2025-04-22@10:40:56 GMT
تلاش کی گنتی: 263
«افسانہ نگار»:
فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کے لیے طریقہ کار اور گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی تنظمیوں میں 9 مئی واقعات کے بعد اور گزشتہ عام انتخابات کے دوران فعال کارکنان کو پارٹی تنظیموں میں شامل کرنے کے لیے ترجیح دی جائے گی۔9 مئی کے واقعات کے بعد غیر فعال رہنے والے کارکنان اور سرکاری عہدہ رکھنے والوں کو بھی پارٹی تنظیموں میں شامل نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کی تنظمیں بنانے کے لیے پینل تشکیل دیے جائیں، پارٹی کے ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز ضلعی سطح پر پینل تیار کریں گے۔تنظیموں میں نااہل، غیر فعال...
پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بہت صاف تھا کہ الیکشن کمیشن سمجھوتہ کر چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی امریکہ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے بوسٹن پہنچنے کے بعد یہاں براؤن یونیورسٹی میں طلباء کے ساتھ ایک سیشن کیا۔ اس دوران انہوں نے بھارت میں انتخابی نظام میں "سنگین مسئلہ" کی بات کرتے ہوئے مہاراشٹر انتخاب کا معاملہ اٹھایا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ آسان لفظوں میں کہیں تو اسمبلی انتخابات میں مہاراشٹر میں نوجوانوں کی تعداد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ہے، یہ ایک حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں شام 5:30 بجے تک کی ووٹنگ کا ڈاٹا دیا اور شام 5:30...
لاہور (کامرس رپورٹر) افریقہ ہاؤس پاکستان اور وزارت خارجہ کے اشتراک سے افریقی ممالک کے وزراء اور بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں پاکستان سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں استقبالیہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمن افریقہ ہاؤس محمد ریحان یونس، ایمبیسڈر حامد اصغر خان، یوگنڈا کے وزیر زراعت مسٹر فریڈریک، افریقی ممالک اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان افریقہ فرینڈز شپ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ شافع حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین موجود سرمایہ کاری اور تجارتی خلا دور کرنا ہو گا، وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے...
اسلام آباد: تجزیہ کار کامران یوسف کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کابل کا دورہ انتہائی اہم تھا، اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس بڑی اہم ہے۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دورے میں مشترکہ پریس کانفرنس کا ہونا شامل نہیں تھا، لیکن اس دورے کے نتائج اتنے پوزیٹو تھے کہ دونوں ملکوں نے یہی فیصلہ کیا کہ ایک پوزیٹیو میسج جانا چاہیے اور ایک مشترکہ پریس کانفرنس ہونی چاہیے، جو کہ ایک بریک تھرو ہے۔ تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر انٹرنیشنل لاز افغانستان کا حق ہے کیونکہ وہ لینڈ لاکڈ کنڑی ہے، لیکن اس کی وجہ سے پاکستان میں اسمگلنگ بڑھ رہی...
گزشتہ دو دن پاک افغان تعلقات اور دونوں مُلکوں کے درمیان مذاکرات کو لے کر خاصے مثبت ثابت ہوئے ہیں۔ افغانستان کے ساتھ پاکستان کا بنیادی مسئلہ تحریک طالبان پاکستان اور دہشتگردی ہے جبکہ افغان حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مہاجرین کی واپسی اور تجارت کے مسائل بارے بات چیت کی جاتی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان غیر روایتی چینلز کے ذریعے سے بات چیت تو چلتی رہی لیکن اب اِن معاملات کو طے کرنے کے لیے باقاعدہ اعلیٰ سطحی بات چیت کا آغاز ہوتا نظر آتا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کل ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے کابل کا دورہ کریں گے۔ اِس دورے کے لیے اسحاق ڈار نے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل 2025)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بغیر ویزا کے پاکستان میں اب کوئی نہیں رہے گا سب کو واپس جانا ہوگا، غیرقانونی غیر ملکیوں کے انخلاءکی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، 40 سال افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں موجود 75 فیصد افغانیوں کے پاس کوئی دستاویزات موجود نہیں۔پاکستان میں داخل ہونے والوں پاس قانونی دستاویزات کا ہونا ضروری ہے۔ افغان حکومت سے وزارت خارجہ رابطے میں ہے۔ وزارت داخلہ میں افغانستان کے وفد سے ملاقات ہوئی افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ان کے ملک واپس بھیجا جا رہا ہے۔یکم اپریل سے آج...
یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ڈینور سے ایڈمنٹن جانے والی پرواز کو انجن میں آگ لگنے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ واقعے کی حیران کن وجہ ایک خرگوش کا جہاز کے ٹربائن میں پھنس جانا بتائی گئی ہے۔ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا، جب 159 مسافروں سے بھرا طیارہ پرواز کے فوراً بعد مشکل میں آ گیا۔ مسافروں نے بتایا کہ جہاز کے دائیں انجن سے شعلے نکلتے دیکھے گئے اور زوردار آوازیں سنائی دیں، جس سے کیبن میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایک مسافر وائیٹ مککری کے مطابق، "ہر چند لمحے بعد انجن سے دھماکے کی آواز آتی، پھر ایک زبردست آگ کا گولا نکلا۔ سب لوگ گھبرا گئے۔" مقامی میڈیا ABC7 کے مطابق، یہ واقعہ "وائلڈ لائف...

دُولہے کا سہرا کی ریکارڈنگ کے دوران نصرت فتح علی خان کئی مرتبہ آبدیدہ ہوئے، بھارتی نغمہ نگار کا انکشاف
عروف بھارتی نغمہ نگار سمیر انجان نے انکشاف کیا ہے کہ عظیم قوال اور گلوکار نصرت فتح علی خان ’دولہے کا سہرا‘ ریکارڈ کرواتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔ حال ہی میں معروف بھارتی نغمہ نگار سمیر انجان نے ایک شو میں شرکت کے دوران ایک جذباتی واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب نصرت صاحب ممبئی آئے تو موسیقار ندیم نے ان سے فلم ’دھڑکن‘ کے لیے گانا گانے کی درخواست کی۔ نصرت صاحب نے کہا کہ وہ صرف اسی صورت گائیں گے اگر گانا انہیں پسند آئے گا۔ نغمہ نگار نے بتایا کہ کمپوزیشن سننے کے بعد انہوں نے ریکارڈنگ کے لیے رضامندی ظاہر کی اور ہم سب ریکارڈنگ کیلئے تیار ہوگئے۔ سمیر انجان نے انکشاف کیا کہ ریکارڈنگ کے...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) تھانہ کینٹ کے علاقے میں واقع ایک نجی فاسٹ فوڈ چین کی برانچ پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر واقعے میں ملوث 10 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے ڈی ایس پی کینٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سی پی او نے کہا کہ پولیس نے دن رات محنت کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی اور کارروائی کرتے ہوئے بارہ رکنی گروہ میں سے 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں کامران، نسیم، توصیف، خضر، منصور، زاہد، آصف، عظمت، ناصر...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) غیر ملکی فوڈ چین کی برانچ پر حملہ کرنے والےگرفتار ملزمان کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔ غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ میں ڈنڈا بردار ملزمان نے داخل ہوکر توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی تھی جس دوران خواتین، بچوں اور ریسٹورینٹ کے عملے کو ہراساں کیا تھا۔اس کے علاوہ مشتعل افراد نے ریسٹورینٹ کے عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اور بیہودہ زبان استعمال کرتے رہے۔ میری یہ قربانی دنیا کو بچانے کیلئے ضروری ہے" نشے میں دھت لڑکی نے اپنی دونوں آنکھیں نکال دیں واقعے کے بعد تھانہ کینٹ پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور 4 افراد کی شناخت...
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) نے لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر کو خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے اقدامات کے لیے اپنا باضابطہ برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان پیر کو چیمبر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب ’ شی لیڈز - اے ٹریبیوٹ ٹو ویمن’ کے دوران کیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس تقریب میں پاکستان بھر کی خواتین کی لچک، طاقت اور نمایاں خدمات کو سراہا گیا، جس میں پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون تھری اسٹار جنرل لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر خان مہمان خصوصی تھیں۔آر سی سی آئی کے صدر عثمان شوکت نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ان...

کالا باغ ڈیم پر آصف زرداری کو کیا ڈیل آفر کی گئی تھی اور چھ نہروں کے معاملے کا کیا بنے گا ؟ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے منصوبے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر ہمیں نہروں کے اشو پر حکومت کی حمایت سے ہاتھ ہٹانا پڑا تو ہم ہاتھ ہٹا دیں گے۔ اس کو خوش فہمی سمجھیں یا غلط فہمی لیکن پیپلزپارٹی کا ابھی تک یہ خیال ہے کہ شہباز شریف اتنا بڑا رسک نہیں لیں گے، کونسل آف کامن انٹریسٹ کا اجلاس بلائیں گے، وہاں پر فیصلہ ہوگا اور یہ نئی نہروں کا منصوبہ واپس ہوجائیگا۔ لیسکو کا نیا ویژن کرپشن کا خاتمہ ،جو لوگ چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں ان کو روکنا ہے: سی ای او رمضان...
لاہور میں اسٹیشن ہاؤس افسر( ایس ایچ او) کو افسران کو غلط پوزیشن بتانا مہنگا پڑ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او گڑھی شاہو حمزہ نواز بھٹی وائرلیس کے ذریعے افسران کو غلط پوزیشن سے آگاہ کرتا رہا۔ ایس ایچ او گڑھی شاہو کی ڈیوٹی مادھو لال حسین دربار پر لگائی گئی تھی تاہم وہ وہاں نہیں پہنچا۔ ایس پی سول لائن ڈویژن ڈاکٹر عبدالحنان ایس ایچ او گڑھی شاہو کو 2 گھنٹے تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ وائرلس سیٹ اور بذریعہ موبائل فون رابطہ بھی کرتے رہے۔ ایس پی سول لائن نے ڈی ائی جی اپریشنز لاہور محمد فیصل کامران سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈی ائی جی اپریشنز لاہور نے برہمی کا...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل 2025ء ) مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، گورنر اسٹیٹ بینک کا گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھنے کا انکشاف، آئندہ ماہ سے مہنگائی مزید بڑھنے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مارچ 2025 میں ہم نے 0.7 فیصد کی کم ترین سطح پر افراطِ زر دیکھی تاہم آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہوگا۔ زرعی نمو کم رہنے کی وجہ سے معاشی ترقی کی شرح نمو 3 فیصد رہے گی، زرعی شعبہ کی نمو...
گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے، گورنر سٹیٹ بینک کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز کراچی: گورنر سٹیٹ بینک نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ماہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پچھلے ماہ 0.7 فیصد تھی، حکومت معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے، ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے، 26ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں ہیں۔ جمیل احمد نے کہا کہ 16ارب ڈالر رول اوور یا ری فنانس ہوں گے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کا فرق بھی کم ہو چکا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ کو سرپلس رکھنے میں کامیاب ہیں، 2022ء میں جس صورتحال کا سامنا کیا اسے بھول نہیں سکتے۔ گورنر سٹیٹ بینک...
گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملک میں اگلے ماہ سے مہنگائی بڑھنے کی شرح اور افراط زر میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان لیٹریسی ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا آج مالیاتی لٹریسی کا قومی روڈ میپ جاری کیا جارہا ہے، پانچ سالہ قومی پلان مالیاتی لٹریسی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا، اسٹیٹ بینک وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر قومی نصاب میں بھی مالیاتی آگہی کو شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں ہم مشکل حالات میں تھے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک وسیع خلیج نظر آرہا تھا، افراطِ زر بڑھ رہی تھی، اور زرمبادلہ کے ذخائر 2 ہفتوں کی درآمدات کے برابر...
کراچی(نیوزڈیسک)گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان لیٹریسی ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 2022 میں ہم مشکل حالات میں تھے اور افراطِ زر تیزی سے بڑھ رہی تھی ان مسائل کے باعث زرمبادلہ ذخائر 2 ہفتوں کی درآمدات کے برابر رہ گئےتھے، ہمارے ایکسچینج ریٹ 50 فیصد تک تنزلی کا شکار ہوگئے تھے، ہم نے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک وسیع خلیج بھی دیکھا مگر اس کے بعد ہم نے کئی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا ہم نے سخت پالیسی اقدامات کیے، درآمدات پر پابندی لگائی جس وجہ سےشرحِ سود...
عابد چودھری:آرگنائزڈکرائم یونٹ کےتھانیدار اور اہلکاروں کاحافظ آبادمیں ن لیگ کےپبلک دفترپرچھاپہ، پانچ افرادکوغیرقانونی حراست میں رکھنےپرچھاپہ مارٹیم معطل۔ پولیس حکام کے مطابق اوسی یوٹیم نےن لیگ کےپبلک آفس پرغیرقانونی چھاپہ مارا، اوسی یوٹیم نے5افرادکوغیرقانونی حراست میں لیکرتشددکانشانہ بنایا۔ او سی یو ٹیم کے چھاپے کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی، تھانیدار سمیت 8 اہلکاروں کی معطلی کی رپٹ درج کر دی گئی، او سی یو ٹیم نے افسران کےنوٹس میں لائےبغیرچھاپہ مارا، تحقیقات جاری ہیں۔ خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ و اغوا کیس کا فیصلہ آگیا

مذاکرات کے باوجود شام میں اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان تصادم کا خطرہ ، ترک تجزیہ نگار عبد اللہ چفتچی کا انکشاف
انقرہ(اوصاف نیوز)ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے باوجود شام میں ایک چھوٹی سی جنگ، ایک تصادم ہونے والا ہے، ترک اسٹریٹجک تجزیہ نگار عبد اللہ چفتچی نے پیشگوئی کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ امریکہ، ترکیہ اوراسرائیل جنگ نہیں چاہتا لیکن ایک یا دو دن کو ایک تصادم ہو گا کوئی بڑی طویل جنگ نہیں ہو گی۔ کیونکہ نیتن یاہو اس وقت (سیاسی طور پر) غیر مستحکم ہے- اس کے باوجود ٹرمپ نے اس کہا کہ مسئلہ میں آپ معقول ہوئے تو میں حل کروں گا- مطلب نیتن یاہو کا کان کھینچ لیا کہ ترکیے کے ساتھ جنگ میں مت پڑیں- اسرائیل نے (عرب اسرائیل جنگ کے بعد) اب تک اس طرح کے تنازع میں کسی سنجیدہ ریاست...
اسد ملک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہ بیلا روس اچھا رہا، ڈیڑھ لاکھ ہنر مند افراد کو روزگار کے لیے بیلا روس بھیجوائیں گے، بیلا روس کی زراعت کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس میں بننے والے زرعی مشینری کے جوائنٹ وینچرز پاکستان میں بنیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنیات کے خزانے عطا کئے ہیں، بیلاروس میں مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے مشینری بنانے والی فیکٹری کا بھی دورہ کیا، اس شعبے میں بھی انشاء اللہ تعاون بڑھائیں گے، ڈیڑھ لاکھ ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو بیلاروس میں روزگار کی فراہمی کے لیے بیلاروس سے ہماری مفاہمت...
چیمبر آف کامرس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم پبلک سرونٹ ہیں، چیمبرز کے پاس آکر مسائل سن رہے ہیں اور انہیں حل بھی کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 24 قومی اداروں کی نجکاری ہوگی۔ ٹیکس کا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر زیادہ ہے، انہیں ریلیف دیں گے۔ چیمبر آف کامرس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم پبلک سرونٹ ہیں، چیمبرز کے پاس آکر مسائل سن رہے ہیں اور انہیں حل بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فنانسنگ کاسٹ، بجلی کی قیمت اور ٹیکسیشن میں بہتری آئے گی تو...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچنے اور ایف بی آر میں کرپشن روکنے میں حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ چینی، مرغی اور دالوں کی قیمتوں پر نظر ہے، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہو رہی ہیں اور یہاں اوپر جارہی ہیں، مڈل مین من مانی کر رہے ہیں۔ ٹیکس نظام کو انتہائی سادہ بنانے جا رہے ہیں: محمد اورنگزیبوفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نتخواہ دار طبقے پر ٹیکس کو بخوبی سمجھتا ہوں، ٹیکس نظام کو انتہائی سادہ بنانے جا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور انتظامیہ سے مل کر یقینی بنائیں گے...
تصویر سوشل میڈیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو دورہ چین پر بیجنگ پہنچ گئے۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف کی دورہ چین کے دوران چین کے وزیر قومی دفاع، پی ایل اے اور ایئرفورس کمانڈر سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقات میں فوجی تعاون بڑھانے کےلیے اعلیٰ سطح مذاکرات اور معاہدے شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین علاقائی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق ایئر چیف کو پیپلز لبریشن آرمی ایئرفورس ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا گیا، دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان موجودہ اشتراک بڑھانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر...
سٹی42: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 کے سینئر افسر اظہر انصاری کو مدت ملازمت میں غیر قانونی توسیع کی کوشش مہنگی پڑ گئی، مبینہ طور پر ذاتی ڈیٹا، بالخصوص تاریخ پیدائش میں ٹیمپرنگ کرنے پر انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اظہر انصاری کے خلاف تاریخ پیدائش میں رد و بدل کے الزامات پر باقاعدہ انکوائری کی گئی۔ ایف بی آر کی جانب سے ممبر ایڈمن ایچ آر سعدیہ صدف گیلانی کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے 29 اکتوبر 2024 کو اپنی رپورٹ ایف بی آر بورڈ کو جمع کروائی۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا...
— فائل فوٹو غیر ملکی ایئر لائن کی کراچی سے دوحہ کی پرواز کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد منسوخ کر دی گئی۔غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کو صبح 3 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہونا تھا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ ٹیکسی کے دوران فنی خرابی کا شکار ہو گیا۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق منسوخ ہونے والی آج کی پرواز کے مسافروں کو اگلی پرواز سے بھیجا جائے گا۔ ریاض سے لاہور کی غیرملکی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب، مسقط میں ہنگامی لینڈنگپرواز نے شیڈول کے مطابق شام 7 بجکر 10 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ایئر لائن...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے اور بدھ کو خاص شخصیت سے ملوں گا جبکہ کامیابی کے حوالے سے سو فیصد پرامید ہوں ،دوست ممالک بھی بات چیت کے عمل میں آگے آئیں گے، امریکہ میں جو پاکستانی دوست ہیں بہت بڑا کام کرتے ہیں ، میرا ان سے رابطہ ہے، میری ملاقات کسی سے ہو جائے گی پھر کہہ سکوں گا میں کہاں تک جاسکوں گا، میری میٹنگ اسلام آباد میں ہوگی ، پہلی میٹنگ ابتدائی ہوگی ، ہوسکتا ہے 2 سے 4 دن پہلے...

کنٹونمنٹ میں شاپنگ مالز بن گئے، میں زبردستی اندر جاؤں تو کیا میرا بھی ملٹری ٹرائل ہو گا: جسٹس افغان
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے ہیں اگر ممنوعہ جگہوں پر جانے پر ملٹری ٹرائل شروع ہوئے تو کسی کا بھی ملٹری ٹرائل کرنا بہت آسان ہو گا۔ کیا ملٹری کورٹس میں زیادہ سزائیں ہوتی ہیں اس لیے کیسز جاتے ہیں؟ عام عدالتوں میں ٹرائل کیوں نہیں چلتے۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ڈیفنس آف پاکستان اور ڈیفنس سروسز آف پاکستان دو علیحدہ چیزیں ہیں۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا ممنوعہ جگہ پر داخل ہونا بھی خلاف ورزی میں آتا ہے۔ کنٹونمنٹ کے اندر شاپنگ مالز بن گئے ہیں، اگر میرے پاس اجازت نامہ نہیں ہے اور میں زبردستی...
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا جس کے بعد علاقہ مکینوں کا شدید ردعمل سامنے آیا اور مشتعل افراد نے نو گاڑیوں کو آگ لگا دی جن میں پانچ ڈمپر اور چار واٹر ٹینکر شامل تھے حادثے کے عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر ڈرائیور محض سترہ سے اٹھارہ سال کا نوجوان تھا جو سڑک پر ریس لگاتا ہوا آ رہا تھا لوگوں نے جب اسے روکا تو اس نے فرار کی کوشش میں ڈمپر موٹرسائیکلوں پر چڑھا دیا جس سے دو موٹرسائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا صرف ایک شخص...
اسلام آباد: ایف بی آر میں رجسٹرڈ کاروباری افراد اور کمپنیوں کی تعداد سوا کروڑ تک پہنچ گئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان اور کاروباری افراد کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کمپنیوں اور کاروباری افراد کی تعداد ایک کروڑ 25لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سال کےدوران رجسٹرڈ کاروباری ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 53لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر میں رجسٹرڈ 82لاکھ کاروباری افراد اور کمپنیوں کا تعلق پنجاب سے ہے جب کہ سندھ کی28لاکھ 76ہزار، خیبرپختونخوا کی8لاکھ18ہزار کاروباری افراد...
مقدمہ نجی ریسٹورنٹ کے ملازم کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی، املاک کونقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد پر واقع نجی ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کے حملے کے واقعے کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ڈیفنس خیابان اتحاد پر واقع نجی ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کیجانب سے توڑپھوڑ کے واقعے کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ نجی ریسٹورنٹ کے ملازم کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی، املاک کونقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمے میں 30 سے 35 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس آئی تو مشتعل افراد فرار ہونے لگے، پولیس...
قومی اسمبلی میں سرکاری و نجی ٹیکس دہندگان کی 3 سال کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ 3 سال میں 52 لاکھ 56 ہزار 34 سرکاری اور نجی تنخواہ دار افراد نے ٹیکس جمع کرایا ہے۔وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق 3 سال کے دوران سرکاری و نجی تنخواہ دار افراد نے کل 820 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا۔تفصیلات کے مطابق اس عرصے کے دوران کل 1 کروڑ 25 لاکھ کاروباری افراد اور کمپنیاں بطور ٹیکس دہندگان رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے سرکاری و نجی ٹیکس دہندگان سے گزشتہ 3 سال کے دوران 820 ارب روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارتِ خزانہ نے تنخوادار ٹیکس دہندگان کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جب کہ ایف بی آر نے سرکاری اور غیر سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران سرکاری و غیر سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان (ملازمین) سے 820 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ ان 3 سالوں میں سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان سے 186 ارب ٹیکس کی مد میں وصول کیا گیا جب کہ غیر سرکاری تنخواہ دار افراد سے اسی دورانیے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب کے زیرِ اہتمام گندم کے بحران، حکومتی نااہلی اور کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 اپریل تک حکومت نے کاشتکاروں کے مطالبات نہ مانے تو ملک بھر میں اضلاع کی سطح پر ہر شہر میں کسانوں کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی بھرپور اور زبردست احتجاج کرے گی۔ موجودہ حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت میں بے حسی کا مظاہرہ کیا جانا اور سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہ کئے جانے سے نہ صرف زراعت تباہ ہوگی بلکہ کسانوں اور زمینداروں کا معاشی قتل بھی ہوگا۔ جب تک کسانوں اور زمینداروں کے مسائل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرپشن اور سیاسی اونر شپ نہ لینا صوبے کا اہم مسئلہ ہے۔(جاری ہے) تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی جیسے مسائل ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بہت قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورننس کا معیار بہتر بنانے کے لیے فنڈز کا شفاف استعمال ضروری ہے، احتساب کا نظام بھی ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کی سلامتی کی گارنٹی دینی چاہیے۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز میں بدتمیزی اور تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیاہے ، ایک مسافر نے سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر آپے سے باہر ہوتے ہوئے فضائی میزبان پر حملہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق “سفیر” نامی مسافر کو دورانِ پرواز سگریٹ نوشی سے روکا گیا تو وہ آپے سے باہر ہو گیا اور فضائی میزبان سے بدتمیزی کرتے ہوئے تشدد پر اُتر آیا۔ واقعے کے دوران جب فلائٹ اسٹیورڈ نے مداخلت کی اور فضائی میزبان کو بچانے کی کوشش کی، تو مسافر نے اس پر بھی حملہ کر دیا۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پرواز کے کپتان نے لینڈنگ سے قبل پیرس ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرول...
میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12 اپریل 2025ء کے روز گورنر ہاﺅس کراچی آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12 اپریل 2025ء کے روز گورنر ہاﺅس کراچی آنے کی دعوت دیتا ہوں، متاثرہ افراد کو 80 گز کے پلاٹ دیں گے اور ان کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی یوسف گوٹھ میں ٹریفک گردی کا شکار نذر عباس کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہماری پارٹی کے لوگوں کو توڑا گیا۔ اس کا نتیجہ دہشت گردی کے شکل میں آپ دیکھ رہے ہیں۔ افغانستان کے خلاف جنگ میں باقاعدہ اعلان کر کے حصہ لیا۔ ہم نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ٹی او آرز بنائے، فیڈرل حکومت ٹی او آرز والے مسئلے کو سنجیدگی سے لے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کیپیسٹی کی کمی ہے، یہ فیڈرل گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ عوام کا تحفظ کریں۔ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن اطلاعات کے بعد ہوتی رہتی ہیں مگر یہ آپریشن باقاعدہ طور پر فیڈرل ادارے کے تحت کیا گیا۔ تیس ارب روپیہ ہم...
مدھیہ پردیش(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں کونڈاوت میں ایک المناک واقعے میں 8 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ 150 سال پرانے کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس میں دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز اس وقت پیش آیا جب گاؤں والے گنگور تہوار کی مورتی وسرجن (مورتیاں بہانے کی رسم) کے لیے کنویں کی صفائی میں مصروف تھے۔(جاری ہے) ابتدائی طور پر 5 افراد کنویں میں جمع کیچڑ نکالنے کے لیے اترے لیکن وہ اندر ہی دلدل میں پھنس گئے۔ انہیں بچانے کے لیے مزید 3 افراد کنویں میں اترے، تاہم کنویں میں موجود زہریلی گیس...
مدھیہ پردیش: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں کونڈاوت میں ایک المناک واقعے میں 8 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ 150 سال پرانے کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس میں دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز اس وقت پیش آیا جب گاؤں والے گنگور تہوار کی مورتی وسرجن (مورتیاں بہانے کی رسم) کے لیے کنویں کی صفائی میں مصروف تھے۔ ابتدائی طور پر 5 افراد کنویں میں جمع کیچڑ نکالنے کے لیے اترے لیکن وہ اندر ہی دلدل میں پھنس گئے۔ انہیں بچانے کے لیے مزید 3 افراد کنویں میں اترے، تاہم کنویں میں موجود زہریلی گیس نے سب کی جان لے لی۔ ریسکیو ٹیموں...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ملک میں بنیادی افراط زر اب بھی 8 فیصد سے اوپر ہے جبکہ نااہل حکومت مہنگائی میں کمی کا جشن منا رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی مہنگائی اور معیشت بارے ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این اور پی ڈی ایم کی معاشی ویژن ہمیشہ کی طرح فرسودہ ذہنیت کی عکاس ہے۔ پی ایم ایل این نجی شعبے والے افراد کو کابینہ میں شامل کرتے پھر وہی حالات رہتے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ کوئی حکمت عملی نہیں پرانے خیالات کے مالک اسحاق ڈار اور احسن اقبال پی ایم ایل این کی بقا کی قیادت کر رہے...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ویزے کا حصول اب اب غیر ملکی طالبعلموں کے لیے زیادہ مشکل بننے والا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواستیں دینے والوں کی زیادہ سخت چھان بین کرنے کا حکم دیا ہے۔ مارکو روبیو نے بیرون ملک موجود امریکی سفارتکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواست دینے والے افراد کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان کی جانب...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اللہ نے عوام کی خدمت پر مامور رکھا، اس بار 10 لاکھ افراد کے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، ایک حق پرست گورنر نے گورنر ہاؤس سے مختلف پروجیکٹس جاری رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خود وعدہ نہیں کیا، دوسروں کے وعدوں پر کام کر رہے ہیں، یہاں وہ گورنر نہیں جس کے وزیر اعظم نے بہت دعوے کیے جو وہ...
ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے اہداف سے ہٹ گئی ہے، پی ٹی آئی کوسیاسی اتحاد بنانے سے پہلے پارٹی کے اندراتحاد پیدا کرنا ہوگا ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایک سال سے تحریک انصاف بمقابلہ تحریک انصاف جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے اہداف سے ہٹ گئی ہے،میرا ڈسپلن کا مسئلہ ہوگا کیا باقیوں کا بھی یہی مسئلہ تھا،باقی وکلا کوکیوں فارغ کیا گیا، ہم سب کی شناخت ہی وکالت ہے،عمران خان کو وکلا کے بارے میں غلط گائیڈ کیا جاتا ہے۔ایم این اے کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی سے نکال دیا بہت شکریہ، میرے خلاف آج تک گالم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء) میانمار میں جمعے کے روز کئی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کی شدت سات اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے کے قریب زمین میں دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ سرکاری ٹیلی ویژن ایم آر ٹی وی کے مطابق فوجی حکومت نے دارالحکومت نیپیداو اور منڈالے سمیت دیگر علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد ضمنی زلزلے کا زبردست جھٹکا بھی ریکارڈ کیا گیا۔ میانمار اس وقت داخلی شورش کا شکار ہے اور بہت سے علاقے آسانی سے قابلِ رسائی نہیں۔(جاری ہے)...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کیلئے صوبوں کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کے سلسلے میں لئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا پروگرام (IFRP) 1 نومبر 2023 سے جاری ہے اور اس پروگرام کے دوسرے مرحلے میں افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک رضاکارانہ طور پر پاکستان...
زمبابوے اس بار موسم گرما میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کےلیے میزبانی کرے گا۔ زمبابوے کرکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر گیومور میکونی نے کہا کہ برسوں بعد ہمارا ایک بڑا انٹرنیشنل ہوم سیزن آنے والا ہے۔ اس میں ہم دسمبر 2017 کے بعد پہلی بار 2 ٹیسٹ میچز کےلیے جنوبی افریقہ کی میزبانی کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق اگست 2016 کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم زمبابوے کا ٹور کرنے والی ہے۔ پروٹیز سے دونوں ٹیسٹ میچز 28 جون سے 6 جولائی کے دوران بولاوایو میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی شمولیت سے 14 سے 24 جولائی تک ٹی 20 ٹرائنگولر سیریز ہوگی۔ نیوزی لینڈ سے بھی بولاوایو میں 30...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے پاک امریکا دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں، علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی پریس ریلیز کے مطابق معاون خصوصی نے سینئر بیورو آفیشل قائم مقام انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور لیزا کینا اور سینئر ڈائریکٹر برائے جنوبی اور وسطی ایشیا نیشنل سکیورٹی کونسل رکی گل سے ملاقات کی۔ انہوں نے رینکنگ ممبر کانگریس رکن گریگوری میکس، ذیلی کمیٹی برائے جنوبی اور وسطی ایشیا کے چیئرمین، ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی...
صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز کراچی:عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت کل فیصلہ سنائے گی، عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو کل ذاتی طور پر طلب کر لیا۔ کراچی میں جوڈیشل مجسثریٹ ایسٹ یسری اشفاق کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ عدالت نے ڈائریکٹرایف آئی اے کو کل ذاتی طورپر طلب کرلیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے اجازت کے بغیرملزم کو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرنے پر برہمی کا اظہار...
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جموں ڈویژن میں ڈاکٹروں کی 980 آسامیاں جبکہ کشمیر ڈویژن میں 420 آسامیاں خالی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے اعتراف کیا ہے کہ علاقے میں تقریباً 5603 ڈینٹل سرجن بے روزگار ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ بات کنگن سے نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی میاں مہر علی کے ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر صحت سکینہ ایتو نے قانون ساز اسمبلی کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پورے جموں و کشمیر میں تقریبا 5603 ڈینٹل سرجن بے روزگار ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جموں ڈویژن میں ڈاکٹروں کی 980 آسامیاں جبکہ...
لاہور میں کاہنہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزم اور مضروب افراد لین ٹیکسٹائل فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ملزم اور زخمیوں کے مابین جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے فائرنگ کی۔فائرنگ کی زد میں آکر راشد، اسرار، عثمان اور قربان زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ملزم شاذاب سے پستول برآمد کرنے کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او کاہنہ و ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
وفاق بلوچستان کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے، ہم نے بریفنگ بھی مانگی تھی، ہم نے تو تحریک انصاف کو بھی بلایا تھا مگر وہ نہیں آئے، تحریک انصاف والے ہر بات پر سیاست کرنا چاہتے ہیں بلکہ منافقت کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پانی بڑا خطرناک مسئلہ ہے جس کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ضروری ہے۔ اروڑ یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ وفاق تحریک انصاف کے احتجاجوں میں الجھا ہوا ہے، ہم بول رہے ہیں کہ پانی کے مسئلے پر بات کریں، اپنے ادوار میں صوبوں کے مسائل کو ہم نے سیاسی طور پر حل کیا۔ خورشید...
لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں پولیس ناکے پر شہری کی جانب سے پولیس حکام کو رشوت دینے کی کوشش مہنگی پڑ گئی جب کہ ڈی ایس پی مبشر اعوان نے شہری پر مقدمہ درج کروا دیا۔ رپورٹ کے مطابق ناکے پر پولیس جوانوں کو رشوت دینے پر مقدمہ درج کرکے بس ڈرائیور کو بخت شاہ گرفتار کرلیا گیا، صوبائی دارالحکومت کے ناکہ جات پر کڑی نگرانی جاری ہے، قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ اشتہاری پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار تھا، بس ڈرائیور نے رشوت کی پیشکش کی، بس میں قتل کا اشتہاری ملزم سوار تھا، ملزم ایک سال سے روپوش تھا، ملزم وقاص پر مقدمہ 1220/24 تھانہ خانقاہ ڈوگراں (شیخوپورہ) میں درج ہے۔ ایس پی...
سرگودھا کے نواحی گاؤں سے 13 سال کی لڑکی کو اغواء کر کے 4 افراد 3 ماہ تک گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 132 جنوبی کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کو 3 ماہ قبل گاؤں کے ایک شخص نے اغواء کیا تھا۔ملزم فرضی نکاح کر کے لڑکی کو لاہور میں ایک گھر میں لے گیا جہاں اسے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا، اس دوران ملزم کے دیگر 3 دوست بھی گن پوائنٹ پر لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے اور ویڈیو فلم بھی بنائی تاہم 3 ماہ بعد لڑکی ملزمان کے چنگل سے فرار ہو گئی۔ لاہور میں لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتیپولیس نے اجتماعی زیادتی...
سی ڈی اے افسران ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس، غیر قانونی ایف آئی آرز پر شدید تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سی ڈی اے افسران ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت جنرل سیکرٹری نعمت اللہ مسعود نے کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے افسران اور ملازمین کے خلاف درج کی گئی غیر قانونی ایف آئی آرز پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس اقدام کو ادارے کی ساکھ، کارکردگی اور ملازمین کے حوصلے پر منفی اثر ڈالنے والا عمل قرار دیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سی ڈی اے ایک خودمختار ادارہ ہے، جس کے اپنے قواعد...
ممبئی(شوبز ڈیسک)شاہد کپور سے تعلق ختم ہونے کے بعد کرینہ کپور اور سیف علی خان کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، دونوں کی ملاقات ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی، جہاں سے ان کی محبت کا آغاز ہوا۔ پھر 2012 میں کرینہ کپور اور سیف علی خان نے شادی کر لی، اور آج یہ جوڑی ایک خوبصورت اور کامیاب خاندان کی مثال بنی ہوئی ہے۔ ان کے دو بیٹے، تیمور اور جہانگیر علی خان، میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔ کرینہ کپور نہ صرف بالی ووڈ کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں، بلکہ ایک بہترین بیوی اور ماں بھی ہیں۔ لیکن ان کی زندگی کے کچھ پہلو ایسے بھی ہیں جن سے زیادہ لوگ واقف نہیں ہیں، خاص طور پر شادی...
ممبئی: بالی وڈ کی معروف پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں موسیقار اے آر رحمان کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں الکا یاگنک نے کہا کہ اس وقت اے آر رحمان ممبئی فلم انڈسٹری میں ایک نیا نام تھے اور زیادہ مشہور نہیں تھے۔ انہوں نے مجھے گانے کی پیشکش کی لیکن میں پہلے ہی دوسرے پروجیکٹس میں مصروف تھی، اس لیے فوری طور پر دستیاب نہیں تھی۔ الکا یاگنک کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری کے سینئر موسیقاروں کے ساتھ کام کر رہی تھیں اور نہیں چاہتی تھیں کہ کسی نئے موسیقار کے لیے اپنے تعلقات خراب کریں۔ انہوں نے کہا کہ...
---فائل فوٹوز شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جب بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان بلائیں گے تب ملنے جاؤں گا، فتنہ پھیلانے والے کئی لوگ ہیں جو ملاقات میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا کسی پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں، کوئی ملے تو سلام دعا کر لیتا ہوں۔ کسی کو عمران خان کی عید کی کوئی پرواہ نہیں: شیر افضل مروتپاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کرانے والے اپنی عیدوں میں مشغول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی 26 نومبر کی معافی کیوں مانگیں؟ 26 نومبر کو گاڑیاں...
روم (نیوز ڈیسک)دنیا کے مختلف ممالک غیر ملکیوں کو مفت رہائش فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پیسے بھی دینے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ وہیں اب بیرونِ ملک جانے کے شوقین افراد کیلئے یہ اچھا موقع ہے کیونکہ ایک ملک ایسا بھی ہے جو مفت رہائش کے ساتھ کروڑوں روپے بھی ادا کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق یورپی ملک اٹلی کے ایک خوبصورت خطے ترینتینو میں منتقل ہونے والے افراد کو ایک لاکھ یورو (3 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) دیے جائیں گے۔ اس منصوبے میں شامل خطے کے 33 قصبوں کو اس کا حصہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے اور وہاں منتقل ہونے کے خواہشمند افراد کو کم از کم 10 سال تک وہاں مقیم رہنا ہوگا،...
کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد سے دو سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر مقامی فیکٹری کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ جہاں اس کی شناخت 45 سالہ عطااللہ کے نام سے کی گئی جسے بعدازاں اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو پیٹ پر گولی لگی تھی۔ پیر آباد کے علاقے میٹروول فرنٹیئر کالونی خیبر بازار کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 60...
کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈزنے رواں سال کے ڈیڑھ ماہ کے دوران غیرقانونی طور پر بارڈر عبور کرنے والے 132 تارکین وطن کو گرفتار کیا۔ ترجمان کوسٹ گارڈزکےمطابق اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہو ئےگزشتہ یکم فروری سے18 مارچ کے دوران بلوچستا ن کےبارڈرسے 132غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتارکیا۔ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اورراہ داری کےغیر قانونی طریقہ سےایران سےپاکستان اور پاکستان سےایران سفرکر رہے تھے،ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزاس امرکا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی،تاکہ وطن عزیزکوانسانی اسمگلنگ جیسی...
استبول کے میئر امام اوغلو اردگان کے سب سے بڑے حریف سمجھے جاتے ہیں جو ترکیہ کے آئندہ صدارتی انتخابات میں اہم ترین امیدوار ہیں۔ اوغلو کی گرفتاری اردگان کے صدارتی حریفوں کو راستے سے ہٹانے کی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی میں رجب طیب اردگان کے اہم ترین حریف اور استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کیخلاف استنبول میں دسیوں ہزار افراد نے مظاہرہ کیا جبکہ بعض جگہوں پر مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ رپوٹ کے مطابق استنبول میونسپلٹی کے سامنے ہزاروں افراد جمع ہوئے اور امام اوغلو سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ استبول کے میئر امام اوغلو اردگان کے سب سے بڑے...
اپنے بیان میں ترجمان کوسٹ گارڈز نے کہا کہ بلوچستان کے بارڈر سے غیر قانونی طور پر ایران سے پاکستان، اور پاکستان سے ایران جانیوالے 132 افراد کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے ڈیڑھ ماہ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے غیر قانونی طریقے سے ایران آنے اور جانے والے 132 افراد کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق 132 غیر قانونی تارکین وطن کو یکم فروری سے 18 مارچ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے گرفتار کیا گیا۔ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقے سے ایران سے پاکستان اور پاکستان سے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے جہاز اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مالے بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ افسر نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی اور کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر جنرل محمد سلیم سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مالدیپ میں قیام کے...
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے لائیو سٹاک، فارماسیوٹیکل اور دیگر شعبوں سے وابستہ آذربائجان کے وفد نے ملاقات کی۔ پاکستان اور آذربائجان کے مابین تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائجان کے مابین تجارت بڑھانے کا بہترین وقت ہے۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول موجود ہے اور سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی اور آذربائجان کی کمپنی کے مابین میٹ کمپنی کے بند پلانٹ کو چلانے کا معاہدہ ہو چکا...
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مغل حکمران اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہندو انتہا پسندوں نے ہنگامہ آرائی کی ہے، جس پر مہاراشٹر کے شہر ناگ پور میں غیرمعینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کی گئی ہنگامہ آرائی کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت: ہولی کے موقع پر مساجد ترپال سے ڈھک دی گئیں میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسندوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں، جن میں 15 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ اور ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انتہا پسندوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران توڑ...
بھارتی شہر ناگپور میں ہندو انتہا پسند گروہ کی جانب سے مغل بادشاہ اورنگزیب کے مزار کو گرانے کے مطالبے پر پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں، جس کے بعد حکام نے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا۔ پولیس کے مطابق، پیر کے روز ہونے والے فسادات میں متعدد گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا، جبکہ پندرہ سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ایک ویڈیو پیغام میں تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور امن و امان کی بحالی کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، وشو ہندو پریشد (VHP) کے کارکنان نے اورنگزیب کے...
اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ غیر آئینی وزیراعظم کی دعوت پر قومی سلامتی کے اجلاس میں کیسے جائیں؟۔ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ اجلاس میں نہیں جائے گا، علی امین گنڈاپور بطور وزیراعلیٰ شریک ہوں گے۔ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، دوران الیکشن رات کے وقت جیتی ہوئی پارٹی کو ہرایا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ پارلمینٹ ان اداروں کی مدد سے بنی جنہوں نے دھاندلی کی، پاکستان کے سخت ترین حالات اس بات کا تقاضہ...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں بے روز گار افراد کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وقفہ سوالات کے جواب میں ملک میں بےروزگارافراد کی تفصیلات پیش کیں۔ احسن اقبال نے بتایا کہ بےروزگارافرادکی اصل تعداد کے تعین کےلیے 2021کےبعد سروے ہی نہیں ہوا، 2021 کے سروے کے مطابق بے روزگاری کی شرح 6 اعشاریہ 3 فیصد ہے، ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد 2021 میں 45 لاکھ 10 ہزار تھی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ ملازمت کرنے والی افرادی قوت 6 کروڑ 72 لاکھ افراد ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں بے روز گار افراد کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وقفہ سوالات کے جواب میں ملک میں بےروزگارافراد کی تفصیلات پیش کیں۔احسن اقبال نے بتایا کہ بےروزگارافرادکی اصل تعداد کے تعین کےلیے 2021کےبعد سروے ہی نہیں ہوا، 2021 کے سروے کے مطابق بے روزگاری کی شرح 6 اعشاریہ 3 فیصد ہے، ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد 2021 میں 45 لاکھ 10 ہزار تھی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ ملازمت کرنے والی افرادی قوت 6 کروڑ 72 لاکھ افراد ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر...
سٹی 42 : ڈہرکی کے قریب کھینجو میں مسلح افراد کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ۔ ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈہر کا کہنا ہے کہ کھینجو کے علاقے میں ہماری گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ سے تین سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے جام مہتاب ڈہرکا ایک گارڈ جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت ظفر ڈہر کے نام سے ہوئی ہے۔ پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی ڈی ایس پی نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ اوباڑو، ڈہرکی اور کھینجو پولیس سمیت بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے،...
اوباڑو کے علاقے کینجھو میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق، حملے میں ایم پی اے جام مہتاب محفوظ رہے، تاہم ان کا ایک گارڈ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ Post Views: 1
گال گیڈٹ نے حال ہی میں اپنے حمل کے دوران صحت سے متعلق خوف کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں لگا تھا کہ وہ مرنے والی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزبان جمی فالن کے ساتھ ان کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ہالی ووڈ اسٹار گال گیڈٹ نے انکشاف کیا حمل کے دوران کئی دنوں تک ان کے سر میں درد رہنے لگا تھا جب انہوں نے ڈاکٹرز سے معائنہ کروایا تو ڈاکٹرز نے کہا کہ یہ شاید درد شقیقہ ہے یا ہارمون کی تبدیلی کی وجہ سے ہے۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب 3 ہفتوں تک درد کم نہ ہوسکا تو ان کی والدہ نے ایم آر آئی کروانے پر زور دیا اور...
حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان جانے والے ڈی ایپی پر کلیئرنس انشورنس گارنٹی لازمی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی کلیئرنس کے لیے انشورنس گارنٹی لازمی قرار دے دی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کسٹمز ایکٹ 1969، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے ترمیمی کسٹمز رولزلاگو کردیے گئے ہیں...
کراچی: وفاقی حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی کلیئرنس کے لیے انشورنس گارنٹی لازمی قرار دے دی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کسٹمز ایکٹ 1969، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے ترمیمی کسٹمز رولزلاگو کردیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کو ڈی امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) کی ترسیل کے لیے انشورنس گارنٹی کی ادائیگی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے تحت...
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان ری اینشورنس کمپنی کی جانب سے سیکیورٹی گارڈر کی غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا، پی اے سی میں وزارت کامرس ، اسٹیٹ لائف انشورنس اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی ممبر نوید قمر نے اجلاس میں بیٹھنے سے معذرت کرلی اور کہا کہ چونکہ آڈٹ اعتراضات میری وزارت کے وقت ہیں اس لیے اس میں بیٹھنا مفادات کا ٹکراؤ ہوگا۔ چیئرمین کمیٹی جنید اکبر، عمر ایوب اور شبلی فراز نے نوید قمر سے اجلاس میں بیٹھنے کی درخواست کی تاہم نوید قمر معذرت کرکے اجلاس سے چلے گئے۔ اجلاس میں 5 سال سے 2...
ذرائع کے مطابق تقریبا چار لاکھ رجسٹرڈ بیروزگار نوجوانوں کے سرکاری سطح پر اعتراف نے مودی کی بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں ترقی کے کھوکھلے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تقریبا چار لاکھ رجسٹرڈ بیروزگار نوجوانوں کے سرکاری سطح پر اعتراف نے مودی کی بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں ترقی کے کھوکھلے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے۔ ذرائع کے مطابق روا ںسال جنوری تک 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد بے روزگار نوجوانوں کا ایمپلائمنٹ پورٹل پر اندراج کیا گیا ہے۔ تاہم مقبوضہ کشمیر میں بے روزگار نوجوانوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، کیونکہ کشمیریوں کی بڑی اکثریت خاص طور...
ایک چینی شخص جو اپنی ناک میں انگلی ڈال کر اسے صاف کرنے کا عادی تھا، پر حال ہی میں ایمرجنسی سرجری انجام دی گئی جب اس نے اپنی ناک میں ایک شریان کو زخمی کردیا۔ اس شخص کے عجیب و غریب کیس کو اس کی بیوی نے ایک مختصر پوسٹ کی شکل میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا، اس امید پر کہ اس خراب عادت میں مبتلا دوسرے افراد کو روکا جاسکے۔ ژیانگیانگ شہر سے تعلق رکھنے والے نامعلوم شہری کو ہمیشہ اپنی ناک میں انگلی ڈال کر اسے صاف کرتے رہنا پسند تھا۔ خواہ وہ کھڑا ہو، بیٹھا ہو یا بستر پر لیٹا ہو، وہ ہمیشہ اس عادت سے محظوظ ہوتا تھا۔ ایک دن وہ حسب معمول اپنی...
بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جامع مسجد کے قریب چیمپئنز ٹرافی 2025 کی جیت پر اشتعال انگیز نعرے بازی اور آتشبازی کے بعد دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی پولیس کے مطابق، نعرے بازی اور آتشبازی کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے، اور مشتعل افراد نے 2 گاڑیوں اور ایک دکان کو آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ صورتحال قابو میں رہے۔ اتوار کو دبئی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر بھارت نے تیسری بار چیمپئنز...
کراچی(کامرس ڈیسک)رمضان المبارک میں چنگان پاکستان اور کِیا، بینک الفلاح اور حبیب میٹرو کے ساتھ شراکت میں کار خریداروں کے لیے ایک شاندار موقع لے کر آئے ہیں تاکہ وہ آسانی سے اپنی خوابوں کی گاڑی گھر لے جا سکیں۔ خصوصی فنانسنگ آپشنز، نمایاں بچت کے ساتھ یہ محدود مدت کی پیشکش خریداروں کی عید کی خوشیوں کو مزہ دوبالا کردے گی۔ بالکل نئی کیا EV5 Air حاصل کریں، کمپنی نےحبیب میٹرو کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے یہ منصوبہ شروع کیا جس کا ماہانہ کرایہ 128,854 روپے ہوگا، اور فکسڈ ریٹ KIBOR +1% پر دستیاب ہے۔ گاڑیوں کے شوقین آج ہی اپنے قریبی کیا ڈیلرشپ پر معلومات لے سکتے ہیں یا پھر 021-111-111-542 نمبر پر کال کریں. چنگان ایلسون سیڈان...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں کے سینکڑوں افراد فلم میں دکھائے جانے والے منظر کو حقیقت مان کر تاریخی قلعے پر ٹوٹ پڑے۔ منظر چھپے سونے سے متعلق تھا جس پر گاؤں کے لوگ سونے کی تلاش میں قلعے پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خزانے کی تلاش کرتے لوگوں ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ چھپے ہوئے خزانے کی افواہ سن کر لوگ قلعے پہنچے، جس کا آغاز وکی کوشل کی فلم چھاوا میں تاریخی قلعہ دکھانے کے بعد ہوا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ مغل دور کا سونا وہاں دفن ہے، سینکڑوں لوگ رات کو برہان پور کے تاریخی اسیر گڑھ قلعے کے قریب کھیتوں میں کھدائی کرنے کے لیے...
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ رمضان میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم سے مذاق ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کرے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 50 دنوں کے اندر 12 ڈالرز فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی ہے، قیمت 82 ڈالر سے کم ہوکر 69.3 ڈالر پر آگئی ہے، یہ قیمت اگست 2021 کی سطح کی...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر پٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کیا جائے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ 50 دنوں میں خام تیل کی قیمت میں 12 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی واقع ہوئی اور یہ قیمت 82 ڈالر سے کم ہو کر 69.3 ڈالر پر آ چکی ہے جو اگست 2021 کی سطح کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی عوام پر پٹرولیم لیوی کی مد میں ناجائز بوجھ ڈال رکھا ہے، جسے فی الفور ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹوں سے متعلق عمران خان سے بات کروں گا۔ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے۔ کیا آپ نے بھی کوئی ریاست مخالف پوسٹ کی ہے؟۔ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف پوسٹ نہیں کی، مجھ سے ملاقات اور پوچھ گچھ خوشگوار ماحول میں ہوئی، جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے۔ سوشل میڈیا سے متعلق سوالات پر بانی تحریک انصاف سے بھی ڈسکس کریں گے۔...
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ماہرین معیشت کا کہناہے کہ افراط زر میں کمی کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے یا چیزوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں‘افراط زرکا 1.5فیصدپر آنا لوگوں کی قوت خریدمیں کمی کا نتیجہ ہے اوریہ معیشت کیلئے اچھا شگون نہیں ‘ اس صورتحال پر جشن نہیں منانا چاہیے بلکہ اس پر فکر مند ہونا چاہیے کیونکہ افراط زر میں کمی کی وجہ ڈیمانڈ میں کمی ہے کیونکہ لوگوں کی آمدن سکڑ گئی ہے جس کی وجہ بیروزگاری اور تنخواہوں میں ہونے والی کمی یا چیزوں کی قیمت میں ہونے والا لگاتار اضافہ ہے‘ افراط زرمیں کمی کامطلب ہے کہ معیشت بیمار ہے اور اس میں نہ تو گروتھ ہو رہی ہے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت تسلسل سے جاری ہے، اگر امریکا اپنے چھوڑے گئے ہتھیار افغانستان سے واپس لے لیتا ہے تو اس سے خطے میں امن بحال ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار خطے میں امن کی صورتحال کے لیے سنگین مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے ہمسایہ تعلقات کا چاہتا ہے لیکن افغانستان کی سر زمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور پاکستان بار ہا اس حوالے سے افغان حکومت سے مطالبہ کرتا رہا...

ریاض سے لاہور کی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب، مسقط میں ہنگامی لینڈنگ، مسافر ہسپتا ل منتقل
مسقط(آئی این پی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے لاہور کیلئے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق ریاض سے لاہور کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 736 نے دوپہر ڈیڑھ بجے مسقط ریاض سے لاہور کیلئے ٹیک آف کیا۔ پرواز نے شیڈول کے مطابق شام 7 بجکر 10 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔پرواز 36 ہزار فٹ کی بلندی پر گلف آف عمان پر تھی کہ ایئر بس بوئنگ 777 طیارے میں سوار ایک پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب ہوئی جس پر پائلٹ نے مسقط اے ٹی سی سے رابطہ کرکے میڈیکل ایمرجنسی...
علامتی فوٹو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے لاہور کیلئے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ایئرلائن ذرائع کے مطابق ریاض سے لاہور کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 736 نے دوپہر ڈیڑھ بجے مسقط ریاض سے لاہور کےلیے ٹیک آف کیا۔ پرواز نے شیڈول کے مطابق شام 7 بجکر 10 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔پرواز 36 ہزار فٹ کی بلندی پر گلف آف عمان پر تھی کہ ایئر بس بوئنگ 777 طیارے میں سوار ایک پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب ہوئی۔ جس پر پائلٹ نے مسقط اے ٹی سی سے رابطہ کرکے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ فارم 47 پر شیر افضل مروت کے بیان پر میں تبصرہ نہیں کروں گا، سب کو پتہ ہے فارم 47 پر کون جیتا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کی پارٹی ممبر شپ کا فیصلہ بانئ پی ٹی آئی ہی کریں گے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہیں کروائی جاتیں، بانی کی ہفتہ وار 2 ملاقاتیں آئینی حق ہے اور عدالتی حکم بھی موجود ہے۔ اگر عمران خان ڈیل کرتے تو بہت...