راولپنڈی: مسلح افراد کی الیکٹرک آرا مشین سے شہری کی گردن کاٹنے کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں ذاکر خان نامی شخص نے مسلح افراد کے ہمراہ الیکٹرک آرا مشین سے ناصر خان کی گردن کاٹنے کی کوشش کی۔ آرا گرنے سے شہری ناصر زخمی اور ملزم فرار ہوگیا۔ درخواست کے باوجود پولیس ملزموں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔
مزید پڑھیں: لال کرتی، پاکستان بننے سے پہلے کا راولپنڈی کیسا تھا؟
تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کی حدود کشمیر لائن پشاور روڈ پر ذاکر خان نامی شخص نے 2 مسلح افراد کے ہمراہ شہری ناصر خان پر حملہ کیا۔ ملزم ذاکر خان نے الیکٹرک آرا مشین سے ناصر خان کی گردن کاٹنے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی: تجاوزات کا خاتمہ، متاثرین کے لیے وینڈر زون بنائے جائیں گے
کٹر گرنے کے باعث شہری ناصر خان کی ٹانگ پر گہرا زخم آیا۔ذاکر خان مسلع افراد کے ہمراہ فرار ہوگیا۔ زخمی شہری کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تھانے میں درخواست دیے جانے کے باوجود تھانہ نصیر آباد پولیس تاحال ملزمان خلاف ایکشن لینے میں ناکام ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکٹرک آرا مشین راولپنڈی قتل گردن کاٹنے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکٹرک آرا مشین راولپنڈی قتل گردن کاٹنے الیکٹرک آرا مشین گردن کاٹنے ذاکر خان
پڑھیں:
کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد کے قریب شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق رکشے اور ٹرک میں ٹکر کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک جلانے کی کوشش کی۔
کراچی لی مارکیٹ میں شہری کو رسالہ تھانے کے پولیس...
پولیس پہنچی تو مشتعل افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس پر حملہ کر دیا۔
تینوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔