میچ فکسنگ کے خدشات،الرٹ جاری کردیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں میچ فکسنگ یا غیرقانونی سرگرمیوں کی گونج کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے الرٹ جاری کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل کی ٹیموں کو خبردار کیا گیا ہےکہ ممکنہ طور پر ایک کاروباری شخصیت آئی پی ایل سے متعلقہ لوگوں کو پھنسا سکتی ہے۔بی سی سی آئی نے ٹیم مالکان، کھلاڑیوں،کوچز، ٹیم آفیشلز، سپورٹ اسٹاف اورکمینٹیٹرز کو خبردار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ نےکہا ہےکہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت لیگ میں شامل افراد کے ساتھ دوستی بڑھا سکتی ہے، اس کاروباری شخصیت کے تعلقات بکیز کے ساتھ ہیں اور ماضی میں بھی کرپٹ سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔آئی پی ایل اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ نے کاروباری شخصیت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ نے تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہےکہ وہ مشکوک شخص اپنے ہدف کو مہنگے تحفے اور جیولری کی لالچ دے کر پھنسا تا ہے۔ مذکورہ کاروباری شخص پرائیویٹ پارٹیز میں بلانے اور ٹیم ممبرز کی فیملیز کو گفٹ دینےکی کوشش کر رہا ہے اور آئی پی ایل میں شامل افراد کے قریب آنےکی کوشش کر رہا ہے، مشکوکت شخص کو ٹیم ہوٹلز اور میچز کے دوران دیکھا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کاروباری شخصیت ا ئی پی ایل
پڑھیں:
اسلام آباد، راولپنڈی میں اگلے چند گھنٹوں تک بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں اگلے 8-10 گھنٹوں تک بارش اور تیز ہوائیں کے ساتھ ژالہ باری جاری رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیان کے مطابق شدید بارش اور تیز ہواؤں سے درخت گرنے اور بجلی بند ہونے کا خدشہ ہے، آندھی اور اولوں کے باعث کمزور تعمیرات اور فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
بیان کے مطابق سڑکوں پر بارش کے باعث حدِ نگاہ کم، حادثات کا امکان بڑھ سکتا ہے، موسمی حالات سے آگاہ رہیں، بروقت اگاہی کے لیے این ڈی ایم اے کی موبائل ایپ کو فالو کریں۔
این ڈی ایم اے نے کہا کہ سفر سے پہلے ٹریفک کی صورتحال چیک کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، لینڈ سلائیڈ کے خطرے والے علاقوں میں محتاط رہیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
دوسری جانب شہریوں نے اتوار کو ہلکی ژالہ باری اور بارش کے دوران گاڑیوں کو چھتوں تلے محفوظ کرنا شروع کردیا جب کہ جڑوں شہروں میں ہلکی بارش اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔