امریکا میں چھوٹا مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
امریکی ریاست الاسکا میں ایک چھوٹا تجارتی طیارہ لاپتہ ہو گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں جمعرات کے روز بیرنگ ایئر کا لا پتا ہونے والا طیارہ یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا طیارے نے دوپہر 2 بج کر 37 منٹ پر الاسکا کے قصبے انالکلیٹ سے اڑان بھری تھی۔
عالمی میڈیا کے مطابق طیارے کا اڑان بھرتے ہی آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
الاسکا پولیس نے کہا ہے کہ شام 4:00 بجے روانہ ہونے والی پرواز مقررہ وقت پر نوم نہیں پہنچی۔
عالمی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ چھوٹے طیارے میں 9 مسافر اور ایک پائلٹ سوار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا میں 2 طیارے گر کر تباہ ہو گئے تھے، امریکی شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں گرنے والے چھوٹے طیارے میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 67 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا
کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی، جس کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق 16 سالہ لڑکی دوپہر 2 بجے مدرسہ پڑھنے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی۔
بھائی کے مطابق بہن کے لاپتہ ہونے کے بعد نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ اس نے لڑکی کو اغوا کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق مغوی لڑکی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔