ناکے پر رشوت دینے کی کوشش مہنگا پڑ گئی، پولیس افسر نے شہری پر مقدمہ درج کروا دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں پولیس ناکے پر شہری کی جانب سے پولیس حکام کو رشوت دینے کی کوشش مہنگی پڑ گئی جب کہ ڈی ایس پی مبشر اعوان نے شہری پر مقدمہ درج کروا دیا۔
رپورٹ کے مطابق ناکے پر پولیس جوانوں کو رشوت دینے پر مقدمہ درج کرکے بس ڈرائیور کو بخت شاہ گرفتار کرلیا گیا، صوبائی دارالحکومت کے ناکہ جات پر کڑی نگرانی جاری ہے، قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ اشتہاری پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار تھا، بس ڈرائیور نے رشوت کی پیشکش کی، بس میں قتل کا اشتہاری ملزم سوار تھا، ملزم ایک سال سے روپوش تھا، ملزم وقاص پر مقدمہ 1220/24 تھانہ خانقاہ ڈوگراں (شیخوپورہ) میں درج ہے۔
ایس پی موبائلز اسکواڈ نے ڈی ایس پی مبشر اعوان اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ موبائلز سکواڈ ناکوں پر تعینات جوان جانفشانی، ایمانداری سے فرائض سرانجام دیں، شہری پولیس کا ساتھ دیں، شارٹ کٹ کیلئے رشوت کا سہارہ نہ لیں، کرپٹ پولیس اہلکاروں کی نشاندہی کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قسطوں کا کاروبار مہنگا پڑ گیا—500 بائیکس اور ہزاروں چالان ایک ہی شہری کے نام!
موٹرسائیکلیں قسطوں پر فروخت کرنے والے شہری کے نام پر 23 لاکھ سے زائدکے ٹریفک چلان جاری ہوگئے۔سیف سٹی ذرائع کے مطابق قسطوں کا کاروبارکرنے والے شہری کے نام پر 500 موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، 500 موٹرسائیکلوں کو سیف سٹی کی جانب سے 2 ہزار 71 چلان بھجوائےجاچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق قسطوں پرموٹرسائیکلیں فروخت کرنے والا شہری گڑھی شاہوکا رہائشی ہے جو 500 سے زائد موٹرسائیکلیں قسطوں پرفروخت کرچکا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خریداروں نے ابھی تک موٹرسائیکلوں کی مکمل قیمت دکاندار کو نہیں دی یا موٹرسائیکلیں اپنے نام نہیں کرائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک موٹرسائیکلیں قسطوں پرفروخت کرنے والے شہری کے نام پر ہی رجسٹرڈ ہیں اس لیے چالان اس کے نام
پرہیں۔