2025-04-23@05:09:41 GMT
تلاش کی گنتی: 1280
«کے شناختی کارڈ»:
بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے اداکار للت منچندا نے 36 سال کی عمر میں خودکشی کر لی۔ ان کی لاش پیر کے روز ان کی رہائش گاہ، میرٹھ میں پائی گئی، جس کے بعد ان کے مداحوں اور شوبز حلقوں میں گہرے دکھ اور صدمے کی لہر دوڑ گئی۔ للت منچندا کو سب سے زیادہ شہرت مشہور سٹکام تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ان کی اداکاری سے ملی، جہاں ان کے کردار نے ناظرین کے دل جیت لیے تھے۔ ان کے کیریئر میں انہوں نے سیوانچل کی پریم کتھا، انڈیا موسٹ وانٹڈ، کرائم پیٹرول اور یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے جیسے مقبول ڈراموں میں بھی یادگار کردار ادا کیے۔ اداکار کی موت کی تصدیق سین...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر نامعلوم افراد کے حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آج سہ پہر پہلگام میں نامعلوم افراد نے سیاحوں پر حملہ کیا، جس کے بعد ہندوستانی میڈیا اور بالخصوص ’را‘ سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے حملے کے فوری بعد پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کردیا۔ حملے میں مذہب کا استعمال کرتے ہوئے غیر مسلموں کو نشانہ بنانے کا ڈرامہ بھی کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کا سیاحتی مقام پر حملہ، بھارتی میڈیا کا 20 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ ذرائع کے مطابق بھارت روایتی طور پر کسی غیر ملکی سربراہ کے دورے یا اہم موقع پر فالس فلیگ...

ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا شفاف بھرتی کا سنگ میل، 77 آسامیوں کے لیے 7 ہزار امیدواروں کا سکریننگ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل
اسلام آباد:ہیلتھ سروسز اکیڈمی(ڈگری عطاء کرنے والا ادارہ)نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے تحت چلنے والے صحت مراکز میں ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکل سٹاف کی 77 آسامیوں پر بھرتی کے لئے شارٹ لسٹ کیے گئے 7 ہزار سے زائد امیدواروں کے سکریننگ ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے ، تمام امیدواروں کو سکریننگ ٹیسٹ میں یکساں مواقع فراہم کیے گئے ، نتائج مرتب کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کو 77 اہل امیدواروں کی بھرتی کی سفارش بھجوائی جائے گی ۔ ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) کے کنٹرولر امتحانات ندیم سجاد کیانی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد علی خان کی قیادت میں ایچ ایس اے جدید ٹیکنالوجی، او ایم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایئرپورٹس پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں آج جرمن کمپنی M2P کنسلٹنگ کے مقامی و غیر ملکی ماہرین نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تنصیب کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا۔ معاہدے پر دستخط سے قبل منصوبے کی تکنیکی و عملی تفصیلات پر بات چیت ہوئی، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس صادق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمعیر سعید نے کی۔ اس کے بعد معاہدہ پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، معاہدے پر کرسٹوف موسٹرٹ، مینیجنگ پارٹنر M2P کنسلٹنگ اور کاشف شاہ جیلانی، ڈائریکٹر انجینیئرنگ سروسز...
ایئرپورٹس پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں آج M2P کنسلٹنگ کے مقامی و غیر ملکی ماہرین نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تنصیب کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے 25 منزلہ ہیڈکوارٹر کی منظوری معاہدے پر دستخط سے قبل منصوبے کی تکنیکی و عملی تفصیلات پر بات چیت ہوئی، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس صادق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمعیر سعید نے کی۔ اس کے بعد معاہدہ پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، معاہدے پر کرسٹوف موسٹرٹ، مینیجنگ...
واشنگٹن : حالیہ دنوں امریکہ نے نام نہاد ” مساوی محصولات” پر مذاکرات کا آغاز کیا ہے تاکہ تجارتی شراکت داروں کو سر جھکانے پر مجبور کیا جا سکے۔ صرف یہی نہیں بلکہ امریکی حکومت ٹیرف مذاکرات میں دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیےبھی تیار ہے کہ وہ ٹیرف استثنیٰ کے بدلے چین کے ساتھ تجارت کو محدود کریں۔ منگل کے روز چینی میڈ یا نے ایک ر پورٹ میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے تجارتی غنڈہ گردی کا سامنا کرتے ہوئے اس کے روایتی اتحادیوں نے بھی پرعزم رویے کا اظہار کیا ہے۔ یورپی یونین نے فوری طور پر جوابی اقدامات متعارف کرائے۔ کینیڈا کا کہنا ہے کہ کینیڈا اور امریکہ کے درمیان قریبی تعلقات کا دور...
جناب سرور کائنات حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشرتی زندگی کے اس پہلو پر آج کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے کافروں کے ساتھ معاشرتی زندگی میں کیا معاملہ کیا ہے اور ان کے ساتھ زندگی کیسے گزاری ہے؟ اس حوالہ سے جناب سرور کائناتﷺکی حیات مبارکہ کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ (۱) پہلا حصہ اس چالیس سالہ دور کا ہے جو نبوت سے پہلے مکہ مکرمہ میں گزرا۔ نبی اکرمﷺ چونکہ اللہ تعالیٰ کے پیغمبر تھے اس لیے کفر و شرک، بت پرستی اور جاہلانہ رسوم سے آپ کی نفرت طبعی تھی۔ حضورﷺ ان امور میں معاشرے کے ساتھ شریک نہیں تھے اور ایسی تمام باتوں سے الگ تھلگ...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز بل پر بریفنگ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گئی۔ بیشتر ارکان اسمبلی غیر حاضر تھے۔ حکومتی ارکان میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر شدید اختلاف برقرار رہا۔ محکمہ معدنیات کے حکام بریفنگ کے باوجود ضم اضلاع کے ارکان کو مطمئن نہیں کر سکے۔ بریفنگ بغیر نتیجہ ختم کر دی گئی۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان پانی کے مسئلے پر مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن سے دوبارہ ٹیلیفونک رابطہ ہوا، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، واٹر کارڈ کے مطابق کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کو منتقل نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے کا حل انتظامی اور تکنیکی بنیادوں پر کیا جائے گا، کسی صوبے کی حق تلفی نہیں ہوگی۔ Post Views: 1
ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیر کو انڈیا کے چار روزہ دورے کا آغاز کیا جہاں نئی دہلی تجارتی معاہدہ کر کے امریکی ٹیرف سے بچنا چاہتا ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جے ڈی وینس کا دورہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاس میں ہونے والی ملاقات کے دو ماہ بعد ہوا ہے۔ امریکی نائب صدر کا سرخ قالین بچھا کر اور گارڈ آف آنر پیش کر کے استقبال کیا گیا۔ وہ آگرہ میں تاج محل کا دورہ بھی کریں گے۔...
اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان مائنز اینڈ منرلز بل پر ہونے والی بریفنگ میں رو رہے ہیں تو کابینہ نے اسے کیوں منظور کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ اگر صوبے کے مفاد میں نا ہوا تو وزیراعظم سے بات کریں گے،2017 کا ایکٹ بھی انسان کا بنایا ہوا قانون ہے جس میں خامیاں ہوسکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں مائنز اینڈ منرلز بل کا معاملہ: اے این پی کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان انہوں نے کہاکہ آج مائنز اینڈ منرلز پر بریفنگ کا دوسرا اجلاس تھا، آج اگر حکومتی ارکان بریفنگ میں رو رہے ہیں تو کابینہ نے کیوں اسے منظور کیا۔ ڈاکٹر عباداللہ نے...
کراچی: سندھ کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کی تقرری کے لیے قائم تلاش کمیٹی (search committee) نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکنالوجی کے سربراہ کے لیے تین ناموں کا انتخاب کرلیا ہے۔ وائس چانسلرز کے لیے تین شخصیات کا انتخاب جمعے کو منعقدہ انٹرویوز کے بعد کیا گیا ہے جس میں 7 امیدوار شریک ہوئے تھے جبکہ انٹرویوز کے لیے اسکروٹنی کے بعد 9 امیدواروں کو بلایا گیا تھا۔ ‘‘ایکسپریس‘‘ کو محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ذرائع نے بتایا کہ جن تین امیدواروں کا نام بطور وائس چانسلر شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ان میں این ٹی ڈی کے موجودہ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر طفیل احمد، ڈاکٹر غوث بخش ناریجو اور ڈاکٹر ذوالفقار علی...
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اپریل ۔2025 )چین نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ دوسرے ممالک پر دباﺅ ڈال رہی ہے کہ وہ چین کے ساتھ تجارت محدود کر دیں اور بدلے میں انہیں امریکی کسٹم ٹیرف میں چھوٹ مل جائے گی بیجنگ حکومت نے اس پالیسی کو مسترد کر دیا ہے. چین کی وزارتِ تجارت نے پیر کے روز واضح کیا کہ وہ ان تمام فریقوں کا احترام کرتی ہے جو امریکہ کے ساتھ اپنے اقتصادی و تجارتی تنازعات کو برابری کی بنیاد پر بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ایسی کسی بھی ڈیل کی سخت مخالفت کرے گی جو چین کے مفادات پر ضرب لگائے.(جاری ہے) وزارت کے...
ایم ڈبلیو ایم گلگت کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ سہولت کار حکومت کے کمیشن خور مشیر کی آغا راحت کے خلاف بیان بازی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی کرپشن سے توجہ ہٹانے اور فرقہ واریت پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی معدنیات، جنگلات، زمینیں و دیگر وسائل کے تحفظ کے حوالے سے قائد ملت جعفریہ سید راحت حسین الحسینی کا بیان حقیقت پر مبنی ہے۔ آغا راحت نے گلگت بلتستان کے 20 لاکھ عوام کی ترجمانی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عارف حسین قنبری صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہولت کار حکومت کے کمیشن خور مشیر کی آغا...
نیو دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2024-25 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔ مجموعی طور پر 34 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا جس میں شریاس آئیر اور ایشان کشن نے واپسی کی ہے جبکہ متعدد نئے چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ شریاس آئیر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے تھے جنہیں گریڈ 'بی' میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن جو گزشتہ سیزن میں کنٹریکٹ سے محروم ہوگئے تھے اس بار گریڈ 'سی' میں واپس آگئے ہیں۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ فہرست...
اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکومتی صفوں سے تمام مذہبی اکابرین کی اہانت ناقابل برداشت ہے۔ حکومتی اتحادی جماعتیں خاموش تماشائی بننے کی بجائے اپنی پوزیشن واضح کریں۔ خاموش رہنے کا مطلب اتحادی جماعتیں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی جانب سے ہی بیان تصور ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ معدنی وسائل پر قبضہ کے لیے گلگت بلتستان کے عوام کو تقسیم کیا جائے گا، فرقہ واریت اور تعصبات کو ہوا دی جائے گی اسکے بعد خطے کا امن خراب کر کے پہاڑوں پر قابض ہونے کا جواز ڈھونڈیں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام اب باشعور ہو چکے ہیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 اپریل 2025ء) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج پیر کی صبح نئی دہلی پہنچے جن کی شام کے وقت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔ اس ملاقات میں دیگر اہم امور کے ساتھ ہی دو طرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت توجہ مرکوز رہنے کا امکان ہے۔ امریکی نائب صدر وینس اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارت آئے ہیں، جو بھارتی نژاد ہیں اور ان کا تعلق ریاست آندھرا پردیش سے ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں اس دورے کو اہم سمجھا جا رہا ہے، یاد رہے کہ یہ امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ کے درمیان ہو رہا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کا...
شاہد سپرا:لیسکو ودیگرکمپنیوں نے بجلی کےبلوں میں صارفین کو اربوں روپےکاریلیف دینےکافیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کمپنیوں کی مالی سال کےتیسرےکوارٹرکی مدمیں ریلیف دینےکی درخواستیں دائر کیں ،تقسیم کارکمپنیوں نے51ارب روپےکےریلیف پرمبنی درخواستیں دائرکیں ۔ نیپرا نے29اپریل کودرخواستوں پرسماعت مقررکر دی۔ کمپنیوں نےکیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن چارجزکی بنیادپرصارفین کوریلیف دینےکافیصلہ کیا، مالی سال کےتیسرےکوارٹرمیں جنوری، فروری اورمارچ کی بنیادپرریلیف ملےگا ۔ ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اپنے کیریئر کے سب سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ مستقل مزاجی اور شاندار کارکردگی کی پہچان رکھنے والے بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی نے شائقین اور تجزیہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ گزشتہ تقریباً دو برس سے بابر اعظم کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں سنچری اسکور نہیں کر سکے۔ ان کی آخری سنچری اگست 2023 میں نیپال کے خلاف ایشیا کپ میں سامنے آئی تھی۔ پی ایس ایل 2024 میں 569 رنز بنانے کے بعد ان سے توقعات بلند تھیں۔ تاہم پی ایس ایل 2025 کے ابتدائی تین میچز میں ان کی کارکردگی نہایت مایوس کن رہی، جہاں وہ 0، 1 اور 2 رنز پر...
واشنگٹن کے ساتھ تجارتی سودے ہمارے کھاتے میں نہ کیے جائیں … چین کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز بیجنگ:اس طرح کی خبر گردش میں ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ دوسرے ممالک پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ چین کے ساتھ تجارت محدود کر دیں، جس کے بدلے میں انھیں امریکی کسٹم ٹیرف میں چھوٹ مل جائے گی۔ دوسری جانب بیجنگ حکومت نے اس پالیسی کو مسترد کر دیا ہے۔ چین کی وزارتِ تجارت نے پیر کے روز واضح کیا کہ وہ ان تمام فریقوں کا احترام کرتی ہے جو امریکہ کے ساتھ اپنے اقتصادی و تجارتی تنازعات کو برابری کی بنیاد پر بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ...

بچوں کے روشن مستقبل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا : پولیو کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے : وزیراعظم : لاہور سے باکو پیآئی اے کی براہ ست پر وازوں کا آگاز سفارتی فتح قرار
اسلام آباد+ لاہور+ راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے +خبر نگار خصوصی + سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کے آغاز کے موقع پر کیا۔ وزیراعظم نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔ 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے...
بیجنگ (اوصاف نیوز)چین نے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ درآمدی ٹیکسوں (ٹیرف) سے متعلق مذاکرات کے دوران امریکا کی خوشامد کرنے سے گریز کریں.. چین کی وزارتِ تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”خوشامد سے کبھی امن حاصل نہیں ہوتا اور نہ ہی اس سے عزت کمائی جا سکتی ہے۔“یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ دیگر حکومتوں پر چین کے ساتھ تجارت کو محدود کرنے کے بدلے میں درآمدی محصولات میں رعایت دینے کی پیشکش کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں امریکا نے اپنے تجارتی شراکت داروں...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ ممبران پارلیمنٹ ہمیشہ ہی نفرت انگیز تقریر کرتے رہتے اور سبک دوش ہونے والے بی جے پی صدر کی صفائی ڈیمج کنٹرول کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی نے بی جے پی کے ذریعے خود کو سپریم کورٹ کے حوالے سے اپنے اراکین پارلیمنٹ نشی کانت دوبے اور دنیش شرما کے بیانات سے الگ کرنے کو نقصان کی تلافی قرار دیا اور بی جے پی پر زور دیا کہ اسے کم از کم ان دونوں کو پارٹی سے نکال دینا چاہیئے۔ کانگریس نے یہ بھی پوچھا کہ دونوں بی جے پی لیڈران کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی اور انہیں وجہ بتاؤ نوٹس کیوں جاری نہیں کیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)باہمت اور باصلاحیت پاکستانی خاتون کنول عالیجاہ کی روزمرہ کے کاروباری مسائل کو حل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی )کے استعمال کی صلاحیتوں کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ طاقتور کیریئر کنول عالیجاہ نے ٹیکنالوجی کے لیے اپنی گہری دلچسپی کو ایک طاقتور کیریئر میں تبدیل کیا۔ معمولی آغاز سے لے کر بین الاقوامی کمپنیوں کو مشورے دینے تک ان کی کہانی محنت اور جذبے پر مبنی ہے۔ انہیں بیسٹ ریسرچر فار انٹر ڈسپلنری اسٹڈی ان سسٹین ایبلٹی اینالیٹکس قرار دیا گیا ہے۔ کنزیومر انسائٹس پراڈکٹ کے حوالے سے ان کے ایک نمایاں منصوبے کو دبئی کی حکومت اور دبئی فیوچر فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی سراہا گیا ہے۔ ترقی کا سفر...
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا علاج صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مشیر اطلاعات بیریسٹر سیف کا کہنا ہے صوبائی حکومت ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرے گی۔بیریسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے.خیبر پختونخوا حکومت نے ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچ حکومت برداشت کرے گی جبکہ کوکلئیر امپلانٹ کا خرچ بھی حکومت اٹھائے گی۔منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو...
اسلام آباد سفارتی سرگرمیوں کا مرکز، روانڈا اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کے دورے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ افریقی ملک روانڈا کے وزیر خارجہ اولیور پی جے چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ بھی آج شام پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ روانڈا کے وزیر خارجہ کے استقبال کے لیے دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل افریقہ، حسنین یوسف اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھے، جبکہ پاکستان میں تعینات روانڈا کی ہائی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ...
حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کو اسٹیڈیم سے سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کے نام کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹائے جانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ 47 ٹیسٹ میچز اور 174 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنیوالے محمد اظہر الدین پر سن 2000 میں میچ کے الزامات عائد ہوئے تھے جس کے بعد ان پر 5 سال کیلئے پابندی لگائی گئی تھی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے یہ پابندی اُٹھالی تھی۔ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک اسٹینڈ سابق کپتان کے نام سے...
ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے مختلف یونین کونسلوں کے سیکریٹریوں کو ریکارڈ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے اور بعض سرکاری ملازمین کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں...

افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ،پشاور کی 15 یونین کونسل کے سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب
افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ،پشاور کی 15 یونین کونسل کے سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں کو حتمی شکل دی...
پشاور: افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے مختلف یونین کونسلوں کے سیکریٹریوں کو ریکارڈ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے اور بعض سرکاری...
بیجنگ :امریکی تجارتی نمائندہ دفتر نے چین کے بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں کے خلاف سیکشن 301 کی تحقیقات کے حتمی اقدامات کا اعلان کیا۔ہفتہ کے روزچین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس پر سخت ناراضی اور فیصلہ کن مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات امریکہ کی یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ پالیسیوں کی حقیقت کو بے نقاب کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ واضح امتیاز کے ساتھ یہ اقدامات مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق نہیں اور یہ چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں، عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو بری طرح متاثر کرتے ہیں، ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا نے زراعت میں بہت ترقی کی اور آگے نکل گئے، ہم قوم کے قیمتی وقت کا ضیاع کرتے رہے، پاکستان کو اللہ تعالی نے زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں قومی زرعی پالیسی کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور نوجوان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ اجلاس میں تجربہ کار ماہرین کی رہنمائی سے ایک مربوط لائحہ عمل کی تشکیل پر بھی غور کیا گیا.(جاری ہے) اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کو اللہ تعالی نے زرخیز...
ویب ڈیسک: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کابل میں سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات شروع ہو گئے۔ قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات کرنے کیلئے کابل پہنچے جہاں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ان کا استقبال کیا، اعلیٰ سطح کا وفد بھی نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ کابل پہنچا ہے۔ نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، کوشش ہو گی کہ دونوں ممالک مل کر کام کریں۔ بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد...
ذرائع کے مطابق نصیر حسین نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ریاست کا درجہ بحال ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن سید نصیر حسین نے ریاستی درجے کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کو اس حوالے سے ایک واضح ٹائم لائن طے کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق نصیر حسین نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ریاست کا درجہ بحال ہونا چاہیے اور اب جب کہ مقبوضہ علاقے میں ایک حکومت...

چیئرمین سینیٹ کا سینئر صحافی ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈان نیوز عامر وسیم کی خواہر نسبتی کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈان نیوز عامر وسیم کی خواہر نسبتی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ عامر وسیم ایک سینئر اور باوقار صحافی ہیں، ان کے خاندان کے دکھ میں ہم سب اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔سید یوسف رضا...
پولیس نے چھاپے کے دوران کچھ پوسٹر، سم کارڈ، موبائل فون اور دیگر اشیا کے علاوہ 30 ہزار روپے ضبط کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں ایک حریت کارکن کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حکم پر آزادی پسند تنظیم مسلم لیگ سے وابستہ چکلو بارہمولہ کے رہائشی مسعود علی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔ یہ چھاپہ کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مارا گیا۔ پولیس نے چھاپے کے دوران کچھ پوسٹر، سم کارڈ، موبائل فون اور دیگر اشیا کے علاوہ 30 ہزار روپے ضبط کیے ہیں۔ یاد...

مہلت ختم، اقدامات سخت، پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کے انخلا کا عمل مزید تیز
حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ان افراد کو ملک چھوڑنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز 18 اپریل 2025 بروز جمعہ کو 5030 سے زائد غیر قانونی افغان باشندے پاکستان سے اپنے وطن افغانستان واپس روانہ ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 971,969 غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ حکومتی حکام کے مطابق غیر قانونی رہائش پذیر افراد، غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے۔ تاہم، حکومتی ترجمان...
معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کا ابھجیت کے ٹیکنالوجی کے حد سے زیادہ استعمال کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار ابھجیت نے حال ہی میں اے آر رحمان پر موسیقی میں ٹیکنالوجی کے حد سے زیادہ استعمال کا الزام عائد کیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رحمان ڈیجیٹل آلات پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، جس کے باعث روایتی موسیقاروں کو روزگار کے مواقع کم مل رہے ہیں۔ اب اے آر رحمان نے ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’سب کچھ میرے سر ڈال دینا اچھا ہے، لیکن میں ابھجیت سے اب بھی محبت کرتا ہوں۔ میں انہیں کیک بھی بھیجوں گا۔ یہ ان کی رائے...
امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے کیلی فورنیا کے شہر سکرامینٹو سے ہرپریت سنگھ نامی بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص ہرپریت سنگھ کا تعلق سکھ علیحدگی پسند جماعت ببر خالصہ انٹرنیشنل ہے اور اس پارٹی کو بھارت میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے۔ 2023 کے دوران چندی گڑھ میں ایک پولیس آفیسر پر ہونے والے گرینیڈ حملے میں اس تنظیم کے ایک مقامی رہنما ہرپریت سنگھ کے ملوث ہونے کا الزام تھا۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ہرپریت سنگھ بھارت میں ببر خالصہ انٹرنیشنل کے کارکنوں کو مالی امداد، ہتھیار اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا تھا۔ ادھر ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ہرپریت سنگھ غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوا اور...

چین-انڈونیشیا وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان “2+2” ڈائیلاگ میکانزم کا پہلا وزارتی اجلاس منعقد ہو گا
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اورچینی وزیر خارجہ وانگ ای اور چین کے وزیر دفاع دونگ جون 21 اپریل کو بیجنگ میں چین اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان “2+2” ڈائیلاگ میکانزم کے پہلے وزارتی اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو اور وزیر دفاع شوری چین میں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرنے، اور “2+2” ڈائیلاگ میکانزم کو ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کے لئے انڈونیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا...
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااورسابق وفاقی وزیرقمر زمان کائرہ نے اپنے اکلوتے فرزندارجمند کی شادی پر معاشرے میں موجود برائیوں کا خاتمہ عملی طور پرکرکے دکھادیا۔ قمر زمان کائرہ کے اکلوتے بیٹے چوھدری حمزہ کائرہ کی شادی حال ہی میں انجام پائی ہے ،اس شادی میں نہ نوٹ پھینکے گئے نہ سلامیاں لیں نہ فائرنگ کی اجازت دی اور نہ مسلح گارڈز کوپنڈال کے اندر داخل ہونے دیاگیا۔ پاکستان اور مصر کا شعبہ صحت میں تعاون پر اتفاق یہی نہیں چوھدری حمزہ کائرہ نے پاکستانی کرنسی سے بنا گلدستہ لینے سے بھی انکار کر دیا۔ شادی سے چند روز قبل قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ شادیوں پر نوٹ...
ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی صبا تالپور ایک لاکھ 61 ہزار 934 ووٹ لےکر کامیاب رہیں۔سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار لال چند مالہی 81 ہزار 160 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔خیال رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری...
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ منصوبے کے تحت مختلف محکموں میں 30 ہزار 968 سرکاری ملازمتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کے سیکرٹری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کو ملازمتوں کی اسکیل وائز تفصیلات سے آگاہ کیا، ان میں سے سات ہزار سات سو 24 ملازمتیں ڈائنگ پوسٹس قرار دی گئی ہیں جو مستقبل میں ختم کی جائیں گی۔ اس فیصلے کے تحت سب سے زیادہ اسکیل ون کی ملازمتیں ختم کی جائیں گی جن کی تعداد سات ہزار تین سو پانچ جب کہ گریڈ 21-22 کی صرف دو ملازمتیں ختم کی جائیں گی، گریڈ 20 کی 36 اور گریڈ 19 کی 99 ملازمتیں مستقبل...
واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے جمعرات کو دوسرے دن مقدمے کی سماعت کے دوران مودی حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے سات دن کی مہلت دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے وقف ترمیمی ایکٹ پر بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے فراہم کئے جانیوالے عبوری ریلیف کا خیر مقدم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وقف ترمیمی ایکٹ اور اس کی عبوری ہدایت کے بارے میں عدالت عظمی کی طرف سے مودی حکومت سے پوچھے گئے سخت سوالات خصوصا وقف بورڈز میں غیر مسلم نئے ممبران کی شمولیت اور وقف جائیدادوں کی ڈی نوٹیفکیشن سے متعلق اعتراضات ا...
پاکستان اور ہنگری کے درمیان بغیر ویزا داخلے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے ہیں، جس کا اطلاق سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلیے ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکاستان اور ہنگری کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلیے ویزا شرط ختم کرنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافت، آثار قدیمہ، ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ثقافت، آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم محمد...
بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کے وقف املاک سے متعلق نئے قانون پر عمل درآمد کے لیے بورڈ میں نئی تقرریوں کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے قانون میں ترمیم کرکے وقف بورڈ میں تقرریوں کے طریقہ کار میں تبدیلی کی تھی۔ ترمیم کے بعد کسی بھی غیر مسلم شخص کو وقف بورڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر بنایا جا سکتا ہے اور کم از کم 2 غیر مسلم ارکان بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس ترمیم کے بعد اب ضلعی کلیکٹر کو یہ اختیار حاصل ہوگیا تھا کہ وہ متنازع وقف ملاک یا جائیدادوں پر فیصلے دے سکتا ہے۔ وقف بورڈ میں تقرریوں کے اس طریقہ کار کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا...
بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کے مسلم دشمن سیاہ قانون پر عمل درآمد رکوادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کے وقف املاک سے متعلق نئے قانون پر عمل درآمد کے لیے بورڈ میں نئی تقرریوں کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے قانون میں ترمیم کرکے وقف بورڈ میں تقرریوں کے طریقہ کار میں تبدیلی کی تھی۔ترمیم کے بعد کسی بھی غیر مسلم شخص کو وقف بورڈ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر بنایا جا سکتا ہے اور کم از کم 2 غیر مسلم ارکان بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔علاوہ ازیں اس ترمیم کے بعد اب ضلعی کلیکٹر کو یہ اختیار حاصل ہوگیا...

حکومت نے نیلامی کے ذریعے 1220 ارب روپے قرض حاصل کر لیا: سرمایہ کاروں کا حکومتی سکیورٹیز پر بھرپور اعتماد
حکومت پاکستان نے حالیہ نیلامی کے عمل میں ٹریژری بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے مجموعی طور پر بارہ سو بیس ارب روپے کا قرض حاصل کر لیا ہے اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس نیلامی میں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی دیکھنے کو ملی جس سے حکومتی سکیورٹیز پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کو ٹی بلز کے لیے سترہ سو تیس ارب روپے جبکہ پی آئی بیز کے لیے پندرہ سو بانوے ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ سرمایہ کار تینتیس کھرب روپے سے زائد کی خطیر رقم حکومتی بانڈز جیسے محفوظ ذرائع میں لگانے کو تیار ہیں ماہرین کا...
اسلام آباد میں پاکستان اور ہنگری کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی ایک اہم تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ہنگری کے وزیر خارجہ نے مشترکہ طور پر شرکت کی اس موقع پر دونوں ممالک نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا فری سفر کے معاہدے سمیت ثقافتی تعاون اور آثار قدیمہ کے شعبے میں بھی معاہدے کیے تقریب کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )پاکستان اور روس کے وفود کے مابین بین الاقوامی سلامتی ،علاقائی و عالمی استحکام پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مشاورتی گروپ کا 16واں اجلاس آئندہ سال ماسکو میں منعقد کیا جائے گا ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان مشاورتی گروپ برائے تذویراتی استحکام کا پندرھواں دور اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے بین الاقوامی سلامتی، علاقائی و عالمی استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاپاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ طاہر اندرابی نے کی جبکہ روسی وفد کی سربراہی نائب وزیر امور خارجہ ایس اے رائبکوف نے کی.(جاری ہے) مشاورتی اجلاس کے دوران آرمز...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اجتماعی کوششوں کے نتیجے مں اللہ تعالیٰ نے معیشت کو استحاکم بخشا ہے، انشااللہ ہم ترقی اور خوشحالی کے سفر پر چل نکلے ہیں۔ اسلام آباد میں جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ یہ منصوبہ 60 دن کے بجائے 35 دن میں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے، مجھے ان کی بات پر پورا یقین ہے کہ ماضی میں اس قسم کے اعلانات کو انہوں نے عملی جامہ پہنایا ہے، یہ شہباز اسپیڈ ہے اور نہ محسن نقوی اسپیڈ ہے بلکہ یہ پاکستان اسپیڈ ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 طرفہ سفارتی تعلقات 15 سال بعد بحال ہوگئے، پاکستان اور بنگلا دیش کی دفترخارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکا میں ہو گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکا میں ہو گا، جس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری وفود کی قیادت کریں گے۔ پاکستان کی خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ دفتر خارجہ کی مشاورت (ایف او سی) میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں۔ بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورت حال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع...
سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سینارٹی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تینوں ججوں کو نوٹس گیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کا وکیل کون ہے، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ مجھے تینوں ججوں کی طرف سے پیغام ملا ہے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ جسٹس سرفراز ڈوگر ، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمد آصف سپریم کورٹ میں کوئی وکیل نہیں کر رہے، تینوں ججوں نے کہا ہے آئینی بنچ جو بھی فیصلہ کرے گا انھیں قبول ہوگا۔
امریکی فیڈرل ریزروز کے سربراہ جیروم پاول (Jerome Powell) نے بھی ٹرمپ ٹیرف کے نتیجے میں افراط زر کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ جیروم پاول کا کہنا ہے کہ اس ٹیرف کے نتیجے میں قلیل مدت میں افراط زر بڑھنے کا بہت زیادہ خدشہ ہے جبکہ اس کے دیرپا نقصانات بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شرح سود میں کمی سے متعلق فیصلے سے پہلے مزید ڈیٹا کا انتظار کریں گے۔ امریکی فیڈرل ریزروز سربراہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ٹیرف کے نتیجے میں ملازمتوں پر بھی برا اثر پڑے گا۔ واضح رہے کہ امریکا نے چین پر عائد ٹیرف کی شرح 145 فیصد سے بڑھا کر 245 فیصد کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ Post Views:...
کانگو(نیوز ڈیسک)کانگو میں کشتی کے خوفناک حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد ہلاک اور 200 لاپتہ ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کانگو کے شمال مغربی علاقے میں کشتی میں سوار ایک خاتون کھانا پکا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد کشتی ڈوب گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک اور 200 لاپتہ ہو گئے جبکہ 100 افراد کو بچا لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے افراد کی لاشوں کو نکال لیا ہے جبکہ دو سو لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے...

پنجاب اسمبلی: محکمہ ہیلتھ کے افسر سراپا احتجاج: ان سے بات کریں، سپیکر، متعدد بل پیش، اپوزیشن کا احتجاج
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ47 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں محکمہ لیبر اور انسانی وسائل کے حوالے سے سوالوں کے جوابات متعلقہ پارلیمانی سکرٹری نے دیئے۔ اجلاس میں رکن اسمبلی کرسٹوفر فیبلوس نے حافظ آباد میں زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بچوں کی ہلاکت کا معاملہ اسمبلی میں اٹھا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹری ورکر عرفان کو بلدیہ کی جانب سے مٹھائی دی گئی کہ آوارہ کتوں کو کھلا دے۔ سینیٹری ورکر کو کوئی آوارہ کتا نہیں ملا تو وہ مٹھائی کا ڈبہ ساتھ لے گیا۔ علاقے کے بچوں نے مٹھائی کھا لی جس سے تین بچے جاں بحق ہوگئے، دو کی...
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیا مرزا نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم کافر کے ایک نہایت ناپسندیدہ اور نازیبا سین سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ فلم کافِر دراصل 2019 میں پیش کی گئی ایک ویب سیریز ہے جو ایک پاکستانی خاتون شہناز پروین کی سچی کہانی پر مبنی ہے جو غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرکے بھارت میں داخل ہوئیں۔ آزاد کشمیر کی ان خاتون پر بھارتی فوج نے عسکریت پسند ہونے کا الزام عائد کرکے 8 سال تک جیل میں قید رکھا تھا اور وہیں انھوں نے ایک بچی کو بھی جنم دیا تھا۔ شہناز پروین کی اسٹوری ایک بھارتی صحافی کو معلوم ہوئی جس نے بے گناہ خاتون کا معاملہ اُٹھایا اور انصاف کے لیے طویل جدوجہد کی جس کے نتیجے میں رہائی...
این اے 213 عمرکوٹ میں یوسف ٹالپر کے انتقال سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن 17 اپریل کو ہوگا، مقامی پیپلز پارٹی رہنما ووٹ مانگنے بینظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے علاقے عمرکوٹ میں پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما ووٹ مانگنے بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں، مستحقین سے کہا کہ بے نظیر کے نام کا پیسہ کھاتے ہو تو تیر پر ٹھپہ لگاؤ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 213 عمرکوٹ میں یوسف ٹالپر کے انتقال سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن 17 اپریل کو ہوگا، مقامی پیپلز پارٹی رہنما ووٹ مانگنے بینظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں۔ رکن ضلع کونسل اور پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی رہنما نور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اپریل 2025ء) وبائی بیماریوں سے نمٹنے کی تیاری اور ان پر قابو پانے کے اقدامات کو مزید موثر بنانے کے لیے عالمی معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جسے منظوری کے لیے آئندہ ماہ 'ورلڈ ہیلتھ اسمبلی' میں پیش کیا جائے گا۔اس مسودے پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے زیراہتمام تین سال تک ہونے والی بات چیت کے بعد اتفاق رائے ہوا ہے۔ اس میں ایسے طریقہ کار کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس کے ذریعے وبائی بیماریوں کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور مستقبل میں عالمگیر صحت عامہ کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مساوات پر مبنی اقدامات میں...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں میچ فکسنگ یا غیرقانونی سرگرمیوں کی گونج کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے الرٹ جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل کی ٹیموں کو خبردار کیا گیا ہےکہ ممکنہ طور پر ایک کاروباری شخصیت آئی پی ایل سے متعلقہ لوگوں کو پھنسا سکتی ہے۔بی سی سی آئی نے ٹیم مالکان، کھلاڑیوں،کوچز، ٹیم آفیشلز، سپورٹ اسٹاف اورکمینٹیٹرز کو خبردار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ نےکہا ہےکہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت لیگ میں شامل افراد کے ساتھ دوستی بڑھا سکتی ہے، اس کاروباری شخصیت کے تعلقات بکیز کے ساتھ ہیں اور...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی میڈیا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بولی وڈ میں واپسی اور ان کے معاوضے سے متعلق حیران کیا ہے کہ پاکستانی اداکار کو ’ابیر گلال‘ میں ساتھی ہیروئن سے پانچ گنا زیادہ معاوضہ دیا جائے گا۔ فواد خان اور وانی کپور کی رومانٹک ٹریجڈی فلم ’ابیر گلال‘ آئندہ ماہ 9 مئی کو ریلیز کی جائے گی، جس کا ٹیزر اور ایک رومانوی گانا جاری کیا جا چکا ہے۔ فلم کے ٹیزر اور گانے کو جاری کیے جانے کے بعد ہندو انتہا پسند جماعتوں نے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کی ریلیز کے حوالے سے بھی دھمکیاں دے رکھی ہیں۔ انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے باوجود فلم کی ٹیم ’ابیر گلال‘ کو مقررہ وقت پر...
عمرکوٹ میں پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما ووٹ مانگنے بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں، مستحقین سے کہا بےنظیر کے نام کا پیسہ کھاتے ہو تو تیر پر ٹھپہ لگاؤ۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 213 عمرکوٹ میں یوسف ٹالپر کے انتقال سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل ہوگا، مقامی پیپلز پارٹی رہنما ووٹ مانگنے بینظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچ گئیں۔رکن ضلع کونسل اور پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ کی رہنما نور جہاں گھیلڑو عمرکوٹ میں بےنظیر انکم سپورٹ سینٹر پہنچیں۔پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما نے مستحق خواتین سے تیر کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر کے نام کا پیسہ کھاتے ہو تو ووٹ بھی تیر کو دو۔
لاہور: ملیر جیل کراچی میں خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بھارتی ماہی گیر کی لاش لاہور کے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردی گئی، ماہی گیر کی لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے کراچی سے واہگہ بارڈر پہنچائی گئی۔ بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ ماہی گیر گیراو گزشتہ 4 سال سے کراچی کی ملیر جیل میں قید تھا، جنہیں سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بھارتی ماہی گیر نے ملیر جیل میں خودکشی کرلی تھی اور 15 اپریل کو کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی) میں اس کا پوسٹ مارٹم کرکے لاش ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں اچانک تیز بارش اور ژالہ باری نے زندگی کا نظام درہم برہم کر ڈالا۔ بعض علاقوں میں کرکٹ بال اور بعض علاقوں میں گولف بال کے سائز کے بڑے بڑے اولے پڑے۔ اس اچانک افتاد سے ہونے والے نقصان کا ابھی کوئی اندازہ نہیں کیا جا سکا۔ اسلام آباد میں مدتوں بعد بہت قلیل وقت میں بہت زیادہ اولے برسے، اولوں سے زمین، سڑکیں، گلیاں اور گھروں کی چھتیں سفید ہو گئیں۔اسلام آباد اور نواحی علاقوں میں آج یہ بہت برے سائز کے اولے مومیاتی فنامنا شدید مغربی ڈسٹربنس کے زیر اثر پڑے ہیں۔ گرنے والے اولوں کا سائز کرکٹ اور گالف کی گیندوں کے برابر تھا۔ بڑے بڑے اولے برسنے سے سڑکوں اور کھلی...
---فائل فوٹو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 86 کارکنان کی ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔تحریری فیصلہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے جاری کیا ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمان کے وکلاء کے مطابق فیک ری کوریز ڈالی گئی ہیں، ریکارڈ کے مطابق ملزمان کو درست طریقے سے شناخت کیا گیا ہے۔ 177 پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہاسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے کیسز میں پاکستان تحریکِ انصاف کے177 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمان عدالت...

پی اے سی ارکان کارکن ثنا اللہ خان مستی خیل کے خلاف کارروائیوں پر شدید احتجاج، اجلاس منعقد کرنے سے انکار
اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) کے ارکان نے رکن ثنا اللہ خان مستی خیل کے خلاف کارروائیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس منعقد کرنے سے انکار کردیا۔کمیٹی اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا ۔ پی اے سی اجلاس آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیے بغیر ختم کردیا گیا، جنید اکبر خان نے کہا کہ کل ثنا اللہ مستی خیل نے پوچھا تھا کہ واپڈا میں جنرل کیوں ہوتا ہے، شاید وہ کسی کو اچھا نہیں لگا اس کے میٹرز، ٹرانسفارمر اتار لئے گئے، اسی طرح کا رویہ ہے تو میرا نہیں خیال کہ میٹنگ جاری رکھنی چاہئے۔کمیٹی رکن خواجہ شیراز محمود نے کہا کہ جو بھی...

دُولہے کا سہرا کی ریکارڈنگ کے دوران نصرت فتح علی خان کئی مرتبہ آبدیدہ ہوئے، بھارتی نغمہ نگار کا انکشاف
عروف بھارتی نغمہ نگار سمیر انجان نے انکشاف کیا ہے کہ عظیم قوال اور گلوکار نصرت فتح علی خان ’دولہے کا سہرا‘ ریکارڈ کرواتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔ حال ہی میں معروف بھارتی نغمہ نگار سمیر انجان نے ایک شو میں شرکت کے دوران ایک جذباتی واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب نصرت صاحب ممبئی آئے تو موسیقار ندیم نے ان سے فلم ’دھڑکن‘ کے لیے گانا گانے کی درخواست کی۔ نصرت صاحب نے کہا کہ وہ صرف اسی صورت گائیں گے اگر گانا انہیں پسند آئے گا۔ نغمہ نگار نے بتایا کہ کمپوزیشن سننے کے بعد انہوں نے ریکارڈنگ کے لیے رضامندی ظاہر کی اور ہم سب ریکارڈنگ کیلئے تیار ہوگئے۔ سمیر انجان نے انکشاف کیا کہ ریکارڈنگ کے...
نگران کاکڑ حکومت نے 18؍فروری 2024کو ادویات کی قیمتیں ڈی کنٹرول کرنے کا عوام دشمن حکم جاری کیا تھا قیمتیں ڈی کنٹرول ہونے سے مارکیٹ کاحکومتی نگرانی سے مکمل آزاد ہو کر فارماسوٹیکل کمپنیزکے رحم وکرم پر جانے کا خدشہ قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عدالت عالیہ لاہور میں جواب جمع نہیں کرایا جس سے ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا نظام پھر معلق ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ سیاسی طور پر سوالات کے نرغے میں رہنے والی بدترین نگران کاکڑ حکومت نے 18؍فروری 2024کو ادویات کی قیمتیں ڈی کنٹرول کرنے کا عوام دشمن حکم جاری کیا تھا، جس سے عملاً ادویہ مارکیٹ حکومتی نگرانی سے مکمل آزاد ہو کر فارماسوٹیکل کمپنیز...
کراچی کے بجلی صارفین کے لیےبڑے ریلیف کی امید , کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔ نیپرا آج کے الیکٹرک کی ماہ فروری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں درخواست پر سماعت کرے گا۔ کے الیکٹرک نے جولائی 2023 سے فروری 2025 تک کی فیول لاگت کی منظوری کے لیے نیپرا کو درخواست دے رکھی ہے، جس کے تحت 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔ نیپرا کی سماعت میں کے الیکٹرک کے میرٹ آرڈر پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اگر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست منظور کر لیتا ہے تو صارفین کو آئندہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کر لی گئی۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ نیپرا فیصلے کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کا بنیادی ٹیرف 23.57 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا۔ بنیادی ٹیرف 45.55 روپے سے کم کر کے 23.57 روپے فی یونٹ کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ گاڑیوں کے الیکٹرک چارجنگ سٹیشنز کے بنیادی ٹیرف میں 21.98 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز پر 24.44 روپے کیپڈ مارجن ہٹانے کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔ حکومتی درخواست کے مطابق مارجن کا تعین مارکیٹ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ وفاقی...
لبنانی صدر کا حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز لبنانی صدر جوزف عون نے مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر جوزف عون نے 15 اپریل کو قطر کے دورے کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ لبنان میں تمام ہتھیار ریاست کے کنٹرول میں آئیں۔ صدر جوزف عون نے کہا کہ حزب اللہ نئی جنگ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی،2025 کو وہ سال بنانا چاہتا ہوں جب تمام ہتھیار صرف ریاست کے...
تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پرلگائیں گے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پرلگائیں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ایران میں 8 پاکستانیوں کوقتل کیا گیا، جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور ایرانی حکومت نے قاتلوں کر گرفتارکرکے سزادینے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ صدرمملکت کی بہتر صحت کیلئے دعا گو ہوں۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے سات روپے کی ریکارڈ کمی کی، بجلی قیمتیں کم...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پر لگائیں گے۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس رقم سے کچھی کینال اور کوئٹہ کراچی ایم 25 بنائیں گے، بجلی پہلے ہی ساڑھے سات روپے فی یونٹ سستی کرچکے ہیں، بجلی قیمتیں کم ہونے سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بجلی قیمتیں کم کرنا بہت بڑا چیلنج تھا، حالیہ کمی سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا ۔وزیراعظم نے کہا کہ موٹر وے ایم 6 اور ایم 9 وفاق بنائے گا، سکھر تا حیدرآباد موٹروے جدید طرز پر بنے گی۔انہوں...
بنگلہ دیش اور پاکستان جمعرات کو ڈھاکہ میں فارن آفس کنسلٹیشنز (ایف او سی) منعقد کرنے والے ہیں جو کہ سنہ 2010 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اس طرح کی پہلی سفارتی سرگرمی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: 4 سال بعد بنگلہ دیشی پاسپورٹس پر ’سوائے اسرائیل کے‘ کی عبارت دوبارہ درج بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ محمد جاشم الدین اور ان کی پاکستانی ہم منصب آمنہ بلوچ ریاستی گیسٹ ہاؤس پدما میں ہونے والے اجلاس کی قیادت کریں گی۔ آمنہ بلوچ نے ستمبر 2024 میں پاکستان کی 33 ویں سیکریٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ان کی بدھ کو ڈھاکہ آمد متوقع ہے۔ بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق فارن آفس کنسلٹیشنز کی بحالی ڈھاکہ...
بھارت میں خاتون نے شوہر کی سرکاری نوکری حاصل کرنے اور اپنے بوائے فرینڈ سے صلح کرنے کے لیے شوہر کو قتل کر دیا۔ بھارتی شہر بجنور میں ایک بھارتی خاتون شیوانی نے مبینہ طور پر اپنے شوہر دیپک کمار کی ریلوے کی نوکری ہتھیانے کے لیے قتل کر دیا۔ واضح رہے کہ پہلے پہل دیپک کمار کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک ظاہر کی گئی، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گلا گھونٹنے کا انکشاف کیا گیا۔ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بجنور میں نوراتری پوجا کے دوران ایک شخص کے انتقال کرجانے کی خبر سامنے آئی۔ اس کی اہلیہ شیوانی نے بتایا کہ 29 سالہ ریلوے ٹیکنیشن دیپک کمار ایک مذہبی رسم میں شرکت کے دوران...
مشرقی لیبیا کے قریب تارکین افراد کی کشتی کو حادثہ پیش آنے کے بعد 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ 4 پاکستانیوں میں سے 3 کا تعلق منڈی بہاالدین اور ایک کا گوجرانوالا سے ہے ۔ حکام کے مطابق کشتی لیبیا سے تارکین کو لے کر یونان جا رہی تھی، کشتی الٹنے کا واقعہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب پیش آیا۔

صحافی پر افغانی ہونے پر شناختی کارڈ منسوخی کے خلاف کیس، وزارتِ داخلہ کو 30 روز میں اپیل پر فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے صحافی درے خان کی پاکستانی شہریت اور شناختی کارڈ منسوخی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کو 30 روز کے اندر اپیل پر فیصلہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے دورانِ سماعت واضح کیا کہ اپیل کے فیصلے تک درخواست گزار کو غیر قانونی طور پر حراساں نہ کیا جائے۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے کیس کی سماعت کی، جس میں ڈسکہ کے رہائشی صحافی درے خان کی جانب سے چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ درے خان کے والد 1978ء سے قبل پاکستان کے شہری تھے، جبکہ درے خان خود پاکستان میں پیدا ہوا، ڈسکہ پریس کلب کا ممبر...
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 ) سعودی آئل کمپنی ”آرامکو “بھارت میں مزیددو آئل ریفائنریوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا تیل کا برآمد کنندہ ملک ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں اپنے خام تیل کوصاف کرنے کے لیے مستحکم شراکت داروں کے ساتھ معاہدے کررہا ہے”رائٹرز“کے مطابق بھارت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تیل کا صارف اور درآمد کنندہ، عالمی ریفائننگ کا مرکز بننا چاہتا ہے کیونکہ مغربی کمپنیاں صاف ایندھن کی طرف اپنی تبدیلی میں خام تیل کی پروسیسنگ کی صلاحیت کو کم کررہی ہیں اور دہلی اس صورتحال سے بھرپورفائدہ اٹھانا چاہتا ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ...
فیروز آباد، اترپردیش: بھارت میں پولیس کی ایک سنگین غلطی نے سب کو حیران کر دیا، جب چوری کے ایک مقدمے میں اصل ملزم کی جگہ عدالت کے جج کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، ریاست اترپردیش کے شہر فیروزآباد میں ایک چوری کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم راج کمار کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم پولیس کی جانب سے تیار کردہ وارنٹ میں غلطی سے جج نغمہ خان کا نام شامل کر دیا گیا۔ جب جج نے اپنا نام وارنٹ میں دیکھا تو فوری طور پر متعلقہ پولیس اہلکار کو معطل کر دیا اور اس سنگین غفلت پر انکوائری کا حکم بھی جاری...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔ جیل حکام نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی پیشی کی توقع ہے اور عدالتی حکم کے مطابق انہیں پیش کیا جانا ہے۔ پی ٹی آئی سوشل...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیئرمین شپ کے بعد کرکٹ کمیٹی پر بھی بھارتی قبضہ برقرار ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ سابق بھارتی بورڈ سیکریٹری جے شاہ ہیں، کونسل کی اہم ذمہ داریوں پر بھارتی آفیشلز ہی فائز ہیں، ان میں آئی سی سی کرکٹ کمیٹی بھی شامل ہے، جس کی طویل عرصے سے سربراہی سابق بھارتی کرکٹرز کے ہی پاس ہے۔ سابق کرکٹر انیل کمبلے نے بطور کرکٹ کمیٹی چیئرمین 3، 3 برس کی 3 ٹرمز مکمل کرنے کے بعد 2021 میں کمیٹی کو چھوڑا جس کے بعد ساروگنگولی کو چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا، ان کی پہلی 3 برس کی مدت مکمل ہوئی تو دوبارہ اگلی مدت...
لاہور میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور اقبال ٹاون کی رہائشی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی اور بتایا کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر اعتماد حاصل کیا اور تنہائی میں ملنے کیلئے بلایا، ملزم نے مقامی ہوٹل میں بلا کر نشہ آور چیز دی اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا، پولیس نے خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،خاتون کے مطابق ملزم دبئی میں مقیم تھا اور عارضی طور پر پاکستان آیا ہوا تھا۔ ترجمان...
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دشت روڈ پربلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکار جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکا موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے، واقعے کے بعد فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانی اس میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانی کنونشن میں بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 77 سالہ تاریخ میں اس سال سب سے زیادہ زرِمبادلہ بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی ون ونڈو آپریشن ہے، سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور آرمی چیف معیشت کے مزید استحکام کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ...