2025-04-23@23:46:07 GMT
تلاش کی گنتی: 1373
«کو تباہ کرنے کی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رمضان میں جارحیت جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی عمل سے پورے خطے کو ایک بار پھر عدم استحکام کا خطرہ ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی برادری تشدد کے فوری خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، غزہ اور مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے سفارتی کوششیں کی جائیں۔ Post Views: 1
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل دواسازی کی صنعت کی ترقی میں معاونت کر رہی ہے۔پاکستان نے ملٹی وٹامن سینٹرم کی پہلی کھیپ جامشورو سے کینیا بھیج دی ہے۔ نجی کمپنی نے اس سلسلے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون کو سراہا ہے۔گزشتہ ماہ ایک دوا ساز کمپنی کی جانب سے پہلی بار مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے خطے میں پانچ لاکھ ساٹھ ہزار یورو مالیت کی برآمدات کی گئیں ۔ اشتہار
اسلام ٹائمز: عبرانی میڈیا کے مطابق شاباک کے سابق سربراہ نداو ارگمان نے اسرائیلی چینل 12 ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بنجمن نیتن یاہو کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ اس طرح سے برتاؤ کرتے رہے جو قانون کے خلاف ہے تو وہ ان کے بارے میں جو کچھ جانتے ہیں اسے میڈیا پر ظاہر کریں گے۔ اسرائیلی حکومت کی شاباک انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ ناداو ارگمان نے بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے رونن بار کی برطرفی کے ردعمل میں میں یہ دھمکی دی ہے۔ خصوصی رپورٹ: غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی داخلی سلامتی سے متعلق ایجنسی شاباک کے سابق سربراہ نے دھمکی دی کہ اگر نیتن یاہو نے اپنی لاقانونیت جاری رکھی تو...
بی جے پی کا کہنا ہے کہ اسدالدین اویسی اس بل کی مخالفت مسلمانوں کی خوشنودی اور اپنے ووٹ بینک کیلئے کررہے ہیں جبکہ یہ بل عام اور غریب مسلمانوں کو فائدہ پہنچانے والا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وقف بل کے خلاف مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کل نئی دہلی میں ایک عظیم الشان احتجاج مظاہرہ کیا، جس میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے مودی حکومت کی وقف ترمیمی بل کے حوالے سے منصوبوں کی سخت مخالفت کی ہے۔ اس احتجاج کے ردعمل میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نریش بنسل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) مسلمانوں...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا پولیس کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے ساڑھے 5 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے اور پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اہم اجلاس میں چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کے علاوہ محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور دیگر جدید آلات کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے اور پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلاس...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر نئے بینک نوٹ جاری نہ کیے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ بینک دولت پاکستان عید الفطر 2025 کے موقع پر بھی کمرشل بینکوں کو نئے بینک نوٹ جاری کرنے کی اپنی دیرینہ سالانہ روایت کو جاری رکھے ہوئے ہے اور بینکوں کے وسیع ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دیرینہ روایت کو جاری رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک رواں سال ماہِ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17 ہزار برانچوں کو...
جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے موقع پر ایک تقریب میں ورلڈ مسلم کانگریس کی جانب سے اظہار خیال کرتے ہوئے الطاف حسین وانی نے کونسل کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی جانب مبذول کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والے ظلم و تشدد کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی اور اس میں ملوث فوجی اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے موقع پر ایک تقریب میں ورلڈ مسلم کانگریس کی جانب سے اظہار خیال کرتے ہوئے الطاف حسین...
انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے دوران ایجنڈہ آئٹم 3 پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال کی اہم وجہ بنیادی آزادیوں پر سخت پابندیوں، جبری نظربندیوں اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی توجہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کی جانب مبذول کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے دوران ایجنڈہ آئٹم 3...
برطانیہ میں پناہ گزینوں کے اپیلوں کے فیصلوں کا انتظار کرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ دو سالوں میں 500 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے، جس سے ٹیکس دہندگان پر اربوں پاؤنڈ کا مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔ وزارت انصاف کے اعداد و شمار کے مطابق، 2024 کے آخر تک 41,987 اپیلز زیر التوا ہیں، جو 2023 کے شروع میں 7,173 تھیں۔ صرف 2024 کے آخری سہ ماہی میں 12,183 اپیلز دائر کی گئیں، جبکہ پناہ گزین درخواستوں کی منظوری کی شرح 47 فیصد تک گر گئی۔ رفیوجی کونسل کے مطابق، ہوم آفس کی جانب سے کیس ورکرز کی بھرتی اور ابتدائی انٹرویوز کو تیز کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں فیصلوں میں غلطیوں اور کوتاہیوں میں اضافہ ہوا...
برمنگھم میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے ایک گروہ، جو شہر بھر میں بھاری مقدار میں ہیروئن اور کوکین کی تقسیم کا ذمہ دار تھا، کو پولیس کی جامع تحقیقات کے بعد مجموعی طور پر 77 سال سے زائد قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ نو افراد کو ہیروئن اور کوکین کی سپلائی کی سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے برمنگھم کراؤن کورٹ میں 13 ہفتوں تک جاری رہنے والے مقدمے کے بعد یہ فیصلہ سنا دیا گیا۔ تحقیقات 22 مئی 2021 کو شروع ہوئیں، جب ایک مخالف گروہ نے اس پارٹی کے اڈے، اوک ووڈ روڈ، اسپارک ہل پر حملہ کیا۔ یہ گھر منشیات تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ حملہ آوروں نے گھر...
اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں ہماری دشمنی مشرق میں تھی مگرہم نعشیں مغرب سے اٹھا رہے ہیں، دہشتگردی کی بڑی وجہ نا انصافیوں کے ساتھ عوامی رائے اورقانون کو بلڈوزکرنا بھی ہے،عوام نے انتخابات میں موجودہ حکمرانوں کو شکست فاش دی مگرانہیں اقتدار دے دیا گیا۔ کلرسیداں کے دورہ کے موقع پر صحافیوں اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دہشتگردی کی بڑی وجہ ناانصافیوں کے ساتھ عوامی رائے اورقانون کو بلڈوز کرنا بھی ہے، ہمارے ہاں جمہور کے فیصلوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے، عام انتخابات میں عوام نے جن کوکامیاب کروایا وہ اقتدار سے باہر ہیں،جنہیں عوام نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، عدالت نے درخواست گزار خاتون زاہدہ پروین کی درخواست منظور کر کے کیس نمٹا دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں، شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں؟ ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا سابق چیف جسٹس کے فیصلے کے مطابق ملازم...
سندھ حکومت کی جانب سے نوکریوں کی تلاش کے لیے باضابطہ طور پر پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا جس کے ذریعے باصلاحیت افراد میرٹ کے مطابق مطلوبہ جاب حاصل کر سکتے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے پورٹل سے متعلق اہم تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت کی گریڈ ایک سے 4 نوکریاں پورٹل کے ذریعے ہوں گی اور گریڈ 5 سے 15 کی نوکریاں بھی پورٹل کے ذریعے ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی بھی اس پورٹل پر نوکری کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں میرٹ کی بنیاد پرپہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر نوکری ملے گی اور بغیر کسی فیس کے نوکری ملے گی صرف رجسٹرڈ کرنا پڑے گا۔ ’ڈاکٹر اور...
سپریم کورٹ نے ایک اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ میں آج سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں۔ شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہو سکتا ہے...
لاہور: زیادتی یا بغیر شادی کے پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت ماں کرے گی یا باپ؟ اس حوالے سے عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیا قانونی نقطہ طے کردیا، جس کے مطابق ریپ (زیادتی) یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمے داری ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے...
پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور کامیڈین نادر علی نے بھارت کے مشہور اداکار کپل شرما کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا، جس میں کپل نے انہیں گالی دے کر شاہ رخ خان کے ساتھ پوڈکاسٹ کرنے کے حوالے سے اپنی رائے دی۔ اپنی محنت، تخلیقی صلاحیت اور منفرد انداز کے ذریعے ڈیجیٹل دنیا میں ایک الگ پہچان بنانے والے نادر علی کا یوٹیوب چینل لاکھوں سبسکرائبرز کے ساتھ آج پاکستان کے سب سے بڑے چینلز میں شمار ہوتا ہے۔ ان کے پوڈ کاسٹس میں پاکستان کی مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی مشہور سماجی اور سیاسی شخسیات شخصیات شرکت کر چکی ہیں۔ نادرعلی ایک نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں مہمان کے طور پر شریک ہوئے ،...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ زیادتی کا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہو گی ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ...
قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصری اور اماراتی ماہرین فلکیات نے عید الفطر کی تاریخ کے حوالے سے نئی پیشگوئیاں کر دیں۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرنومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ اس سال مصر میں رمضان المبارک 29 دن کا ہو گا ، 29 مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 30 مارچ بروز اتوار کو ہو گی۔ مصرکے قومی فلکیاتی ادارے نے مصرکے علاوہ دنیا کے 30 کے قریب شہروں کے نام بھی بتائے ہیں جہاں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، ان شہروں میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو شامل ہیں۔ دوسری جناب اماراتی آسٹرونومی سوسائٹی...
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ جو لوگ کونسلر کی نشست تک نہیں جیت سکتے وہ پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں۔جی ڈی اے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پتا چل جائے گا کون کھوٹا سکہ ہے۔ سندھ کے عوام کھوٹے سکوں کو قبول نہیں کریں گے، صدر الدین شاہ راشدیگرینڈ ڈیموکریٹک موومنٹ (جی ڈی اے) سندھ کے سربراہ صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کھوٹے سکوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کینالز منصوبے کو مسترد کیا اور سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور کروائی، صدر زرداری نے بھی پارلیمنٹ...
کراچی میں نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت بتانے سے قاصر ہیں کہ 6 کینالوں کا مسئلہ کیا ہے، اس معاملے پر سندھ میں احتجاج جاری ہے، کینالوں کے معاملے کے لیے سی سی آئی کا فورم ہے، معاہدے کے تحت کوئی کسی کا پانی نہیں لے سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی عدالتوں میں انصاف کی پامالی ہوتی، نہ تو میڈیا اور نہ ہی سیاست آزاد ہے۔ کراچی میں اپنی نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مارچ 2025ء) ’’بدعنوانی قاتل ہے،‘‘ کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں بلغراد میں ہفتے کو مظاہرین کا تاریخی مظاہرہ ہوا۔ مبصرین کے اندازوں کے مطابق 275,000 سے 325,000 کے درمیان مظاہرین سربیا کے دارالحکومت میں جمع ہوئے۔ وزارت داخلہ کا تاہم دعویٰ ہے کہ شرکاء کی تعداد 107,000 تھی۔ بلقان کی ریاست سربیا کی تاریخ کا غالباً یہ سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔ جس میں 'نئے سربیا‘‘ کا مطالبہ کرنے کے لیے پورے ملک سے لوگ بلغراد پہنچے۔ کسان، طلباء اور دیگر شہری شانہ بشانہ بلغراد کی سڑکوں پر ملک میں پائی جانے والی کرپشن کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ سربیا کے میڈیا کی ڈرون فوٹیج میں بلغراد کے مرکز...
کوئٹہ (نیوزڈیسک ) بلوچستان کے علاقے نوشکی کی قومی شاہراہ این 40 پر بس کے قریب دھماکہ،متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعت،ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے نوشکی میں قومی شاہراہ این 40 پر بس کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے۔ خبر کی تفصیل چند لمحوں میں شامل کی جائے گی ۔ دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں لیویز لائن کے مین گیٹ پر بھی دھماکہ ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے گیٹ کو نقصان پہنچا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے...
پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلا دیش پہنچ گئی۔ بنگلا دیش نے پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ وصول کر لی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت چاول کی پہلی خریداری ہے۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 1971 میں بنگلا دیش کے قیام کے بعد 54 سال میں پہلی بار حکومتی معاہدے کے تحت چاول کی خریداری ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بنگلا دیش نے حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت پاکستان سے خریدے گئے 26250 ٹن آٹا اور چاول وصول کر لیے ہیں۔بنگلا دیش کو آخری کھیپ جمعہ کو موصول ہوئی، ذرائع نے کہا کہ معاہدے کے مطابق چاول کی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان سے آٹاپ چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستان سے آٹاپ چاول کی آخری کھیپ وصول کر لی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت چاول کی پہلی خریداری ہے، جو 1971 میں بنگلہ دیش کے قیام کے بعد 54 سال میں پہلی بار ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ بنگلہ دیش نے حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت پاکستان سے خریدے گئے 26250 ٹن آٹاپ چاول وصول کر لیے ہیں۔ آخری کھیپ جمعہ کو منزل پر پہنچ گئی۔ ذرائع نے کہا کہ معاہدے کے مطابق چاول کی قیمت 499 امریکی ڈالر فی ٹن...
ویب ڈیسک:پاکستان سے آٹاپ چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستان سے آٹاپ چاول کی آخری کھیپ وصول کر لی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت چاول کی پہلی خریداری ہے معاہدےکی تکمیل 1971 میں بنگلہ دیش کے قیام کے بعد 54 سال میں پہلی بار ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نےبتایا کہ بنگلہ دیش نے حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت پاکستان سے خریدے گئے 26250 ٹن آٹاپ چاول وصول کر لیے ہیں۔ شہداء قوم کا سرمایہ، قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی: محسن نقوی آخری کھیپ جمعہ کو منزل پر پہنچ گئی، ذرائع نے کہا کہ معاہدے کے...
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ضلعی عدالت میں ،بیرسٹر گوہر علی نے اپنی درخواست میں مبینہ 12جاں بحق ہونے والے کارکنان کی لسٹ فراہم کی،گولیوں سے زخمی ہونے والے 38 کارکنان کی لسٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک،139 کا لاپتہ کارکنان کے بھی نام درخواست میں درج کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر وزیر اعظم و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست میں سینئروکلا کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔علاوہ ازیں بیرسٹر گوہر علی خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم نے چار دسمبر کو مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی۔23 دسمبر کو پہلی میٹنگ ہوئی، 2 جنوری کو دوسری اور 16جنوری کو تیسری میٹنگ...
پشاور(نیوز ڈیسک)رمضان پیکج کے تحت عوام کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جانے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ۔صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کے 10 ارب 20 کروڑروپےجاری کردیے ، محکمہ خزانہ نے رمضان پیکج کی رقم محکمہ سماجی بہبود کے اکاؤنٹ منتقل کردی۔ پیکج کےتحت 10لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے ، کےپی حکومت نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔پیکج کیلئے خاندانوں کاانتخاب پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نےکیا، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ،عہدیداروں نے فہرستیں صوبائی حکومت کےحوالے کردی ہیں۔ یاد رہے جنوری میں وزیر اعلیٰ خیبر...
لاہور میں ڈی آئی جی ایڈمن کے عہدے پر تعینات ایس ایس پی عمران کشور نے پولیس سروس سے استعفیٰ دے دیا ۔ انہوں نے تحریری استعفی آئی پنجاب کے نام تحریر کیا ۔ اس استعفیٰ کے اندر تحریر میں انہوں نے اس بات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ بظاہر اس تحریر سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی بات پر نالاں نظر آتے ہیں۔ اردونیوکے مطابق عمران کشور نے استعفے میں لکھا کہ اپنی سروس کے سخت حقائق کے بوجھ تلے میں پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ قصور، شیخوپورہ، نارووال اور مظفر گڑھ جیسے اضلاع کی پولیس کمانڈ کرنے کے ساتھ ساتھ میں نے لاہور میں...
اسلام آباد: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جنوبی وزیرستان میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے اور مسجد کی حرمت کو پامال کیا گیا جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امن و امان، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال پر حکومت اور اداروں کی جانب سے قوم کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی جیسے اہم مسئلے کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے مولانا عبداللہ ندیم اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے...
پشاور( نیوز ڈیسک) رمضان پیکج کے تحت عوام کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جانے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کے 10 ارب 20 کروڑروپےجاری کردیے ، محکمہ خزانہ نے رمضان پیکج کی رقم محکمہ سماجی بہبود کے اکاؤنٹ منتقل کردی۔ پیکج کےتحت 10لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے ، کےپی حکومت نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے 5،5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا گیا۔ پیکج کیلئے خاندانوں کاانتخاب پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نےکیا، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ،عہدیداروں نے فہرستیں صوبائی حکومت کےحوالے کردی ہیں۔ یاد رہے...

کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف،فٹ بالر محمد ریاض کی حوصلہ افزائی، 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق سرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے فٹ بالر محمد ریاض کی معاشی...
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان علما کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ تمام مسلمانوں کو اس سازش کا ادراک کرنا ہوگا، اور دشمن کی سازش کو اتحاد امت سے ناکام بنانا ہوگا۔جعفر ایکسپریس کے یرغمالیوں کو بازیاب کروانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاک سرزمین کا ایک انچ بھی کسی دشمن عناصر کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، سانحہ جعفر ایکسپریس کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن لاہور میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد حافظ طاہر اشرفی کا میڈیا سے گفتگو کرتے...
اسلام آباد : حکومت نے اربوں ڈالر مالیت کے 28 اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ، جس سے معاشی استحکام کے لیے راہیں ہموار ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کے تحت اہم منصوبوں کی منظوری دیدی گئی ، حکومت کی جانب سے ایس آئی ایف سی کی زیر معاونت اربوں ڈالر کی مجموعی مالیت کے 28 اہم منصوبوں کی منظوری سے معاشی استحکام کے لیے راہیں ہموار ہوں گی۔ حکومت کی جانب سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین سمیت 23 ممالک کو ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی آرامکو ریفائنری، دیامر بھاشا ڈیم اور ریکوڈک کان کنی منصوبوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو معاشی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ واضح رہے کہ پاکستان کو 7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے اقتصادی جائزے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان میں موجود ہے۔ آئی ایم ایف وفد اور معاشی ٹیم کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آج آخری روز ہے۔ اس حوالے سے مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچا اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، وفد نے اب تک معاشی ٹیم کی کارکردگی اور اقدامات کو سراہا۔ سونا ہزاروں روپے...
---فائل فوٹوز اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 جون 2024ء کو بانئ پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی سزا کالعدم قرار دی تھی۔سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سنایا تھا۔ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کا تحریری فیصلہ جاریاسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ اپیلیں منظور کرنے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ ٹرائل غیر ضروری اور جلد بازی...
عالمی مالیاتی فنڈ وفد نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو معاشی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ واضح رہے کہ پاکستان کو 7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے اقتصادی جائزے کے لیے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد اور معاشی ٹیم کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آج آخری روز ہے، اس حوالے سے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچا اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، وفد نے اب تک معاشی ٹیم کی کارکردگی اور اقدامات کو سراہا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب...
جعفر ایکسپریس حملہ: 4 شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)جعفر ایکسپریس حملے کے 4 شہدا کے جسدخاکی اسلام آباد سے آبائی علاقوں میں بھیج دیےگئے۔ رپورٹ کے مطابق شہید محمد ممتاز کا تعلق مانسہرہ، روزے علی کا تعلق اسکردو گانچھے، شہید محمد عثمان کا تعلق اٹک اور شہید محمد امتیاز کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، تمام شہدا کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی جائے گی۔جاں بحق ہونے والے25 افراد میں سے 2 ریلوے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کی گئی۔ اس کے علاوہ جعفرایکسپریس حملے کے 29 زخمی کوئٹہ کے اسپتالوں میں...
پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جنہوں نے افغانستان کی بقاء و سلامتی اور قیام امن کے لیئے بے شمار جانی اور مالی قربانیاں دینے کے ساتھ ساتھ ہر آڑے وقت میں ہمیشہ افغانستان کی مدد کی ہے جس پر افغانی حکومتوں اور افغانیوں کو یوں تو پاکستان کا ممنون و مشکور ہونا چاہئے تھا لیکن بین الاقوامی قوتوں کے ہاتھ میں کھیلنے والی افغانی کٹھ پتلی حکومتوں نے ہمیشہ ہی بھارتی چانکیائی فلسفے پر چلتے ہوئے پاکستان کو ہمیشہ دوست، مددگار اور بڑا بھائی سمجھنے کی بجائے اپنا دشمن سمجھا ہے جس کی ایک بڑی وجہ مغربی دنیا اور بھارت کا افغانستان میں اپنے مفادات کے لیئے گٹھ جوڑ بھی ہے۔ اس گٹھ جوڑ کی ایک بہترین مثال...
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نادرا حکام کو ہدایت کی تمام اسلحہ لائسنسز متعلقہ شخص کے شناختی کارڈ سے منسلک کیے جائیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی اسلحہ لائسنس سے متعلقہ تمام آرڈرز پر کیو آر کوڈ دینے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے بڑا فیصلہ کر دیا۔ نادرا کو اہم احکامات جاری کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی زیرِ صدارت اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نادرا حکام کو تمام اسلحہ لائسنسز کی آن لائن ویری فکیشن کیلئے کیو آر کوڈ جاری کرنے کی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈاکٹر کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر، رئوف حسن و دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔نعیم پنجوتھا نے بتایا کہ جیل حکام اور سرکاری وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔(جاری ہے) پی ٹی آئی وکیل نے بتایا کہ 6 ماہ ہو گئے ہیں رہنمائوں سے صرف ایک ملاقات کرائی گئی ہے، ہم وکلاء کے نام لیے جاتے ہیں کہ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بے گناہ مسافروں اور معصوم عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے. جہنم واصل ہونے والے دہشت گرد نشان عبرت بن چکے ہیں۔
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو معاشی طور پر بدحال کرنے کیلئے رات کے وقت ان کے سیب کے باغات تباہ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے ایک طرف ان کا بے دریغ قتل عام کر رہی ہیں جبکہ دوسری طرف انہوں نے علاقے کے قدرتی وسائل اور معیشت کو تباہ و برباد کرنے کا مذموم سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے پورے مقوضہ علاقے کو مکمل طور پر...
مارک کارنی جمعے کو کینیڈا کے وزیرِاعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی لبرل پارٹی نے 59 سالہ مارک کارنی کو اگلا وزیرِ اعظم نامزد کیا تھا۔ وہ کینیڈا اور انگلینڈ کے مرکزی بینکوں کے سابق سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ اپنے انتخاب کے بعد مارک کارنی نے خبردار کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا کی جانب سے ’سیاہ دن‘ لائے جائیں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مارک کارنی نے امریکی صدر کے خلاف جارحانہ مؤقف اختیار کرنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا اور کہا کہ امریکا ہمارے وسائل، پانی، زمین اور ہمارا ملک چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے...
ببرک شاہ اور راشد محمود دو ورسٹائل اور باصلاحیت پاکستانی فنکار ہیں جنہوں نے کامیاب ٹی وی اور فلمی پراجیکٹس میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے کافی نام کمایا ہے۔ دونوں اداکار اس وقت ڈراموں یا فلموں میں کم کام کررہے ہیں لیکن ماضی میں اپنے کامیاب پراجیکٹس کی وجہ سے انہیں لازوال شہرت حاصل ہے۔ حال ہی میں وہ دونوں ایک ٹی وی پروگرام میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس کی میزبانی ندا یاسر نے کی تھی۔ شو میں انہوں نے پی ٹی وی کے لیجنڈ اداکار جمیل فخری کے بیٹے کی امریکا میں المناک موت کے بارے میں بات کی۔ یہ بھی پڑھیں ’کیا یہ واقعی رمضان ٹرانسمیشن ہے؟‘، جاوید شیخ کی عمران ہاشمی سے متعلق گفتگو پر...
سندھ میں حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن کے مطابق کرتے ہیں، سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن پر فوکس کیا ہے، جب ہم پڑھتے تھے تو اس وقت ٹیکنالوجی پرانی تھی اب دور تبدیل ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ سندھ میں حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، ارکانِ اسمبلی، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن...
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو مالی اور دیگر شعبوں میں مدد فراہم کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے اڑان پاکستان کی بہترین ورکشاپ کا انعقاد کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ سازی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان تمام صوبوں کے لیے ہے جس سے نوجوانوں کو نئی راہیں اور بہترین وسائل فراہم ہوں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو مالی اور دیگر شعبوں میں مدد فراہم کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت...
اداکار اور میزبان دانش تیمور نے اچھی بیوی کے متلاشی نوجوان لڑکوں کو ایک کام کی بات بتادی۔ اداکار اور میزبان دانش تیمور نے رمضان ٹرانسمیشن میں نوجوانوں کو اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں اہم مشورے دیئے۔ دانش تیمور نے کہا کہ وہ تمام لڑکے جو شادی کے لیے اچھی بیوی کی تلاش میں ہیں تو میں ان سے ایک بات کہنا چاہوں گا۔ اداکار دانش تیمور نے کہا کہ اگر اچھی رفیق حیات چاہیے تو سب سے پہلے آپ خود اچھے انسان بن جائیں۔ دانش تیمور نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے کوئی بات پوشیدہ نہیں ہے۔ جب آپ خود اچھے انسان بن جائیں گے تو ان شاء اللّٰہ آپ کو اچھی بیوی ضرور ملے گی۔ میزبان اور اداکار دانش تیمور...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت رواں سال گندم نہیں خریدے گی، ہمارے پاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، ڈرونز کے ذریعے دیہات کی میپنگ کی جارہی ہے، سیلاب سے متاثر 120 سڑکیں بھی بنا چکے، سندھ پولیس میں ایس فور پروجیکٹ کے ذریعے کیمرے لگائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ہم گندم نہیں خریدیں گے، ہمارےپاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔ کراچی میں سندھ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سال 12 مارچ کو کابینہ نے حلف اٹھایا...
ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے کیس میں ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر عمر بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کیس پر سماعت ہوئی۔ ملزمان رجب بٹ، حیدر علی اور مان ڈوگر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج عابد علی نے کیس کی۔ ایڈووکیٹ جنید خان نے رجب بٹ کی جانب سے کیس کے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ہیں، عدالت رجب بٹ و دیگر کی ضمانت کنفرم کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے پولیس سے اگلی سماعت پر رپورٹ طلب...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جعفر ایکسپریس پر حملے کے واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔نجی چینل کے مطابق بلوچستان واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور اسلام آباد پولیس لائنزکے باہر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس لائنز، آئی جی آفس سے ملحق سڑک کو ایک طرف سے بند کردیا گیا ہے جب کہ پولیس لائنز کو جانے والی شاہراہ پر گیٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ پولیس لائنز کے باہر پولیس کمانڈوز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔اسلام آباد پولیس لائنز کے باہر کنکریٹ کے بلاکس رکھ کر خار دار تاریں بچھادی گئی ہیں۔ نیشنل ٹی20 کپ؛ ایک اور...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ اس حوالے سے تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، ارکانِ اسمبلی، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم جو بھی کچھ کرتے ہیں وہ قیادت کے وژن کے مطابق کرتے ہیں، سندھ حکومت نے ڈیجیٹلائیزیشن پر فوکس کیا ہے، جب ہم پڑھتے تھے تو اس وقت ٹیکنالوجی پرانی تھی اب دور تبدیل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ہاری کارڈ کا اجراء کیا، ہاریوں کو ڈیجیٹل کے ذریعی رجسٹرڈ کیا گیا، پچھلے ایک سال میں اٹھائیس ارب...

اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی، اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے ، فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا سانحہ بلوچستان کا ہوا ہے، 120 لوگ ابھی تک اغوا ہیں، بلوچستان کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں، بلوچستان طویل عرصے سے اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے، صدر آصف زرداری آل پارٹی کانفرنس بلائیں، بانی پی ٹی کی شرکت لازمی یقینی بنائیں، بانی پی ٹی آئی کے بغیر آل پارٹی کانفرنس کامیاب نہیں کی جا سکتی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام...
اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی، اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے ، فوادچودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا سانحہ بلوچستان کا ہوا ہے، 120 لوگ ابھی تک اغوا ہیں، بلوچستان کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں، بلوچستان طویل عرصے سے اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے، صدر آصف...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ پیسے لیکر اور سفارش کی بنیادوں پر کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے، تو ٹیم آگے کیسے جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بورڈ سے کوئی کنٹریکٹ نہیں چاہیے، ہمیشہ یہی کہا ہے کہ جب بھی آپکو میری ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں، گراس روٹ لیول پر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کی خدمات کی ضرورت پاکستانی ٹیم کیساتھ نہیں بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے، جو بلےبازوں کیساتھ انکی تکینک کام کرسکیں اور سیکھا سکیں۔ سابق آل راؤنڈر نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کی قیادت اور حامی وکلاء کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیسز میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیسز پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ، شبلی فراز، سلمان اکرم راجا اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی کا موقف تھا کہ ہم نے سی سی ٹی وی کے حصول کیلئے درخواست دی ہے مگر ابھی تک کچھ نہیں ہوا، عدالت سی سی ٹی وی فوٹیجز کے حوالے سے آرڈر دے۔شبلی فراز نے کہا کہ ہم...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ پیسے لیکر اور سفارش کی بنیادوں پر کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے، تو ٹیم آگے کیسے جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بورڈ سے کوئی کنٹریکٹ نہیں چاہیے، ہمیشہ یہی کہا ہے کہ جب بھی آپکو میری ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں، گراس روٹ لیول پر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کی خدمات کی ضرورت پاکستانی ٹیم کیساتھ نہیں بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے، جو بلےبازوں کیساتھ انکی تکینک کام کرسکیں اور سیکھا سکیں۔ مزید پڑھیں: نیشنل ٹی20 کپ؛ شعیب،...
کوئٹہ: جعفر ایکسپریس کے سانحے کے متاثرہ مسافروں سے صوبائی وزرا ظہور بلیدی اور بخت محمد کاکڑ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزرا نے مسافروں کی مزاج پرسی کی اور ان سے اظہار ہمدردی کیا۔ وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ہم مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، اور حکومت اور سیکورٹی ادارے مسافروں کو جلد باحفاظت بازیاب کرانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر صحت بخت کاکڑ نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی...
ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج بدھ کو اے ٹی سی کمپلیکس راولپنڈی میں کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر عدالت پیش ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بدھ کو اے ٹی سی کمپلیکس راولپنڈی میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ 9 مئی 2023ء کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے...
پاکستان کو عمران خان کی اشد ضرورت ہے وہ باہر آئیں اور ملک کو سنبھالیں، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کہتے ہیں جب ملک میں رول آف لا نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا، آج پاکستان کو بانی کی اشد ضرورت ہے وہ باہر آئیں اور ملک کو سنبھالیں۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، ہم پچھلے ہفتے جو کتابیں عمران خان خان کیلئے لائے تھے، وہ نہیں پہنچائی گئیں، بانی پی ٹی آئی...
اسلام ٹائمز: جولانی اور مظلوم عبدی کے درمیان دمشق میں معاہدہ ایک اہم واقعہ ہے۔ عبدی نے معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے خطے میں امریکی کمانڈر سے ملاقات اور بات چیت کی تھی۔ اس معاہدے میں کردوں کو غیر مسلح کرنے کا ذکر نہیں ہے، اس کے برعکس ان سے کہا گیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کریں۔ ترک حکام نے ابھی تک اس اہم واقعہ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ ان تمام معاملات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جو کچھ ہوا ترکی اس پر حیران تھا اور جو سوچا جا رہا ہے اس کے برعکس یہ نہیں کہا جا سکتا کہ شامی کردوں کے معاملے میں انقرہ نے اپنا مقصد حاصل...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ادیتی شرما اور ان کے شوہر کے درمیان خفیہ شادی کے 4 ماہ بعد طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما اور ابھینیت کوشیک نے کئی سال تک لِیو اِن ریلیشن شپ (شادی کے بغیر ایک ہی گھر میں رہنا) کے بعد گزشتہ سال نومبر میں شادی کی تھی اور اب ان کے درمیان قانونی طور پر علیحدہ ہونے کی کارروائی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی شرما نے شادی کو خفیہ رکھنے پر اصرار کیا تھا تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ تاہم اب طلاق کے فیصلے کی تصدیق خود ادیتی کے شوہر ابھینیت نے بھارتی میڈیا کو...
کراچی: شدید علالت کا شکار پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی کو سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے بطور مالی امداد 20 لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا گیا۔ صوبائی وزیر کھیل محمد بخش خان مہر کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اسد اسحاق نے اشرف طائی کو امدادی چیک دیا، اشرف طائی نےاظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا کہ میں 30 لاکھ روپے خیرات کردیا کرتا تھا،عطیہ کی رقم زیادہ ہوتی تو بہتررہتا، اشرف طائی نے الزام عائد کیا کہ ان کو علاج کے لیے درست ادویات فراہم نہیں کی جارہیں۔ دوسری جانب ان کی اہلیہ ثمینہ اشرف کا کہنا تھا کہ دیگر کھیل والوں کو کروڑوں روپے...
نیویارک ٹائمز کے مطابق، مختلف ڈیموکریٹک اور ریپبلکن رجحان والی ریاستوں کی درجنوں یونیورسٹیاں اس فہرست میں شامل ہیں، جن میں ییل اور براؤن سمیت ملک کی متعدد اعلیٰ یونیورسٹیاں بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یہود دشمنی کے بہانے 60 امریکی یونیورسٹیوں کو سزا دینے کی وارننگ جاری کی ہے۔ گذشتہ سال صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف امریکی طلبہ کے احتجاج کے بارے میں امریکی حکومت نے خبردار کیا کہ ملک کی 60 یونیورسٹیوں کو یہود دشمن سرگرمیوں کی اجازت دینے پرجرمانہ کیا جا سکتا ہے، حالانکہ مظاہرین میں سے کچھ یہودی بھی تھے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق، مختلف ڈیموکریٹک اور ریپبلکن رجحان والی ریاستوں کی درجنوں یونیورسٹیاں اس فہرست میں شامل ہیں،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 مارچ 2025ء) شام کے صدارتی دفتر نے پیر کے روز بتایا کہ امریکی حمایت یافتہ کردوں کے زیرقیادت 'سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے پیر کے روز شام کے نئے ریاستی اداروں میں شمولیت کے لیے ملک کی عبوری حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ ایس ڈی ایف شام کے تیل کی دولت سے مالا مال شمال مشرقی حصے پر قابض ہے، جو اب تک قدرے خود مختار علاقہ رہا ہے۔ شام: کار بم دھماکے میں کم از کم بیس افراد ہلاک حکومت کے ساتھ معاہدے میں کیا ہے؟ اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس...
بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ادیتی شرما اور ان کے شوہر کے درمیان خفیہ شادی کے 4 ماہ بعد طلاق کی نوبت آ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما اور ابھینیت کوشیک نے کئی سال تک ریلیشن شپ میں رہنے کے بعد گزشتہ سال نومبر میں شادی کی تھی اور اب ان کے درمیان قانونی طور پر علیحدہ ہونے کی کارروائی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی شرما نے شادی کو خفیہ رکھنے پر اصرار کیا تھا تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ ابھینیت کوشیک کے قانونی مشیر راکیش شیٹی نے کہا ہے کہ اداکارہ کی درخواست پر شادی کی تقریب ہوئی۔ اداکارہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔محکمہ خزانہ سندھ نے تنخواہوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ صوبے کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 21 مارچ کوجاری کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔ خیال رہے کہ ملک میں عید الفطر رواں ماہ کے آخر میں ہونے کا امکان ہے۔
لاہور: سویڈش لنکوپنگ (Linköping) یونیورسٹی کے سائنس داں، فینگ گاؤ کی زیرقیادت ماہرین نے خراب پرویسکائٹ (perovskite) سولر پینلوں کو پانی پر مبنی کرشماتی محلول کے ذریعے نیا بنانے کی انقلابی ٹکنالوجی دریافت کر لی ہے۔ سویڈش ماہرین نے سوڈیم ایسیٹیٹ، سوڈیم آیوڈائیڈ اور ہاپوفاسفورویس ملائیں پھر اس میں پینل کے سولر سیل ڈالیں اور پانی کو 80 سینٹی گریڈ پر بیس منٹ ابالیں تو محلول سارا سولر میٹریل الگ کر دیتا ہے۔ جب حاصل شدہ پرانے میٹریل سے نئے سولر سیل بنا کر نیا پینل سیٹ کیا توماہرین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے، وہ نئے پینل جیسی ایفیشنسی سے بجلی بنانے لگا۔
سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایسے کپتان کی ضرورت ہے جو کھیل کے لیے بے لوث سوچ رکھتا ہو۔ یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی ٹیم پر اعتراض اٹھا دیا شاہد آفریدی نے صائم ایوب کی صلاحیت اور مزاج کی تعریف کرتے ہوئے کہ 21 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز میں یہ صلاحیت موجود ہے۔ صائم ایوب نے ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی کارکردگی سے متاثر کیا لیکن ٹخنے کی بے وقت انجری نے انہیں کرکٹ سے دور رکھا ہے جس میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 بھی شامل ہے جہاں پاکستان کو ان کی غیر موجودگی میں قابل اعتماد اوپنر تلاش...
عمر ایوب، بیرسٹر گوہر ، فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک سے اس حکومت کی وجہ سے 27 ارب ڈالر باہر چلا گیا ہے، 20 لاکھ نوجوان ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ یہ 20 لاکھ لوگ 40 لاکھ فی کس دے کر بیرون ملک گئے، اس رقم کو ڈالر میں بدلیں تو یہ 27ارب ڈالر بنتے ہیں، ادھر ہم لوگ ڈیڑھ ارب ڈالر کے لیے کشکول لے کر آئی ایم ایف کے پاس جا رہے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ زرداری اور شریفوں کو پکڑ کر کیوں اندر نہیں...
---فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ کے ریفری جج نے میں نیب ریفرنسز میں آئینی اور ریگولر بینچ کے دائرہ اختیار پر کیس کا فیصلہ سنا دیا۔جسٹس آغا فیصل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ قائم علی شاہ اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت ریگولر بینچ میں ہو گی۔ ریفرنسز میں ہائیکورٹ کادائرہ کار پر ریفری جج آج فیصلہ سنائیں گےریفرنسز میں ہائی کورٹ کے دائرہ کار کے معاملے سے متعلق ریفری جج جسٹس فیصل آغا آج فیصلہ سنائیں گے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ قائم علی شاہ اور دیگر کی درخواستیں آئینی بینچ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتیں، درخواستوں کی مزید سماعت کے لیے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھیجا جاتا ہے۔ فیصلے کے مطابق چیف جسٹس سندھ...
سرگودھا: شوہر نے اولاد نہ ہونے پر پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل ساہیوال کے رہائشی شاہد نے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ مل کر اولاد نہ ہونے پر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔ شاہد کی پہلی شادی شمائلہ کے ساتھ ہوئی اور 12 سال شادی رہنے کے باوجود دونوں کی اولاد نہ ہوئی تو شاہد نے عائشہ کے ساتھ دوسری شادی کی۔ دوسری بیوی سے بھی اولاد نہ ہوئی تو شاہد اور دوسری بیوی عائشہ میں جھگڑے چلنے لگے، جس کے باعثشاہد نے پہلی بیوی شمائلہ کے ساتھ مل کر عائشہ کو پھندا دے کر قتل کردیا اور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ پر عائد معطلی کو ’قریباً‘ ختم کر دیا ہے اور وہ سعودی عرب میں یوکرینی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے اچھے نتائج کی توقع رکھتے ہیں۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ معطلی کو ختم کرنے پر غور کریں گے، تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ ہم نے قریباً کرلیا ہے، ہم نے قریباً کرلیا ہے۔ واضح رہے کہCIA کے ڈائریکٹر جان ریٹ کلف نے بدھ کو کہا تھا کہ امریکا نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ روک دی ہے، تاکہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر روس کے ساتھ امن مذاکرات میں...
بنگلہ دیش(نیوز ڈیسک)8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے واقعے کے خلاف ڈھاکا یونیورسٹی میں طلباء کا احتجاج کا آغاز کردیا بنگلا دیشی اخبار“ڈیلی سٹار “ کے مطابق ڈھاکا یونیورسٹی کے طلباء نے مغورہ میں ایک 8 سالہ لڑکی کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کا آغاز کردیا ہے۔انہوں نے حکام کو 24 گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کو ا انجام تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹربیونل قائم کیا جائے۔ یہ احتجاج اتوار کی نصف شب سے شروع ہوا جس میں خواتین طلباء مختلف ہاسٹلز سے چلتے ہوئے راجو یادگار مجسمے پر پہنچیں۔ کابی صوفیہ کمال ہال اور ڈاکٹر محمد شاہداللہ ہال سے بھی طلباء نے...
سپریم کورٹ میں کل اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں کل چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ریگولر بینچ سمیت دو آئینی بینچز کے سامنے اہم کیسز سماعت کی سماعت ہوگی۔سپریم کورٹ میں پہلا آئینی بینچ ٹیکس کیسز پر سماعت پیر کو صبح ساڑھے نو بجے کرے گا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ ٹیکس کیسز پر سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں۔آئینی بینچ 500 سے زائد انکم ٹیکس 2011کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ...
اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان کے مطابق 800 سے زائد زائرین گزشتہ پندرہ دنوں سے تفتان بارڈر پر پاکستان ہاؤس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی مختلف شاہراہوں کی بندش کے باعث سینکڑوں زائرین پاکستان ہاؤس تفتان بارڈر میں پھنس گئے۔ اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان کے مطابق 800 سے زائد زائرین گزشتہ پندرہ دنوں سے تفتان بارڈر پر پاکستان ہاؤس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ نوشکی میں پاک ایران شاہراہ این اے 40 کئی دنوں سے لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے احتجاج کے باعث بند ہے، جبکہ حکومت مذاکرات میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اکثر زائرین کے پاس موجود رقم بھی ختم ہو چکی ہے۔ اربعین فاؤنڈیشن انہیں ادویات و دیگر...
راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں ذاکر خان نامی شخص نے مسلح افراد کے ہمراہ الیکٹرک آرا مشین سے ناصر خان کی گردن کاٹنے کی کوشش کی۔ آرا گرنے سے شہری ناصر زخمی اور ملزم فرار ہوگیا۔ درخواست کے باوجود پولیس ملزموں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔ مزید پڑھیں: لال کرتی، پاکستان بننے سے پہلے کا راولپنڈی کیسا تھا؟ تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کی حدود کشمیر لائن پشاور روڈ پر ذاکر خان نامی شخص نے 2 مسلح افراد کے ہمراہ شہری ناصر خان پر حملہ کیا۔ ملزم ذاکر خان نے الیکٹرک آرا مشین سے ناصر خان کی گردن کاٹنے کی کوشش کی۔ مزید پڑھیں: راولپنڈی: تجاوزات کا خاتمہ، متاثرین کے لیے وینڈر زون بنائے جائیں گے کٹر گرنے کے...
پشاور: سندھ پولیس کو اسنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اہم ملزم پشاور سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبد الحلیم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا، ملزم آئی فونز کی کراچی میں متعدد وارداتیں کرکے پشاور آ جاتا تھا۔ تھانہ ٹاون پولیس کے ساتھ مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزم تھانہ ٹاون پولیس کے ساتھ ساتھ کراچی پولیس کو بھی سنگین جرائم میں مطلوب ہے۔ ملزم کے قبضے سے پشاور اور کراچی میں چھیننے گئے 9 عدد قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے بارے میں ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تناؤ فیفا کلب ورلڈ کپ کو اہم بنادے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فیفا کے صدر سے اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے بعد امریکی صدر نے فیفا کلب ورلڈ کپ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ امریکی انتظامیہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تنازع پر اثر انداز ہوگی، تاہم یہ ضرور ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ تجارتی تناؤ کی وجہ سے یہ ورلڈ کپ سب کے لیے دلچسپ ضرور ہوگا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ تناؤ کی وجہ سے کھیل میں جوش آئے گا، اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے ٹاسک فورس کی منصوبہ بندی...
محکمہ صحت سندھ کی ایک اور نااہلی سامنے آئی ہے، اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے بیٹے کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں امریکی حکومت کی جانب سے سندھ کو موبائل وینز اور ڈیجیٹل ایکسرے مشینوں کا عطیہ ملازمین بھرتی کے کیس میں سیکریٹری صحت، ڈائریکٹر جنرل صحت اور ایڈیشنل سیکریٹری صحت نے ایک رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ یہ آرڈر لکھنے والے ڈاکٹر لیاقت علی شاہ انتقال کرگئے ہیں۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کے حکام کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور میڈیا کو مؤقف نہیں دیا جارہا۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے فرزند ڈاکٹر سید لیاقت علی شاہ 10...
کولوریڈو میں موجود میکسار ٹیکنالوجیز، جس نے پینٹاگون پروگرام کے ذریعے یوکرین کی سیٹلائٹ امیجری فراہم کی ہے، نے ایک بیان میں تصویر شیئرنگ کی معطلی کی تصدیق کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے پینٹاگون کے ایک اہلکار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ نے یوکرین کو سیٹلائٹ تصاویر کی فراہمی معطل کر دی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے روس کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے کیف پر دباؤ ڈالنے کے اقدامات کے سلسلے میں یہ تازہ ترین اقدام ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین روسی افواج کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے سیٹلائٹ تصاویر کا استعمال کر رہا ہے۔ کولوریڈو میں موجود میکسار ٹیکنالوجیز، جس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مارچ 2025ء) جرمنی میں ہونے والے حالیہ پارلیمانی الیکشن میں فتح حاصل کرنے والے قدامت پسندوں کے رہنما فریڈرش میرس نے کہا ہے کہ انہوں نے سوشل ڈٰیموکریٹ پارٹی کے ساتھ مل کر کولیشن حکومت سازی کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ تیئس فروری کو ہونے والے جرمن الیکشن میں کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور باویریا میں اس کی ہم خیال پارٹی کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) کا اتحاد سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھرا تھا۔ ان انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی اور مہاجرین مخالف جماعت اے ایف ڈی (متبادل برائے جرمنی) ملک کی دوسری طاقتور ترین جماعت بن کر اُبھری ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے...

وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو نئے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ،خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود کا پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کےچیئرمین رانا مشہود حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو نہ صرف نئے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ ان کی رہنمائی اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ مصروف عمل ہے، وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مساوی مواقع فراہم کررہا ہے، چاہے وہ آئی ٹی ، ایجو کیشن یا سکلز سے منسلک ہوں ،کاروبار کے متعلق ہوں یا کھیلوں کے مقابلے ہوں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام ہر فیلڈ میں آپ کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم آفس کے یوتھ افیئرز ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کےمطابق ان خیالات کا...

پاکستان کی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ، خواتین کے سفارتکاری، حکومت، کاروبار، اور دیگر شعبوں میں اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اسحاق ڈار کا عالمی یومِ نسواں پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے، اور اس سلسلے میں تعلیم تک مساوی رسائی، معاشی مواقع میں اضافہ، اور ترقی پسند پالیسیوں پر عملدرآمد جاری ہے، ہم خواتین کے سفارتکاری، حکومت، کاروبار، اور دیگر شعبوں میں اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے ہماری قومی ترقی میں نمایاں تعاون کو تسلیم کرتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے بین الاقوامی یومِ نسواں 2025 پر اپنے پیغام میں کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق...
سٹی 42 : صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا اہم کردارہے۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم اس امر کی تجدید کرتے ہیں کہ خواتین ہمارے معاشرے کی معمار، ہمارے گھروں کا ستون اور ہمارے مستقبل کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری زندگیوں میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے کلاس رومز سے لے کر بورڈ رومز تک، میدانوں سے لے کر فرنٹ لائنز تک، خواتین ہماری قوم کے روشن مستقبل کو سنوار رہی ہیں۔ ہمارے معاشرے کی تعمیر...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تشدد کی شکار خواتین کو قانونی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ بچوں، خواتین پر تشدد میری ریڈ لائن ہے، بچیوں کے تحفظ کی بات آتی ہے تو مختلف چیزوں کو بہانہ بنایا جاتا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ دھی رانی پروگرام کے تحت بھی پہلا مرحلہ جاری ہے، اس پروگرام کا سیکنڈ فیز بھی شروع ہو گا۔ دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے: عظمیٰ بخاریوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے دوست ممالک...

زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیر کیوں ناگزیر ہے، کتنے صوبوں کو فائدہ ہو گا ۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیر کیوں ناگزیر ہے ۔۔؟ اس حوالے سےاہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیرناگزیر ہے ،گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت چولستان کے بنجر علاقوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے محفوظ شہید کنال تعمیر کی جا رہی ہے ۔ محفوظ شہید کینال کی تعمیر نیشنل واٹر پالیسی 2018 کےعین مطابق ہے۔محفوظ شہیدکنال سلیمانکی ہیڈورکس سے فورٹ عباس تک تعمیر کی جائے گی ۔ محفوظ شہیدکینال صرف پنجاب کے شیئر کا پانی استعمال کرے گی ،176 کلومیٹرطویل محفوظ شہید کینال دریائےستلج پر بنائی جائے گی۔حکومت پنجاب نے اس منصوبے کے لیے 1.2 ملین ایکڑ زمین لیزپردی جبکہ225.34...
دنیا میں خواتین کو برابری کے مواقع کی فراہمی میں پاکستان نچلے درجوں پر آگیا۔صنفی مساوات کی عالمی فہرست کے 146 ممالک میں پاکستان کا145 واں نمبر ہے جہاں خواتین ملکی آبادی کا تقریباً نصف ہونے کے باوجود صنفی اور معاشی تفریق کا بھی زیادہ شکار ہیں۔ عالمی بینک کے مطابق مردوں کے مقابلے میں پاکستانی خواتین کو اجرت 18 فیصدکم ملتی ہے، زرعی شعبے سے 68 فیصد پاکستانی خواتین وابستہ مگر 76 فیصد بغیر اجرت کے اپنے خاندان کی مدد میں مصروف ہیں۔لیبر فورس میں بھی پاکستانی خواتین کی شرکت صرف 23 فیصد ورک فورس کا حصہ ہے جب کہ 4 کروڑ سے زائد خواتین لیبر فورس سے باہر ہیں۔دوسری جانب پیشہ ورانہ نوکریوں میں بھی عورتوں کا حصہ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 مارچ ۔2025 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک خط بھیجا ہے جس میں تہران کے تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے جوہری پروگرام کو محدود کرنے اور اس معاہدے کی جگہ نیا معاہدہ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق خامنہ ای کے دفتر نے ابھی تک خط کی وصولی کی تصدیق نہیں کی صدر ٹرمپ نے یہ بات” فاکس نیوز“ سے انٹرویو میں کہی ہے جو اتوار کو نشر ہو گا یہ واضح نہیں کہ ایرانی سپریم لیڈر اس پر کیا ردعمل دیں گے کیونکہ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے 2015 کے جوہری معاہدے کے مذاکرات سے پہلے خامنہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صنفی مساوات کی عالمی فہرست کے 146 ممالک میں پاکستان کا145 واں نمبر ہے جہاں خواتین ملکی آبادی کا تقریباً نصف ہونے کے باوجود صنفی اور معاشی تفریق کا بھی زیادہ شکار ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے عالمی بینک کے حوالے سے بتایا کہ مردوں کے مقابلے میں پاکستانی خواتین کو اجرت 18 فیصدکم ملتی ہے، زرعی شعبے سے 68 فیصد پاکستانی خواتین وابستہ مگر 76 فیصد بغیر اجرت کے اپنے خاندان کی مدد میں مصروف ہیں۔لیبر فورس میں بھی پاکستانی خواتین کی شرکت صرف 23 فیصد ورک فورس کا حصہ ہے جبکہ 4 کروڑ سے زائد خواتین لیبر فورس سے باہر ہیں۔دوسری جانب پیشہ ورانہ نوکریوں میں بھی عورتوں کا حصہ مردوں...