مسقط(آئی این پی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے لاہور کیلئے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں سوار پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق ریاض سے لاہور کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 736 نے دوپہر ڈیڑھ بجے مسقط ریاض سے لاہور کیلئے  ٹیک آف کیا۔ پرواز نے شیڈول کے مطابق شام 7 بجکر 10 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔پرواز 36 ہزار فٹ کی بلندی پر گلف آف عمان پر تھی کہ ایئر بس بوئنگ 777 طیارے میں سوار ایک پاکستانی مسافر کی طبیعت خراب ہوئی  جس پر پائلٹ نے مسقط اے ٹی سی سے رابطہ کرکے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر طیارے نے مسقط میں لینڈنگ کی۔

سابق ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سپریم کورٹ میں تعینات

ایئر لائن ذرائع کے مطابق پرواز میں سوار مسافر کا طبی معائنہ کیا گیا، انہیں ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی اور پھر مسقط کے  ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق مسافر کی خرابی طبیعت کی تفصیلات نہیں مل سکیں تاہم مسافر کی صحت بہتر ہونے پر پرواز واپس سفر پر لاہور کیلئے روانہ ہوگئی جو مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 35 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر اتری۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ریاض سے لاہور کی مسافر کی میں سوار کے مطابق

پڑھیں:

لاہور: 13 سالہ طالبعلم سے بدفعلی کی کوشش ناکام، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

لاہور:

گرین ٹاؤن پولیس 13 سالہ طالبعلم سے نازیبا حرکات اور بدفعلی کی کوشش کرنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

 ملزم بچے کو اسکول سے گھر لے کر جا رہا تھا جب اس نے گاڑی میں نازیبا حرکات کیں، بچے کے شور مچانے پر ملزم اسے گھر کے باہر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

 جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بروقت ایکشن پر ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایئرپورٹ: غیر ملکی ایئر لائن کے اسٹیشن منیجر کی لاش برآمد
  • کراچی: جناح ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کے دفتر سے اسٹیشن مینیجر کی لاش برآمد
  • اسلام آباد:گاڑی کی ٹکر سے اسکوٹی سوار 2 لڑکیوں کی ہلاکت،صلح کا تحریری حکم نامہ جاری
  • ہوائی جہاز کی روانگی میں تاخیر؛ مسافر ایئر پورٹ پر گدّا لے کر آگیا
  • لاہور: 13 سالہ طالبعلم سے بدفعلی کی کوشش ناکام، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
  • ایئر پورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی خاتون کو کچلتے ہوئے فرار ہوگئی
  • اندرون ملک کی 6 پروازیں منسوخ، 37 میں تاخیر
  • ہوائی بحران کی کریش لینڈنگ
  • لاہور:شاہ محمودقریشی اسپتال سے ڈسچارج ،جیل منتقل
  • ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ