محکمہ خزانہ نے 5 ہسپتالوں کو تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کیلئے بجٹ جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
قیصر کھوکھر: محکمہ خزانہ پنجاب نے 5اہم ہسپتالوں کو تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کے لیے بجٹ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیڈی ایچیسن ہسپتال کو 15 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو 22 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ فراہم کیا گیا ہے۔
میو ہسپتال کو 1 ارب 80 کروڑ روپے، میاں منشی ہسپتال کو 14 کروڑ 60 لاکھ روپے اور چائلڈ ہیلتھ یونیورسٹی کو 9 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔
سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ بجٹ ہسپتالوں کے اکاونٹس میں آن لائن منتقل کردیا گیا ہے تاکہ ہسپتالوں کی مالی ضروریات پوری کی جا سکیں اور مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہسپتال کو
پڑھیں:
پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے لائسنس لازمی قرار دیدیا
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔
یہ پی ٹی اے کی طرف سے ملک میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے لیے مقرر کردہ کلاس لائسنس کے تحت جاری کیے جارہے ہیں۔
پی ٹی اے کا بتانا ہے کہ ان کی طرف سے اب تک 3 کمپنیوں کو وی پی این سروسز کی فراہمی کے لیے کلاس لائسنس کا جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستانی نیٹ ورکس کو وی پی این سے سیکیورٹی خطرات لاحق ہوگئے
پی ٹی اے کی جانب سے جمعے کے روز ان وی پی این سروس دینے والی کمپنیوں کو فوری طور پر مطلوبہ کلاس لائسنس حاصل کرنے کا کہا گیا جو لائسنس کے بغیر کام کررہی ہیں تاکہ موجودہ ریگولیٹری فریم ورک پر عملدرآمد یقینی بنائی جا سکے۔
پی ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ لائسنس کے بروقت حصول کے ذریعے سروس میں تعطل سے بچا جا سکتا ہے اور صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے خدمات کی فراہم کی جاسکتی ہیں۔
اس لائسنسنگ کے حصول کے عمل، اہلیت کی شرائط اور درخواست فارم سے متعلق معلومات پی ٹی اے کی ویب سائٹ www.pta.gov.pkپر دستیاب ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیٹ پی ٹی اے وی پی این