Daily Ausaf:
2025-04-21@23:22:51 GMT

اندھیروں سے روشنی تک

اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT

حضرت یونس(یوناہ نبی)کاواقعہ جوتوبہ، عاجزی، اورخداکی رحمت کاآئینہ ہے،آج کی دنیا کیلئے ایک زندہ،ابدی اوربیدارپیغام ہے۔یہ محض ایک تاریخی واقعہ نہیں،بلکہ انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والی صداہے،جوجنگ کے اندھیروں میں امن کانوربکھیرتی ہے۔
حضرت یونس کاواقعہ صرف ایک قوم یا ایک مذہب کی میراث نہیں۔یہ ایک عالمگیر استعارہ ہے۔ایک نبی کاانکار،مچھلی کاپیٹ،دعا، نجات، اورپھروہ دل گرفتہ واپسی،یہ سب علامتیں ہیں اس سفرکی جوہرانسان اپنی ذات،اپنی غلطیوں، اور اپنے رب کی طرف کرتاہے۔حضرت یونس کی دعا لا اِلہ اِلا انت سبحانک،ِانِی کنت مِن الظالِمِین یہ وہ کلمہ ہے جومذہب کی سرحدوں سے بلندہوکرہردل کی زبان بن سکتا ہے۔ حضرت یونس کی دعاصرف ان کیلئے نہیں، بلکہ ہم سب کیلئے ایک نسخہ نجات ہے۔یہ وہ کلمہ ہے جودل کی گہرائیوں سے نکلے تورب کاعرش ہل جاتاہے۔ہرمذہب ہمیں یہ سکھاتاہے کہ توبہ کا دروازہ ہمیشہ کھلاہے۔اورتوبہ کااصل ثمرتب ہے جب وہ دل کو نرم کردے،آنکھ کواشک باراور زبان کوشکرگزاربنادے۔
اسلام، عیسائیت اوریہودیت تینوں میں یہ پیغام نمایاں ہے کہ انسان فطرتاً خطاکا پتلا ہے، مگروہ اپنی خطائوں پرنادم ہوکررب کی رحمت کا طلبگار ہوسکتاہے۔یوناہ کی توبہ ہویانینوہ کی قوم کا اجتماعی رجوعیہ اسباق ہرنسل،ہر امت کیلئے روشنی کے مینارہیں۔حضرت یونس علیہ السلام کاواقعہ ہمیں سکھاتاہے کہ انسان خطاکرسکتاہے،مگروہ توبہ، عاجزی،اورخداکی طرف رجوع کے ذریعے معافی اورہدائت پاسکتاہے۔یہ واقعہ نہ صرف ایک معجزہ ہے،بلکہ ایک باطنی سفربھی ہینفس کی شکست، دل کی نرم مٹی،اورروح کی شفاکا سفر۔ اگرہم تینوں مذاہب کے ماننے والے اس بات کو اپنالیں کہ خداکاسب سے عظیم پیغام محبت ہے تو زمین پرجنت کاسایہ اترسکتاہے۔
یادرکھیں!ہم سب ایک ہی کشتی میں سوار ہیں،اوراگرہم نے ایک دوسرے کومعاف نہ کیا،تویہ کشتی ڈوب جائے گی مگراگر ہم نے ایک دوسرے کو تھام لیا، تو یہ کشتی ہمیں خدا کے کنارے تک لے جائے گی اور یہ دنیا امن کا گہوارہ بن جائے گی۔ ہماری آئندہ نسلیں بھی ان دکھ اور تکالیف سے بچ جائیں گی جس سے ہم گزر رہے ہیں۔
حضرت یونس کی داستان ہمیں یاددلاتی ہے کہ جب انسان ذمہ داریوں سے فرار اختیار کرتا ہے توطوفان برپاہوتاہے۔لیکن جب وہ رب کی طرف رجوع کرتاہے،توراستے کھلتے ہیں۔ طوفان سے بچائوکشتی میں چھلانگ لگانے سے نہیں، بلکہ ضمیرکی سچائی،توبہ کی صداقت، اورانسانی ہمدردی سے ہوتا ہے۔گویا حضرت یونس کے واقعہ میں’’اندھیروں سے امید تک‘‘کاعالمی پیغام ہمیں نجات کی دعوت دیتاہے۔ جیسے حضرت یونس نے اندھیرے میں رب کوپکارا،ویسے ہی آج دنیاکے طاقتور، حکمران، اوراقوام کوبھی اپنے غرور،ظلم اور مفادات سے پلٹ کرانسانیت کی طرف لوٹنا ہوگا۔مچھلی کے پیٹ کااندھیرادراصل ہرانسان کے باطن میں موجودوہ تاریکی ہے جس میں امیدکی روشنی تلاش کی جاتی ہے۔حضرت یونس کی دعاہمیں یہ سکھاتی ہے کہ سب کچھ کھوجانے کے بعدبھی خداکادربندنہیں ہوتا۔تمام مذاہب ہمیں یہ سکھاتے ہیں کہ جب دنیا کے چراغ بجھ جائیں، توایک آسمانی روشنی باقی رہتی ہے جودل کی تاریکی کواجالے میں بدل دیتی ہے۔
آئیے،حضرت یونس علیہ السلام کے قصے سے وہ روشنی کشیدکریں جوہمارے دلوں کوایک دوسرے کے قریب لائے۔ہم ایک دوسرے کوسنیں،سمجھیں،معاف کریں،اوراس زمین کو محبت، احترام،اورسکون کاگہوارہ بنائیں۔ یاد رکھئے، مچھلی کااندھیراہمارے دلوں میں بھی ہوسکتا ہے،مگرخداکی روشنی ہرظلمت کومٹاسکتی ہے۔ بس ہمیں یوناہ نبی کی مانند صدقِ دل سے پکارنا ہے۔ حضرت یونس کی دعادراصل اندھیرے سے روشنی کے سفرکا ایک آفاقی استعارہ ہے۔
بین الاقوامی امن کیلئے آج کے اجتماع کا یہی پیغام ہے کہ یہ قیمتی لمحات توبہ اوررجوع کرنے کے ہیں۔حضرت یونس کی قوم نے جب توبہ کی،خدانے ان پر سے عذاب ہٹادیاآج اگر دنیا بھی ظلم وخونریزی سے تائب ہو،توخدا کی رحمت نازل ہوسکتی ہے۔یہ واقعہ تینوں الہامی مذاہب (اسلام، عیسائیت،یہودیت)میں مشترک ہے۔ اس واقعہ میں بین المذاہب روحانی پیغام ہم سب کیلئے بڑااہم ہے۔
یہودی بھائیوں کیلئے حضرت یوناہ نبی کی توبہ اس بات کاثبوت ہے کہ بنی اسرائیل کے نبیوں کی عظمت صرف معجزات میں نہیں بلکہ تسلیم، توبہ اورسچائی میں ہے۔
مسیحی بھائیوں کیلئے یہ ہے کہ عیسی علیہ السلام نے یوناہ کے قصے کو نشانِ نجات کہاکہ انسان جب دل کی گہرائیوں سے توبہ کرے توتین دن کی تاریکی بھی دائمی روشنی میں بدل سکتی ہے ۔
اورمسلمانوں کیلئے یہ پیغام ہے کہ حضرت یونس کی مثال صبر،ندامت اوراللہ کی طرف رجوع کرنے کی ہے کہ نبی بھی خطاکرے تو اللہ معاف کرتاہے اورمرتبہ بلندکرتا ہے۔
حضرت یونس کاپیغام ہمیں سکھاتا ہے کہ انسان خطاکرسکتا ہے،مگرمعافی سب سے بڑی عبادت ہے،اورہرقوم،ہرمذہب اگردل سے رجوع کرے تومچھلی کاپیٹ جنت کادروازہ بن سکتا ہے۔ پس آج ہم یہاں حضرت یونس کی طرح اپنی انا، تعصب،تکبر،نفرت کواس مچھلی کے پیٹ میں دفن کرناچاہتے ہیں تاکہ باہرنکلیں،نئے لوگ بن کر،نئی امیدوں کے ساتھ ۔ توکیوں نہ ہم اختلاف کے باوجوداسی مشترکہ ایمان کی بنیاد پر محبت،معافی،اورپرامن بقائے باہمی کاعہدکریں!
میں اس دعاکے ساتھ آپ سے اجازت چاہتا ہوں: اے ربِ کائنات،جوہراندھیرے کے بعدروشنی عطاکرتاہے،ہمارے دلوں سے تعصبات کے پردے ہٹادے،ہمیں حضرت یونس کی مانند سچی توبہ،عاجزی اورقربتِ الہی عطافرما تاکہ ہم سب انسان،ایک امتِ محبت بن جائیں۔
اے پروردگارِعالم!جیسے تونے مچھلی کے پیٹ میں یونس کی پکارسن کراسے نجات دی،ویسے ہی آج تواس کر ارض پربسنے والی انسانیت کی فریادسن ،ہمارے دلوں سے نفرت،تعصب، قوم پرستی، جنگ اورظلم کے اندھیرے مٹادے، اور ہمیں ایک دوسرے کیلئے رحمت،محبت اور نور بنا دے۔
اے وہ ذات جویونس کوتاریکی سے نکال لائی،ہمیں بھی نفرت،ظلمت،فرقہ پرستی کی تنگی، اورتکبرکے سمندرسے نکال کراپنے ساحلِ رحمت پرکھڑا کردے ۔۔۔ہمیں وہ دعاعطاکرجو تیرے پیارے نبی حضرت یونس نے کی،وہ معافی جوتونے دی،اوروہ دل جوہر مذہب،ہرانسان کواپنا سمجھے۔
اے مالکِ دوجہاں!آج ہم حضرت یونس کے واقعے کوایک تاریخی داستان کے طورپر نہیں، بلکہ ایک روحانی نسخہ،ایک انسانی سبق، اورنورِالہی کے طورپرقبول کرتے ہیں۔ہماری دعائیں، عقیدے، فرقے،مذاہب سب مختلف سہی، مگر ہمیں تجھ تک پہنچانے والاایک ہی راستہ محبت، معافی اورعاجزی عطاکر۔اے رب توہی پاک ہے، بے شک ہم خطاکارہیں۔ہم سب کو معاف فرما۔
اے خالقِ ارض وسما،اے وہ ذات کہ جو ہر قوم،ہرنسل،ہرمذہب کے دلوں کی دھڑکن کو جانتی ہے،آج ہم تیرے ایک نبی حضرت یونس تیری ایک نشانی کے ذکرسے امن،محبت اور معافی کاپیغام کشیدکرناچاہتے ہیں۔یونس،وہ جومچھلی کے پیٹ میں تنہاتھا،مگرتیری رحمت سے دورنہ تھا۔وہ جواپنی قوم سے ناراض ہوا،مگرتواپنے بندے سے خفا نہ ہوا۔وہ جس نے اندھیروں میں پکارا،اورتونے جواب دیا،محض اس کے الفاظ کونہیں،بلکہ اس کی ندامت،عاجزی اورصدق کوسن کر اسے چن لیا، سرفرازکیا،نیکوں میں شمارکیا۔
اے ہمارے معبود،اے یہودی،عیسائی اور مسلمان کے رب،توجانتاہے کہ ہم بھی کبھی جلد باز ہوجاتے ہیں،ہم بھی اپنی کم فہمی میں قوموں سے بدگمان ہوجاتے ہیں،ہمیں بھی کبھی لگتاہے کہ کوئی نہیں بدلے گامگرتوتووہ ہے جوقومِ یونس کو بھی معاف کردیتاہے۔
پس اے رحمن،ہمیں بھی وہ دل عطاکر جو یونس کی طرح اپنی خطاپرنادم ہو،جواپنی دعاں میں صرف الفاظ نہیں،بلکہ روح رکھے۔ ہمیں وہ نگاہ عطا فرماجودوسروں کی خطاؤں کے بجائے ،ان کے درد کو دیکھے،جویہودی بھائی میں موسیٰ کی وفا دیکھے، مسیحی دوست میں عیسٰی کاحلم تلاش کرے، اور مسلمان میں محمدمصطفیﷺکاحلم ورحم اورحسنِ اخلاق دیکھے۔
اے نورِحق،اگرتونے یونس کومعاف کیا، توہمیں بھی ایک دوسرے کومعاف کرنے کا سلیقہ عطافرما۔ہمیں مچھلی کے پیٹ میں قیدیونس کی طرح دنیاکی تنگ نظری،نفرت،اورقوم پرستی کے اندھیروں سے باہرنکال اورہمیں روشنی دے وہ روشنی جو ہرانسان کے چہرے پرتیراعکس دیکھ سکے۔
اے ربِ یونس،تونے صاحبِ الحوت کو من الصالحین بنادیا،ہمیں بھی صاحبِ رحم،صاحبِ حلم، صاحبِ محبت بنادے۔آمین ثم آمین۔
بین المذاہب کونسل آف ریلیجنز ڈیپارٹمنٹ Dogus یونیورسٹی، استنبول، Trkiyeکے زیر اہتمام جامع مسجد اباصوفیہ استنبول میں ’’عالمی امن میں مذاہب کا کردار‘‘کے موضوع پر لیکچر۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایک دوسرے کو حضرت یونس کی نہیں بلکہ ہمیں بھی کہ انسان میں بھی میں یہ ہیں ہم کی طرف

پڑھیں:

ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ،19اپریل 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

آج بروزہفتہ،19اپریل 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ابھی تک آپ اپنے معاملات کو چیک کرنے میں ناکام ہیں اور گڑبڑ بھی آپ کی وجہ سے ہے جب تک ان کی اصلاح نہیں ہو گی صورتحال بھی نہیں بدلے گی آج محتاط انداز سے چلیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
شاہد موجودہ جگہ کی تبدیلی یا پراپرٹی کے حوالے سے کوئی خبر ملے آج کا دن اہم ہے ہر معاملے پر نظر رکھیں اور غصہ کرنے کے بجائے حکمت عملی سے فیصلے کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ چاہ کر بھی اب اپنی پوزیشن برقرار نہیں رہ سکتے۔ پرانے سلسلے خودبخود ختم ہو جائیں گے۔ اگر ضد کر کے بیٹھے رہے تو بڑے نقصان کا سامنا کرنے کے لئے بھی تیار ہو جائیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو شخص وجہ تنگی بنا ہوا تھا وہ زندگی سے نکل جائے گا آپ کو اب خود بھی اپنی راہیں الگ کرنی ہوں گی صرف اپنے اور اپنے گھر والوں کے بارے میں غور و فکر کریں تو بہتر ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جلد بازی نہ کریں اس سے آپ کا بنا بنایا کام بگڑ سکتا ہے اور آپ کو مالی نقصان بھی ہو سکتا ہے آپ غلط سمت سفر کر رہے ہیں اگر بات سمجھ میں نہیں آ رہی تو استخارہ کر لیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آجکل مت کسی پر بھروسہ کریں سب مطلب پرست ہو رہے ہیں اور آپ کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں خیال کریں ان دنوں خاموشی سے صرف اپنے روز گار پر توجہ دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
مسلسل بحکم اللہ بہتری کا سامنا ہے اس لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اللہ نے چاہا تو آج آپ کو کسی نہ کسی حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی اور ضرورت بھی پوری ہو گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
روزگار کے حوالے سے مسلسل بہتری کا سامنا ہے آپ اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھا لیں اور خوب محنت کرنے کے لئے تیار ہو جائیں جن لوگوں نے وقت ضائع کیا وہ بہت پچھتاویں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ اپنے مقاصد کی حصول کے حوالے سے پریشان ہیں وہ اب قدرتی مدد ہوتی دیکھیں گے۔ ستاروں کی چال بدل رہی ہے اللہ نے چاہا تو آننے والے دنوں میں آسانیاں ہی ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
گھبرانے اور پریشان ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے ان دنوں جس بھی مشکل میں کیوں نہ ہوں اس سے نکل جائیں گے اور آپ کی ایک پرانی خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ بیمار ہیں وہ توبہ کریں اور صدقہ دیں اس وقت آپ کی جانب سے کوئی مسئلہ ہے جو وجہ پریشانی بنا ہوا ہے ورنہ زائچہ تو صورتحال کو تقریباً ٹھیک ہی بتا رہا ہے توجہ دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ذمہ داریوں سے مت بھاگیں آپ خوش قسمت ہیں جو اللہ نے کسی مقصد کے لئے آپ کو منتخب کیا ہے۔ آپ کو خوشی سے اس کو اپنے سر لے لینا چاہئے آج صورتحال پر نظر ضرور رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • محمد یونس کا ڈھاکہ اور بیجنگ کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • کوفہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف: کامران ٹیسوری کی روضہ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر حاضری
  • باطنی بیداری کا سفر ‘شعور کی روشنی
  • ستاروں کی روشنی میں آج بروزاتوار،20اپریل 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟
  • شہید محمد باقر الصدر کی چھیالیسوں برسی کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد
  • ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ،19اپریل 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟