2025-04-22@08:59:29 GMT
تلاش کی گنتی: 2323
«توسیع نہیں»:
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے نام پر کسی بھی انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کو غلط قرار دیدیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں نے اتفاق کیا کہ فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے نام پر کسی انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کرنا اور تشدد کو ہوا دینا غلط ہے۔تینوں جماعتوں کے رہنماوں نے اتفاق کیا کہ ایسا کرنے سے ہمارے اپنے ملک کا نقصان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مختلف شہروں میں انٹرنیشنل فوڈ چینز پر حملے اور توڑ پھوڑ کے واقعات ہوئے تھے جس کے بعد...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینال منصوبہ اگر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر احتجاج کے لیے نکلیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ سندھ کے عوام کے مفاد کے خلاف کوئی منصوبہ منظور نہیں کیا جائے گا اور وہ کینال منصوبے کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ایک ایسا صوبہ ہے جو ہر مذہب، ہر ذات اور ہر برادری کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ منصوبہ کسی نے بھی بنایا ہو، لیکن سندھ حکومت نے اسے منظور نہیں ہونے دیا۔ کینالز پر نہ ہونے کے برابر کام ہوا، وہ بھی جولائی میں۔...
ویب ڈیسک : صنم جاوید کی 9 مئی مقدمے سے بریت کے خلاف کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے ہیں کہ اگر ناانصافی ہو تو اس پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں۔ سپریم کورٹ میں 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید کی بریت کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی، جس میں حکومتی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید کے ریمانڈ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہوئی۔ ریمانڈ کیخلاف درخواست میں لاہور ہائیکورٹ نے ملزمہ کو مقدمے سے بری کردیا۔ صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے...

التوا صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ہی ملے گا،التوا مانگنا ہو تو آئندہ عدالت میں نہ آنا،سپریم کورٹ کی پراسیکیوٹر کو تنبیہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کیلئے دائر اپیل پر سپریم کورٹ نے التوامانگنے پر سپیشل پراسیکیوٹر کی سرزنش کردی،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ التوا صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ہی ملے گا، جسٹس ہاشم کاکڑ نے پراسیکیوٹر کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ التوا مانگنا ہو تو آئندہ عدالت میں نہ آنا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کیلئے دائر اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس ہاشم کاکڑکی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،پنجاب حکومت نے شواہد پیش کرنے کیلئے وقت مانگ لیا، عدالت نے التوامانگنے پر سپیشل پراسیکیوٹرکی سرزنش کردی،جسٹس ہاشم کاکڑ...
— فائل فوٹو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔عدالت میں ایئر پورٹ کے قریب خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمہ گل نساء کی جانب سے شوکت حیات ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے بتایا کہ ملزمہ کی گرفتاری کو 6 ماہ ہو گئے ہیں تاحال پولیس نے حتمی چالان جمع نہیں کرایا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ خودکش دھماکہ کیس، ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظکراچیکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں... شوکت حیات ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔جس پر عدالت نے ریکارڈ کی فراہمی سمیت دیگر درخواستوں پر...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و لیجنڈ اداکار نیئر اعجاز نے بیوی کے سامنے ماضی کی محبتوں کا ذکر کرنے پر دو ٹوک مؤقف اپنا لیا۔ پاکستان کے مایہ ناز اداکار نیئر اعجاز جنہیں ہزار چہروں والا انسان بھی کہا جاتا ہے، اپنی جاندار اداکاری اور حقیقی زندگی کے تجربات میں کھلے دل سے بات کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ نیئر اعجاز ہمیشہ سے ایک خاندانی مزاج رکھنے والے شخص رہے ہیں، اگرچہ وہ زندگی میں کئی بار محبت میں مبتلا ہوئے، مگر ان کی شادی ایک طے شدہ بندھن کے ذریعے ہوئی، وہ اپنی اہلیہ سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اکثر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ حال ہی میں نیئر اعجاز معروف...
لاہور(آئی این پی ) معروف وکیل رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ توڑا گیا، عمران خان کے ساتھ مسلسل زیادتیاں ہورہی ہیں‘اگر اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے۔
اسلام آباد(طارق محمودسمیر) پاکستانی سیاست میں غیر متوقع اتحاد کوئی نئی بات نہیں مگر بعض خلیج تنی گہری ہوتی ہےکہ اسے پاٹنا ناممکن دکھائی دیتا ہے۔ جے یو آئی (ف) اورپی ٹی آئی کے درمیان اتحاد بھی اسی زمرے میں آتا ہے، دونوں جماعتوں کی سیاسی حکمت عملی، نظریاتی بنیادیں اور گزشتہ چند برسوں میں تلخ سیاسی بیانات یہ واضح کرتے ہیں کہ ان کے درمیان کسی قسم کا اتحاد مستقبل قریب میں ممکن نہیں، ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں بعض حلقوں کی جانب سے جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کے ممکنہ اتحاد کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، تاہم جے یوآئی کوپی ٹی آئی کے بعض اقدامات پر شدیدتحفظات ہیں خاص طورپراسٹیبلشمنٹ کے معاملے پر...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے یوں لگتا ہے کہ یہ سمجھا گیا تھا کہ اچھرے والی نہر ہے، رولا یہ ہے کہ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں عامر کہ رانا ثنااللہ جیسے پولیٹکل مائنڈز جب آتے ہیں اینٹر کرتے ہیں تو چیزیں ٹھیک ہونا شروع ہوتی ہے یا ایٹ لیسٹ ڈبیٹ میں آ جاتی ہیں اس سے پہلے یکطرفہ چل رہا تھا، اْدھر سے گولا باری، اِدھر سے گولہ باری۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سچی بات ہے اس وقت فیس سیونگ چاہیے،تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ اگر مذاکرات پہلے کر لیے جاتے تو شاید یہ نوبت نہ آتی، جتنے بھی اسٹیک ہولڈرز...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان پر ردعمل دے دیا۔اسحاق ڈار کے افغانستان دورہ پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ افغانستان اکیلے جانا کسی کے حق میں نہیں۔ ان مذاکرات میں سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر خیبر پختونخوا کو چھوڑ دیا گیا۔ دہشت گردی سے متاثرہ خیبر پختونخوا صوبے کو ساتھ لے چلنا پڑے گا، اگر کے پی کے جرگے کو مان لیا جائے تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے مذاکرات والی پالیسی پر وفاق عمل پیرا ہوگیا، اسحاق ڈار سلیکٹیڈ اور فارم 47 حکومت کے نمائندہ ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام کا مینڈیٹ پی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے سخت مؤقف سامنے آ گیا، انھوں نے کہا ہے کہ صوبے میں غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا۔ غیرقانونی مائننگ پر مشینری سرعام نیلام کریں گے۔ پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے پی کا اپنا بنایا ہوا ایکٹ ہے، ایکٹ کے حوالے سے بیانیہ بنا کر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سندھ ، پنجاب یا بلوچستان جو کرتا ہے میں جوابدہ نہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں اپنے صوبے کا جوابدہ ہوں، کوئی ایک شق بتا دیں جس میں ہم نے وفاق کو اختیار دیا ہو؟ ایس آئی ایف سی کی تجویز...

منرلز بل پر تنقید کے پیچھے پورا مافیا، عمران خان سے ملاقات میں بات کلیئر ہو جائےگی، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جلد ملاقات ہوگی، جس میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے بات واضح ہو جائےگی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، وفاق سمیت کسی کو اختیار دینے کی تجویز دی گئی ہے تو ثابت کریں۔ یہ بھی پڑھیں حکومتی ارکان مائنز اینڈ منرلز بل پر رو رہے ہیں تو کابینہ میں کیسے منظور ہوگیا؟ اپوزیشن لیڈر کے پی انہوں نے کہاکہ ہماراصوبہ ہے، ہم سے زیادہ اس سے کون وفادار ہے؟ میں سندھ، پنجاب یا بلوچستان کا جوابدہ نہیں، اپنے صوبے کا جوابدہ ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ بل کی کوئی...
علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )خیبرپختونخوا کے وزراعلی علی امین گنڈاپور نے صوبے کے مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے بیانے کو اڑا دیا ہے۔ پیر کو ایکٹ پر ایک اہم بریفنگ کے دوران علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مائنزاینڈ منرل ایکٹ کے پی کا اپنا بنایا ہوا ایکٹ ہے، ایکٹ کے حوالے سے بیانیہ بنا کر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا بھی خیرمقدم کیا۔ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے مائنز اینڈ منرل...
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور رواں سیزن میں لائیو ویور شپ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ کا دسواں ایڈیشن جاری ہے اور اس کے سنسنی خیزی سے بھرپور مقابلے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔گو کہ اس برس پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ ایک ہی دورانیے میں منعقد ہو رہے ہیں تاہم اس کے باوجود پی ایس ایل کو براہ راست دیکھنے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔پی ایس ایل کے رواں 10 ویں ایڈیشن میں صرف ایک ہفتے میں لائیو ویور شپ میں ریکارڈ 826.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو گزشتہ...
پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوگیا، دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان روانڈا کی مصنوعات کے لیے پرکشش منڈی ہے، دوطرفہ تجارتی تعاون مزید مستحکم بنانا ہے، پاکستان روانڈا کی ابھرتی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے جہاں جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ روانڈا کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان روانڈا کے...

یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے اسحاق ڈار کی ملاقات، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کا دفتر خارجہ میں استقبال کیا اور انہیں پاکستان میں خوش آمدید کہا۔ یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پاگئے شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور ہوا بازی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار سے ملاقات میں انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک...
حضرت یونس(یوناہ نبی)کاواقعہ جوتوبہ، عاجزی، اورخداکی رحمت کاآئینہ ہے،آج کی دنیا کیلئے ایک زندہ،ابدی اوربیدارپیغام ہے۔یہ محض ایک تاریخی واقعہ نہیں،بلکہ انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والی صداہے،جوجنگ کے اندھیروں میں امن کانوربکھیرتی ہے۔ حضرت یونس کاواقعہ صرف ایک قوم یا ایک مذہب کی میراث نہیں۔یہ ایک عالمگیر استعارہ ہے۔ایک نبی کاانکار،مچھلی کاپیٹ،دعا، نجات، اورپھروہ دل گرفتہ واپسی،یہ سب علامتیں ہیں اس سفرکی جوہرانسان اپنی ذات،اپنی غلطیوں، اور اپنے رب کی طرف کرتاہے۔حضرت یونس کی دعا لا اِلہ اِلا انت سبحانک،ِانِی کنت مِن الظالِمِین یہ وہ کلمہ ہے جومذہب کی سرحدوں سے بلندہوکرہردل کی زبان بن سکتا ہے۔ حضرت یونس کی دعاصرف ان کیلئے نہیں، بلکہ ہم سب کیلئے ایک نسخہ نجات ہے۔یہ وہ کلمہ ہے جودل کی گہرائیوں سے...
اسلام آباد:پاکستان اور روانڈا کے تعلقات میں نئی پیش رفت کے تحت دونوں ملکوں کے مابین سرمایہ کاری سمیت دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ روانڈا کے امورِ خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیراولیور جین پیٹرک ندوہنگیرے آج وزارت خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں روانڈا کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان ڈپلومیٹک ٹریننگ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں دیگر ایم او یوز پر دستخط کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی۔ روانڈا کے وزیر خارجہ نے کہا...
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم اسٹرکچرل ریفارم ہے جو نظام کی بہتری کے لیے کی گئی،علم غیب کسی کے پاس نہیں ہے، ضرورت کے تحت کل کو اگر کوئی چیز کرنا پڑی تو تمام اتحادی جماعتیں و پارلیمنٹ بیٹھ کر سوچیں گی۔ پنجاب بار کونسل میں دو روزہ بین الاقوامی مصالحت و ثالثی ٹریننگ کا آغاز ہوگیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 15 سال پہلے محمد احمد نعیم صاحب سے گزارش کی تھی کہ سیکھنے کے عمل میں ہمارا ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کا شکریہ کہ جو رسپانس ہے وہ خوش آئند ہے، اے ڈے آر کی مصالحت کی بات ہو،...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے دینی مدارس کے لیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ گرانٹ کی منظوری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دی گئی، دینی مدارس کے طلبہ بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے، طلبہ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ نظام کی بہتری کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی، ضرورت ہوئی تو مزید قانون سازی کریں گے،...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب خان نے مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ہمیں معلوم ہے رات کے ا ندھیروں میں جو جنات آتے رہے دبائوڈالتے رہے ہیں ان جنات کے لئے آپ نے جو تعویز رکھا وہ موثرنکلا اور ان کو بھگا دیا عمر ایوب خان نے کہا کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہوتی تو بانی پی ٹی آئی ، بشری بی بی اور ہمارے رہنما جیل میں نہ ہوتے کل عالیہ حمزہ اور صدام خان ترین کو گرفتار نہ کیا جاتا گیا انہوں نے کہا کہ...
بمبئی (اوصاف نیوز)اداکار عمران خان کی سابق اہلیہ اونتیکا ملک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی طلاق اور اس کے بعد کی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ یہ انٹرویو اس وقت منظرِ عام پر آیا ہے جب عمران خان پہلے ہی متعدد مواقع پر اپنی شادی کے خاتمے پر گفتگو کر چکے ہیں۔ اونتیکا نے بتایا کہ اگرچہ وہ طلاق کو ایک عام انسان کی طرح تباہی تصور کرتی تھیں، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اُن کی سوچ میں تبدیلی آگئی۔ وہ کہتی ہیں،’شادی کا ختم ہونا کوئی قیامت نہیں، لیکن اُس وقت مجھے لگتا تھا کہ اگر میری شادی ٹوٹ گئی تو میں زندہ نہیں رہ پاؤں گی۔ مجھے یقین تھا کہ میں ایک...
ڈی ڈی ماجد مگسی ،اے ڈی عاصم صدیقی غیر قانونی تعمیرات سے اضافی وصولیوں میں مگن انہدام سے محفوظ رکھنے کے اضافی پیسے طلب کئے جانے لگے، افسران سسٹم کے نام پر سرگرم گلبہار رضویہ سوسائٹی پلاٹ C4پر خلاف ضابطہ تعمیرات کے لیے فیضان راوت کو چھوٹ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں وسطی پر قابض افسران نے ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیرات کروانے والی مافیا سے اعلیٰ حکام کے نام پر ہفتہ وار کروڑوں روپے کی رشوت وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے باعث علاقے کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے ۔رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کا اجازت نامہ دینے کی مد میں سسٹم کے نام پر رہائشی پلاٹوں پر ہونے والی...
12، اپریل 2025ء بروز ہفتہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے آئے۔ نیز خیبر پختونخوا کے ضلع سوات و گردونواح، ضلع صوابی ضلع بونیر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ستم اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے آئے، سانگلہ ہل شہر اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی، مالی استحکام اور داخلی امن ناپید ہو تو ترقی کے سارے دعوے جھوٹے ثابت ہوجاتے ہیں، معیشت کمزور ہو تو ترقی ممکن نہیں۔اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام "استحکام پاکستان کانفرنس" ہوئی جس سے اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وفاق کو آج جو خطرات لاحق ہیں وہ انہوں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ فیصلے بند کمروں کی بجائے عوامی مینڈیٹ کے تحت ہوں تب ہی حقیقی استحکام آئے گا۔ ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم...

’آپ تو مردہ باپ کے انگوٹھے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے‘، شیر افضل مروت نے معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
سینیئر سیاستدان و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سینیئر صحافی معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ تو مردہ باپ کے انگھوٹے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر معید پیرزادہ کے ویڈیو بیان کا ایک لنک شیئر کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے لکھا کہ بے شرموں کی فہرست بڑھنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے تمام خود ساختہ پی ٹی آئی سپورٹر و یوٹیوبرز چور اور ٹھگ ہیں۔ واضح رہے کہ معید پیرزادہ نے اپنی گفتگو میں شیر افضل مروت کو اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر باہر نہیں نکل پا...
خیبر پختونخوا کی بے اختیار بلدیاتی حکومتیں اور نمائندے 3 سال گزرنے کے باوجود فنڈز سے محروم ہیں، ویلج کونسلر اور بلدیاتی نمائندے ایک پیسہ اعزازیہ بھی نہیں دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بلدیاتی حکومتیں تو قائم ہیں لیکن عملی طور پر ان کے پاس نہ فنڈز ہیں، نہ اختیارات، 3 سال گزرنے کے باوجود مقامی نمائندے ایک ایک پیسے کو ترس رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کی بے اختیار بلدیاتی حکومتیں اور نمائندے فنڈز کو ترس گئے، نائبر ہوڈ اور ویلیج کونسلز کے چیئرمین لاکھوں روپے واجب الادا اعزازیے کے انتظار میں ہیں، جبکہ تمام چیئرمین تاحال 30 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ بھی نہیں پا سکے۔ تحصیل اور ڈسٹرکٹ مئیرز بھی حکومت...
اسلام آباد( نیوزڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے وفاقی دارالحکومت میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ہیں قائد اعظم اور لیاقت علی خان نے واضح کہا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے اگر کسی نے اسرائیل سے دوستی بڑھانے کی کوشش کی تو انسانوں کو سمندر اسے لے ڈوبے گا. امریکہ قاتل اور دہشت گرد ہے اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے بچے کٹ رہے ہیں ان کے جسم فضاؤں میں بلند ہو رہے ہیں سیاسی نعرے بازی نہیں یہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے کہنا چاہتا ہوں اسرائیل اور کشمیر کے مسئلے پر...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سوزوکی موٹرز نے اپنی مقبول گاڑی “آلٹو” کا نیا 2025 ماڈل متعارف کرا دیا ہے، جو جدید خصوصیات اور بہتر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ مارکیٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر نئی آلٹو کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، سوزوکی نے فروری 2025 میں آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ کیا، جس کی وجہ گاڑی میں شامل کیے گئے نئے اور بہتر فیچرز ہیں۔ ان اپڈیٹس میں ABS بریکنگ سسٹم، پاور ونڈوز، سیٹ بیلٹ الرٹ سسٹم، اور ISOFIX چائلڈ سیفٹی اینکرز شامل ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں صارفین کو مزید محفوظ، آرام...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) نئی کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں نے دھرنے دے دیئے، اس دوران بعض مقامات پر ٹرینیں روکے جانے اور پہیہ جام ہڑتال کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف صوبہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں، تنظیموں کی جانب سے مختلف مقامات پر دھرنے دیئے گئے، صوبے کے کئی مقامات ہڑتال اور احتجاج کیا جارہا ہے، جن میں سے بعض مقامات پر ٹرینیں روکے جانے اور پہیہ جام ہڑتال کی بھی اطلاعات ہیں، سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل جام ہے کیوں صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں درجنوں مقامات پر دھرنے دیئے جا رہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 اپریل 2025ء) ایرانی ریال ایک سال کے اندر اندر اپنی نصدف سے زیادہ قدر کھو چکا ہے۔ مارچ 2024 میں ایک امریکی ڈالر چھ لاکھ ایرانی ریال کے برابر تھا۔ لیکن گزشتہ ماہ یہ شرح تبادلہ ایک ملین ریال فی ڈالر سے بھی زیادہ ہو گئی۔ ایرانی کرنسی کی قدر میں اتنی زیادہ کمی نے ملک میں مہنگائی کو مزید ہوا دی اور درآمدی اشیاء کا حصول اور بھی مشکل ہو گیا۔ یہ شدید مہنگائی ایران میں کم آمدنی والے شہریوں اور متوسط طبقے پر بہت زیادہ اضافی بوجھ کی وجہ بنی ہے۔ وسطی جرمنی کے شہر ماربرگ کی یونیورسٹی کے مشرق قریب اور مشرق وسطیٰ کے علوم کے مرکز سے منسلک...
چترال اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور برف پگھلنے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔ چترال کے علاقے تورکھو اجنو ریپن گول میں بارشوں کے نتیجے میں ایک بار پھر سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی، جس کے باعث ریچ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگیا ہے۔ سڑک کی بندش کے باعث آمد و رفت کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی طرح وادی بروزگول میں سیلاب کے باعث 3گھروں سمیت سڑکیں بھی بہہ گئیں۔ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلیف سرگرمیاں...
مالاکنڈ (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی خیبر پی کے کے صدر خیبر اکبر خان نے کنونشن سے خطاب کرتے کہا کہ ہم قائدین کے حکم پر ظلم اور صبر برداشت کرتے ہیں، جس دن ہماری برداشت ختم ہوئی تو آپ کو مذمت کا موقع بھی نہیں ملے گا، وہ زمانہ گزر گیا جب ہم آپ کی طاقت سے ڈرتے تھے، ہم آئین کو بھی مانتے ہیں اور قانون کو بھی مانتے ہیں، عدالتوں سے کوئی امید نہیں لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔
پاکستان میں طرز حکمرانی اور داخلی و خارجی معاملات پر مسلسل سوالات اٹھائے جاتے ہیں، اس نظام پر تنقید بھی کی جاتی ہے۔اسی کے ساتھ ملک کو سیکیورٹی و معاشی مسائل کا بھی سامنا ہے۔ اصل میں حکمران طبقہ حکمرانی کی فرسودگی کو یا تو سمجھنے کا ادراک نہیں رکھتے یا ان کی ترجیحات میں ان مسائل کا حل شامل نہیں ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہم عملاً حکمرانی کے نظام کے تناظر میں متعدد تجربات کے باوجود ناکامی کا شکار ہیں۔ اسی طرح ہم دنیا میں ہونے والے بہتر حکمرانی کے تجربات کی بنیاد پر بھی سیکھنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے تناظر میں طرز حکمرانی کے مسائل کی اسٹیبلشمنٹ...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، ہماری قیادت کےخلاف بھی سارے بوگس کیسز بنائےگئے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کےحوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں، حکومت سے مذاکرات میں بھی ہم نے بانی تک رسائی کی شرط رکھی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان تک رسائی کے معاملے پر حکومت خوفزدہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، ہماری قیادت کےخلاف بھی سارے بوگس کیسز...
گورنر کے پی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، اعظم سواتی نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا انہیں کہا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو پشاور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہمیں بتا دیں کہ کیا کے پی کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے حیات آباد میں روٹس انٹرنیشنل ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام زمرد کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ کیا وزیراعظم پشاور میں کسی حادثے کا انتظار کررہے ہیں اور پھر آئیں...
پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو پشاور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہمیں بتا دیں کہ کیا کےپی کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے حیات آباد میں روٹس انٹرنیشنل ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام زمرد کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ کیا وزیراعظم پشاور میں کسی حادثے کا انتظار کررہے ہیں اور پھر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، اعظم سواتی نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا انہیں کہا گیا۔ ان کا...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں 4 روز کے دوران بارشوں، آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری کے واقعات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے ۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ 4 روز کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں اور ژالہ باری و آسمانی بجلی گرنے کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث حادثات ہوئے ہیں، اس دوران 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بارشوں کا سلسلہ صوبہ خیبرپختونخوا میں 16 اپریل سے وقفہ وقفہ سے جاری رہا۔ اس دوران رونما ہونے والے حادثات سے 4 افراد جاں بحق...

علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو جو ٹاسک اسلام آباد سے ملتا ہے، وہ اچھے بچوں کی طرح اسے پورا کرتے ہیں، دیکھتے ہیں اب وزیراعلی مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے۔ پشاور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، اگر کوئی ادارہ خاموش ہے تو وہ نیب ہے، پاکستان تحریک انصاف این آر او کے لیے لوگوں کے پاں پڑ رہی...

اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اہم عمارتوں کی دیواروں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا کارندہ پکڑا کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کانام لکھ کر اہم عمارات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پراپلوڈ کیں، ملزم نے فیصل مسجد،کنونشن سنٹر اورکراچی میں مزارقائد کی ویڈیوزدہشتگرد پیغام کیساتھ اپلوڈ کی تھیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزم حسن دہشتگردوں کی ویڈیوز بناتا اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا، ملزم کارروائی کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں رپوش ہو گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے ویڈیو ریکارڈنگ کا سامان، لیپ...
پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 16 اپریل سے اب تک بارشوں کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 1 مرد،ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 مرد 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق حادثات چارسد، خیبر، شانگلہ، بٹگرام، اور چترال لوئر میں پیش آئے۔
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبرپختوںخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ ایک دوسرے پر کرپشن کےالزامات لگا رہے ہیں۔ ہمارے صوبے کے پیسوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف این آر او کے لیے لوگوں کے پاؤں پڑ رہی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جو ٹاسک اسلام آباد سے ملتا ہے، وہ اچھے بچوں کی طرح اسے پورا کرتے ہیں، دیکھتے ہیں اب وزیراعلیٰ مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے۔ گورنر کے پی...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جو ٹاسک اسلام اباد سے ملتا ہے، وہ اچھے بچوں کی طرح اسے پورا کرتے ہیں، دیکھتے ہیں اب وزیراعلیٰ مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، اگر کوئی ادارہ خاموش ہے تو وہ نیب ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) این آر او کے لیے لوگوں کے پاؤں پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کے لوگ ایک دوسرے پر کرپشن کیالزامات لگا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مقتدرہ ہوش کے ناخن لے، معاملات حل نہ ہوئے تو باہر نکلنے کے بغیر چارہ نہ ہوگا، ہم سمجھتے ہیں مذاکرات ضروری ہیں،مذاکرات کا پہلا تقاضا ہی عمران خان کی رہائی ہوگا ، عوام کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے ہم نہیں چاہتے کہ معاملات خراب ہوں.(جاری ہے) اپنے انٹرویو میںسلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری پارٹی کا لائحہ عمل بالکل واضح ہے، ہمارا لائحہ عمل تین سطحوں پر کارگر ہوگا ایک تو سیاسی سطح ہے ہم دیگر پارٹیوں سے بات چیت کریں، جے یو آئی ف سے ہمارا اتحاد موجود ہے تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی...
پشاور میں پی ڈی ایم اے نے بارشوں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور برف پگھلنے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔ چترال کے علاقے تورکھو اجنو ریپن گول میں بارشوں کے نتیجے میں ایک بار پھر سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی، جس کے باعث ریچ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگیا ہے۔ سڑک کی بندش کے باعث آمد و رفت کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی طرح وادی بروزگول میں سیلاب کے...
رواں ہفتے کے آغاز میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں اچانک ہونے والی شدید ژالہ باری نے شہریوں کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا، جس کے نتیجے میں سینکڑوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور آٹو گلاس کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ژالہ باری بغیر کسی پیشگی وارننگ کے آئی، اور اس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کے شیشے، چھتیں اور سائیڈ مرر ٹوٹ گئے۔ شہری بڑی تعداد میں گاڑیوں کے شیشے اور دیگر متاثرہ پرزے تبدیل کرانے کے لیے بازاروں کا رخ کر رہے ہیں، تاہم بیشتر مارکیٹوں میں اسٹاک ختم ہو چکا ہے۔ راولپنڈی کے دکانداروں کے مطابق ان کے پاس اسٹینڈرڈ وِنڈ اسکرینز مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں، جبکہ قیمتوں...
صوبہ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے افغانستان سے بات چیت کے عمل ’دیر آید، درست آید‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بار بار کی اپیل پر وفاق کا افغانستان کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کرنا خوش آئند ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا پہلا دورہ افغانستان، اہم کیا ہے؟ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق خیبر پختونخوا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بات چیت کے عمل میں شامل کیا جانا چاہیے۔خیبر پختونخوا حکومت کو نظر انداز کرنا غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہے۔ انہوں نے کہا خیبر پختونخوا دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن اور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق افغانستان سے بات چیت کے لیے خیبر پختونخوا حکومت...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے قومی آمدن بڑھانا ہوگی، کارکردگی کے حوالے سے مختلف اداروں میں موجود سقم دور کرنا ہوں گے، معاشرے اور اداروں کی بہتری کے لئے جزا اور سزا کے تصور کو اپنانا ہوگا، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے طویل سفر کا آغاز ہو چکا ہے، سرمایہ کار ہمارے سر کا تاج ہیں، انہیں ہر ممکن سہولیات دیں گے، عدالتوں میں زیر التوا کھربوں روپے کے ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے ناگزیر ہیں ۔ جمعہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے پر فارمنس مینجمنٹ سسٹم کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر نظام کو ڈیجیٹائز...
حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی۔ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کی جیت مبارک ہو، پاکستان کے عوام آج بھی شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سندھ کے عوام نے ثابت کردیا کہ سندھ میں صرف تیر کا مینڈیٹ ہے، 17 جماعتیں ایک طرف اور پیپلز پارٹی ایک طرف تھی پھر بھی فتح ہمیں ملی۔ انہوں نے کہا حیرت تو اس بات پر...
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 30 اپریل کے بعد ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہ سکیں گے، 40 سال تک افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں بغیر ویزے کے رہا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ غیرقانونی غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چودھری کا کہنا تھا کہ 30 اپریل کے بعد ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہ سکیں گے، 40 سال تک افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں بغیر ویزے کے رہا...
کمپی ٹیشن کمیشن نے 2020ء میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر فرٹیلائزر کمپنیوں کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا تھا، کمپی ٹیشن کمیشن نے فرٹیلائزر کمپنیوں سے اس حوالے سے تفصیلات طلب کی تھیں۔ فرٹیلائزر کمپنیوں نے کمیشن کو جواب جمع کرانے کے بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرکے سٹے آرڈر حاصل کر رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کھاد کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا، سماعت کے دوران فرٹیلائزر کمپنیوں اور کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان کے وکلاء نے دلائل دیئے۔ وکیل فرٹیلائزر کمپنیز کا کہنا تھا کہ...

عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی، عمر ایوب کی بیورو کریسی کو تڑی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروائے جانے پر برہم ہوگئے۔عمر ایوب نے بیوروکریسی کو تڑی لگاتے ہوئےکہا بیوروکریسی یاد رکھے بانی پی ٹی آئی دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ وہ یہاں عدالت سے انصاف مانگنے آئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی اُن کے رفقا اور اہلِ خانہ سے ملاقات کروانے کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جارہا۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ کہتی ہے ان کے بس میں کچھ نہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ چیف جسٹس اپنی رٹ...
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مقتدرہ ہوش کے ناخن لے، معاملات حل نہ ہوئے تو باہر نکلنے کے بغیر چارہ نہ ہوگا، ہم سمجھتے ہیں مذاکرات ضروری ہیں، عوام کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے، ہم نہیں چاہتے کہ معاملات خراب ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری پارٹی کا لائحہ عمل بالکل واضح ہے، ہمارا لائحہ عمل تین سطحوں پر کارگر ہوگا۔ ایک تو سیاسی سطح ہے ہم دیگر پارٹیوں سے بات چیت کریں، جے یو آئی ف سے ہمارا اتحاد موجود ہے تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی اس کے سربراہ ہیں اور علامہ ناصر عباس ہیں اور سنی اتحاد کاؤنسل تو ہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 40 سال افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، غیر ملکیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ افغان حکومت سے وزارتِ خارجہ رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم اپریل سے اب تک 84 ہزار 869 افغان باشندے واپس بھیجے جا چکے ہیں۔(جاری ہے) طلال چوہدری نے کہا کہ وزارتِ داخلہ میں افغان وفد سے ملاقات ہوئی، مسائل اور ان کے حل پر بات ہوئی، نائب وزیرِ اعظم کی قیادت میں ایک وفد افغانستان جارہا ہے۔انہوںنے واضح کیا کہ 30 اپریل کے بعد ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہ...
وزیرِ اعظم شہباز شریف وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو ریونیو جنریٹ کرنا ہو گا۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے دورے میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ایف بی آر کے سارے آپریشنز کو ڈیجیٹل کرنا ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے پوری ٹیم نے مل کر کاوشیں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر طویل ہے، پاکستان کے روشن اور خوش حال مستقبل کے لیے شبانہ روز محنت ضروری ہے، ٹیکس محصولات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 فیصد...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ارسا کے نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی اور تشکیل کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر حکم امتناع میں توسیع کردی۔ ہائیکورٹ میں ارسا نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی اور تشکیل کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں وکیل نے مؤقف دیا کہ ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی نہیں کی گئی۔ ارسا کی تشکیل غیر قانونی ہے۔ ارسا نے 25 جنوری کو چولستان اور تھل کینال کی تعمیر کے لیے پانی کی فراہمی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اِرسا میں سندھ سے وفاقی ممبر کی تقرری ہوگئی؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف دیا کہ عدالتی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء) امریکہ میں مقیم محققین کا ایک گروپ جون سے ایک فرانسیسی یونیورسٹی میں کام شروع کرنے والا ہے، کیونکہ سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے متعارف کرائی گئی بڑے پیمانے پر کٹوتیوں سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔ فرانس کی ایکس مارسے (Aix-Marseille) یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس نے ’’سائنس کے لیے محفوظ جگہ‘‘ کی جس اسکیم کا اعلان کیا تھا، وہ درخواست دہندگان سے اب پوری طرح بھر چکی ہے۔ یہ اسکیم مارچ میں ایسے امریکی سائنس دانوں کے لیے متعارف کرائی گئی تھی، جن کو امریکہ میں اعلیٰ تعلیمی شعبے میں کٹوتیوں کے سبب خطرات لاحق...
وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 40 سال افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ افغان حکومت سے وزارتِ خارجہ رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم اپریل سے اب تک 84 ہزار 869 افغان باشندے واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ وزارتِ داخلہ میں آج افغان وفد سے ملاقات ہوئی، مسائل اور ان کے حل پر بات ہوئی، نائب وزیرِ اعظم کی قیادت میں ایک وفد افغانستان جارہا ہے۔ Post Views: 1
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کسی اور کے ساتھ ہوتا تو بھاگ جاتا۔انہوں نے گوجرانوالہ کی اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اور ورکرز کے ساتھ ہر جگہ جبر اور فسطائیت ہو رہی ہے، ہم میں سے ہر شخص ہر وقت بانی کے ساتھ کھڑے ہونے کی قیمت چکا رہا ہے۔زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ پاکستان اور سیاست کے لیے اچھا نہیں، ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی سندھ کے صدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر سندھ کارڈ کا الزام لگانے والے ماضی میں کالاباغ ڈیم اور گریٹر تھل کینال کے حامی رہے ہیں، چاول اور گنے کی فصل کے لیے بھی سندھ میں پانی میسر نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا گیا تو پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی حمایت چھوڑ دے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع کینال منصوبے کے خلاف کراچی، میر پور خاص اور سکھر میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر سندھ کارڈ کا الزام...
روالپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر اعظم خان کی جگہ ہوتے تو 100 دن میں 40 کلو وزن کم کرکے دستاویزی فلم بناتے۔ مقامی پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں بطور بالر دیکھتا ہوں، بیٹنگ سے میرا کوئی لینا دینا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ذہین کھلاڑی ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا اہم حصہ ہیں، وہ ٹیم کو متحد رکھتے ہیں اور مسائل پیدا نہیں ہونے دیتے، جس کے باعث ڈریسنگ روم کا ماحول خوشگوار رہتا ہے۔ مزید پڑھیں: 90 کی دہائی کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل ۔2025 )ماہرین نے پاکستان میں ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کی بے لگام توسیع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ زرخیز کھیتی باڑی پر بے لگام تجاوزات خوراک کی حفاظت اور پائیدار شہری منصوبہ بندی کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے جرمنی کی ایک معروف تنظیم جی آئی زیڈپاکستان میں شہری ترقی کے ماہر ایمن کمال نے غیر منظم زمین کی تبدیلی کے نتائج پر روشنی ڈالی.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ پاکستان پہلے ہی اپنی بڑھتی ہوئی خوراک کی طلب کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کو زرعی اراضی کا نقصان خوراک کی پیداوار کو برقرار رکھنے کی ہماری...
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت بانی چیرمین کی رہائی کےلیے لڑتے لڑتے آپس میں گتھم گتھا ہونے لگے ہیں۔ تحریک انصاف میں واضح طور پر گروپ بندی سامنے آچکی ہے۔ مرکزی سطح پر چیئرمین بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ آمنے سامنے ہیں، تو بانی چیئرمین کی بہن حلیمہ بی بی بھی ایک گروپ کے طور سامنے آرہی ہیں۔ خیبرپختونخوا کی سطح پر بھی واضح دو گروپ سامنے آچکے ہیں، ایک گروپ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا ہے تو دوسری طرف سابق صوبائی وزیر عاطف خان کا گروپ سامنے آچکا ہے۔ بانی چیئرمین کے جیل میں ہونے کی وجہ سے اس وقت پارٹی گروپوں میں بٹتی چلی جارہی ہے۔ بانی چیئرمین کی رہائی کےلیے موثر تحریک کے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر وہ اپنے رابطوں کا استعمال کرتے تو وہ پی سی بی کے چیئرمین ہوتے اور اگر کبھی پی سی بی جوائن کرنا ہوا تو پاکستان اور کھلاڑیوں کی خاطر ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مایہ ناز پاکستانی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ انہیں کانٹریکٹ چاہیے نہ کچھ اور، اللہ کا دیا سب کچھ ہے۔ ’اگر آؤں گا پی سی بی میں تو پاکستان کی خاطر آؤں گا، بچوں کے لیے آؤں گا۔‘ If I was using my contacts i would have been a chairman in the PCB and if i ever join PCB i will join because of Pakistan...
ارسانے پانی سے متعلق غلط اعداد و شمار پیش کیے، پانی اتنا نہیں کہ منصوبے کو جاری رکھا جا سکے پیپلز پارٹی انتشار نہیں چاہتی، لیکن صوبائی خودمختاری پر سمجھوتا بھی ممکن نہیں،صوبائی وزیر توانائی سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر متنازع نہروں کا منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی حکومت سے علیحدہ ہو جائے گی۔فرنیچر ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے دو ٹوک مؤقف کا اظہار کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ نہروں کا منصوبہ پیپلز پارٹی کے لیے ایک سرخ لکیر ہے اور اگر اسے زبردستی جاری رکھا گیا تو ہم وفاقی حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے...
مولانا فضل الرحمن ذہین اور سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں‘ دین کے علم کے حوالے سے تو بات کرنے کی ضرورت اس لئے نہیں کہ خاندانی پس منظر ہی دینی ہے اور ان کے نام کے ساتھ لگا ہوا مولانا کا لفظ ہی ان کے دینی علم کی گواہی ہے‘ میں ان کی سیاست پر بات کر رہا ہوں‘ ایک آدھ روز قبل میں ٹی وی اسکرین پر ان کی باتیں سن رہا تھا‘ انھوں نے افغان مہاجرین کے ایشو پر بات کی‘ سابقہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر اپنا موقف دہرایا اور افغانستان کے ایشو پر بات کی‘ ایسا نہیں ہے کہ انھوں نے کوئی نئی یا اچھوتی بات کی ہو‘ یہ مولانا صاحب اور ان کی جماعت کا...
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے کسی کاغذ پر دستخط نہیں کیے۔ اس حوالے سے وفاق کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل پر وفاقی حکومت اور SIFC سے ڈکٹیشن لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ڈاکٹر سیف نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مائنز اینڈ...
مفتی منیب الرحمان(فائل فوٹو)۔ معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ دستور سے اقلیت کا لفظ حذف کر دیا جائے۔ کراچی میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ لفظ اقلیت سے محرومی کا احساس پیدا ہوتا ہے، مسلم پاکستانی اور غیر مسلم پاکستانی ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اس سے ہر ایک کیلئے اونرشپ کا احساس پیدا ہو گا، پاکستان میں غیر مسلموں کو جتنے حقوق حاصل ہیں دنیا میں کہیں نہیں ہیں۔ معروف عالم دین نے کہا کہ بھارت میں 20 کروڑ مسلمان ہیں ایک بھی مخصوص نشست نہیں، 40 لاکھ مسلمان امریکا میں ہیں کوئی مخصوص نشست نہیں۔ برطانیہ اور یورپ میں کہیں مسلمانوں کے لیے مخصوص نشست نہیں۔انھوں...
گلگت: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ اگر ان کا اثر و رسوخ ہوتا تو وہ آج پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ہوتے۔ گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدخان آفریدی نے کہا کہ اگرمیرا اثررسوخ ہوتا تو آج میں پی سی بی کا چیئرمین ہوتا، ہمارے دور میں قومی کرکٹ ٹیم میں میچ ونرز بہت تھے اب اتنے میچ ونرز نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈر 16، 17 اور 19 میں کھلاڑیوں کو سکھانا پڑتا ہے، ہمیں نچلے لیول میں تگڑے لوگ چاہئیں تاکہ وہ کھلاڑیوں کی اچھی ٹریننگ کر سکیں۔ سابق کپتان کا کہنا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہنگری کی جانب سے پاکستان کے 400 طلبا کو فل اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں دونوں ملکوں کے درمیان کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ دفتر خارجہ میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہنگری کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے دوسرے دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں کے تعلق کو مزید تقویت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری پاکستان کے لیے ایک مثبت اور فائدہ مند دوست ملک رہا ہے۔ پاکستان ہنگری کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کا اعادہ کرتا ہے۔...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )شاہ بلوط، شمالی نصف کرہ سے تعلق رکھنے والا ایک قیمتی پھل کا درخت، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی جانب سے شمالی پاکستان میں کامیابی کے ساتھ کاشت کیا گیا ہے، یہ بات پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، شھرہ مانکی کے پرنسپل سائنٹفک آفیسر ڈاکٹر فیاض احمد نے بتائی ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ شاہ بلوط ان کی اقتصادی قدر، غذائیت سے بھرپور اور خوشبودار گری دار میوے، قیمتی لکڑی، اور زرعی جنگلات کے نظام میں کردار کی وجہ سے قابل قدر ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ شاہ بلوط کو پاکستان میں پھلوں کی نئی...
اسلام آباد میں پاکستان اور ہنگری کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی ایک اہم تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ہنگری کے وزیر خارجہ نے مشترکہ طور پر شرکت کی اس موقع پر دونوں ممالک نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا فری سفر کے معاہدے سمیت ثقافتی تعاون اور آثار قدیمہ کے شعبے میں بھی معاہدے کیے تقریب کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں...
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے وفاق کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہوا ۔اسی طرح اس قانون کے بنانے میں وفاقی حکومت یا ایس آئی ایف سی سے ڈکٹیشن لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر پٹرولیم کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر نے ٹی وی پروگرام میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے کسی کاغذ پر دستخط نہیں کیے ہیں اور نہ وفاق سے معاہدہ ہوا ہے،وفاقی وزیر اپنے بیان کا ثبوت دیں، وگرنہ...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل 2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم منیر کے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کو سراہتے ہوئے اسے قومی مفاد، نظریاتی تشخص اور افواج پاکستان کے عزم و بصیرت کا مظہر قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں گورنر نے کہا کہ آرمی چیف کا دو قومی نظریے اور پاکستان کی نظریاتی اساس پر زور دینا واضح کرتا ہے کہ ہماری افواج نہ صرف جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہیں بلکہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی بھی نگہبان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا فخر ہیں اور دنیا بھر میں ملک کے غیر سرکاری سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں حالیہ...
کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر متنازع نہروں کا منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی حکومت سے علیحدہ ہو جائے گی۔ فرنیچر ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے دو ٹوک مؤقف کا اظہار کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ نہروں کا منصوبہ پیپلز پارٹی کے لیے ایک سرخ لکیر ہے اور اگر اسے زبردستی جاری رکھا گیا تو ہم وفاقی حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی انتشار نہیں چاہتی، لیکن قومی مفاد اور صوبائی خودمختاری پر سمجھوتا بھی ممکن نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی...
ویب ڈیسک :پاکستان اور ہنگری کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداستوں پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان اور ہنگری کے درمیان مفاہمتی یادداستوں پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ہنگری کے وزیر خارجہ نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔ تقریب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ویزا فری ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے شعبے میں ایم او یو سائن کیا گیا، آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے،اس موقع پر پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔ راولپنڈی: گیس لیکیج دھماکے سے تین کمسن بچیوں سمیت چار زخمی ...
سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر متنازع کینال پراجیکٹ جاری رکھا گیا تو سندھ حکومت اتحادی حکومت سے علیحدگی اختیار کر سکتی ہے۔ وہ فرنیچر ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ناصر حسین شاہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ سندھ کو کینال پراجیکٹ پر شدید تحفظات ہیں کیونکہ صوبے میں پہلے ہی پانی کی شدید قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پانی زیادہ ہو تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، لیکن موجودہ حالات میں یہ منصوبہ سندھ کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بھی اس کینال منصوبے...
گزشتہ روز اسلام اباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس سے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، متعدد گاڑیوں کی ونڈز گرین، لائٹس، سائیڈ کے شیشے اور بیک سکرین مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے بعد ونڈ اسکرین اور لائٹس والی دکانوں کے باہر گاڑیاں ٹھیک کرانے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، جس سے مارکیٹ میں ونڈ سکرین نایاب ہو گئی اور جو دستیاب ہیں ان کے ریٹس کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے نقصان: ’ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی نشانے لے کر مار رہا ہو‘ ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا وی نیوز نے...
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئین کے مطابق چلایا جانا چاہیے، ڈنڈے کے زور پر ملک نہیں چلایا جا سکتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا اس وقت ملک کا سب سے امیر صوبہ ہے اور حکومت نے کرپشن پر مؤثر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کی بنیاد انصاف پر تھی جبکہ پاکستان میں 2024 کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپنے پسندیدہ لوگوں کو عوام پر مسلط کرنے کے لیے مختلف تجربات کیے گئے آئین کو توڑ کر مارشل لا نافذ کیا گیا۔ پنجاب حکومت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور ہنگری کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان اور ہنگری کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ہنگری کے وزیر خارجہ نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔ تقریب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ویزا فری ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے شعبے میں ایم او یو سائن کیا گیا، آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔ ہنگری کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں وسیع مواقع...
خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی فلیگ شب پروگرام احساس کی احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت بلا سود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا ہے جس کے لیے کم آمدنی والے افراد بینک آف خیبر میں 8 مئی تک درخواست دے سکتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت بینک آف خیبر کے ذریعے یہ قرضے فراہم کرے گی، جو ان افراد کے لیے ہے جو کم آمدنی کے باعث اپنے مکان تعمیر نہیں کرسکتے، حکومتی اعلامیے کے مطابق اسکیم کے تحت 15 لاکھ روپے تک بلا سود قرضے جاری کیے جائیں گے۔ اسکیم کم آمدن والوں کے لیے، لیکن کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ صوبائی حکومت کے مطابق یہ اسکیم کم آمدنی والے...
---فائل فوٹو خیبر پختون خوا ٹیکنالوجی سے روشناس ہونے کی جانب گامزن ہے، صوبے بھر کی جیلوں کے قیدیوں کے اہلِ خانہ ای وزٹ ایپ کا استعمال کر رہے ہیں۔آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختون خوا عثمان محسود نے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں ای وزٹ ایپ سے ڈیڑھ ہزار قیدیوں کے اہلِ خانہ مستفید ہوئے۔ ڈسٹرکٹ جیل اٹک سےخیبرپختونخوا کے 86 قیدی رہاڈسٹرکٹ جیل اٹک سے عدالتی حکم پر خیبرپختونخوا کے 86... انہوں نے کہا کہ ای وزٹ ایپ پر قیدیوں کے اہلِ خانہ ویڈیو کال پر ملاقات کرتے ہیں، ایپ کے استعمال پر کوئی اخراجات نہیں آتے۔آئی جی جیل خانہ جات کا یہ بھی کہنا ہے کہ قیدیوں کے بیرونِ ممالک رشتے داروں...
ہیموفیلیا خون کی بیماریوں کی ایک ایسی قسم ہے جس میں انسان کے جسم سے خون بہنا شروع ہو جاتا ہے اور پھر کسی بھی طور پر نہیں رکتا۔ اس مرض کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے حوالے سے آج پوری دنیا میں شعور اجاگر کرنے کا دن منایا جا رہا ہے۔ وقت گزر نے کے ساتھ خون سے متعلق سامنے آنے والی بیماریوں میں ایک ہیموفیلیا بھی ہے۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں مبتلا مریضوں کو اگر چوٹ لگ جائے تو ان کا خون رکنے کا نام ہی نہیں لیتا، ایسے مریضوں کو زندہ رہنے کے لیے خون سے لیا گیا پلازمہ لگانے کی ضرورت پڑتی ہے۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاریلیف عوام کو منتقل کرنے کی بجائے بلوچستان کی بڑی شاہراہ این 25 کی تعمیر کے لئے رقم استعمال کرنے کافیصلہ اصولی طور پرغلط ہے اور پی ایس ڈی پی کس مرض کی دوا ہے؟اس میں سے بلوچستان کا احساس محرومی دورکرنے اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈزکیوں نہیں دیئے گئے،کیااس کاکوئی حساب دینے والاہے؟پھرقوم کو کوئی بتائے گاکہ اب تک این ایف سی ایوارڈ کا کتناپیسہ بلوچستان کو دیاگیااوروہاں کے نواب،سردارکتناپیسہ دبئی اور ملائشیالے کرگئے؟اس کاکسی نے پتہ چلانے کی کوشش کی ،ایک عام موٹرسائیکل اور چھوٹی گاڑی والے کاکیاقصورہے کہ اسے عالمی سطح پرقیمتوں میں کمی کا ریلیف نہ ملے ،جب مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کو منانے...
دنیا بھر سے ہنر مند پیشہ ور افراد کو راغب کرنے کے ایک بڑے اقدام میں، ڈنمارک نے اپریل 2025 تک اپنی ’مثبت فہرست‘ کو اپ ڈیٹ کیا ہے، جس میں مختلف شعبوں میں مطلوبہ پیشوں کی ایک وسیع رینج شامل کی گئی ہے۔ اس ’مثبت فہرست‘میں صحت کی دیکھ بھال، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ، تعلیم، اور صنعتی ہنر مند جیسے شعبوں میں مطلوب پیشوں کی ایک اچھی خاصی فہرست شامل کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اپ ڈیٹ غیر ملکی پیشہ ور افراد کے لیے ڈنمارک میں کام اور رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کے عمل کو تیزی سے ہموار کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان مارسک کے ٹرانس شپمنٹ پورٹ کیلئے معاہدے پر دستخط...
صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ڈپٹی وزیر اعظم سے کئی بار نہروں کے مسئلے پر گفتگو کا مطالبہ کیا۔ سی سی آئی میٹنگ کے لیے بھی کئی بار درخواست کی گئی۔ اگر نہریں بنانا شروع کیں تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم نہروں کی منظوری نہیں دیں گے اور مسئلہ حل ہو جائے گا۔ نہروں کا مسئلہ سنجید ہے، اس لیے سیاسی یتیموں کو بھی موقع مل گیا ہے۔ مزید پڑھیں: صدر آصف زرداری نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی منظوری نہیں دی، وزیراعلیٰ سندھ سید ناصر حسین...