سٹی 42 : کراچی کے میئر  مرتضی وہاب نے ریکارڈ مدت میں قذافی سٹیڈیم مکمل کرنے پر  پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا ہے، دونوں نے نئے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھی دیکھا ۔ 

خوبصورت ترین نئے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ جاری ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی بھی میچ دیکھنے پہنچ گئے، جہاں ان کی کراچی کے میئر  مرتضی وہاب سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں کراچی میں سہ ملکی کرکٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میچز کے انعقاد  اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ 

مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف

محسن نقوی نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے بھرپور تعاون پر مئیر کراچی مرتضی وہاب کا شکریہ ادا کیا ۔ 

محسن نقوی اور مرتضی وہاب نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بھی دیکھا ۔ 

مئیر کراچی مرتضی وہاب نے ریکارڈ مدت میں قذافی سٹیڈیم مکمل کرنے پر محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا، کہا کہ واقعی  محسن سپیڈ کرکٹ میں نظر آ رہی ہے، ویل ڈن محسن نقوی صاحب۔ انتہائی شاندار معیاری قذافی سٹیڈیم دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم کو دنیا کا خوبصورت ترین سٹیڈیم بنانے کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے۔ 

حماس اسرائیل کے  تین یرغمالی مردوں کو آج رہا کرے گی

 محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ 10 اکتوبر سے 7 فروری تک کے کٹھن اور پیچیدہ کام کا  خوبصورت اور یادگار  اختتام ہوا ، اس سفر میں میرے شانہ بشانہ چلنے ہر شخص کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، اللہ تعالٰی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: قذافی سٹیڈیم مرتضی وہاب محسن نقوی

پڑھیں:

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ

’جیو نیوز‘ گریب

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر  پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور انڈر پاس پراجیکٹ کو ریکارڈ 35 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسپیڈ کے ساتھ ساتھ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

اسلام آباد: محسن نقوی کا سرینہ چوک انٹرچینج کا دورہ

وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔

وزیرِ داخلہ نے ہدایت کی کہ شہریوں کی آمد و رفت کے لیے متبادل راستے پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مری تک سگنل فری کوریڈور سے  شہریوں کو آمد و رفت میں بہت آسانی ہو گی۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ اس کوریڈور سے اسلام آباد میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو گا اور سیاحوں کو مری پہنچنے میں آسانی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • صنعتوں کو گراؤنڈ رینٹ ادائیگی کے نوٹس کیخلاف میئر کراچی عدالت طلب
  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ
  • وزیر اعظم کا6 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات  بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین
  • پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین
  • علامہ اقبالؒ کا فلسفہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے:محسن نقوی
  • کراچی: پانی کا ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی
  • ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی
  • کراچی میں ‘ایشیا کی سب سے بڑی’ مویشی منڈی کا افتتاح