نیئر اعجاز کا بیوی کے سامنے ماضی کی محبتوں کے ذکر پر دو ٹوک مؤقف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و لیجنڈ اداکار نیئر اعجاز نے بیوی کے سامنے ماضی کی محبتوں کا ذکر کرنے پر دو ٹوک مؤقف اپنا لیا۔
پاکستان کے مایہ ناز اداکار نیئر اعجاز جنہیں ہزار چہروں والا انسان بھی کہا جاتا ہے، اپنی جاندار اداکاری اور حقیقی زندگی کے تجربات میں کھلے دل سے بات کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔
نیئر اعجاز ہمیشہ سے ایک خاندانی مزاج رکھنے والے شخص رہے ہیں، اگرچہ وہ زندگی میں کئی بار محبت میں مبتلا ہوئے، مگر ان کی شادی ایک طے شدہ بندھن کے ذریعے ہوئی، وہ اپنی اہلیہ سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اکثر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
حال ہی میں نیئر اعجاز معروف شاعر اور میزبان وصی شاہ کے پروگرام میں مہمان بنے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
نیئر اعجاز نے بتایا کہ میں رومانوی طبیعت کا حامل شخص ہوں اور جوانی میں کئی مرتبہ محبت کا تجربہ کر چکا ہوں، ایک ایسی محبت بھی تھی جو 7 سال تک جاری رہی، مگر بالآخر وہ رشتہ انجام تک نہ پہنچ سکا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک وقت کے بعد جب میں اپنی اس پرانی محبت سے دوبارہ ملا تو وہ شادی شدہ تھیں اور ان کے 3 بچے بھی تھے، نیئر اعجاز نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میری اہلیہ کو میری ماضی کی محبت کا علم ہے۔
پروگرام میں ایک اہم سوال کے جواب میں کہ آیا بیوی کے سامنے ماضی کی محبتوں کا تذکرہ کرنا بیوی کی توہین کے مترادف ہے یا نہیں، نیئر اعجاز نے بڑے وقار سے جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ آج میں ایک خوش و خرم شادی شدہ انسان ہوں، میں ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتا ہوں کہ اپنی بیوی یا خاندان کے سامنے اپنے ماضی کا ذکر نہ کروں، جب آپ کے گھر میں ایک عظیم عورت موجود ہو جو آپ کی بے حد پرواہ کرتی ہو تو مرد کو بھی اس محبت کا احترام کرنا چاہیے۔
نیئر اعجاز نے کہا کہ اگر کبھی مجھے پتہ چلے کہ میری بیوی نے شادی سے قبل کسی سے محبت کی تھی، تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ عورت بھی ایک انسان ہے اور اس کے دل میں بھی محبت کے جذبات جاگ سکتے ہیں۔
نیئر اعجاز نے زور دیا کہ میں ہمیشہ اپنی بیوی کے جذبات کا خیال رکھتا ہوں اور کسی بھی بات یا عمل سے انہیں کبھی تکلیف نہیں دینا چاہتا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ماضی کی محبت کے سامنے انہوں نے بیوی کے
پڑھیں:
ثروت اعجاز قادری کے گھر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث کئی ملزم گرفتار
سٹی42: سنی تحری ککے مرکزی رہنما ثروت اعجاز قادری کے گھر پر چھاپہ مار کر بھتہ خوری میں ملوث دو گروہوں کے سرکردہ کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سنی تحریک کے سرکردہ کارکن الزام لگا رہے ہیں کہ پولیس نے ثروت اعجاز قادری وک بھی گرفتار کیا ہے لیکن پولیس کہہ رہی ہے کہ ثروت اعجاز قادری کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ ثروت اعجاز قادری حراست میں نہیں ہیں البتہ ان کے گھر سے ہسٹری شیٹر بھتہ خور پکڑے گئے ہیں۔۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ کراچی مین ناظم آباد کے علاقہ میں ثروت اعجاز قادری کے گھر سے بارہ سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کی تلاش کے لئے قادری ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا۔
قادری ہاؤس کو گھرے میں لینے کے بعد کسی کو باہر نہیں جانے دیا گیا۔ یہاں بہت سے لوگ موجود تھے، ان میں سے مطلوب افراد اور مشکوک افراد کو گرفتار کر کے پولیس ساتھ لے گئی جن کی تعداد بارہ سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔
شدید دھند کے باعث موٹرویز ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند
پولیس کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت اس کا ٹارگٹ نہیں، صرف گرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان کا تعلق اسی مذہبی جماعت سے ہے۔
پولیس کے ایک سینئیر اہلکار نے بتایا کہ صرف ان لوگوں کو حراست میں لیا گیا جو مشکوک تھے یا پولیس کو مطلوب تھے۔ ثروت اعجاز قادری ان گرفتار لوگوں میں شامل نہیں ہیں۔
ناظم آباد میں سنی تحریک کے رہنما ثروت اعجاز قادری کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس کا کہنا ہے کہ کئی ایس ایم جی اور دیگر چھوٹے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ اگر ان ہتھیاروں کے لائسنس پیش نہیں کئےگئےتو انہین غیر قانونی ہتھیار تصور کر کے قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گاْ
مشہور مصنفہ گھر میں انتقال کرگئیں
کراچی پولیس کے ایک سینئیر اہلکار نے نیوز چینل کے سوالات کے جواب میں بتایا کہ گرفتار کئے جئے افراد میں سے تین سے چار تک لوگ بھتہ خوری کے انتہائی سنگین الزامات میں درج مقدمات مین مطلوب ہیں۔ ان میں شوٹر بھی شامل ہین جو بھتہ دینے سے انکار کرنے والوں کو نشانہ بناتے تھے۔ انہی لوگوں کی موجودگی کی تصدیق ہونے کے بعد ثروت اعجاز قادری کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ریھان نامی بھتہ خور جمشید کوارٹرز میں پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں زخمی ہو کر گرفتار ہوا تھا۔
ایم4موٹروے پرخوفناک حادثہ،بس ہوسٹس جاں بحق،14 مسافرزخمی
ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان نے بتایا کہ اس زخمی بھتہ خور کے ساتھ فتیش کے دوران ملزم ریحان نے اس نے نیو ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ اس نے انکشافات کئے کہ اس کا اپنا تعلق وسیع اللہ لاکھو گروپ سے تھا، ثمر کاٹھیا واڑی اور واسع اللہ لاکھو گروپ مل کر کام کر رہے تھے۔ ان کا تعلق ثروت اعجاز قادری سے تھا۔ آج قادری ہاؤس میں کچھ مطلوب لوگوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے سی آئی اے کے ساتھ مل کر مشترکہ چھاپہ مارا، اس چھاپے میں 12 سے زیادہ افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
مشہور گلوکار بھی پنجاب میں ٹریفک رولز وائلیشن، جرمانوں اور سزاؤں کے موضوع پر بحث میں کود پڑے
جواد قادری عرف خواجہ اور شاہزیب ملاں کا کریمینل ریکارڈ موجود ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ثمر کاٹھیاواڑی اور واسع اللہ لاکھو دونوں پاکستان سے باہر ہین اور باہر بیٹھ کر بھتہ خوری کے گروہ چلا رہے ہیں۔