Jasarat News:
2025-04-22@06:27:48 GMT

امریکا میں ڈیپ سیک پر پابندی عائد کرنے کا بل پیش

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

امریکا میں ڈیپ سیک پر پابندی عائد کرنے کا بل پیش

امریکی قانون سازوں نے چین کے اے آئی چیٹ بوٹ “ڈیپ سیک” پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک بل پیش کر دیا۔ 

نیو جرسی کے ڈیموکریٹک نمائندے جوش گوٹیمر نے الینوائے کے ریپبلکن رکنِ کانگریس ڈیرن لاہوڈ کے ساتھ مل کر چین کے اے آئی چیٹ بوٹ ڈیپ سیک پر پابندی عائد کرنے کے لیے بل پیش  کیا ہے۔

اس بل میں چینی چیٹ بوٹ ڈیپ سیک کو امریکی قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے چین کی حکومت کے ساتھ روابط پر تنقید کی گئی ہے۔ 

جوش گوٹیمر نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ ہماری قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے، غلط معلومات پھیلانے اور امریکی شہریوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے کسی بھی اوزار کا استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گی۔

ڈیرن لاہوڈ نے اس چیٹ بوٹ کو چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ کمپنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو کسی صورت میں ڈیپ سیک کو حساس حکومتی یا ذاتی ڈیٹا تک رسائی نہیں دینی چاہیے۔

یہ بل امریکی سائبر سیکیورٹی کمپنی  فیروٹ سیکیورٹی کی حالیہ رپورٹ کے بعد پیش کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چینی اے آئی ماڈل میں ایک خفیہ کوڈ موجود ہے جو صارفین کا ڈیٹا چین کی سرکاری ٹیلی کام کمپنی چائنا موبائل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ ڈیپ سیک نے چیٹ جی پی ٹی اور دیگر حریف چیٹ بوٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امریکہ، برطانیہ اور چین میں ایپل کے ایپ اسٹورز پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والے چیٹ بوٹس میں جگہ بنائی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیٹ بوٹ ڈیپ سیک کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئندہ ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔

وزیرخزانہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر اور امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خزانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وزیرخزانہ اپنے 6 روزہ دورہ امریکا کے دوران بدھ کو چینی وزیرخزانہ سے ملاقات کریں گے، جس میں وہ اپنے چینی ہم منصب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں کو 2 سال کے لیے ری شیڈول کرنے کی درخواست کریں گے تاکہ غیرملکی فنڈنگ کے خلا کو پُر کیا جاسکے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 3 سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان
  • سولر صارفین کے لیے بری خبر، سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد
  • پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
  • چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا
  • امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت
  • امریکا میں پابندی کے خدشات کے بعد پاکستانی طلبہ کے لیے کن ممالک میں بہترین مواقع موجود ہیں؟
  • چین پر محصولات عائد کرنے سے پیداہونے والے بحران پر وائٹ ہاؤس ایک ٹاسک فورس تشکیل دے گا
  • چین سے قرض ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر اٹھانے کا فیصلہ
  • ٹرمپ انتظامیہ شام پر عائد پابندیوں میں نرمی پر غور کر رہی ہے،امریکی اخبار
  • کمپیوٹر ٹیچرز کی بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی پر پابندی عائد