بھارتی شہر ناگپور میں ہندو انتہا پسند گروہ کی جانب سے مغل بادشاہ اورنگزیب کے مزار کو گرانے کے مطالبے پر پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں، جس کے بعد حکام نے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا۔

پولیس کے مطابق، پیر کے روز ہونے والے فسادات میں متعدد گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا، جبکہ پندرہ سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ایک ویڈیو پیغام میں تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور امن و امان کی بحالی کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق، وشو ہندو پریشد (VHP) کے کارکنان نے اورنگزیب کے مزار کا پتلا جلایا اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اس کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب مسلم گروہوں کے افراد پولیس اسٹیشن کے قریب احتجاج کے لیے نکلے اور جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق، ہجوم میں شامل بعض افراد نے نقاب پہن رکھے تھے اور تیز دھار ہتھیاروں سے لیس تھے۔ تاہم، VHP نے کسی بھی تشدد میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزار کی جگہ مراٹھا حکمرانوں کی یادگار تعمیر کرانا چاہتے ہیں۔

ناگپور وہی شہر ہے جہاں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (RSS) کا مرکزی دفتر واقع ہے، جو کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت، بی جے پی کی نظریاتی تنظیم ہے۔ مودی مخالفین ان پر اکثر مسلمانوں کے خلاف جانبداری اور انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں، تاہم ان کی حکومت ان دعوؤں کی تردید کرتی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گلگت، شدید بارشوں کے باعث دیوار گرنے سے دو بچیاں جاں بحق

گلگت کے سب ڈویژن جگلوٹ میں عمارت کی دیوار شدید بارشوں کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ مقامی لوگوں نے زخمی بچیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت گلگت بلتستان میں گزشتہ دو روز سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گلگت میں شدید بارش کے باعث دیوار گرنے سے دو کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق گلگت کے سب ڈویژن جگلوٹ میں عمارت کی دیوار شدید بارشوں کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ مقامی لوگوں نے زخمی بچیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • غیر مسلم آبادی والے ملک میں اسلامی تدفین کا قانون نافذ 
  • مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو  توڑ دیے
  • سکیورٹی خدشات پر شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ 
  • شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
  • شمالی وزیرستان: سکیورٹی خطرات کے باعث دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
  • راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
  • گلگت، شدید بارشوں کے باعث دیوار گرنے سے دو بچیاں جاں بحق
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ
  • چین کا امریکی سیکشن 301 کی تحقیقات کے جواب میں الزام تراشی بند کرنے کا مطالبہ