حج 2025 کیلئے سعودی حکومت نے لازمی شرط کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
حج 2025 کیلئے سعودی حکومت نے لازمی شرط کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز
حج 2025 کیلئے سعودی حکومت نے لازمی شرط کا اعلان کر دیا
جدہ : سعودی حکومت نے حج 2025کے زائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قراردے دی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق حج میں تمام شہریوں اورغیرملکیوں کومیننجائٹس ویکسین لگوانا ہوگی، ویکسینیشن کے بغیر کسی کو بھی حج کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ بغیر ویکسینیشن حج پیکجز اور رجسٹریشن ممکن نہیں ہوگی۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دوران حج متعدی بیماریوں کا پھیلاؤ روکنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سعودی حکومت نے
پڑھیں:
افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم
سٹی 42 : افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے حکام کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن منیجمنٹ سیل میں قائم کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم 24 گھنٹے افغان شہریوں کی معاونت کیلئے کام کرے گا۔
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کر دی