امریکہ نے یوکرین کو سیٹلائٹ تصاویر کی فراہمی بھی معطل کر دی، نیویارک ٹائمز
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
کولوریڈو میں موجود میکسار ٹیکنالوجیز، جس نے پینٹاگون پروگرام کے ذریعے یوکرین کی سیٹلائٹ امیجری فراہم کی ہے، نے ایک بیان میں تصویر شیئرنگ کی معطلی کی تصدیق کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے پینٹاگون کے ایک اہلکار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ نے یوکرین کو سیٹلائٹ تصاویر کی فراہمی معطل کر دی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے روس کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے کیف پر دباؤ ڈالنے کے اقدامات کے سلسلے میں یہ تازہ ترین اقدام ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین روسی افواج کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے سیٹلائٹ تصاویر کا استعمال کر رہا ہے۔ کولوریڈو میں موجود میکسار ٹیکنالوجیز، جس نے پینٹاگون پروگرام کے ذریعے یوکرین کی سیٹلائٹ امیجری فراہم کی ہے، نے ایک بیان میں تصویر شیئرنگ کی معطلی کی تصدیق کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ امریکہ اور دیگر ممالک جیسے صارفین کے ساتھ "معاہدے کی ذمہ داریوں" پر عمل پیرا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے یہ اقدام "یوکرین کے لیے جنگ کی ایک اہم کھڑکی کو بند کر سکتا ہے"، جس نے روسی فوجیوں کی نقل و حرکت کو ٹریک کرنے اور ایک طویل فرنٹ لائن کے دونوں اطراف کے انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے امریکی سیٹلائٹ تصویروں کا استعمال کیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اوول آفس میں ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان ہونے والی متنازعہ ملاقات کے بعد امریکی صدر نے یوکرین کی فوجی امداد معطل کی تھی۔ منگل کو امریکہ اور یوکرین کے وفود کے مابین سعودی عرب میں اہم ملاقات بھی ہو رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
چین کا امریکی سیکشن 301 کی تحقیقات کے جواب میں الزام تراشی بند کرنے کا مطالبہ
چین کا امریکی سیکشن 301 کی تحقیقات کے جواب میں الزام تراشی بند کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :امریکی تجارتی نمائندہ دفتر نے چین کے بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں کے خلاف سیکشن 301 کی تحقیقات کے حتمی اقدامات کا اعلان کیا۔ہفتہ کے روزچین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس پر سخت ناراضی اور فیصلہ کن مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات امریکہ کی یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ پالیسیوں کی حقیقت کو بے نقاب کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ واضح امتیاز کے ساتھ یہ اقدامات مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق نہیں اور یہ چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں، عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو بری طرح متاثر کرتے ہیں، ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں اور قواعد پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ الزام تراشی بند کرے اور جلد از جلد اپنے غلط طرز عمل کو درست کرے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین امریکہ کی اس پیش رفت پر گہری نظر رکھے گا اور اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اختیار کرے گا ۔ اس حوالے سے چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے بھی ایک مذمتی بیان جاری کیا اور چائنا ایسوسی ایشن آف نیشنل شپ بلڈنگ انڈسٹری اور چائنا شپ اونرز ایسوسی ایشن نے بھی امریکی تحقیقات کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ان پر شدید احتجاج کا اظہار کیا۔