان کو بنیادی طور پر اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور حکومت کو برآمد کنندگان کو کچھ مراعات دینی چاہئیں۔ امریکا نے یکم فروری سے چینی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا جبکہ چین نے امریکی درآمدات پر جوابی محصولات عائد کیے تھے، تاہم امریکا نے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد درآمدی محصولات کو ایک ماہ کے لیے روک دیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے چیف ایگزیکٹو/سیکریٹری جنرل ایم عبدالعلیم سے جب...
بیروت(نیوز ڈیسک) لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے نئی حکومت تشکیل دے دی اور عزم کا اظہار کیا ہے کہ 24 رکنی نئی کابینہ ملک میں مالی، تعمیر نو اور استحکام سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کرے گی۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے امریکا کی غیرمعمولی براہ راست مداخلت کے بعد نئی حکومت تشکیل دے دی ہے تاکہ ملک میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے نتیجے میں تباہ ہونے والے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے فنڈز تک رسائی ممکن ہو۔ لبنان کے نئے وزیراعظم نواف سلام نے صدارتی محل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 24 رکنی کابینہ مالی اصلاحات، تعمیر نو اور اسرائیل کے ساتھ...
واشنگٹن : امریکا نے اسرائیل کو 7 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ٹرمپ انتظامیہ کی نئی حکومت کا اقدام ہے۔ اس فیصلے کے مطابق اسرائیل کو ہزاروں ہیل فائر میزائل اور بم فراہم کیے جائیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس اسلحہ فروخت کا اعلان کانگریس کے بغیر کیا، جو ایک غیر معمولی قدم ہے۔ یہ اعلان اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ اس سے پہلے بائیڈن انتظامیہ نے بھی اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دی تھی۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب سے اقتدار میں آئے ہیں، مسلسل غیرمعمولی اقدامات کررہے ہیں۔انھوں نے ایران اور عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردی ہیں، عرب میڈیا کے حوالے سے مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر ایسی پابندیاں عائد کی ہیں جن سے اس کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان پابندیوں کا جواز یہ بتایا گیاہے کہ ایران تیل کی آمدنی اپنے جوہری، میزائل اور ڈرونز پروگرامز پرخرچ کر رہا ہے، ایران اپنی تیل کی آمدنی کو دہشت گرد گروپوں کی مدد کے لیے بھی استعمال کررہا ہے لہٰذا غیرقانونی سرگرمیوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کریں گے۔ ایران نے امریکی پابندیوں کو بحری...
چند روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے روکے گئے ہتھیاروں کو جاری کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ اور میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار تیار نہ کرسکے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے اسرائیل کو 7 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کا اعلان کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ نے کانگریس کے جائزے کے بغیر اسرائیل کو اسلحہ فروخت کا اعلان کیا۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل کو فروخت کیے جانے والے اسلحہ میں ہزاروں ہیل فائر میزائل اور بم شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا...
واشنگٹن : امریکا نے اسرائیل کو 7 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کا اعلان کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ نے کانگریس کے جائزے کے بغیر اسرائیل کو اسلحہ فروخت کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل کو فروخت کیے جانے والے اسلحہ میں ہزاروں ہیل فائر میزائل اور بم شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اعلان اسرائیلی وزیراعظم کی صدر ٹرمپ اور دیگر حکام سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔ خیال رہے کہ سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اپنے دور میں اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دی تھی۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ خطے...
سٹی 42 : کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے ریکارڈ مدت میں قذافی سٹیڈیم مکمل کرنے پر پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا ہے، دونوں نے نئے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھی دیکھا ۔ خوبصورت ترین نئے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ جاری ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی بھی میچ دیکھنے پہنچ گئے، جہاں ان کی کراچی کے میئر مرتضی وہاب سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں کراچی میں سہ ملکی کرکٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میچز کے انعقاد اور شائقین کرکٹ...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے۔مغربی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ برٹش پاکستانی کریم خان اقتصادی اور سفری پابندیاں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے، ان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کیے جائیں گے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی ادھر آئی سی سی نے امریکا کی...
ڈینور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)امریکی ریاست کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور میں 9 ملین ڈالر (23 ارب سے زائد)کا ایک ہوٹل صرف 10 ڈالر(2700 روپی)میں فروخت ہورہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی رپورٹ کے مطابق اس انتہائی کم قیمت کے پیچھے ایک شرط بھی رکھی گئی ہے وہ یہ کہ خریدار کو پوری عمارت کی تزئین و آرائش اور بے گھر افراد کے لیے ہوٹل کو رہائش گاہ میں تبدیل کرنے پر رضامند ہونا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ڈینور شہر نے سال 2023 میں Stay Inn کے نام سے ایک سابقہ ہوٹل 9 ملین ڈالر میں خریدا۔ شہر نے چند چھوٹی اصلاحات کیں، لیکن عمارت پر تاحال بہت زیادہ...
کولمبیا کے ایک سرکس پرفارمر نے سر کے بل کھڑے ہو کر پانچ گیندوں کو فضا میں اچھال کر پکڑنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔ 34 سالہ جوز ویلنسیا نے 45 منٹ تک سر کے بل کھڑے ہو کر پانچ گیندوں کی جگلنگ کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ جوز ویلنسیا نے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس شاندار کامیابی کے حصول کے لیے کئی سالوں تک سخت مشقیں کیں، تاکہ ہینڈ اسٹینڈ کی پرفارمنس کے دوران پانچ بالز کو زیادہ وقت تک جگل کر سکے۔ اس محنت کا نتیجہ آج سامنے آیا۔ جوز ویلنسیا فی الحال لیومس سرکس کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں، جو اس وقت یورپ کا دورہ کر رہا ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ کے پہلے اوور میں وکٹ حاصل کرکے ایلیٹ لسٹ میں اپنا نام درج کروالیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر کیوی اوپنر ول ینگ کی وکٹ حاصل کی اور پاکستان کیلئے پہلے اوور میں سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں لینے کا عمر گل کا ریکارڈ برابر کردیا۔ دراز قد بالر محمد عرفان اور لیجنڈری کرکٹر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اس فہرست میں شاہین سے اوپر ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کٹ نے فیز کو 90 کی دہائی کی ٹیم یاد دلادی پاکستان کے لیے پہلے اوور میں سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں:...
کانگریس کی منظوی کے بغیر امریکا کی اسرائیل کو اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز نیویارک:ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 7.4 بلین ڈالر مالیت کا فوجی ساز و سامان فروخت کرنے پر اتفاق کیا جس پر ڈیموکریٹک قانون سازوں نے انہیں مزید معلومات ملنے تک انتظار کرنے کو کہا، تاہم فروخت کی منظوری دے دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے اسرائیل کے لیے 6.75 بلین ڈالر کے بڑے فوجی امدادی پیکج کی منظوری دینے کا اعلان کیا۔ اس پیکج میں فوجی سازوسامان کی ایک وسیع رینج شامل ہے، جیسے گولہ بارود، رہنمائی کے نظام، اور فیوز۔ بوئنگ، ایک بڑا دفاعی ٹھیکیدار، ان اہم کمپنیوں میں سے ایک...
امریکا میں گزشتہ دنوں لاپتہ ہونے والے جہاز کا ملبہ الاسکا کےقریب نوم میں مل گیا ہے۔ 9 مسافروں اور ایک پائلٹ کو لے کر یہ چھوٹا جہاز جمعرات کو انالکلیٹ سے نوم جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا۔ جہاز کے ریڈار سے غائب ہونے کے فوراً بعد تلاش اور ریسکیو کے اقدامات شروع کیے گئے تھے، تاہم بعد میں امریکی کوسٹ گارڈز کو اس جہاز کا تباہ شدہ ملبہ الاسکا کے قریب منجمد سمندر سے مل گیا۔ یہ بھی پڑھیے:انڈین جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟ بیرنگ ایئر کی پرواز نمبر 445 کو حادثے کے وقت علاقے میں موسم کی صورتحال خراب تھی تاہم حادثے کی اصل وجوہات تلاش کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی...
چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں واپسی کرنیوالے قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں لیجنڈری سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا۔ پاکستانی ٹیم آج سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہوگا۔ اس میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے پاس لیجنڈری اوپنر سعید انور کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ ون ڈے سینچریاں ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔ فخر زمان کی واپسی اوپنر صائم ایوب کے انجرڈ ہونے کے بعد ہوئی ہے، وہ گزشتہ کچھ ماہ سے انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر...
انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے کریم خان امریکی پابندیوں کا شکار پہلے اہلکار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لندن: انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے اہلکار ہوں گے۔ عالمی میڈیا نے ایسا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برٹش پاکستانی کریم خان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹوآرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کیے جائیں گے، انہیں اور انکے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ آئی سی سی نے امریکا کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں غزہ پر امریکی قبضہ کے جس شرمناک منصوبے کا اعلان کیا تھا، اپنے سالانہ ناشتے کی تقریب سے خطاب کے دوران اسے ایک بار پھر دہرایا ہے اور کہا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کی پٹی اسرائیل کے ذریعے امریکا کے حوالے کر دی جائے گی امریکا احتیاط سے غزہ کی تعمیر شروع کرے گا اور دنیا کے بہترین ترقیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ تعمیر نو کے بعد غزہ اپنی نوعیت کی سب سے عظیم اور سب سے شاندار پیش رفت میں سے ایک ہو گی، اس کام کے لیے امریکا کو کسی فوجی کی...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی لڑکے سے مبینہ محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن 120 دن (4 ماہ) بعد نامراد امریکا واپس لوٹ گئی۔امریکی خاتون غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 603 سے سفر کر رہی ہے جو دبئی کے راستے امریکا پہنچے گی۔نیویارک کی رہائشی امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں، ویزا ختم ہونے پر خاتون کو 10 نومبر تک کراچی سے جانا تھا مگر وہ واپس نہیں گئی اور کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی۔ خاتون کا پاکستانی ویزا اور ریٹرن ٹکٹ ختم ہوگیا تھا اور خاتون نے وسط جنوری میں کراچی ایئرپورٹ کے اندر جانے کی...
سعودی عرب میں جنگی مشق سے قبل امریکی فوجی شمالی اڈے پرموجود ہیں ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت دفاع نے شمالی علاقے میں امریکی فوج کے ساتھ دوستی 2025 ء عنوان سے مشق شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اس مشق میں دونوں فریقوں کے درمیان ہم آہنگی اور مشترکہ تعاون کو بڑھانے، منصوبہ بندی کے طریقہ کار کو یکجا کرنے اور کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشنز کو فروغ دیا جائے گا۔
امریکا سے غیر قانونی بھارتی تارکینِ وطن کو ملک بدر کیے جانے پر بھارتی میڈیا نے شور مچانے کا عمل تیز کردیا ہے۔ دو دن قبل ایک پرواز 104 بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر امرتسر پہنچی تھی۔ صدر ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد سے امریکا سے غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے امریکا سے بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کیے جانے پر شور مچاکر یہ تاثر دینا شروع کردیا ہے کہ صرف بھارتی باشندوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے غیر قانونی تارکینِ وطن کو اُن کے ملک واپس بھیجا جارہا ہے۔ انڈیا...
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی امریکا کی جانب سے انڈین شہریوں کے امریکی فوجی طیارے میں جبراً انخلا کے چند ہی دن بعد بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تجارت اور دیگرامور پر بات چیت کے لیے واشنگٹن روانہ ہو رہے ہیں۔ بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی 12 سے 13 فروری تک امریکا کا دورہ کریں گے۔ وکرم مصری سے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے سوال کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھارت کے انتہائی قریبی تعلقات ہونے کے باوجود رواں ہفتے امریکی فوجی طیارے میں امریکا سے 104 بھارتی باشندوں کو ملک بدر کیوں کیا گیا اور ان کے ساتھ ایسی بدسلوکی...
اسلام آباد : حکومت کی جانب سے رواں ہفتے مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ اسی دورانیے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔...
یورپی موسمیاتی ادارے کوپر نیکس کی کلائیمٹ چینج سروس نے ایک رپورٹ میں نئے انکشافات کیے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوری 2025 میں اوسط عالمی درجہ حرارت 1.75 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس جنوری ایک حیران کن مہینہ ثابت ہوا ہے جب اوسط عالمی درجہ حرارت نے صنعتی عہد سے قبل ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ قبل ازیں خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ موسمیاتی رجحان لانینا کی بدولت بحر الکاہل کے پانیوں کا درجہ حرارت کم ہوا ہے لیکن عالمی درجہ حرارت میں کوئی کمی واقع نہیں پوئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ پہلی بار کسی سال کے پہلے مہینے میں عالمی اوسط درجہ...
امریکا میں مسافر بردار طیارہ یونالاکلیٹ سے نوم کے درمیان سفر کرتے ہوئے لاپتا ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاستی محکمہ برائے عوامی تحفظ نے بتایا کہ ایک چھوٹا ٹربوپروپ سیسنا کیراؤین طیارہ الاسکا میں لاپتا ہوگیا۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ رڈار24 نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے کے پرواز بھرنے کے 38 منٹ بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔ یہ طیارہ بیئرنگ ایئر کی ملکیت ہے جو تقریباً 39 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ساتھ کام کرتی ہے۔ ایئرلائن کمپنی نے طیارہ گمشدگی پر فوری طور پر تبصرہ نہیں کیا۔ اس طیارے میں میں نو مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھے۔ ریسکیو ٹیمیں طیارے کے اُس آخری معروف مقام تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں جہاں سے رابطہ منقطع ہوا...
امریکی قانون سازوں نے چین کے اے آئی چیٹ بوٹ “ڈیپ سیک” پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک بل پیش کر دیا۔ نیو جرسی کے ڈیموکریٹک نمائندے جوش گوٹیمر نے الینوائے کے ریپبلکن رکنِ کانگریس ڈیرن لاہوڈ کے ساتھ مل کر چین کے اے آئی چیٹ بوٹ ڈیپ سیک پر پابندی عائد کرنے کے لیے بل پیش کیا ہے۔ اس بل میں چینی چیٹ بوٹ ڈیپ سیک کو امریکی قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے چین کی حکومت کے ساتھ روابط پر تنقید کی گئی ہے۔ جوش گوٹیمر نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ ہماری قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے، غلط معلومات...
امریکی ریاست الاسکا میں ایک چھوٹا تجارتی طیارہ لاپتہ ہو گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں جمعرات کے روز بیرنگ ایئر کا لا پتا ہونے والا طیارہ یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا طیارے نے دوپہر 2 بج کر 37 منٹ پر الاسکا کے قصبے انالکلیٹ سے اڑان بھری تھی۔ عالمی میڈیا کے مطابق طیارے کا اڑان بھرتے ہی آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ الاسکا پولیس نے کہا ہے کہ شام 4:00 بجے روانہ ہونے والی پرواز مقررہ وقت پر نوم نہیں پہنچی۔ عالمی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ چھوٹے طیارے میں 9 مسافر اور ایک پائلٹ سوار ہے۔ واضح رہے کہ...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم ہونا چاہیے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ انہوں نے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی جہاں دنیا بھر سے اہم شخصیات موجود تھیں اور امریکی صدر نے بھی خطاب کیا بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ تقریب بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک بہترین موقع ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب وزیر خارجہ نہیں رہے اس لیے تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں انہوں نے کہا کہ مذہب کو تقسیم کا ذریعہ بنانے کے بجائے اتحاد کے لیے استعمال کرنا...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی علی الصبح وطن واپسی پر فوری قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ریکارڈ مدت میں تیار ہونے والے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہو رہی ہے، محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے لیے شاندار انتظامات کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے، پاکستان کے لیے فخر کا مقام ہے، ریکارڈ مدت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام مکمل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے شائقین کرکٹ اور کھلاڑی اسٹیڈیم میں فراہم کردہ جدید سہولتوں سے محظوظ ہوں گے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں شمال مشرق سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے۔
امریکا(نیوز ڈیسک)امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی ملازمین کو جبری مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن کا آج آخری روز ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 40 ہزارسے زائد وفاقی ملازمین نے حکومتی پیشکش قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حکومتی پیشکش قبول کرنے والے ملازمین کی تعداد امریکا کی وفاقی حکومت کے 23 لاکھ ملازمین کا 4 فیصد ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی سرکاری ملازمین کو نوکری چھوڑنے کے بدلے 8 ماہ کی تنخواہ کی پیشکش کی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی سرکاری ملازمین کو موصول ہونے والے والی ای میل میں انہیں نوکری چھوڑنے کے بدلے 8 ماہ...
اپنے ایک بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا نجی املاک ضبط کرکے برا کام کر رہا ہے، جنوبی افریقا مساوات اور پائیدار ترقی کے نام پر جی 20 کا استعمال کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جی 20 وزرائے خارجہ کا اجلاس جنوبی افریقا میں 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا نجی املاک ضبط کرکے برا کام کر رہا ہے، جنوبی افریقا مساوات اور پائیدار ترقی کے نام پر جی 20 کا استعمال کر رہا ہے۔ مارکو روبیو نے کہا...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ چند دن قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقا کو دی جانے والی مالی امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنوبی افریقا 20 سے 21 فروری تک جوہانسبرگ میں جی 20 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کرکے۔ اس سے قبل افریقی ملک کو دسمبر 2024 جی 20کی صدارت دی گئی تھی،جو نومبر 2025 تک جاری رہے گی۔ اس سے قبل ٹرمپ نے اتوار کے روز بغیر کسی ثبوت کے کہا تھا کہ جنوبی افریقا زمین ضبط کر رہا ہے اورکچھ طبقوں کے لوگوںکے ساتھ بہت برا سلوک کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکاکے سرکاری بحری جہاز اب پاناما کینال سے کسی بھی قسم کی فیس ادا کیے بغیر گزر سکیں گے۔ محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ پاناما کی حکومت نے آمادگی ظاہر کی ہے کہ پاناما کینال سے گزرنے والے امریکی سرکاری جہازوں پر آئندہ فیس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے امریکا کو کروڑوں ڈالر کی بچت ہو گی۔دوسری جانب اس آبی گزر گاہ کا انتظام سنبھالنے والی ’پاناما کینال اتھارٹی‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتھارٹی نے امریکا کو ایسی کوئی رعایت دینے پر تاحال اتفاق نہیں کیا ہے۔اتھارٹی کے مطابق وہ امریکی حکام سے اس...
مقبوضہ بیت المقدس/واشنگٹن /اوٹاوا/غزہ /لندن(مانیٹرنگ ڈیسک +صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حکم اسرائیل کے وزیر دفاع نے دیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے فوج کو تیار رہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے رہائشیوں کو رضا کارانہ طور پر علاقہ چھوڑنے کے حوالے سے منصوبہ تیارےکرے۔وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ٹرمپ کے اس اعلان کا خیرمقدم بھی کیا۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے جرات مندانہ منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہوں، غزہ کے رہائشیوں کو بھی علاقہ چھوڑنے اور ہجرت کرنے کی آزادی دی...
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہاکہ اس ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ان افراد اور ان کے اہل خانہ پر مالی اور ویزا پابندیاں عائد کی جائیں گی جو امریکی شہریوں یا ان کے اتحادیوں کے خلاف آئی سی سی کی تحقیقات میں معاونت فراہم کریں گے۔ واضح رہےکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت جنگی جرائم، نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات اور ان کے مقدمات چلانے کے لیے قائم کی گئی تھی تاہم...
اسرائیل کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز تل ابیب (آئی پی ایس )اسرائیل نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے بعد وہ بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے دستبرداری اختیار کر رہا ہے۔ٹرمپ نے منگل کو یو این ایچ آر سی سے امریکا کی دستبرداری کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے۔اس ایگزیکٹو آرڈر میں امریکا کو فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کو کوئی اضافی فنڈ فراہم کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیئن سار کی جانب سے...
بیجنگ:چین کے مشہور شیف لی اینہائی نے باریک ترین نوڈل بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ لی اینہائی نے اپنی نوڈل بنانے کی مہارت کو ایک اطالوی ٹی وی سیریز کے سیٹ پر آزمایا، جہاں انہوں نے ہاتھوں سے نوڈل کی ایک پٹی تیار کی جس کی موتی صرف 18 ملی میٹر تھی، جو تقریباً 0.07 انچ کے برابر ہے۔ اس نے اپنے اس شاندار ریکارڈ کے ساتھ ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنے نام کا لوہا منوا لیا۔ اس سے قبل لی اینہائی نے ہی یہ ریکارڈ قائم کیا تھا، مگر اس اعزاز کو ایک اور شیف نے اپنے نام کر لیا تھا، جس نے صرف 14 ملی میٹر موٹی نوڈل تیار کی تھی،تاہم...

اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ کی بھرپور توانائی کی عکاسی کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے جمعرات کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں حالیہ اسپرنگ فیسٹیول کے دوران چین کی فلم مارکیٹ کی زبردست کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق چین میں اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریلیز ہونے والی نئی فلموں کا مجموعی باکس آفس 10 ارب یوآن سے تجاوز کرگیا اور فلم بینوں کی تعداد 187 ملین تک پہنچ گئی جس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ بہت سی فلمیں بیک وقت بیرون ملک بھی ریلیز ہوئیں اور مقامی غیر انگریزی زبان کی فلموں کے لئے باکس آفس چارٹ میں سب سے اوپر رہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپرنگ فیسٹیول کا ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)امریکا میں برڈ فلو وائرس کے پھیلا کے باعث چور 1 لاکھ انڈوں کو ایک ٹرک سے چرا کر لے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی پنسلوانیا میں یہ واقعہ سامنے آیا ۔امریکا میں آج کل برڈ فلو کے پھیلا اور قیمتوں میں اضافے کے باعث انڈوں کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔(جاری ہے) حکام کے مطابق یہ انڈے ایک کمپنی کے فارم کے تھے جن کو فرینکلین کانٹی سے چرایا گیا ہے، ان کی مالیت 40 ہزار ڈالرز کے قریب ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ چوری کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے اور ہم مقامی حکام کی تحقیقات...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شرکت نہیں کرے گا قطری نشریاتی ادارے” الجزیرہ“ کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے کہا ہے کہ امریکی فوج غزہ میں تمام آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے نیتن یاہو نے پینٹاگون کے دورے کے ساتھ واشنگٹن کا اپنا دورہ جاری رکھا ہے.(جاری ہے) اسرائیلی وزیر دفاع کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسرائیل کاٹز نے اسرائیلی فوج کو ایک منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے جس کے تحت غزہ کا کوئی بھی باشندہ کسی...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) امریکا نے پاناما کینال سے گزرنے والے اپنے سرکاری بحری جہازوں کی فیس کی ادائیگی بند کردینے کا اعلان کیا ہے جس سے امریکی حکومت کو کروڑوں ڈالر کی بچت ہو گی جبکہ پاناما کینال اتھارٹی نے کہا ہے کہ امریکی بحری جہازوں کو ایسی رعایت دینے پر کوئی اتفاق نہیں ہوا۔ وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ نے بدھ کی شب اعلان کیا ہے کہ امریکا کے سرکاری بحری جہاز اب پاناما کینال سے کسی بھی قسم کی فیس ادا کیے بغیر گزر سکیں گے جس سے امریکی حکومت کو کروڑوں ڈالر کی بچت ہو گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاناما...
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے۔ ہم نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کہ امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کے دل مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے، اور ہم کبھی بھی کشمیری عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں سٹی آف نالج پبلک اسکول کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظلوم کشمیری عوام سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سی پیک کے تحت 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس سے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چینی ماہرین کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس دوران ایم ایل ون منصوبے کے مالیاتی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، بڈنگ کے بعد منصوبے پر فوری کام کا آغاز کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے اگست2024 میں ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے پر مالیاتی یقین دہانی کے حوالے سے مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔ حکومتی ذرائع کے...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے میکسیکو، کینیڈا اور چین کے خلاف ٹیرف کے اعلان کے چند روز بعد ہی نیا حکم نامہ سامنے آیا ہے جس کے تحت چین اور ہانگ کانگ سے آنے والے تمام پارسل امریکی پوسٹل سروس نے معطل کردیے ہیں۔ اس اقدام کو تجارتی جنگ میں ایک بڑے حملے کے روپ میں دیکھا جارہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہتے ہوئے مزید خرابی پیدا کردی ہے کہ ٹیرف اور دیگر متنازع امور پر انہیں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے گفت و شنید کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ یو ایس پوسٹل سروس نے تاحکمِ ثانی چین اور ہانگ کانگ سے آنے والے تمام پارسل روک دیے ہیں۔ امریکی حکام نے چین پر...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )امریکی محکمہ ڈاک نے امریکی صدر کی جانب سے عائد کردہ نئے ٹیرف نافذ العمل ہونے کے بعد چین اور ہانگ کانگ کے پارسلز کی وصولی تاحکم ثانی بند کردی تاہم خطوط کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ ڈاک (یو ایس پی ایس) نے کہا ہے کہ اس نے اگلے نوٹس تک چین اور ہانگ کانگ سے پارسل قبول کرنے کا سلسلہ بند کردیا ہے، کمپنی نے اس فیصلے کی وجہ بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ معطلی سے خطوط متاثر نہیں ہوں گے.(جاری ہے) امریکا میں نئے ٹیکس قوانین کے نفاذ کے بعد اس چھوٹ کا خاتمہ ہوگیا ہے جس...
افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں گوما شہر کی جیل کو آگ لگائے جانے کے بعد سیکڑوں خواتین کی بے حرمتی کی گئی ہے اور اُنہیں جلاکر مار ڈالا گیا ہے۔ روانڈا کے حمایت یفتہ ایم ٹوئنٹی تھری باغیوں نے مشرقی شہر گوما کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اِس کے بعد جیل سے ہزاروں قیدی بھاگ نکلے۔ اس کے بعد شہر میں انتہائی درجے کا انتشار برپا ہوا اور جیل سے بھاگے ہوئے مجرموں نے شہریوں کا ناطقہ بند کردیا۔ سیکڑوں خواتین کو گھیر کر اُن کی بے حرمتی کی گئی اور پھر اُنہیں زندہ جلایا گیا۔ یہ تمام واقعات گزشتہ ہفتے کے ہیں۔ تب سے اب تک پورا شہر شدید خوف کی گرفت میں ہے۔ لوگ گھروں میں دُبکے ہوئے...
امریکا میں حکام ایک گھر کی چھت پر گرنے والے برف کے ایک پراسرار ٹکڑے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس نے فلوریڈا میں گھر کی چھت میں بڑا سوراخ کردیا ہے۔ پام کوسٹ میں فائر ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ عملے نے علی الصبح ایک ہنگامی کال کا جواب دیا جس میں کال کرنے والے نے سڑک پر برف کے متعدد ٹکڑوں کی اطلاع دی اور پڑوسی کے گھر کی چھت کے نقصان سے آگاہ کیا۔ فائر فائٹرز نے پایا کہ برف نے دھاتی چھت میں ایک بڑا سوراخ کر دیا اور گھر کے کمرے میں آگرا۔ دوسری جانب پام کوسٹ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے نقصان کا معائنہ کیا اور اس بات کا تعین کیا کہ مکان قابلِ...
کیپ ٹاؤن: افغانستان کے سپنر راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے جنوبی افریقا کی ٹی 20 لیگ کے ایک میچ میں اپنے کیریئر کی 632 ویں وکٹ حاصل کی، جس کے ساتھ ہی وہ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہو گئے ہیں۔ راشد خان نے اس سنگ میل تک پہنچ کر ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈوائن براوو کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 631 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ براوو نے 546 میچز میں 11183 گیندیں پھینک کر یہ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ راشد خان نے صرف 457 اننگز میں 10552 گیندیں کرا کر براوو کو پیچھے چھوڑا۔ راشد خان اس...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہے کہ امریکا غزہ کا کنٹرول سنبھالے گا اور فلسطینیوں کو کہیں اور بسانے کے بعد اس علاقے کو ترقی دے کر ایک جدید خطہ بنائے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا غزہ میں تعمیر نو کے لیے اقدامات کرے گا، تباہ شدہ عمارتوں کو ہٹانے کے بعد وہاں موجود بارود اور ہتھیاروں کو ختم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ غزہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ہم وہاں ایک بہترین کام کریں گے، غزہ کے شہریوں کو دوسرے ممالک میں جگہ دی جائے گی۔ خیال رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر اور اردن...

ایران نے امریکا پر جوابی حملہ کیا اور مجھے مارنے کی کوشش کی تو اسے مکمل تباہ کر دیا جائیگا، ٹرمپ کا دعویٰ
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کر دیئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے انتہائی قریب ہے، ایرانی تیل کی...
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کی بہترین حکمت عملی اور دن رات محنت و لگن کے بعد واٹر کارپوریشن نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ادارے کی ماہانہ آمدنی میں ریکارڈ اضافہ کرلیا جس کے بعد واٹر کارپوریشن کی ماہانہ آمدنی 2 بلین سے تجاوز کرگئی جو واٹر کارپوریشن کی تاریخ میں ایک ریکارڈ اضافہ ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق واٹر کارپوریشن میں جدید اصلاحات اور تمام افسران و ملازمین کی بہترین کارکردگی اور انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی کے باعث قلیل مدت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ریکارڈ آمدنی کرنے پر ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر...
چین کا ٹرمپ حکومت کو جواب، امریکی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(سب نیوز) امریکا کی جانب سے ٹیرف نافذ کیے جانے کے بعد چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکا سے درآمد اشیا پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے چینی درآمدات پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد آج چین نے بھی امریکا سے درآمد ہونے والے تیل، گیس اور دیگر مصنوعات پر ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔ چینی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہیکہ امریکا سے درآمد کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائیگا جب کہ امریکی درآمد شدہ تیل اور آٹوز مصنوعات پر...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے چینی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف نافذ کیے جانے کے چند روز بعد ہی چین نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیرف نافذ کردیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ چین نے امریکی کوئلے، ایل این جی، خام تیل، کھیتی باڑی کے آلات اور بڑی ڈسپلیسمنٹ کاروں پر ٹیرف لگایا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے عہدِ صدارت میں بھی چین کے خلاف تجارتی جنگ چھیڑی تھی۔ چین سمیت کئی ممالک کی اشیا پر ٹیرف نافذ کیے جانے سے اُن کی برآمدات متاثر ہوئی تھیں۔ اس کے نتیجے میں چینک و بھی متعدد اقدامات پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ اب بھی ویسی ہی صورتِ حال ہے۔...
اسلام آ باد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 72 دنوں کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیے گئے جناح اسکوائر انڈر پاسز منصوبے کا افتتاح کر دیا جس سے شہریوں کو وقت اور ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ خیابان سہروردی ، سرینگر ہائی وے اور کلب روڈ جنکشن پر ٹریفک کا دباؤ کم ہو گا۔ منگل کو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کو خوبصورتی کے لحاظ سے پاکستان بھر کیلیے ایک مثال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کیلیے جناح اسکوائر کا بہت بڑا منصوبہ آج پایہ تکمیل کو...
پانامہ(نیوز ڈیسک) امریکا نے پاناما کی جانب سے سی پیک بیٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے علیحدگی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک عظیم قدم قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیر کو چین کے سی پیک منصوبے میں اپنی شرکت کی میعاد ختم ہونے پر اس سےعلیحدگی کے پاناما کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ یادرہے چینی صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے علیحدگی کا پاناما کا کوئی بھی اقدام واشنگٹن کی ایک جیت ہے۔ امریکا کا مؤقف تھا کہ بیجنگ اپنے عالمی اثر و رسوخ کو مضبوط کرنے کے لیے “قرض کے جال کی سفارت کاری” کے لیے اسکیم کا استعمال کرتا ہے۔ مارکوروبیو...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوز کی ہدایت پر تین روزہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور میں 10 فروری سے شروع ہوگا، 30 سال بعد پہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا حصہ بنیں گی۔ صوبائی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف 9 فروری کو ’’ہارس اینڈ کیٹل شو 2025‘‘ کا افتتاح کریں گی جس کا عنوان’’اتحاد، ترقی اور ثقافت کی بحالی‘‘ ہے۔ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو پہلی بار 1964 میں منعقد ہوا تھا جبکہ آخری بار ہارس اینڈ کیٹل شو 1995 میں منعقد ہوا تھا۔ بین الاقوامی ٹیموں کی شرکت سے ہونے والا ہارس اینڈ کیٹل شو 9 سے 23 فروری 2025 تک لاہور کے مختلف مقامات پر منعقد ہوگا۔ گھوڑوں اور پالتو جانوروں کے اس...
امریکا کے ایک سیریل ریکارڈ ساز نے 30 سیکنڈ میں 47 بار منہ سے ٹیبل ٹینس بال دیوار پر مار کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے اور مسلسل عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے ڈیوڈ رش نے 30 سیکنڈ میں 47 بار منہ سے ٹیبل ٹینس بال دیوار پر مار کر اپنے ہی ریکارڈ کو توڑ دیا۔ ڈیوڈ رش نے یہ باؤنسنگ چیلنج لندن میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ہیڈ کوارٹرز میں انجام دیا۔ اس سے قبل ڈیوڈ رش نے 43 بار گیند دیوار پر مار کر 34 کا ریکارڈ توڑا تھا اور اب انہوں نے 47 بار گیند مار کر اپنے ہی ریکارڈ میں مزید بہتری لائے ہیں۔ ڈیوڈ رش بیک وقت سب سے...
---فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مسلم لیگ ن کے دفتر کو جلانے کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری کی حاضری مکمل کرائی گئی۔پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ کے لیے اُکسانے کا الزام ہے۔ 9 مئی کیس کے 10 مجرمان کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزائیں سنادیںکل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی, نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا۔ دورانِ...
بھارت اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے پاس اپنے ہم وطن اور لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کا تاریخی موقع آگیا۔ انگلینڈ کے خلاف 3 میچز کی ون ڈے سیریز میں ویرات کوہلی بھارت میں بھگوان کا درجہ رکھنے والے سچن ٹنڈولکر کا 14 ہزار رنز کے ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں، جو انہوں نے 19 سال قبل بنایا تھا۔ فروری 2006 میں، لیجنڈری سچن ٹنڈولکر نے پشاور میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران اپنی 350 ویں ون ڈے اننگز میں 14 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا تاہم اس میچ میں بھارت کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کو سچن ٹنڈولکر بننے کا موقع مل گیا، مگر...
چین کا ٹرمپ حکومت کو جواب، امریکی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز بیجنگ: امریکا کی جانب سے ٹیرف نافذ کیے جانے کے بعد چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکا سے درآمد اشیاء پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے چینی درآمدات پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد آج چین نے بھی امریکا سے درآمد ہونے والے تیل، گیس اور دیگر مصنوعات پر ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔چینی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکا سے درآمد کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائیگا جب کہ امریکی درآمد شدہ تیل (Crude Oil) اور آٹوز مصنوعات پر...
امریکا کے چینی درآمدات پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے پر چین نے ردعمل دے دیا۔ چین نے امریکا سے ایل این جی اور کوئلے کی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا سے خام تیل کی درآمدات پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ چینی وزارت کامرس کے مطابق امریکا سے درآمد زرعی مشینوں اور پک اپ ٹرک پر بھی 10فیصد ٹیرف لگائیں گے۔ وزارت کامرس کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے انخلا کے انداز پر سخت تنقید کرتے آرہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا افغانستان سے انخلا کا منصوبہ مختلف اور باعزت تھا، بگرام ایئر بیس پر امریکا کو اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تھا۔ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے افغانستان سمیت دیگر ملکوں کو دی جانے والی امداد معطل کردی ہے۔ یہ معطلی تین ماہ کے لیے کی گئی، اس دوران ریویو کیا جائےگا۔ نظرثانی کے بعد امداد بحالی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کچھ امداد بحال بھی کی جا سکتی ہے۔ امریکی امداد کی بندش سے افغان کرنسی کی قیمت گری ہے۔ 28 افغان صوبوں میں 50 انٹرنیشنل این...
کراچی (کامرس روپورٹر ) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ایک تاریخی سنگ میل حاصل کر لیا ہے، جس میں ایک ہی مہینے میں سب سے زیادہ 3,442 کمپنیوں کی شمولیت کی گئی ہے، جو پچھلے سال کے ماہانہ اوسط کے مقابلے میں 39فیصد زائد ہے۔ یہ بے مثال کامیابی پاکستان میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور کاروباری آسانی کو فروغ دینے کے لیے ایس ای سی پی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ہفتہ کوایس ای سی پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوری 2025 کے مہینے کے دوران ایس ای سی پی نے مختلف شعبوں میں کمپنیوں کو رجسٹر کیا، جن میں کلیدی صنعتوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی...

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
اسلام آباد(صباح نیوز)معیشت سے جڑی اچھی خبر، مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پرآ گئی، وزیراعظم شہبازشریف نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 2024میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد تھی، مہنگائی کی شرح دسمبرمیں4.1فیصدتک کم ہوئی۔
اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفارت خانے کے پولیٹیکل کونسلر مسٹر زیک ہارکن رائڈر نے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات موجود ہیں، اور امریکا کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہیں ، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ قریبی اور مستحکم تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی جانب سے سرحد پرمنشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے 10 ہزار فوجی تعینات کرنے کے اعلان کے بعد پر میکسیکو پر نئے محصولات کے نفاذ کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا ہے۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اپنی شمالی سرحد کو مضبوط بنانے پررضامندی ظاہرکرتے ہوئے 10 ہزار فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کلاڈیا شین بام نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ معاہدے میں میکسیکو کا بھی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنے کا عزم بھی شامل ہے۔ میکسیکو، چین اور کینیڈا پر امریکی محصولات کے اطلاق سے چند گھنٹے قبل دونوں رہنماؤں نے پیر کو فون پر...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں۔ مزید :
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد ان کا جدید اسلحہ افغانستان میں رہ گیا تھا ، افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلاء کے بعد پیچھے رہ جانے والے ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اور اس...
مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی نعشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔ حکام کو 13 نعشیں ملی تھیں، شناخت کے عمل کے دوران ثابت ہوا ہے کہ ان سب کا تعلق پاکستان سے تھا۔ مراکش میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے تیار کی گئی فہرست کے مطابق جن 13 پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ہے، ان میں سفیان علی ولد جاوید اقبال (پاسپورٹ نمبر VF1812352)، سجاد علی ولد محمد نواز (پاسپورٹ نمبر XX1836111)، رئیس افضل ولد محمد افضل (پاسپورٹ نمبر MJ1516091)، قصنین حیدر ولد محمد بنارس (پاسپورٹ نمبر AA6421773)، محمد وقاص ولد ثناء اللہ (پاسپورٹ نمبر DJ6315471)، محمد اکرم ولد غلام رسول (پاسپورٹ نمبر DN0151754) اور محمد ارسلان خان ولد رمضان خان (پاسپورٹ نمبر LM4153261) شامل...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوری 2025 میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہےکہ سال 2024 کے آغاز میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد تھی جو دسمبر 2024 میں 4.1 فیصد تک کم ہوئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہو کر 2.4 فیصد پر آ چکی ہے، مہنگائی کی شرح کا بتدریج کم ہونا انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی سے تمام شعبوں میں ترقی کے مثبت اعشاریے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی شرح میں مزید کمی...
امریکی ریاست ٹیکساس میں سرکاری ڈیوائسز میں ‘ڈیپ سیک’ سمیت دیگر چینی مصنوعی ذہانت کی ایپس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپ سیک پر پابندی کے احکامات جاری کیےہیں، ساتھ ہی انہوں نے چین کی دیگر مصنوعی ذاہنت کی ایپش پر بھی پابنید عائد کی ہے، ٹیکساس امریکا کی پہلی ریاست بن گئی ہے جہاں مقبول آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے چیٹ بوٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیپ سیک استعمال کرنے والے ہوشیار ہوجائیں، ماہرین کا انتباہ ٹیکساس کے گورنر نے چین کی ایک اور مشہور ایپلی کیشن ‘شوانگ شو’ پر بھی سرکاری ڈیوائسز میں استعمال پر پابندی کا اعلان کیا ہے،...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اپنے معاشی اور اسٹریٹجک مفادات کو تحفظ یقینی بنانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔ آج ہم نے چین، کینیڈا اور میکسیکو کے خلاف ٹیرف نافذ کیا ہے۔ وہ دن زیادہ دور نہیں جب ہم اپنے مفادات کو بچانے کے لیے ایسے ہی اقدامات یورپی یونین کے خلاف بھی کرسکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے معاملے میں تھوڑی سی نرمی برتنے کا عندیہ دیا ہے۔ دوسری طرف میکسیکو اور کینیڈا نے لیوی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اِسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے مل کر کام کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ میکسیکو اور کینیڈا...
---فائل فوٹو شمالی بالائی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔پرووینشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زیارت، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی اور کان مہتر زئی میں درجۂ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج دوپہر کے بعد ایک معتدل مغربی سسٹم بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔شمال مغربی بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔زیارت، پشین اور چاغی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔کراچی میں موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان کراچی میں پھر سردی بڑھنے کا امکانکراچی میں جنوری کا آخری ہفتہ سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب کراچی...
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کل ملاقات کریں گے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیتن یاہو اتوار کو امریکا پہنچے تھے جہاں ان کا اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے استقبال کیا تھا۔ نیتن یاہو آج امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں بالآخر 15 ماہ کی خون ریز جنگ ختم، جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز اسرائیلی وزیراعظم کل (منگل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور ان سے حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، معاہدے کے...
شہر قائد میں آج بھی موسم نسبتاً سرد ہے جب کہ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جب کہ مطلع صاف رہے گا۔ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آج پیر کے روز صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28جب کہ کم سے کم11ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ دن بھر 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال اور شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا...
امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف کینیڈا اور میکسیکو نے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چین نے بھی امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف باضابطہ بیان جاری کردیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکی ٹیرف میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مشترکہ مفادات پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ٹیرف ٹرمپ کارڈ‘، کینیڈا اور میکسیکو جوابی چال کے لیے تیار وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے ردعمل میں کینیڈین شہریوں سے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ کینیڈا میں تیار...
اوٹاوا /بیجنگ /واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات میں بے پناہ اضافے پر کینیڈا اور چین نے بھی جوابی ردعمل کا اعلان کیا ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر ٹیرف عاید کرنے کے بعد کہا ہے کہ اہم تجارتی شراکت داروں پر ٹیرفعاید کرنے سے امریکی شہریوں کو معاشی درد ہوگا لیکن یہ امریکی مفادات محفوظ کرنے کے لیے اہم ہوگا‘ہماری مشکلات بڑھیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) میں مقدمے دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا چینی مصنوعات...
امریکا روانگی سے قبل بن گورین ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے انتہائی اہم ملاقات کرنے جا رہا ہوں۔ یہ ملاقات ہماری دوستی اور اسرائیل امریکا تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اسرائیل اور خطے کو درپیش اہم مسائل پر بات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم نے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کر دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مل کر مزید بہتری لائیں گے۔ نیتن یاہو امریکا روانہ ہوگئے، روانگی سے قبل بن گورین ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے انتہائی اہم ملاقات کرنے جا رہا ہوں۔...
چین، میکسیکو اور کینیڈا کے بعد جاپان نےامریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ جاپان کے وزیرخارجہ کٹسونوبو کٹو نے امریکا کی نئی ٹیرف پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوسکتی ہے جاپان کو بھی امریکا کی ٹیرف پالیسی پر تحفظات ہیں،جاپان کو امریکی پالیسیوں اور ان کے اثرات کو پرکھنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکا نے اپنی “امریکہ فرسٹ” پالیسی کے تحت بین الاقوامی تجارت میں سخت اقدامات کیےہیں جن میں اسٹیل، ایلومینیم اور دیگر مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کرنا شامل تھا۔ یہ ٹیرف پالیسیاں...