Daily Mumtaz:
2025-04-22@07:07:41 GMT

مراکش کشتی حادثہ، ڈوبنے والوں کا کوئی ریکارڈ نہیں

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

مراکش کشتی حادثہ، ڈوبنے والوں کا کوئی ریکارڈ نہیں

مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی نعشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔ حکام کو 13 نعشیں ملی تھیں، شناخت کے عمل کے دوران ثابت ہوا ہے کہ ان سب کا تعلق پاکستان سے تھا۔
مراکش میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے تیار کی گئی فہرست کے مطابق جن 13 پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ہے، ان میں سفیان علی ولد جاوید اقبال (پاسپورٹ نمبر VF1812352)، سجاد علی ولد محمد نواز (پاسپورٹ نمبر XX1836111)، رئیس افضل ولد محمد افضل (پاسپورٹ نمبر MJ1516091)، قصنین حیدر ولد محمد بنارس (پاسپورٹ نمبر AA6421773)، محمد وقاص ولد ثناء اللہ (پاسپورٹ نمبر DJ6315471)، محمد اکرم ولد غلام رسول (پاسپورٹ نمبر DN0151754) اور محمد ارسلان خان ولد رمضان خان (پاسپورٹ نمبر LM4153261) شامل ہیں۔ اس حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں میں حامد شبیر ولد غلام شبیر (پاسپورٹ نمبر CZ5133683)، قیصر اقبال ولد محمد اقبال (پاسپورٹ نمبر GR1331413)، دانش رحمان ولد محمد نواز (پاسپورٹ نمبر SE9154371)، محمد سجاول ولد رحیم دین (پاسپورٹ نمبر AY5593661)، شہزاد احمد ولد ولایت حسین (پاسپورٹ نمبر GN1162802) اور احتشام ولد طارق محمود (پاسپورٹ نمبر CE1170122) بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ 15 جنوری کو مغربی افریقہ سے سپین جانے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 44 پاکستانی تھے۔تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’واکنگ بارڈر‘ کی سی ای وا ہیلینا مالینو نے ایکس پر لکھا کہ ’کشتی میں سوار افراد نے 13 دن سمندر میں بڑی مشکل میں گزارے اور کوئی ان کی مدد کو نہیں آیا ان پاکستانیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق اسی کشتی میں بچ جانے والوں نے کی تھی تاہم حکام کو صرف 13 لاشیں ہی ملیں جن کی 20 روز گزر جانے کے بعد آج تصدیق ممکن ہوئی ہے میتوں کی شناخت کے لیے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی خدمات حاصل کی گئیں اور نادرا کی جانب سے تصدیقی عمل کے بعد اب نعشوں کی پاکستان منتقلی کا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔  ملنے والی نعشیں ناقابل شناخت تھیں جبکہ کسی کے پاس کسی قسم کی کوئی دستاویز بھی موجود نہیں۔ مراکش میں پاکستانی سفارت خانے میں نادرا کا کوئی سیٹ اپ موجود نہیں دوسرا جس مقام پر یہ نعشیں موجود ہیں وہ مراکش کے دارالحکومت سے 22 گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ حکام کے مطابق اسی وجہ سے نعشوں کی شناخت کے عمل میں تاخیر ہوئی۔  جب حکام نے بتایا آن لائن پورٹل موجود ہیں جن کے ذریعے فنگر پرنٹ اور تصاویر نادرا کو بھجوائی گئیں۔ نادرا نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شناخت کا عمل مکمل کیا۔ اردونیوز کےمطابق  جب مراکش میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا گیا کہ ابتدا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 44 بتائی گئی تھی تو پھر ہلاک ہونے والے باقی افراد کی تصدیق کیسے ہو گی؟
اس پر حکام کا کہنا تھا سمندر میں موجود ہونے والے افراد کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تاہم زندہ بچ جانے والوں میں سے کچھ نے ان کے اہل خانہ کو زبانی تصدیق کی ہے کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ جب ان کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے تو سرکاری طور پر ان کی ہلاکت کی تصدیق کرنا بھی ممکن نہیں۔  حکام کا کہنا ہے کہ سفارت خانے کی جانب سے شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد فہرست وزارت خارجہ کو بھی دی جائے گی جو باضابطہ طور اس کا اعلان کرے گی۔  واضح رہے کہ اس کشتی میں بچ جانے والوں نے انکشاف کیا ہے کہ کشتی کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا بلکہ افریقی ایجنٹوں نے پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ لین دین کا وعدہ پورا نہ ہونے پر ان پاکستانیوں کو تشدد کر کے، سروں میں ہتھوڑے مار کر اور ہاتھ پاؤں توڑ کر قتل کیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاسپورٹ نمبر سفارت خانے موجود نہیں کی شناخت ولد محمد کا کوئی

پڑھیں:

کانگو؛ کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک

GOMA, DR CONGO:

کانگو میں موٹر لگی لکڑی کی کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کانگو کے شمال مغربی علاقے میں واقع دریائے کانگو میں لکڑی کی بنی کشتی میں آگ لگی، جس کے نتیجے میں کشتی ڈوب گئی اور 148 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 500 افراد سوار تھے اور دریائے کانگو میں ڈوب گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کانگو میں کشتیوں کے حادثات عام ہیں جہاں گاؤں میں ٹرانسپورٹ کے لیے لکڑی کی بنی کشتیاں استعمال کی جاتی ہیں اور اکثر اس میں گنجائش سے زائد افراد سوار ہوتے ہیں۔

انتظامیہ نے بتایا کہ حادثے میں تاحال سیکڑوں افراد لاپتا ہیں جبکہ اس سے قبل ہلاکتوں کی تعداد بھی 50 بتائی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایچ بی کانگولو نامی کشتی میں امبانڈاکا قصبے کے قریب دریا میں آگ لگی جو ماٹنکومو کی بندرگاہ سے بلومبا جارہی تھی، بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ 100 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے اور پناہ گاہ میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم جھلسنے والوں کو مقامی اسپتالوں کو بھیج دیا گیا ہے۔

کمشنر کومپیٹنٹ لویوکو نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون کشتی میں کھانا پکا رہی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ درجنوں مسافر بشمول خواتین اور بچے کشتی میں آگ لگنے کے بعد دریا میں چھلانگ لگانے سے ہلاک ہوگئے جو تیرنا نہیں جانتے تھے۔

یاد رہے کہ 2024 میں کانگو کے مشرقی علاقے لیک کیوو میں 278 مسافروں کو لے کر جانے والی کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور بعد ازاں دسمبر میں مغربی کانگو میں کشتی ڈوبنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا اور اس حادثے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے کسان کی بات کرنے والوں کو سندھ نظر نہیں آتا: عظمٰی بخاری
  • سندھ کی عوام اپنے حقوق کا سودا کرنے والوں کو کسی قسم کے مذاکرات کا حق نہیں دیگی، سردار عبدالرحیم
  • سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!
  • اسرائیل کا دورہ کرنیوالے پاکستانی صحافیوں پر پابندی لگ سکتی ہے،طلال چوہدری
  •  قانون کی حکمرانی ہوتی تو ہمارے رہنما جیل میں نہ ہوتے :  عمرایوب
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفی کمال
  • کانگو؛ کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک