شاہد آفریدی کی نظر میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے کون موزوں؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایسے کپتان کی ضرورت ہے جو کھیل کے لیے بے لوث سوچ رکھتا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی ٹیم پر اعتراض اٹھا دیا
شاہد آفریدی نے صائم ایوب کی صلاحیت اور مزاج کی تعریف کرتے ہوئے کہ 21 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز میں یہ صلاحیت موجود ہے۔
صائم ایوب نے ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی کارکردگی سے متاثر کیا لیکن ٹخنے کی بے وقت انجری نے انہیں کرکٹ سے دور رکھا ہے جس میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 بھی شامل ہے جہاں پاکستان کو ان کی غیر موجودگی میں قابل اعتماد اوپنر تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شاداب خان کی شمولیت پر اظہار تشویششاہد آفریدی نے سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں بالخصوص شاداب خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ اگرچہ آفریدی نے اپنے اعتراضات کی وضاحت نہیں کی لیکن ان کے تبصرے شاداب خان کی حالیہ فارم اور فٹنس پر عدم اطمینان کا اشارہ دیا۔
مزید پڑھیے: اہلیہ سے لڑائی ہو جائے تو بیٹیاں کس کا ساتھ دیتی ہیں، شاہد آفریدی نے بتا دیا
سابق آل راؤنڈر نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے سلیکشن حکمت عملی کو مزید تنقید کا نشانہ بنایا جہاں پاکستان کے اسکواڈ میں توازن کا فقدان تھا۔
پلاننگ اور عدم توازن پر تنقیدشاہد آفریدی نے ٹیم پلاننگ میں عدم توازن کی نشاندہی کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب ایک اسپنر کی ضرورت ہے اس لیے سلیکشن کمیٹی نے 4 اسپنرز کو منتخب کیا ہے۔
مزید پڑھیں: صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی کھیل سکیں گے یا نہیں؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی جہاں وہ ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہد آفریدی صائم ایوب قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی صائم ایوب قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان چیمپیئنز ٹرافی شاہد ا فریدی صائم ایوب کے لیے
پڑھیں:
آج دسویں مرتبہ میں اڈیالہ جیل آیا ہوں ،کیا میں ایک صوبے کا وزیراعلی نہیں ہوں؛ سہیل آفریدی
سٹی 42: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی آج پھر اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے لیے پہنچے مگر پولیس نے ان کو ناکے پر روک لیا ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہیں کروائی گئی ۔
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج دسویں مرتبہ میں اڈیالہ جیل آیا ہوں۔ایک صوبے کے وزیر اعلٰی کو عدالتی احکامات کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا۔آج پولیس نے یہاں بیرئیر کھڑا کیا ہے۔کیا میں ایک صوبے کا وزیراعلی نہیں ہوں۔
سہیل آفریدی نے کہاپرسوں بانی کی بہنوں کے ساتھ جو ہوا وہ سب کے سامنے ہیں۔ایک صوبے کے وزیر اعلٰی کے ساتھ ایسے رویے سے کیا پیغام جائے گا۔بانی کی بہنیں غیر سیاسی خواتین ہیں ان پر واٹر کینین استعمال کیا گیا۔
سہیل آفریدی نے الزام لگاتے ہوئے کہا پنجاب کی جعلی وزیر اعلی کے احکامات پر یہ سب کیا گیا۔بانی اور انکی اہلیہ کو ناحق قید رکھا گیا ہے۔بانی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے یہ یاد رکھا جائے گا۔یہ لوگ تصدیق شدید چور ہیں۔جب ہماری حکومت آئے گی اسکا حساب کتاب کیا جائے گا۔ساڑھے تین سال سے کوشش کی جارہی ہے مائنس عمران خان کیا جائے۔یہ 1947 سے ایک ہی نسخہ بار بار آزماتے ہیں۔
نو اپریل 2022 سے انکا واسطہ ایسی قوم سے پڑا ہے جو بانی سے عشق کرتے ہیں۔صاحب اختیار لوگ اگر سمجھتے ہیں تو آئیں ہمارے ساتھ مذاکرات کریں۔یہ کسی کے باپ کا پاکستان نہیں ہمارا پاکستان ہے۔
ہم آزاد عدلیہ اور جمہوریت کی بحالی چاہتے ہیں۔یہ کون ہوتے ہیں ہمیں بتائینگے کس وقت تک بیٹھنا ہے کس وقت تک نہیں۔مذاکرات کا اختیار بانی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو دیا ہے۔ہم محمود خان اچکزئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہونگے۔
فیض حمید ایک ادارے کا ملازم ہے اگر کسی معاملے پر انکو سزا ہوئی ہے یہ انکا اندرونی معاملہ ہے۔
باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
سہیل آفرید ی کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی یہ ہے نوجوان پاکستان سے بھاگ رہے ہیں۔ساڑھے تین سال سے کیا جانے والا تجربہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے۔ہمارا کسی سے کوئی بغض نہیں ہے۔
بانی پی ٹی آئی پاکستان اور اداروں کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں۔میرا اپنے لیڈر سے ملنے آتا ہوں یہ میرا جمہوری حق ہے۔میرا پاسپورٹ انہوں نے کنٹرول لسٹ پر ڈالا ہوا ہے۔
وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی ایک بار پھر نامراد اڈیالہ سے واپس روانہ ہوگئے ۔ وزیر اعلی کے پی کے کو دسویں بار بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروائی گئی ۔وزیر اعلی سہیل آفریدی اڈیالہ روڈ پر داہگل کے قریب سے واپس کر دئے گئے داہگل کے قریب پولیس ناکے سے وزیر اعلی کے پی کے کو واپس روانہ ہونا پڑا
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ