2025-04-24@01:30:52 GMT
تلاش کی گنتی: 1811
«نئی حکومت تشکیل دے دی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں سے ترقی نہیں ہوتی، آئی ایم ایف پروگراموں سے معیشت میں استحکام آتا ہے۔ دعا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کا موجودہ پروگرام آخری پروگرام ہو۔ ہمارے قرضے 77 سالوں میں بڑھے ہیں، آخری حد تک آپ کو قرضوں سے نجات دلائوں گا۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعلی پنجاب تعلیم، صحت اور نوجوانوں کیلئے ترجیحی اقدامات کئے۔ نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی، ووکیشنل ٹریننگ دی جائے تو یہ ملک کا سرمایہ بنیں گے۔ بطور وزیراعلی پنجاب میرٹ کی...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اب اگلے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کی نگرانی کرے گا اور بجٹ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم وفد 4 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ اگلے مالی سال کے بجٹ کے خدوخال اور تجاویز کو فائنل کیا جائے گا، جس میں آمدنی کے ذرائع اور اخراجات پر کنٹرول کے اقدامات شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے تعمیرات، تمباکو اور مشروبات سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکسوں میں کمی کی تجویز دی گئی تھی تاہم آئی ایم ایف نے زیادہ تر تجاویز کو مسترد کر دیا ہے اور...
پاکستان تحریک انصاف کے راہنما کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 22 اپریل کو جلسے کی اجازت دینے کا حکم دے، عدالت 22 اپریل کو جلسے کی اجازت کی درخواست منظور کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے 22 اپریل کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔ درخواست پی ٹی آئی راہنما اکمل خان باری نے دائر کی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 22 مارچ 2025ء کو جلسے کی اجازت کیلئے ڈی سی لاہور کو درخواست دی، درخواست پر متعلقہ کمیٹی نے بلوا کر موقف سنے بغیر فیصلہ کیا۔ ...
فوٹو: فائل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیگل ریفامز کےلیے پلان طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت آتے ہی سفارشوں کی لائن لگ گئی لیکن کسی بھی سفارش پر عمل نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ لا آفیسرز کی 100 فیصد میرٹ پر تعیناتی ہونی چاہیے، بھرتی پر انگلی نہیں اٹھنی چاہیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی بزدار حکومت سے بہتر، 53 فیصد کی رائے کراچی پنجاب سے نصف سے زائد شہریوں نے وزیر اعلیٰ... مریم نواز کا کہنا تھا کہ زیادتی کے واقعات کا سن کر سر...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوانوں کو منفی رویوں، غلط بیانیوں، جھوٹ، پروپیگنڈے کی جنگ سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے کلیدی کردار ادا کرے اور معاشرے کی رہنمائی قرآن و سنت کی روشنی میں کی جائے۔ڈان نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے قیام کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے قوم کو نظریاتی تشخص دیا، خوشی ہے کہ جس مقصد کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کو قائم کیا گیا تھا، وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور جدید ایجادات نے دنیا...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے برکت مارکیٹ کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے. وزیرِ اعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، ساتھ ہی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی . شہباز شریف نے واقعے کی فوری تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں، شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشتگردی...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجابمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیڑ کو بحال کر کے فن وثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے تھیڑ کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تھیڑفن وثقافت کا آئینہ دار ہے. تھیڑ معاشرتی اقدار کی عکاسی اور شعور بھی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تھیڑ کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات کررہی ہے. فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے آرٹسٹ فنڈ قائم کردیا گیا ہے.تھیڑ کو بحال کر کے فن وثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے۔

جس شخص نے صر ف یوٹیوب کو سن کر ذہن بنانا ہے میں اس کا کچھ نہیں کر سکتا، لگتا ہے پکچر واضح کرنے کیلئے کسی حد تک خود رائے قائم کرنا پڑے گی؛جسٹس سردار اعجاز اسحاق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین مذہب کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہاکہ جس شخص نے صر ف یوٹیوب کو سن کر ذہن بنانا ہے میں اس کا کچھ نہیں کر سکتا، بہتر ہوتا کہ کمیشن بن جاتا اور اس میں ایکسپرٹس ہوتے اور وہ یہ سب دیکھتے،اب مجھے لگتا ہے کہ پکچر واضح کرنے کیلئے کسی حد تک خود رائے قائم کرنا پڑے گی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین مذہب کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں سماعت یوٹیوب پر براہ راست دکھائی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ترانے کیلئے معروف گلوکار علی ظفر کا نام ملتان سلطانز کے فرنچائز مالک کو پسند نہ آیا۔ گزشتہ روز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے انتظامیہ نے گلوکار علی ظفر کے نام کو ترانہ گانے کیلئے فائنل کیا، جس پر ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے انسٹاگرام پر تنقید کے نشتر چلادیے۔ ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے گلوکار کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ''پاکستان میں بہت سے شاندار آرٹسٹ موجود ہیں لیکن تقریباً آدھے سے زائد پی ایس ایل آنتھم ایک ہی 'مڈل ایجڈ' گلوکار کو دیے گئے ہیں''۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ ترانے کیلئے نام فائنل، اعلان ہوگیا...
طلحہ اشرف: عید الفطر قریب آنے کے ساتھ ہی شہریوں کو نئے نوٹ حاصل کرنا ایک مشکل ترین کام بن گیا ہے۔ بینکوں کی انتظامیہ کی طرف سے ٹال مٹول کی جا رہی ہے اور نئے نوٹ دینے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی جا رہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں بینکوں سے نئے نوٹ نہیں مل رہے، جس سے عید کی تیاریوں میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ شہریوں نے یہ بھی شکایت کی کہ نئے نوٹوں کی ایک کاپی پر اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے۔ 10 روپے کے نوٹ کی ایک کاپی پر 600 روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں، 50 روپے کے نوٹ کی کاپی پر 1500 روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ 100...
اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز خٹک نے تحصیل دار لنڈی کوتل تیمور آفریدی کے ہمراہ لنڈی کوتل بازار میں اسٹیشنری اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کا معائنہ کیا جہاں پاکٹ گائیڈز اور نقل کے مٹیریل کا جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انتظامیہ نے میٹرک امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے منفرد انداز میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز خٹک نے تحصیل دار لنڈی کوتل تیمور آفریدی کے ہمراہ لنڈی کوتل بازار میں اسٹیشنری اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کا معائنہ کیا جہاں پاکٹ گائیڈز اور نقل کے مٹیریل کا جائزہ لیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے بازار میں متعدد دکانوں سے پاکٹ گائیڈز برآمد...
بولان میں ہونے والے حملے کی وجہ سے 15 دن معطل رہنے کے بعد جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہو گئی۔وفاقی وزیر امیر مقام نے مسافروں کو پشاور سے رخصت کیا، جعفر ایکسپریس جمعے کو کوئٹہ سے پشاور آئے گی۔گزشتہ روز وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا تھا کہ ہفتے میں 2 دن چلنے والی بولان میل روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انھیں مایوسی ہوئی، دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے،کوئی سیاست نہ کرے، مخصوص جماعت نفرت و شر انگیزی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردوں نے جعفر...
بولان میں ہونے والے حملے کی وجہ سے 15 دن معطل رہنے کے بعد جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہو گئی۔وفاقی وزیر امیر مقام نے مسافروں کو پشاور سے رخصت کیا، جعفر ایکسپریس جمعے کو کوئٹہ سے پشاور آئے گی۔گزشتہ روز وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا تھا کہ ہفتے میں 2 دن چلنے والی بولان میل روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انھیں مایوسی ہوئی، دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے،کوئی سیاست نہ کرے، مخصوص جماعت نفرت و شر انگیزی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردوں نے جعفر...
پرچہ جو بناتا ہے ، نمبر بھی وہی دیتا ہے جو بلیک میلنگ کا باعث بنتا ہے ،کوئی نظم ہونا چاہیے قائداعظم یونیورسٹی میں بلڈنگ پلان کے بغیر عمارتوں کی تعمیر کا انکشاف ،پی اے سی اجلاس قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔جنید اکبر خان نے کہا کہ نمبرز کے لئے طلبا کو بلیک میل کیا جاتا ہے ، کل میٹنگ کے بعد مجھے ایک پروفیسر کی چٹ دکھائی گئی، اس کا کوئی نظم ہونا چاہیے کہ جو پرچہ بناتا ہے ، نمبر بھی وہی دیتا ہے جو بلیک میلنگ کا باعث بنتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ...
خیبر پختونخوا میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کےلیے سول انتظامیہ کو لیڈ رول دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دہشت گردی رکوانے کے لیے افغان جرگے سے مذاکرات صوبائی حکومت کرے گی، پالیسی وفاق دے گا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کائینیٹک آپریشنز جاری رہیں گے۔ پولیس میں نئی بھرتیاں ہوں گی، جدید اسلحہ و دیگر آلات خریدے جائیں گے۔ اہلکاروں کو جدید خطوط پر تربیت دی جائے گی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا ڈیٹا بیس بنایا جائے گا۔ جن دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں مقرر ہیں، ان کی فہرست بھی ہر ماہ اپ ڈیٹ کی جائے گی۔ سہولت کاری میں ملوث سرکاری...
پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے،ملک اور سماج دشمنوں کے قلع قمع کیلئے کمیٹی قائم، محسن نقوی سربراہ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)دہشت گردوں ،انتہا پسندوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی، ملک اور سماج دشمنوں کے قلع قمع کے لیے 15 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔کمیٹی پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ میں بدلنے کے لیے اقدامات کرے گی، کمیٹی میں وفاق اور صوبائی حکام شامل ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی کے سربراہ مقرر ہو گئے، کمیٹی میں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہوم سیکرٹریز شامل ہیں۔تمام حساس اداروں کے نمائندگان، سی ٹی ڈی حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، کمیٹی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی نگرانی کرے گی۔کمیٹی غیر...
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انتظامیہ نے میٹرک امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے منفرد انداز میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز خٹک نے تحصیل دار لنڈی کوتل تیمور آفریدی کے ہمراہ لنڈی کوتل بازار میں اسٹیشنری اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کا معائنہ کیا جہاں پاکٹ گائیڈز اور نقل کے مٹیریل کا جائزہ لیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے بازار میں متعدد دکانوں سے پاکٹ گائیڈز برآمد ہونے پر تحویل میں لے لیا گیا۔ خیبر میں اسٹیشنری دکانوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ میٹرک کے امتحانات میں اس قسم کی گائیڈز کی فروخت پر پابندی عائد ہے، اس لیے ایسا مواد رکھنے سے اجتناب کریں۔دکان داروں کو...
مسلم پرنسل لاء بورڈ کے ترجمان قاسم رسول الیاس نے بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل فرقہ وارانہ خطوط پر پیش کیا گیا ہے، یہ مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مودی حکومت نے وقف ترمیمی بل پر بحث کے لئے بدھ کو تمام اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ طلب کی ہے۔ پارلیمنٹ کے کوآرڈینیشن روم نمبر 5 میں صبح 9:30 سے 10:30 بجے تک ہونے والی اس میٹنگ میں اراکین پارلیمنٹ کو وقف ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ حکومت بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے پہلے اس میں شامل دفعات کو واضح کرنا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ملک بھر میں وقف ترمیمی بل کی مخالفت بڑھتی جا...
ویب ڈیسک : پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے وفاقی حکومت نے وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کیلیے اقدامات کرنا شروع کر دیے گئے اور اس حوالے سے وفاق اور صوبائی حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی وزارت داخلہ کے ماتحت تشکیل دی گئی ہے۔ 15 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کریں گے۔ صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکریٹری داخلہ، تمام حساس اداروں کے نمائندگان اور سی ٹی ڈی حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے اعلیٰ سطحی کمیٹی افغانیوں کی واپسی اور اسمگلنگ روک تھام...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 26 مارچ 2025ء ) کپاس، گندم ، گنا، چاول اور مکئی کی پیداوار میں کمی ہو جانے کا انکشاف، مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فصلوں کی پیداوار کم سطح پر ہے، بڑی صنعتوں کی پیداوار بھی کم ہوگئی ہے، اسی لئے اوسط انکم کم ہو رہی ہے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترسیلات زر نے ہماری معیشت کو بڑا سہارا دیا ہے، اور ترسیلات زر مزید بڑھ رہی ہیں، ایکسپورٹ اور ترسیلات زر بڑھا کر امپورٹ کے برابر ہوتی ہیں، اگر ہم امپورٹ کو کم رکھیں، جب ہماری گروتھ، شرح نمو بڑھتی ہے تو ہماری امپورٹ بھی بڑھ جاتی ہیں جس کی...
خیبر: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انتظامیہ نے میٹرک امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے منفرد انداز میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز خٹک نے تحصیل دار لنڈی کوتل تیمور آفریدی کے ہمراہ لنڈی کوتل بازار میں اسٹیشنری اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کا معائنہ کیا جہاں پاکٹ گائیڈز اور نقل کے مٹیریل کا جائزہ لیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے بازار میں متعدد دکانوں سے پاکٹ گائیڈز برآمد ہونے پر تحویل میں لے لیا گیا۔ خیبر میں اسٹیشنری دکانوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ میٹرک کے امتحانات میں اس قسم کی گائیڈز کی فروخت پر پابندی عائد ہے، اس لیے ایسا مواد رکھنے سے...
ترجمان کے مطابق ٹاسک فورس کو تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور سیوریج مسائل کے حل کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں شاہراہِ فیصل، شاہراہِ قائدین، شیر شاہ سوری روڈ اور دیگر اہم سڑکوں کی بہتری کا منصوبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی خوبصورتی اور ترقی کے منصوبے کے لیے سندھ حکومت نے ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا ہے کہ میئر کراچی ٹاسک فورس کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں جبکہ کمشنر کراچی اور دیگر حکام بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔ ٹاسک فورس اہم شاہراہوں کی بحالی، صفائی اور خوبصورتی کے کاموں کی نگرانی کرے گی۔ ترجمان کے مطابق ٹاسک فورس کو تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ...

ہیومن ملک بینک اور بغیر اجازت دوسری شادی سے متعلق امور پر غور کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس طلب
اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس میں زکوٰۃ فنڈ سے اسلامی بینکوں میں سرمایہ کاری اور مرد کے دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کیجانب سے معاہدہ شادی ختم کرنے سے متعلق فیصلے سمیت مختلف اہم امور زیر غور آگئے۔ چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں سپریم کورٹ کا بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کے شادی معاہدہ ختم کرنے کے فیصلے پر بحث کی گئی۔ زکوٰۃ فنڈ کو سرمایہ کاری کی غرض سے اسلامی بینکوں میں رکھنے اور خواتین کو وراثت سے محروم کرنے سے متعلق اجلاس میں بریفننگ دی گی۔بجلی چوری کے خلاف مہم میں علماء اکرام سے خطبات میں احکامات اور فتویٰ جاری کرنے کی استدعا پر بھی غورکیاگیا۔...
پاکستان نے پانچویں ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دے دیا، قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بناسکی۔ کپتان سلمان علی آغا نےنصف سنچری جبکہ شاداب نے 28 رنز بنائے، 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، جیمز نیشم نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ پاکستان کو 5 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا، حسن نواز کھاتا کھولے بغیر جیکب ڈفی کی گیند پر جیمز نیشم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 23 رنز پر گری جب محمد...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر) حکمراں مسلم لیگ ن کی اہم اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے حکومت اور پی ٹی آئی میں ثالثی کے لیے پیشکش کرتے ہوئے کہاتھاکہ کچھ پارٹیز نے نیشنل سیکورٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی، وزیراعظم سے اپیل ہے کہ دوبارہ اجلاس بلائیں،جوسیاسی جماعتیں پہلے نہ آسکیں انہیں قائل کریں، حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی کی پیشکش مانتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنیکی ذمہ داری بھی انہی کو دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری تحریک انصاف سے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی حاصل کرلیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی حرج نہیں ،ملک میں دہشت گردی کی...

گندم کے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی، مریم نواز نے کسانوں کو فون کر کے مبارکباد دی
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب ویٹ این سینیٹو کے تحت گندم کے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی کر کے باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر پروگرام کا بٹن دبا کر گندم اگائو انعامی سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی گندم اگاؤ مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کا شتکار کوثر پروین کا نکلا۔ مریم نواز خود فون کر کے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے جھنگ کے محمد اقبال کو بھی خود فون کر کے ڈیجیٹل قرعہ انداز کے تحت مفت ٹریکٹر نکلنے پر مبارکباد دی جس پر کاشتکار نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا خود فون کرنے پر...
نیو یارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھاتے ہوئے عالمی امن کے قیام کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے حل پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ مشن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر آج بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس کا منصفانہ اور حتمی حل ابھی تک باقی ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرے اور تنازع کے منصفانہ...
اسلام ٹائمز: صیہونیت کی بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی اور انکے خلاف صیہونیت مخالف یہودیوں کی اندرونی تنقید نے مغربی حکومتوں پر صیہونیت نواز پالیسیاں تبدیل کرنے کیلئے دباؤ بڑھا دیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیل کی مسلسل فوجی حمایت اور صیہونیت مخالف مظاہرین کیساتھ سکیورٹی فورسز کے تصادم نے عوام اور مغربی حکومتوں کے درمیان فاصلے کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ مبصرین کے مطابق عوام اور حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی یہ خلیج مستقبل میں مغربی ممالک کیلئے ایسا چیلنج بنے گی، جس سے نمٹنا آسان نہیں ہوگا۔ تحریر: مرتضیٰ مکی یوم القدس میں ابھی چند دن باقی ہیں، تاہم پیرس اور یورپ کے دیگر شہروں میں غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے نئے دور کے خلاف...
پارلیمنٹیرینز اور کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کے تحت تعینات پروفیشنلز کو اب 4920 روپے تک ڈیلی الاؤنس ملے گا۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون سے فور تک ڈیلی الاؤنس ریٹ مقرر کر دیا ہے، اس سلسلے میں ایک مراسلہ عمل درآمد کے لیے وزارتوں، ڈویژنز اور متعلقہ اداروں کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اسپیشل اسٹیشنز کے لیے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون، ٹو کا ڈیلی الاؤنس ریٹ 4920 روپے ہوگا، جب کہ آرڈنری اسٹیشنز کے لیے ڈیلی الاؤنس ریٹ 3720 روپے ہوگا۔ اسپیشل اسٹیشنز کے لیے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل تھری، فور کا ڈیلی الاؤنس ریٹ 3840 روپے ہوگا، جب کہ آرڈنری...
— فائل فوٹو کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس 2 ہفتے سے معطل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس 2 ہفتے بعد بھی بحال نہیں ہو سکی ہے۔کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل معطل ہے۔ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس 11 روز سے معطلکوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس گزشتہ 11 روز سے تاحال معطل ہے۔ ٹرین سروس کی مسلسل معطلی کے باعث عید کے موقع پر اندرونِ ملک جانے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع کچھی میں 11 مارچ کو جعفر...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی والوں میں جوش پیدا کرنے کے لیے خالد مقبول حیدرآباد والوں کو کراچی بلا لیں۔ حیدرآباد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد والوں کا جوش و ولولہ دیکھنے کے لائق ہے، جوش دیکھ کر سوچ رہا ہوں حیدرآباد میں گورنر ہاؤس ہونا چاہیے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس یہاں ہو گا تو دروازے 24 گھنٹے کُھلے ہوں گے، حیدرآباد والوں نے شاندار استقبال کر کے دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس حیدرآباد میں ہو گا تو یہاں کے 50 ہزار بچے آئی ٹی کورس کریں گے، روزانہ ایک پلاٹ، موٹر سائیکل اور عمرے کے ٹکٹ سمیت کئی انعامات...
وزیراعظم سے کہا ہے سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے پیپلز پارٹی جو کر سکتی ہے وہ کرے گی، وزیراعظم ایک مہینے کے بعد ہی سہی ایک میٹنگ اور بلائیں، امید ہے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کرسکیں گے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا، تمام جماعتوں کو ذاتی مسائل کی بجائے ملک اور قوم کیلئے اکٹھا ہونا ہوگا، ہماری سیاست میں تقسیم ہے ، قومی معاملات میں اتفاق رائے پیدا کرنا مشکل ہوگیا ، گورنر ہاؤس لاہور میں گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قومی ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کرنا نا گزیر ہے ، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں وہ تنگ...
قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ پنجاب نے 5اہم ہسپتالوں کو تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کے لیے بجٹ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیڈی ایچیسن ہسپتال کو 15 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو 22 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ فراہم کیا گیا ہے۔ میو ہسپتال کو 1 ارب 80 کروڑ روپے، میاں منشی ہسپتال کو 14 کروڑ 60 لاکھ روپے اور چائلڈ ہیلتھ یونیورسٹی کو 9 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ بجٹ ہسپتالوں کے اکاونٹس میں آن لائن منتقل کردیا گیا ہے تاکہ ہسپتالوں کی مالی ضروریات پوری کی جا سکیں اور...

فضل الرحمن سے ملاقات : صوبت میں امن وترقی کیلئے تمام سٹیک ہو لڈرزکو ملکر کام کرنا ہوگا : سرفراز بگٹی
اسلام آباد+کوئٹہ(خبر نگار+آئی این پی )وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن و امان اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کی صوبائی قیادت بھی شریک ہوئی۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دیرپا امن اور ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائیں گے، بلوچستان کو پرامن اور خوشحال صوبہ بنائیں گے۔
جدہ: سعودی حکومت نے حج 2025 کے لیے میننجائٹس ویکسینیشن کو لازمی قرار دیتے ہوئے تمام ملکی و غیرملکی عازمین کے لیے اس کی شرط عائد کر دی ہے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق کسی بھی عازم کو میننجائٹس ویکسین لگوائے بغیر حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ بغیر ویکسین کے نہ تو کسی کو حج پیکج بک کرنے کی اجازت ہوگی اور نہ ہی رجسٹریشن ممکن ہوگی۔ سعودی وزارت کے مطابق میننجائٹس ایک سنگین متعدی بیماری ہے، جو رش والے مقامات پر تیزی سے پھیل سکتی ہے، چونکہ حج کے دوران لاکھوں افراد ایک ساتھ عبادات میں شریک ہوتے ہیں، اس لیے اس بیماری سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن انتہائی...
وقاص عظیم :وفاقی حکومت کےتحت تعینات پروفشنلز کو 4920روپے تک ڈیلی الاونس ملے گا وزارت خزانہ نےاسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون سےلیکرفورتک ڈیلی الاونس ریٹ مقررکردیا،وزارت خزانہ نےمراسلہ عمل درآمد کے لیےتمام وزارتوں،ڈویژنزاورمتعلقہ اداروں کو بھجوادیا،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون،ٹو کا اسپیشل اسٹیشنزکے لیےڈیلی الاونس ریٹ 4920روپے ہوگا،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون،ٹوکا آرڈنری اسٹیشنز کےلیےڈیلی الاونس ریٹ3720 روپے ہوگا،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل تھری،فورکااسپیشل اسٹیشنزکے لیے ڈیلی الاونس ریٹ3840روپے ہوگا،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل تھری،فورکاآرڈنری اسٹیشنزکے لیےڈیلی الاونس ریٹ3ہزارروپے ہوگا،کراچی،حیدر آباد،سکھرکو ڈیلی الاونس کےاسپیشل ریٹس کے لیے اسٹیشنزڈکلیرڈکردیاگیا ،بہاولپور،راولپنڈی،ملتان کوڈیلی الاونس کےاسپیشل ریٹس کے لیےاسٹیشنزڈکلیرڈکیاگیا ہے سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں ڈی جی خان، کوئٹہ،سرگودھا،سیالکوٹ،لاہور،گوجرانوالہ،اسلام آباد، فیصل آباد کواسٹیشنزڈکلیرڈکیاگیا ہے ،پشاور،گوادر،شمالی علاقہ جات، مظفرآباد، میرپورڈیلی الاونس کے اسپیشل ریٹس کےلیے...
بلاول بھٹو زرداری : فوٹو فائل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قومی ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کرنا نا گزیر ہے، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں وہ تنگ نظری کی سیاست چھوڑ کر عوام کا سوچیں۔گورنر ہاؤس لاہور میں دعوت افطار سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملک و قوم کےلیے اکٹھا ہونا پڑے گا، عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہونا چاہیے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ کس قیدی کو رہا، کس کو پکڑ رہے ہیں، اس کے بجائے حقیقی مسائل پر توجہ دیں، بلاول کا حکومت کو مشورہ بلاول بھٹو نے کہا...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 مارچ 2025ء ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائیں گے اور کرایوں میں رعایت بھی دیں گے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 15دن پہلے طے کرلیا تھا کہ عیدالفطر پرپہلی بار 5 اسپیشل ٹرینیں چلا رہے ہیں،عید پر مسافروں کو کرایوں میں 20 فیصد رعایت دیں گے، کرایوں میں رعایت عید کے تین دن ملے گی، اگر کوئی ان تین دنوں کی ابھی بکنگ کروا لیتا ہے اس کو بھی رعایت ملے گی۔اسپیشل ٹرینیں کراچی ، لاہور اور پشاور کیلئے چلائیں گے۔کوئٹہ اور پشاور کیلئے ٹرین سروس کیلئے پرسوں...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زرعی گریجویٹ کو زرعی شعبے میں کام کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، ہمیں زراعت کا ملکی معیشت میں حصہ بڑھانا ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) میں زرعی ترقی کیلئے کام ہورہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ یقین ہے آپ کی محنت کی بدولت زراعت ترقی کرے گی، آلو کے بیج سے متعلق ادارے کے قیام پر جمہوریہ کوریا کے مشکور ہیں، بہترین بیج، کھاد اور معیاری ادویات کی بروقت فراہمی سے زرعی انقلاب آئے گا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارا کسان محنتی اور قابل ہے، بہترین بیج کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ...
پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست گزار سینیٹ کے ممبر ہے، پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھا سکتے ہیں، وفاقی حکومت انکوائری کمیشن قائم کرسکتی ہے، درخواست گزار کا جو دعویٰ ہے، دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری گزشتہ منتخب حکومت کا فیصلہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے اے این پی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی کی دہشتگردوں کی دوبارہ آبادی کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست خارج کردی۔ دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کے خلاف دائر درخواست پر 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ اس میں کہا گیا کہ درخواست گزار سینیٹ کے ممبر ہے، پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھا سکتے ہیں، وفاقی حکومت انکوائری کمیشن قائم کرسکتی ہے، درخواست گزار کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کےمطالبے پر قائم ٹیکس پالیسی آفس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم تعیناتیوں کے لیے اسامیاں مشتہر کر دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس میں ایک ڈی جی اور 5 ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کے تحت ہوگی۔ ٹیکس پالیسی آفس میں اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ٹو کے تحت ڈائریکٹر اکنامک انالیسز، ڈائریکٹر بزنس ٹیکسیشن، ڈائریکٹر پرسنل ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹیکسیشن کا تقرر بھی کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے مذکورہ اسامیوں کے لیے نیشنل جاب پورٹل پر 6 اپریل تک درخواستیں طلب کرلیں۔ واضح رہے کہ وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس...
— فائل فوٹو میرپورخاص کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں تفتیشی افسر کو فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس پیش کے لیے مہلت دے دی۔سماعت کے دوران عدالت میں پیش کیے گئے فائنل چالان میں فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس شامل نہیں کی گئیں۔تفتیشی افسر اسلم جاگیرانی نے عدالت کو بتایا کہ دونوں رپورٹس پیش کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔ ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: روپوش ملزمان کے چھٹی بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیس کی سماعت پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی عدالت نے فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس پیش کرنے کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ...
معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کی29آئی پی پیز سے بات چیت مکمل، آئندہ ہفتوں میں معاہدے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کی 29انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز)کے ساتھ بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور آئندہ ہفتوں میں مزید آئی پی پیز کے ساتھ بھی معاہدے ہونے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)اور 7 آئی پی پیز کی ٹیرف نظرثانی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، آئی پی پیز نے ابنارمل پرافٹ پرنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)سے تحقیقات کو بند کرنے کی درخواست کی۔سی پی پی اے نے کہا کہ فیول اور آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں آئی...
حج 2025 کیلئے سعودی حکومت نے لازمی شرط کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز حج 2025 کیلئے سعودی حکومت نے لازمی شرط کا اعلان کر دیاجدہ : سعودی حکومت نے حج 2025کے زائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قراردے دی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق حج میں تمام شہریوں اورغیرملکیوں کومیننجائٹس ویکسین لگوانا ہوگی، ویکسینیشن کے بغیر کسی کو بھی حج کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ بغیر ویکسینیشن حج پیکجز اور رجسٹریشن ممکن نہیں ہوگی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دوران حج متعدی بیماریوں کا پھیلاؤ روکنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔
معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کی 29 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور آئندہ ہفتوں میں مزید آئی پی پیز کے ساتھ بھی معاہدے ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور 7 آئی پی پیز کی ٹیرف نظرثانی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، آئی پی پیز نے ابنارمل پرافٹ پرنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے تحقیقات کو بند کرنے کی درخواست کی۔ سی پی پی اے نے کہا کہ فیول اور آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں آئی پی پیز سے رقم ریکورکرلی گئی، فیول اورآپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں بچت کو حکومت کے ساتھ شئیرکیاجائے گا۔ نمائندہ نشاط پاور نے نیپرا سے استدعا کی کہ...
لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں مہنگائی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔ رمضان المبارک کے دوران چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ صوبائی حکومت نے عدالت میں جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ رمضان تقریباً گزر چکا ہے، حکومت رولز پر عملدرآمد کیوں نہیں کروا رہی۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ حکومت کے پاس سب کچھ موجود ہے پھر بھی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کیا جا رہا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔ درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے...
ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ موجودہ جعلی وفاقی حکومت بھی افغانستان کو نظر انداز کرکے دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں، دہشت گردی کی آگ بجھانے کے لئے افغانستان سے تعلقات استوار کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ امریکی وفد افغانستان سے بات چیت کے لئے پہنچ چکا ہے جبکہ ہماری جعلی وفاقی حکومت افغانستان سے بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہل وفاقی حکومت نہ خود افغانستان سے مذاکرات کے لئے تیار ہے نہ ہمیں کرنے دیتے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے بات...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا سلسلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ اس ریفرنڈم میں 35 ہزار سے زائد سکھوں نے بھرپور شرکت کی، جسے سکھ کمیونٹی کی جانب سے اپنی علیحدہ ریاست کے لیے ایک مضبوط پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکا بھر سے سکھ کمیونٹی کے افراد ووٹ ڈالنے کے لیے لاس اینجلس پہنچے، جہاں سوک سینٹر میں صبح 9 بجے سے ووٹنگ کا آغاز ہوا، دن بھر ووٹنگ کا سلسلہ جاری رہا اور ہزاروں سکھ مرد و خواتین نے قطاروں میں لگ کر اپنا ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ کے اختتام پر سکھ فار جسٹس تنظیم کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں...
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر لانے سے متعلق آئی جی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خط لکھ دیا۔ مراسلے میں آئی جی ذوالفقار حمید نے وزیر اعلیٰ سے کے پی کو ہارڈ ایریا قراردینے کا مطالبہ کیا، مراسلہ کے متن میں لکھا گیا کہ کے پی کو بھی ہارڈ ایریا قرار دے کر پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اندرونی اور سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے، بلوچستان کو ہارڈ ایریا قرار دیا گیا ہے، کے پی میں بھی خطرات زیادہ ہیں،...

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی46ویں برسی4اپریل کو منائی جائے گی
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی46ویں برسی4اپریل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گابرسی کے موقع پر ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیمینارز،جلسے،جلوس،مذاکرے،مشاعرے اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی جس میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور ملک و قوم کیلئے خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ نجی ٹی وی چینلزسے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے جس...
— فائل فوٹو کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس تاحال بحال نہیں ہو سکی، جو 13 روز سے معطل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل تاحال بحال نہیں ہو سکیں۔ ٹرین سروس کی معطلی کے باعث مسافروں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس بدستور معطل صوبۂ بلوچستان کے د صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ارالخلافہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔یاد رہے کہ صوبے کے ضلع کچھی میں...
مظفرآباد(نامہ نگار)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کیلئے نعمت خداوندی سے کم نہیں ہے، قیام پاکستان کیلئے اسلاف کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔قاعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال سمیت ان ہیروز کو آج کے موقع پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی شبانہ روز کوششوں کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی جیسی نعمت ملی ہے، ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے مملکت خداداد پاکستان کی خوشحالی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز کوہالہ...
ویب ڈیسک: کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس تاحال بحال نہیں ہو سکی، جو 13 روز سے معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل تاحال بحال نہیں ہو سکیں، ٹرین سروس کی معطلی کے باعث مسافروں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال یاد رہے کہ صوبے کے ضلع کچھی میں 11مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء کی تاریخی دن برصغیر کے مسلمانوں نے ’’قرارداد پاکستان‘‘ منظور کی اور ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا جہاں وہ اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی گزار سکیں۔ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی تحریک کی قیادت کرتے ہوئے بے شمار چیلنجوں پر شاندار لچک، بہادری اور یقین کے ساتھ قابو پا لیا۔ ہم اپنے شہداء اور ہیروز کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جو پاکستان کے لیے باعث فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال 23 مارچ کو ہمیں اپنے ملک کے سفر...
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں 24 سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ آئندہ ہفتے کیسز کی سماعتوں کیلیے 4 بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا بینچ کیسز سنے گا جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ ون کا حصہ ہوں گے۔دوسرے بینچ کی سربراہی جسٹس جمال خان مندوخیل کریں گے جبکہ جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس شہزاد احمد بینچ میں شامل ہیں۔اسی طرح جسٹس نعیم اختر کی سربراہی میں بنے تیسرے بینچ میں جسٹس اشتیاق ابرہیم بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں جسٹس سردار طارق مسعود چوتھے بینچ کی سربراہی کریں گے، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔
میئر کراچی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک ہے تو سب کچھ ہے ورنہ کچھ بھی نہیں، ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، ہمارے پاس وفاق میں حکومت بنانے کیلئے ووٹ نہیں، پیپلزپارٹی نے کبھی عوامی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اقتدار کیلئے ریاست کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی والوں نے پاکستان پر حملہ کیا ہم ان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، 9 مئی کرنے والوں نے آج تک مذمت نہیں کی، کیا پی ٹی آئی کے ساتھ جا کر بیٹھ جائیں۔؟ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ...
مریم نواز کا پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یوم پا کستان پر وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد کرتے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز نے یوم پاکستان پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور بانیان پاکستا ن کی جدوجہد اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ 23مارچ ہمیں قیام پاکستان کے سنہری اغراض و مقاصد کی یاد دہانی کراتا ہے، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان قائم...
ضلعی انتظامیہ کیلئے بڑا اعزاز،ڈی سی عرفان نواز میمن کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کیلئے بڑا اعزاز،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی گراں قدر خدمات کا قومی سطح پر اعتراف، صدر مملکت کی جانب سے عرفان نواز میمن کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا عرفان میمن کو ستارہ امتیاز انتظامی امور اور سروس ڈیلیوری میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر دیا گیا،عرفان میمن کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 35ویں کامن سے ہے ،عرفان میمن بطور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تعینات ہیں،عرفان میمن سے اس قبل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی تعینات رہے ،عرفان میمن اس سے قبل ڈی جی فوڈ اتھارٹی...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد ناگزیر ہے۔ یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں اور طویل جدو جہد کا ثمر ہے جسے ہم نے سنبھالنا ہے اور اس کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے بانیانِ پاکستان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء کو برصغیر کے مسلمانوں نے علحیدہ وطن کے قیام کا عزم کیا تھا۔ انہوں نے کہا...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز نے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 221 رنز کا ہدف دیا ہے۔ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز اسکور کیے۔پاکستانی ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل ہیں۔5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے، نیوزی لینڈ نے پہلے دو میچز میں...
نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کو جیت کے لیے 221 رنز کا ہدف دے دیا۔ ماؤنٹ مانگا نوئی میں کھیلے جانے والے میچ میں کیوی بلے بازوں نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 59 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، میزبان ٹیم نے 3.5 اوورز میں ہی 50 رنز بٹور لیے۔ حارث رؤف نے اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر44 رنز بنانے والے ٹم سیفرٹ کو خوشدل شاہ کے شاندار کیچ کی بدولت آؤٹ کردیا، تاہم کیوی بلے بازوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ جاری رکھا اور 6 اوورز کے پاور پلے میں 79 رنز بناڈالے...
ویب ڈیسک : سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو عظیم اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہر فرد اور طبقہ اپنا کردار ادا کرے۔ یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں ان رہنما اصولوں اور عظیم اہداف کو سر بلند رکھنے کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مسلمانان ہند کو الگ وطن کےحصول کیلئے متحد کیا۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے انہوں نے کہا کہ آج کے دن قائداعظم سمیت تحریک آزادی کے دیگر عظیم قائدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کے اخلاص، تدبر اور بے مثال قربانیوں سے پاکستان وجود میں آیا، پاکستان کو...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کو ریکوریوں کے حوالے سے مستقل بنیادوں پر مربوط قانونی ڈھانچہ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی سما کے مطابق سعودی عرب سے واپسی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں 34.5 ارب روپے کی ریکوری پرمتعلقہ وزراء وافسران کی پذیرائی کی گئی اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی طلب کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم آپکی قومی خزانے کو 34.5 ارب روپے کا فائدہ پہنچانے پرمشکور ہے اور فیصلے کے بعد 24 گھنٹوں کے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ 23 مارچ کو ہم اپنے ان عظیم رہنماؤں کی بصیرت، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک ایسے وطن کے قیام کے لیے انتھک محنت کی جہاں آزادی، انصاف اور مساوات کا بول بالا ہو۔ انہوں نے کہا، "اس تاریخی موقع پر، ہم اپنے شہید رہنماؤں، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کی میراث ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے اور ہم اپنے بانیانِ پاکستان کے خوابوں کو...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب سے واپسی کے فوری بعد ایف بی آر کی کارکردگی پر اجلاس کیا اور 34 ارب 50 کروڑ روپے کی ریکوری پر متعلقہ وزراء و افسران کو شاباش دی ہے۔ وزیراعظم نے مستقل نظام کی تشکیل کیلئے لائحہ عمل طلب کرلیا جبکہ شہباز شریف نے وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، مشیر وزیرِ اعظم ڈاکٹر سید توقیر شاہ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوصال، سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، ڈائیریکٹر جنرل انٹیلیجینس بیورو فواد اسداللہ خان، ڈائیریکٹر جنرل ایف آئی اے جان محمد...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے پوری پاکستانی قوم خصوصاً صوبے کے عوام کو یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج سے 85 سال قبل جنوبی ایشیاءکے مسلمانوں نے ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کا متفقہ فیصلہ کیا تھا اور اس مقصد کے حصول کیلئے باضابطہ قرارداد منظور کی گئی تھی جس کے سات سال بعد ہی وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کا قیام بلاشبہ برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد ، انتھک محنت اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، ہم آج کے دن وطن عزیز کے قیام کیلئے اپنے اسلاف کی شبانہ روز جدوجہد...

ایف بی آر کی ریکوریوں کے حوالے سے مستقل بنیادوں پر مربوط قانونی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے،وزیرِ اعظم کی ہدایت
ایف بی آر کی ریکوریوں کے حوالے سے مستقل بنیادوں پر مربوط قانونی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے،وزیرِ اعظم کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب سے واپسی کے فوری بعد ایف بی آر کی کارکردگی پر اجلاس کی صدارت کی۔ 34 اعشاریہ 5 ارب روپے کی ریکوری پر متعلقہ وزرا اور افسروں کو سراہا اور مستقل نظام کی تشکیل کیلئے لائحہ عمل طلب کرلیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کے بہترین نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ محنت و لگن سچی ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔ دہائیوں کی خرابیوں کو مل کر ٹھیک کرنا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ایسے افسران و اہلکار جو کسی بھی...
فوٹو: فائل سپریم کورٹ آف پاکستان میں 24 سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ آئندہ ہفتے کیسز کی سماعتوں کےلیے 4 بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا بینچ کیسز سنے گا جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ ون کا حصہ ہوں گے۔دوسرے بینچ کی سربراہی جسٹس جمال خان مندوخیل کریں گے جبکہ جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس شہزاد احمد بینچ میں شامل ہیں۔ جسٹس نعیم اختر کی سربراہی میں بنے تیسرے بینچ میں جسٹس اشتیاق ابرہیم بھی شامل ہیں۔ جسٹس سردار طارق مسعود چوتھے بینچ کی سربراہی کریں گے، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔
سپریم کورٹ ،آئندہ ہفتے24سے 28مارچ تک کا ججز روسٹر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتہ 24 سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹ جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے 4 بینچز تشکیل دیئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں پہلا بینچ کیسز سنے گا جس کا جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب حصہ ہیں ، دوسرے بینچ کی سربراہی جسٹس جمال مندوخیل کریں گے جس میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شہزاد احمد خان بینچ میں شامل ہیں ۔تیسرے بینچ کے سربراہ جسٹس نعیم اختر افغان ہیں، بینچ میں جسٹس اشتیاق ابرہیم شامل ہیں...
کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی بحال کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس گزشتہ 11 روز سے تاحال معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ضلع کچھی میں 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے، ٹرین سروس کی معطلی سے اندرون ملک جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹرین سروس کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی بحال کی جائے گی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز روسٹر جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کیسوں کی سماعت کے لیے 4 بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تشکیل دیے گئے بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں اینٹی کرپشن ہاٹ لائن کونسی شکایات وصول کرے گی، سپریم کورٹ نے واضح کردیا اس کے علاوہ دوسرے بینچ کی سربراہی جسٹس جمال مندوخیل کریں گے، جن کے ساتھ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شہزاد احمد بینچ کا حصہ ہوں گے۔ تیسرے بینچ کی سربراہی جسٹس نعیم اختر افغان کریں گے، جن کے ساتھ جسٹس ابراہیم شامل ہیں، جبکہ چوتھا بینچ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی...
حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کہیں بھی آپریشن شروع کر سکتی ہے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ دہشت گرد دندناتے پھریں، انسانی جانوں سے کھیلتے رہیں اور ان کے خلاف کوئی آپریشن ہو نہ موثر کارروائی، اِس وقت کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہو رہا لیکن ضرورت پڑی تو حکومت کہیں بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن کر سکتی ہے۔اِن خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے سینیئر رہنما، سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینٹر عرفان صدیقی نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے...
مزاحمتی سیکورٹی پلیٹ فارم نے کہا کہ مزاحمتی فورسز نے جمعہ کی صبح فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دشمن کے ساتھی 48 سالہ ایک غدار کے خلاف سزائے موت سنائی، جس نے ایک انقلابی عدالت کے سامنے دشمن کی خفیہ ایجنسی (شاباک) کے ساتھ اپنے روابط کا اعتراف کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں ایک شخص کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے پر پھانسی دیدی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے ایک شخص کو قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون کے الزام میں پھانسی دے دی۔ مزاحمتی سیکورٹی پلیٹ فارم نے کہا کہ مزاحمتی فورسز نے جمعہ کی صبح فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دشمن کے ساتھی 48 سالہ ایک غدار کے خلاف سزائے موت سنائی، جس...
کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس گزشتہ 11 روز سے تاحال معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ضلع کچھی میں 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے ٹرین سروس کی معطلی سے اندرونِ ملک جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹرین سروس کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی بحال کی جائے گی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر ن لیگ نوازشریف سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن روف عطا نے ملاقات کی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صدر ن لیگ نوازشریف اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن روف عطا نے ملاقات کے دوران امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، نواز شریف نے بلوچستان کی صورتحال پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا، بلوچستان میں امن کی بحالی کیلئے کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف جمہوری طریقے سے ممکن ہے۔ کوئٹہ سے اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس آج 11 ویں روز بھی معطل ...
تہران(نیوزڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہيں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ تہران میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دے کر وہ کچھ حاصل نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اور یورپی ممالک خطے میں استعماری طاقتوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیموں کو ایران کی پراکسی کا نام دے کر توہین کرتے ہیں، ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت نہیں۔ سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہيں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بلوچ یکجہتی کمیٹی نے رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف کوئٹہ میں گزشتہ روز ریلی نکالی۔ ریلی منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ ریلی میں شامل دس مظاہرین زخمی ہوئے، متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بولان میڈیکل کمپلیکس میں سریاب سے 2افراد کی نعشیں لائی گئیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں مظاہرے کے باعث شاہراہ کی بندش سے مسافر اذیت کا شکار تھے۔ پولیس نے سڑک کھلوانے کیلئے قانون کے مطابق کارروائی کی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے قومی شاہراہ بند کرکے عوام کو مشکلات سے دوچار کیا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو اور تشدد کیا جس سے خاتون کانسٹیبل...
ایک بیان میں متحدہ علماء محاذ کے رہنماؤں نے کہا کہ مسلم حکمران شجاعت علیؑ کو اپنا کر باوقار قوموں کی صف میں کھڑے ہوسکتے ہیں، حب اہل بیتؑ وحدت امت کا مظہر ہے، مسلم امہ استعماری قوتوں کے خلاف حب اہل بیتؑ کے نکتہ پر متحد و بیدار ہوجائے، اہل بیتؑ سے محبت جز و ایمان و عداوت نفاق کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام امیر المومنین، فاتح خیبر باب العلم سیدنا مولیٰ علی المرتضیؑ کے یوم شہادت پر بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدا مین انصاری کی میزبانی، مرکزی بانی صدر حجۃ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت مرکزی سکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقدہ سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 مارچ 2025ء) صنفی مساوات کے لیے اقوام متحدہ کا عزم تشکیل دینے والی خواتین کی میراث کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ادارے کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب کے مقررین نے پیغام دیا ہے کہ انسانی حقوق کے لیے جدوجہد میں خاموشی کی کوئی گنجائش نہیں۔اس موقع پر امریکہ کی سابق خاتون اول ایلینار روزویلٹ کی پڑپوتی اینا فیئرسٹ نے ان کے الفاظ دہراتے ہوئے کہا کہ عالمگیر انسانی حقوق کا آغاز گھروں اور روزمرہ زندگی سے ہوتا ہے۔ جب تک مقامی آبادیوں، سکولوں اور کارخانوں اور ایسی دیگر جگہوں پر یہ حقوق یقینی نہ بنائے جائیں اس وقت تک یہ بے معنی رہتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ آج انسانی...
ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جدید دنیا کی نسبت اب بھی پاکستان تعلیم کا تعلیمی دورانیہ زیادہ ہے لیکن بنیادی اصلاح کی طرف توجہ نہیں ہے، لوکل چھٹیوں کو ختم کرنے کے مضمرات کا دفاع یکطرفہ حکومت نہیں کرسکتی۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے لوکل چھٹیاں ختم کرنا مضحکہ خیز عمل ہے، تعلیمی معیار کو بہتر کرنا ہے تو ایچ آر اور اے وی ایڈز سمیت دیگر ریسورسز کو بڑھائیں، اہلیت کی بنیاد پر تقرری اور پرفارمنس کی بنیاد پر پرموشن کر کے مراعات دیں اور اساتذہ کو تکریم دیں تو معیار بہتر ہونا ہے۔ ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر جی...
اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں مزید دو ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان افریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں سپریم کورٹ میں دو مزید ججز لانے پر غور کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں دو ججز لاہور ہائی کورٹ سے لانے پر غور ہوگا اور اس کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے 5 سینیئر ججوں کے ناموں کو زیر غور لایا جائے گا۔ Post Views: 1
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا ناسور ختم ہونا چاہئے، پی ٹی آئی کیلئے پاکستان کی سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کو ایسی بچکانہ باتیں نہیں کرنی چاہئیں اس لئے کہ شاید حکومت بھول گئی ہے کہ حکومت تو ہمیں پارٹی نہیں مانتی، ان کی پی ڈی ایم حکومت کے اندر ہم سے ہمارا نشان چھین لیا گیا۔ رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان نے کہا کہ ہماری تو بہت خواہش ہے کہ ہم تمام پولیٹیکل پارٹیز کو اور تمام میجرپلیئرز کو ،سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں لیکن تالی دو ہاتھ سے...
فائل فوٹو۔ عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار 30 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں، ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ہو گی۔ماہرینِ کے مطابق سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں اس سال عید الفطر ایک ہی روز 31 مارچ کو ہونے...
وزارت دفاع کی ہدایت پر پی اے اے اور پی آئی اے ارکان پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، پاراچنار ایئرپورٹ کا دورہ کرنے والی مشترکہ کمیٹی ائیرپورٹس اتھارٹی کے چھ اور پی آئی اے کے دو ارکان پر مشتمل ہے۔ مشترکہ کمیٹی نے ایئرپورٹ آپریشنلائزیشن کی فزیبلٹی اسٹڈی کے لیے پاراچنار ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور پی آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے دورہ پاراچنار ایئرپورٹ مکمل کرلیا۔ پی اے اے کے مطابق دورہ پاراچنار ایئرپورٹ پر تجارتی و امدادی پروازوں کی بحالی کے امکانات اور ممکنہ اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا۔ جوائنٹ بورڈ آف آفیسرز نے ایئرپورٹ کے بنیادی ڈھانچے،...